وینکوور کینیڈا

زیک

ایکاروس
کچھ ماہ پہلے ایک دوست کا میسج آیا کہ اس کی شادی جولائی میں کینیڈا کے شہر وینکوور میں ہے۔ وینکوور میں ان دنوں بہترین موسم ہوتا ہے۔ چیک کیا تو ہم چھٹی لے کر جا سکتے تھے۔

فوری پلان بنا۔ جہاز کے ٹکٹ کے لئے ہم نے اپنے فریکونٹ فلائر مائلز استعمال کئے۔

سوچا کہ شادی پر جا رہے ہیں تو چند دن وینکوور اور گرد و نواح کی سیر بھی کی جائے۔

یوں ہم جولائی کے آخری ہفتے میں کینیڈا روانہ ہوئے۔
 

زیک

ایکاروس
ہوٹل میں فریش ہو کر ہم چائنہ ٹاؤن چل دیئے۔ وینکوور میں شاید ایشیا سے باہر سب سے زیادہ چینی ہیں

چائنہ ٹاؤن کا ملینیم گیٹ
 

لاریب مرزا

محفلین
وہاں سن یاتسن کلاسیکل چائنیز گارڈن کے باہر ڈاکٹر سن یاتسن کا مجسمہ
لگتا ہے کہ ڈاکٹر سن یاستن کوئی اہم یا مشہور شخصیت ہیں۔ جبھی تو آپ نے مجسمے کے ساتھ نام کا ذکر بھی کیا ہے۔
لیکن افسوس کہ ہم ان کو نہیں جانتے۔ :)
 

زیک

ایکاروس
لگتا ہے کہ ڈاکٹر سن یاستن کوئی اہم یا مشہور شخصیت ہیں۔ جبھی تو آپ نے مجسمے کے ساتھ نام کا ذکر بھی کیا ہے۔
لیکن افسوس کہ ہم ان کو نہیں جانتے۔ :)
ماڈرن چائنا کے بانی اور بادشاہت کا تختہ الٹنے کے بعد جمہوریہ چین کے پہلے صدر
 
Top