بارہویں سالگرہ اُردومحفل فورم کے لیے تہنیتی پیغامات و دعائیہ کلمات

محترم محفلین السلام علیکم
الحمدللہ ہم سب مل کر محفل کی بارہویں سالگرہ کا جشن منا رہے ہیں۔یہ ہماری محفل اور محفلین سے محبت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔خوش مزاج محفلین نے مزاح کی شوخیاں سے محفل کا ماحول پُرمزاح کیا ہوا ہے۔شعراء محفلین نے اپنی غزلوں اور اشعار سے محفل کی ہواہیں مشک بار کی ہوئی ہیں۔محفل کے ہر زمرے میں روشنی چھائی ہوئی ہے۔محفل میں ہر طرف خوشیوں اور محبت کے چراغ روشن ہیں۔منتظمین کی جانب سے سالگرہ کے پُرمسرت موقع پرسالانہ محفل مشاعرہ کا اہتمام کیا جائے گا،اس مشاعرے میں محفلین شعراء اپنے کلام سےمحفل کو گرمائیں گے۔
اب باری ہے آپ صاحبان محفلین کی اپنےگلے،شکوے ختم کرکے اس لڑی میں اپنے تہنیتی پیغامات و دعائیہ کلمات سے محفل کو نوازے۔میری دعا ہے کہ اللہ کریم اُردو محفل کے پلیٹ فورم کو ہمیشہ قائم دائم رکھے اور یہ فورم دن رات اپنی ترقی کی منازل طے کرتا رہے اور اُردو کی خوب سے خوب تر خدمت کرتے رہنے کی سعادت سے نوازتا رہے۔۔آمین
آپ کےتہنیتی پیغامات و دعائیہ کلمات محفل کے زمرے میں یادگار رہےگے۔
 
آخری تدوین:

فرقان احمد

محفلین
عدنان بھائی، اللہ آپ کو خوش رکھے۔ یہ لڑی آپ کی باغ و بہار شخصیت کا اظہاریہ ہے۔ آپ صلح جو، خوش مزاج اور نفیس انسان ہیں۔ اللہ پاک آپ کو ہمیشہ رحمتوں کے سائے میں رکھے۔ آمین :)
 
آخری تدوین:

لاریب مرزا

محفلین
پہلے ہم اپنے گلے بیان کرلیں۔ :cool:
ہمیں محمد وارث سے شکایت ہے کہ یہ اپنا کیفیت نامہ اپڈیٹ کیوں نہیں کرتے؟؟ :p
ہمیں نبیل بھائی سے شکایت ہے کہ یہ اپنا اوتار کیوں نہیں لگاتے۔ :skywalker:
ہمیں عثمان بھائی سے شکایت ہے کہ سالگرہ کے شروع ہوتے ہی یہ کہاں غائب ہیں۔ :)
ہمیں قرۃالعین اعوان عینو آپا سے شکایت ہے ابھی تک ان کی کوئی پیاری سی تحریر کیوں نہیں آئی؟؟ :daydreaming:
اور اور اور۔۔۔
ابھی اتنا ہی۔۔۔ :rolleyes:

اردو محفل کے لیے یہی دعا ہے کہ اردو سے محبت کرنے والوں کے لیے یہ پلیٹ فارم ہمیشہ قائم و دائم رہے۔ :love:
 
نبیل

تکنیکی معاون

لاریب مرزا

محفلین
کئی مرتبہ یہ شکایت کی جا چکی ہے اور میرا جواب یہی رہا ہے کہ میں کوئی خاص فوٹو جینک نہیں ہوں اور نہ ہی میری کوئی اچھی تصویر اتری ہوئی ہے۔ :)
اس بات کو ہم فقط ایک تاویل شمار کریں گے۔ اگر آپ نے اوتار لگانا ہوتا تو کسی بلی، پھول، منظر، عمارت یا کسی ہیرو کا اوتار ہی لگا لیتے۔ :grin:
 
سعادت

تکنیکی معاون
محفل ایک ایسی جگہ ہے کہ پڑھائی کی مصروفیت کے باوجود دن میں ہزاروں چکر لگاتی ہوں:lovestruck:
اللہ تعالی محفل اور محفلین کو یونہی شادو آباد رکھے،
روشن میری آنکھوں میں وفا کے جو دیے ہیں
سب تیرے لیے ہیں سب تیرے لیے ہیں:rose::rose:
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
پہلے ہم اپنے گلے بیان کرلیں۔ :cool:
ہمیں محمد وارث سے شکایت ہے کہ یہ اپنا کیفیت نامہ اپڈیٹ کیوں نہیں کرتے؟؟ :p
ہمیں نبیل بھائی سے شکایت ہے کہ یہ اپنا اوتار کیوں نہیں لگاتے۔ :skywalker:
ہمیں عثمان بھائی سے شکایت ہے کہ سالگرہ کے شروع ہوتے ہی یہ کہاں غائب ہیں۔ :)
ہمیں قرۃالعین اعوان عینو آپا سے شکایت ہے ابھی تک ان کی کوئی پیاری سی تحریر کیوں نہیں آئی؟؟ :daydreaming:
اور اور اور۔۔۔
ابھی اتنا ہی۔۔۔ :rolleyes:

اردو محفل کے لیے یہی دعا ہے کہ اردو سے محبت کرنے والوں کے لیے یہ پلیٹ فارم ہمیشہ قائم و دائم رہے۔ :love:

شکر ہے مجھ سے کوئی شکایت نہیں :happy::happy:
 
مقدس

لائبریرین
stock-photo-19153219-cute-baby-boy-hiding-his-face-with-hat.jpg

نبیل بھیا یہ والی تصویر لگا لیں :rollingonthefloor:
 
فرقان احمد

محفلین
مجھے ٹیگ ملا تھا یہاں ۔ مگر اب مراسلہ موجود نہیں۔ کیوں کیوں ۔۔ کیوں۔۔۔۔۔؟؟؟؟
عمران سیریز کا کردار لگ رہی ہیں آپ۔ پرانے مراسلوں کو چھوڑیے، فوری طور پر چار عدد نئے مراسلے داغ دیجیے تاکہ آپ کو اردو محفل میں 'اہم' سنگِ میل عبور کرنے پر مبارک باد پیش کی جا سکے۔ یہ بھی ممکن ہے کہ اس حوالے سے نئی لڑی شروع کرنے کا شرف ہمیں ہی حاصل ہو جائے۔ یہ تو خیر قسمت کی بات ہے۔ :)
 
ہادیہ

اگر آپ تدوین نہ کرتے تو ایک مراسلہ تو ہوہی جانا تھا نا۔۔۔۔ ویسے خوش قسمتی سے میں نے پڑھ لیا تھا مگر مصروفیت تھی سوچا بعد میں آن لائن ہوکر جواب دیتی ہوں۔ تب تک وہ مراسلہ یہاں نہیں تھا۔۔:p
عمران سیریز میں کیا ہوتا ہے؟؟؟ میرے بھائی بہت پڑھتے تھے مگر ہمیں ہاتھ نہیں لگانے دیتے تھے:p
 
Top