یک نہ شد دو شد

رانا

محفلین
کوئی دو تین ہفتے پہلے ہمارے آفس میں ایک نیا ٹرینی ڈیویلپر رکھا گیا۔ جس سینئر ڈویلپر نے انٹرویو لیا تھا اسی کے ساتھ پروجیکٹ پر اسے لگا دیا گیا۔ خاکسار نے نوٹ کیا کہ سینئر ڈویلپر اس کو سکھاتے ہوئے بعض اوقات زچ ہوجاتی تھیں۔ کل دیکھا کہ اس کو ڈانٹ رہی ہیں کہ تم خود سے کیوں نہیں کچھ سوچتے اب میں تمہیں کیا ایسی بچوں والی چیزیں بھی بتاتی رہوں۔ ہم نے لنچ ٹائم میں پروجیکٹ مینیجر جنہوں نے فائنل انٹرویو لے کر اسے رکھا تھا ان سے پوچھا کہ اس لڑکے کی کوالیفیکشن کیا ہے۔ کہنے لگے بی کام۔ ہم بڑے حیران ہوئے۔ پوچھا کہ آپ نے بی کام والے کو کیسے رکھ لیا۔ بی کام والے اس فیلڈ میں کیسے چل سکتے ہیں جب کہ انہیں کمپیوٹر سائنس کے کنسیپٹ ہی نہیں ہوتے۔ صرف پروگرامنگ سیکھ لینا تو کوئی کمال نہیں۔ کہنے لگے میں بھی بی کام ہوں تو میرے بارے میں تمہارا کیا خیال ہے۔ اب ہم گڑبڑا گئے یہ ہمارے لئے نئی بات تھی کہ ہمارے پروجکیٹ مینیجر بی کام ہیں۔ اب مزید کیا کہتے۔
ہمارے ساتھ والی سیٹ پر ایک سینئر ڈویلپر بیٹھتا ہے جس کا دبئی میں کام کرنے کا کئی سال کا تجربہ ہے اور اسی بنیاد پر اس کو سینئر ڈویلپر ہائر کیا گیا تھا اور نالج بھی اچھی ہے اسکی۔ آج صبح ہی ہم نے اس سے پوچھا کہ یار ایک بات بتائیں۔ کیا آپ کے خیال میں کوئی بی کام والا بندہ اس فیلڈ میں چل سکتا ہے؟ کہنے لگے میں بھی بی کام ہوں!!!
آپ اندازہ لگا سکتے ہیں ہمارا کیا حال ہوا ہوگا۔ تہیہ کرلیا کہ اب کسی اور سے نہیں پوچھنا کہیں پورا آفس ہی بی کام نہ نکلے۔:)
 
آپ نے اکاؤنٹنٹ کی جاب کے لیے اپلائی کر دینا تھا۔
 
محمد وارث

لائبریرین
میرے خیال میں پاکستان میں زیادہ تر "حالات و واقعات" لوگوں کا کیرئیر متعین کرتے ہیں بجائے ان کی پیشہ وارانہ تعلیم کے۔ ایم بی اے میں میرا میجر فنانس تھا لیکن بیس سال سے مارکیٹنگ اور ایکسپورٹ وغیرہ کی نوکری کر رہا ہوں، وہ تو اللہ کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ میں نے پروڈکشن کی نوکری کی حامی نہیں بھری تھی۔ :)
 
فلک شیر

محفلین
میں غلطی سے سافٹ ویئر انجینئرنگ کر کے ڈیویلپر بن بیٹھا ہوں۔
بہت افسوس ہوا، حالانکہ آپ آسانی سے بی کام ، بلکہ سی کام یا زیادہ سے زیادہ ڈی کام کر کے اس فیلڈ میں زیادہ ترقی کرتے۔
ہمدردی کے دو بول ہی کہہ سکتا ہوں، قبول کیجیے۔
 
مجھے ایک دفعہ ایک وکیل صاحب کا فون آیا تھا، فرماتے ہیں کہ میں ایندرائڈ ایپ بنانا چاہتا ہوں، مجھے کم از کم کیا سیکھنا ہو گا کہ میں ایپ بنانے کے قابل ہو سکوں؟
میں نے پوچھا کہ کبھی پروگرامنگ کی ہے۔ جواب آیا نہیں۔
میں نے کہا کہ آپ کے لیے بہتر ہو گا کہ وکالت پر توجہ دیں، ایپ کسی اور سے بنوا لیں۔
 
