بارہویں سالگرہ جولائی 2016 سے جون 2017 تک محفل پر آپ کا حصہ

السلام علیکم و رحمتہ اللہ

یوں تو ایسی کسی لڑی بنانے کا خیال میرے ذہن میں نہیں تھا اور بہترین محفلین کے چناؤ کی ابتدائی لڑی میں، میں نے زمروں کے حساب سے الگ الگ تحاریر اور شاعری وغیرہ کا پول بنانے کی تجویز دی تھی۔ لیکن اس میں سب سے بڑا مسئلہ یہ تھا کہ کس زمرے سے کون سی لڑی یا تحریر کسی پول کے لیے منتخب کی جائے۔ اس کے لیے یا تو صاحب تحریر ہر زمرے میں موجود اپنی ایک یا دو بہترین تحاریر نامزدگی کے لیے بھیجتے اور اس پر ماہرین کی کوئی جماعت فیصلہ کرتی اور پھر ایک پول بنا کر اس زمرے کی سال رواں کی سب سے بہترین تحریر کا اعلان ہو جاتا یا پھر ماہرین خود ہی ہر زمرے سے چند تحریروں کو پول میں شامل کر لیتے اور محفلین سے رائے طلب کر لی جاتی۔ دونوں ہی مشقت طلب اور اچھا خاصا وقت صرف کرنے والے کام ہیں۔ پہلے یہی سوچا کہ میں ہی ایسی تمام لڑیاں دو تین فعال محفلین کے ساتھ مل کر کھول دیتا ہوں لیکن پھر وقت کی کمی اور لڑیوں و تحاریر کے انتخاب پر آ کر سوئی اٹک گئی بلکہ اٹک سے آگے خیرآباد کا پل بھی کراس کر گئی۔ :p

اگر انتظامیہ یا سالگرہ کے لیے بنائی کوئی کمیٹی مختلف محفلین کو 'ذمہ واریاں' سونپتی تو یہ سلسلہ چل نکلتا اور اب تک سال بھر کی بہترین لڑیاں دوبارہ سے منظر عام پر آ چکی ہوتیں اور اس سے ہم سب کو مختلف محفلین کی سال بھر کی کارکردگی اور ان کی صلاحیتوں کا علم ہوتا، لیکن شومئی قسمت کہ سالگرہ کے لیے نا تو کوئی کمیٹی بن سکی اور نا ہی کوئی خاص پلان انتظامیہ یا محفلین کی طرف سے دیکھنے میں آیا۔

سالگرہ کی مناسبت سےمحفلین نے انفرادی اور مشاورت کے ساتھ کچھ لڑیاں ضرور کھولی ہیں جو کہ ایک قابل تعریف کام ہے لیکن پورے سال کے بعد آنے والے ایک ایونٹ کے لیے بہت زیادہ ٹھوس اقدامات یا اعلانات نہیں کیے گئے جو محفلین کی بڑی تعدادکو متوجہ کرپاتے۔ خیر۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

اب آتے ہیں اس لڑی کے موضوع کی طرف۔ سالگرہ کا مہینہ چل رہا ہے تو سوچا کیوں نا یہ دیکھا جائے کہ میں نے پچھلی سالگرہ سے لیکر اس سالگرہ کی شروعات تک محفل پر کیا کچھ شراکت کی ہے۔ یہی سوچ ذہن میں رکھتے ہوئے کچھ وقت صرف کر کے میں نے اپنی لڑیوں و مراسلات کے بارے میں چند اعداد و شمار اکٹھے کیے ہیں۔ اپنے طور پر کوشش تو پوری کی ہے کہ یہ اعداد و شمار سو فیصد درست ہوں لیکن بھول چوک کا امکان بہرطور موجود ہے۔

میں کوئی اندازہ نہیں لگا سکتا کہ ۔۔۔۔۔ آیا یہ محفلین کے لیے کسی دلچسپی کا سامان لیے ہوں گے یا محفلین انھی خطوط پر اپنے آپ کو پرکھ سکیں گے یا نہیں لیکن پھر بھی پوسٹ کر رہا ہوں۔