بی کام سے
 
نبیل

تکنیکی معاون
دوسری فیلڈز سے سوفٹویر ڈیویلپمنٹ کے میدان میں آنا غیر معمولی بات نہیں ہے۔ یونیورسٹیز سے کمپیوٹر سائنس کی ڈگری حاصل کرنے والوں تعداد ڈیمانڈ کے اعتبار سے نہایت کم ہے۔ اس لیے اس طرح کی کیریر چینج کرنے والوں کے لیے اچھے مواقع موجود ہیں۔ خود میں نے بھی الیکٹریکل انجنیرنگ کی تعلیم حاصل کرنے اور کئی سال بطور انجنیر کام کرنے کے بعد سوفٹویر ڈیویلپمنٹ کی فیلڈ میں سوئچ کیا ہے۔
 
انجینئرنگ کی فیلڈز میں تو اب باقاعدہ پروگرامنگ کے بنیادی مضامین پڑھائے جاتے ہیں اور عموماً پراجیکٹس میں پروگرامنگ بھی شامل ہوتی ہے۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
انجینئرنگ کی فیلڈز میں تو اب باقاعدہ پروگرامنگ کے بنیادی مضامین پڑھائے جاتے ہیں اور عموماً پراجیکٹس میں پروگرامنگ بھی شامل ہوتی ہے۔

میرے سوفٹویر ڈیویلپمنٹ میں آنے کا پس منظر قدرے اور ہے۔ میں کالج کے زمانے سے ہابی پروگرامر رہا ہوں اور پروفیشنل ہونے تک دس سال تک پروگرامنگ کا تجربہ اکٹھا کیا ہے۔ بعد میں جرمنی سے کمپیوٹیشنل انجنیرنگ میں ماسٹرز بھی کیا ہے۔ مجھے صرف یہاں بی کام کا اس پیرائے میں ذکر عجیب لگا تھا۔
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
بہت افسوس ہوا، حالانکہ آپ آسانی سے بی کام ، بلکہ سی کام یا زیادہ سے زیادہ ڈی کام کر کے اس فیلڈ میں زیادہ ترقی کرتے۔
ہمدردی کے دو بول ہی کہہ سکتا ہوں، قبول کیجیے۔
کل نیٹ ورکنگ کی ملازمتوں کے اشتہار دیکھے تھے۔ آپ دلچسپی رکھتے ہیں؟
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
دوسری فیلڈز سے سوفٹویر ڈیویلپمنٹ کے میدان میں آنا غیر معمولی بات نہیں ہے۔
متفق

یونیورسٹیز سے کمپیوٹر سائنس کی ڈگری حاصل کرنے والوں تعداد ڈیمانڈ کے اعتبار سے نہایت کم ہے۔
ایک اور متفق

اس لیے اس طرح کی کیریر چینج کرنے والوں کے لیے اچھے مواقع موجود ہیں۔
ایک اور متفق۔۔۔
خود میں جس کمپنی میں کام کر رہا ہوں۔ میرے علاوہ باقی سب کمیونیکیشن کے لوگ ہیں۔ اور سرور ایڈمنسٹریشن کی جاب پر ہیں۔ بلے بلے۔۔۔۔

خود میں نے بھی الیکٹریکل انجنیرنگ کی تعلیم حاصل کرنے اور کئی سال بطور انجنیر کام کرنے کے بعد سوفٹویر ڈیویلپمنٹ کی فیلڈ میں سوئچ کیا ہے۔
معلوماتی۔۔۔۔ یہ مجھے نہیں پتا تھا پہلے۔ :)
 
عثمان

محفلین
میرے خیال میں پاکستان میں زیادہ تر "حالات و واقعات" لوگوں کا کیرئیر متعین کرتے ہیں بجائے ان کی پیشہ وارانہ تعلیم کے۔ ایم بی اے میں میرا میجر فنانس تھا لیکن بیس سال سے مارکیٹنگ اور ایکسپورٹ وغیرہ کی نوکری کر رہا ہوں، وہ تو اللہ کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ میں نے پروڈکشن کی نوکری کی حامی نہیں بھری تھی۔ :)
میرا تو خیال ہے کہ دنیا بھر میں ایسا ہوتا ہے۔ میری تعلیم ریاضی میں ہے، جبکہ پیشہ کے اعتبار سے میں مکینک ہوں۔ میرے ایک کولیگ انگریزی ادب میں گریجوایٹ ہیں۔
میری سابق ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ تعلیم کے اعتبار سے کیمیکل انجینئر ہیں جبکہ پیشہ کے اعتبار سے میرین سسٹم ڈیپارٹمنٹ کی سربراہی کر رہی تھیں۔
 
آخری تدوین:
Top