:):):)
 
جولائی 2016 سے جون 2017


کل مراسلہ جات 5442
(ان میں کیفیت ناموں اور مکالمات
کے مراسلے بھی شامل ہیں)
کل شروع کردہ لڑیوں کی تعداد 97
زمروں کے حساب سے لڑیوں کی تفصیلات :-

پنجابی فورم 51 لڑیاں
تہنیتی پیغامات و دعائیہ کلمات 7 لڑیاں
لطائف 7 لڑیاں
پسندیدہ مزاحیہ تحاریر 6 لڑیاں
گپ شپ 5 لڑیاں
پسندیدہ کلام 4 لڑیاں
غیر سیاسی و مذہبی ویڈیوز 4 لڑیاں
انگلش جوکز 3 لڑیاں
آج کی خبر 2 لڑیاں
موسیقی کی دنیا 2 لڑیاں
اراکین کے سفر نامے 1 لڑی
آپ کی تحاریر 1 لڑی
آپ کی طنزیہ و مزاحیہ تحاریر 1 لڑی
صحافت 1 لڑی
ہمارا معاشرہ 1 لڑی
اسلام اور عصر حاضر 1 لڑی

ان لڑیوں میں پوسٹ شدہ مراسلہ جات کی تعداد 2804
(اس میں دیگر محفلین کے مراسلے شامل ہیں)
اپنے لکھے کیفیت نامے 111
دیگر محفلین کے طرف سے لکھے گئے 2

ایک لڑی کو دوسری لڑی میں ضم کیا گیا جبکہ 2 لڑیاں خذف ہوئیں:beat-up:
 
آخری تدوین:
میری کارکردگی۔:)
ان میں تمام کیفیت ناموں اور مکالمات​
کے مراسلے بھی شامل ہیں۔​
19 جنوری سے 30 جون
کل مراسلہ جات تعداد تقریبا۔1554
کل شروع کردہ لڑیوں کی تعداد۔46
تعارف کی لڑی۔01
تہنیتی پیغامات و دعائیہ کلمات لڑیاں۔06
پسندیدہ مزاحیہ تحاریر لڑی۔01
پسندیدہ مزاحیہ شاعری لڑی۔01
پسندیدہ کلام لڑیاں۔16
پسندیدہ موسیقی،قوالی لڑیاں۔12
متفرقات لڑی۔01
ہمارا معاشرہ لڑی۔01​
حمد،نعت،منقبت۔04
اسلامی تعلیمات لڑی۔01
آپ کی تحریریں لڑی۔01
اس کے علاوہ 3 لڑیاں خذف ہوئیں-
میرے 97 کوائف نامے محفل کی زینت بنے۔
بھول اور غلطی کی معافی صاحب لڑی محفلین سے پہلے ہی طلب کر چکے ہیں۔:)
 
کافی مشکل اور لمبا کام ہے۔
تھوڑا مشکل ہے، لیکن ایک گھنٹے کے لگ بھگ ہی وقت لگا ہے۔
میں تو صرف تین لڑیوں کی وجہ سے سو پورا کرنے میں ناکام رہا اور وہ تین لڑیاں وہی ہیں جو سب سے آخر میں درج کی گئی ہیں۔
ایک لڑی کو دوسری لڑی میں ضم کیا گیا جبکہ 2 لڑیاں خذف ہوئیں:beat-up:
شاید آپ سنچری مکمل کر پائیں۔

:):):)
 

محمداحمد

لائبریرین
اچھا سلسلہ ہے چوہدری صاحب!

ویسے تو آپ کے اعداد و شمار دیکھ کر اپنی کارکردگی کی طرف دیکھنے کو بھی جی نہیں چاہتا۔ پھر بھی اس بہانے ہم نے دیکھ لیا کہ ہم نے محفلین کو کس کس طرح تنگ کیا ہے۔ :)

پوسٹس تو نہ جانے کتنی ہوں گی اس دورانیے میں۔ تاہم ابھی پچھلے دنوں ہم نے اندازہ لگایا کہ ہماری اوسط 5 پوسٹس روزانہ ہوتی ہیں محفل میں۔ اس سے ہی آپ بھی اندازہ لگا لیں۔

آپ کے دیئے ہوئے دوارنیے میں ہم نے کل 39 نئی پوسٹس بنائی ہیں جن کی تفصیل کچھ یوں ہے۔ (بھول چوک اللہ معاف کرنے والا ہے۔)

موسیقی کی دنیا : 1
ذکر اردو محفل : 1
آپ کی طنزیہ و مزاحیہ تحریریں : 5
تہنیتی پیغامات و دعائیہ کلمات : 2
کھیل اور کھلاڑی : 3
مزاحیہ شاعری : 1
جہان نثر : 1
آج کی خبر : 2
ٹائپو گرافی اور خطاطی : 1
آپ کی شاعری (پابندِ بحور شاعری) : 10
ذکر محفلین : 1
تجاویز، آراء و مسائل : 1
ادبیات و لسانیات : 1
انفارمیشن ٹیکنالوجی کی دنیا : 1
گپ شپ : 3
پسندیدہ کلام : 2
محفل چائے خانہ : 1
سنیما، ٹی وی اور تھیٹر : 1
آپ کی تحریریں : 1
کل : 39

بظاہر ہمیں لگتا ہے (اور محفل کے دوست بھی ہمیں یہ احساس دلاتے رہتےہیں) کہ ہم محفل سے غائب رہتے ہیں لیکن ان اعداد و شمار سے اندازہ ہوتا ہے کہ ہم نے کم و بیش ہر زمرے میں رخنہ اندازی کی ہے۔:D :) ہماری طرف سے محفلین کا شکریہ کہ وہ ہماری اُلٹی سیدھی باتیں برداشت کرتے رہتے ہیں۔ :p

کیفیت ناموں کی گنتی ہمیں نہیں آتی۔ بس اتنا پتہ ہے کہ دو کیفیت نامے کشیدگی کی دنوں میں داعی اجل کو لبیک کہہ گئے تھے۔ :) :)
 

محمداحمد

لائبریرین
ابھی ہم نے اندازہ لگایا کہ ہر صفحے پر 20 کیفیت نامے ہیں۔ اس طرح دیکھا جائے تو کل 128 کیفیت نامے جولائی 2016 سے اب تک موجود ہیں۔ ان میں سے دس بارہ ہمارے احباب کی طرف سے ہوں گے۔ :)
 
بظاہر ہمیں لگتا ہے (اور محفل کے دوست بھی ہمیں یہ احساس دلاتے رہتےہیں) کہ ہم محفل سے غائب رہتے ہیں لیکن ان اعداد و شمار سے اندازہ ہوتا ہے کہ ہم نے کم و بیش ہر زمرے میں رخنہ اندازی کی ہے۔:D :) ہماری طرف سے محفلین کا شکریہ کہ وہ ہماری اُلٹی سیدھی باتیں برداشت کرتے رہتے ہیں۔ :p
آپ کی کارکردگی نہایت شاندار رہی ہے۔ بہت عمدہ:)
نت نئی متنوع المزاج لڑیوں کی خالقیت سے یہ بھی ثابت ہوتا ہے کہ آپ ادب کی مختلف اصناف میں ہر فن مولا شخصیت ہیں اور بے شمارموضوعات پر عمومی اور خصوصی دونوں طرح کی گرفت رکھتے ہیں۔
 
آخری تدوین:

محمداحمد

لائبریرین
آپ کی کارکردگی نہایت شاندار رہی ہے۔ بہت عمدہ:)
نت نئی متنوع المزاج لڑیوں کی خالقیت سے یہ بھی ثابت ہوتا ہے کہ آپ ادب کی مختلف اصناف میں ہر فن مولا شخصیت ہیں اور بے شمارموضوعات پر عموی اور خصوصی دونوں طرح کی گرفت رکھتے ہیں۔

:in-love::in-love::in-love:

بہتر رہتا کہ یہ سب آپ سرگوشی میں لکھتے اور اور سرگوشی کے عنوان میں لکھ دیتے کہ "ذرا جگر تھام کر یہ سرگوشی پڑھیں" :)

نازک دل لوگ ہیں اتنی ساری تحسین پڑھ کر دل اُچھل کر حلق میں آ جاتا ہے۔ :D:p
 

ہادیہ

محفلین
ماشاء اللہ ماشاء اللہ۔۔۔ زبردست چوہدری صاحب۔۔۔گریٹ:applause::applause::applause:
مگر ایک بار پھر سے مجھے پھنسا دیا ۔ :nailbiting::rollingonthefloor:
میرا تو کوئی تھریڈ ہی نہیں ہے ۔ سوائے دو کے۔ :pایک نعت اور ایک سالگرہ کے حوالے سے تھریڈ لگایا ہے۔۔۔:battingeyelashes:
باقی میں پائی ہر جگہ جاتی ہوں صرف کمنٹس کرنے کی حد تک۔۔۔:noxxx::rollingonthefloor:
 

فرقان احمد

محفلین
محمداحمد بھیا، آپ کے معترف تو ہم بھی ہیں۔ ذرا سا آف ٹاپک ہوتے ہیں۔ آپ کا نام پوری طرح پڑھا نہیں جا رہا ہے۔ آپ چاہیں تو اسے بھی نمائندہ تصویر کا درجہ دے سکتے ہیں۔
muhammadahmad.jpg
 
:in-love::in-love::in-love:

بہتر رہتا کہ یہ سب آپ سرگوشی میں لکھتے اور اور سرگوشی کے عنوان میں لکھ دیتے کہ "ذرا جگر تھام کر یہ سرگوشی پڑھیں" :)

نازک دل لوگ ہیں اتنی ساری تحسین پڑھ کر دل اُچھل کر حلق میں آ جاتا ہے۔ :D:p
حالانکہ شاعروں کو عادت ہوتی ہے۔
 

محمداحمد

لائبریرین
محمداحمد بھیا، آپ کے معترف تو ہم بھی ہیں۔ ذرا سا آف ٹاپک ہوتے ہیں۔ آپ کا نام پوری طرح پڑھا نہیں جا رہا ہے۔ آپ چاہیں تو اسے بھی نمائندہ تصویر کا درجہ دے سکتے ہیں۔
muhammadahmad.jpg

جزاک اللہ فرقان بھائی ! بہت خوبصورت لکھا ہے۔ اسے بھی ضرور لگائیں گے۔

یہ ڈی پی محترم ظہیر بھائی نے بنا کر دی ہے۔ ڈی پی میں نام تھوڑا بڑا تھا لیکن ہم نے کام چوری کے باعث فوٹوشاپ نہیں کھولا اور خود کو یہ تسلی دی کے نام کے سِروں کا معمولی سا کٹنا فی زمانہ ایک ڈیزائن تکنیک ہے۔ :) :) :)
 
بہتر رہتا کہ یہ سب آپ سرگوشی میں لکھتے اور اور سرگوشی کے عنوان میں لکھ دیتے کہ "ذرا جگر تھام کر یہ سرگوشی پڑھیں" :)
عنوان تو میں دے دیتا لیکن جگر صرف آپ یا کچھ احباب نے ہی تھامنا تھا، بہت سوں کی تو 'رت' سڑنی تھی۔(ازراہ تفتن):tongueout:
نازک دل لوگ ہیں اتنی ساری تحسین پڑھ کر دل اُچھل کر حلق میں آ جاتا ہے۔ :D:p
:):):)
 
Top