بارہویں سالگرہ غیر فعال محفلین کی فعالیت کی یاد میں

جیہ

لائبریرین
محفل میں کم آنے والے یا بوجوہ کنارہ کشی اختیار کرنے والے جن محفلین کو ہم بہت زیادہ مس کرتے ہیں ان میں جیہ بٹیا، شمشاد بھائی اور آفاقی بھائی شامل ہیں۔

جیہ بٹیا تو شاید کسی محفلین کی رائے دیکھ کر ناراض ہوگئیں جبکہ وہ یا کوئی بھی رائے محفل پر پیش کیے جانے کا مطلب یہ ہرگز نہیں ہوتا کہ وہی محفل کے منتظمین کا نظریہ ہے۔

شمشاد بھائی کا ہمیں پتہ ہی نہ چلا کہ کس بات پر ناراض ہوئے۔
خلیل انکل مجھے یاد رکھنے کا بہت بہت شکریہ۔ میں کسی محفلین کی رائے سے ناراض ہو کر نہیں گئی تھی بلکہ نسلی تعصب کا شکار ہو کر بہ طور احتجاج محفل سے بن باس لیا تھا۔

بہر حال محفل کی سال گرہ سب کو مبارک ہو۔
 
خلیل انکل مجھے یاد رکھنے کا بہت بہت شکریہ۔ میں کسی محفلین کی رائے سے ناراض ہو کر نہیں گئی تھی بلکہ نسلی تعصب کا شکار ہو کر بہ طور احتجاج محفل سے بن باس لیا تھا۔

بہر حال محفل کی سال گرہ سب کو مبارک ہو۔
جیو بٹیا۔ واپسی مبارک ہو۔ ہمیں یقین ہے کہ اسی دھاگے میں آپ کو مبارباد کہنے والوں کا تانتا بندھ جائے گا۔ اور پھر ہماری خوشی تو بے انتہا ہے۔ جیتی رہیے
 
آخری تدوین:

رانا

محفلین
خلیل انکل مجھے یاد رکھنے کا بہت بہت شکریہ۔ میں کسی محفلین کی رائے سے ناراض ہو کر نہیں گئی تھی بلکہ نسلی تعصب کا شکار ہو کر بہ طور احتجاج محفل سے بن باس لیا تھا۔

بہر حال محفل کی سال گرہ سب کو مبارک ہو۔
بہت بہت مبارک ہو جیہ بہنا۔ آپ تو ایسی غائب ہوئیں کہ بس ۔ اب واپس نہیں جانا ۔ جلدی سے سالگرہ کی تقریبات کا حصہ بن جائیں۔ :)
 
الف عین

لائبریرین
جوجو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
غٖیر فعال ارکان کی ملکہ ہیں جب ہی اس دھاگے کے عنوان سے ہی اپنا ذکر دیکھنے چلی آئیں۔
آتی رہو بیٹا، تمہاری بہت یاد آتی ہے۔
شمشاد تو شاید محض دو لاکھ کا ہدف پورا کرنے کے لیے رکے ہوئے تھے۔ پورا کر کے چلے گئے۔ آج کل علم دین میں فعال ہیں۔
 
رانا

محفلین
ماہی احمد بھی کافی عرصے سے غیر فعال ہیں۔ ایک وقت تھا کہ محفل پہ بہت ایکٹو تھیں اور خوب رونق لگائے رکھتی تھیں۔
واقعی ماہی بہنا کا تو خیال ہی نہیں رہا کہ وہ بھی عرصے سے غیر فعال ہیں۔ جب فعال تھیں تو اپنی موجودگی سے خوب رونق لگائے رکھتی تھیں۔ بہت ہنس مکھ تھیں اور پرلطف تبصرے ان کا طرہ امتیاز تھا۔ لائیو کرکٹ میچ کے دھاگوں میں چھوٹے چھوٹے تبصروں سے دھاگے کی رونق ماند نہ پڑنے دیتی تھیں۔ اور خالص اردو کے دھاگوں میں بھی ان کی اینٹری کمال تھی۔ شروع شروع میں جب پہلی بار ان کو محفل میں دیکھا تو اتفاق سے یکے بعد دیگرے ان کے کچھ ایسے ہی دھاگے یا مراسلے نظر سے گزرے جن کا تعلق اردو سے تھا شائد ادب یا کسی ایسے ہی زمرے سے متعلق۔ تو مجھے لگا کہ شائد اردو ان کا مضمون ہے۔ جملے ایسے روانی لئے ہوتے تھے کہ بعض مراسلے تو بہت لطف دیتے تھے۔ ہمیں یاد ہے کہ ہم نے ایک دھاگہ شروع کیا تھا مختصر الفاظ میں بات کہنے کا کھیل کے نام سے۔ اس میں انہوں نے ہمارے دھاگے کے شروع کی اڑھائی سطور کو جس طرح پون سطر میں سمویا، ہمیں تو پڑھ کر لطف ہی آگیا۔ ماہی بہنا بھی اگر کوشش کریں کہ دوبارہ فعال ہوجائیں تو محفل کی رونق بڑھ جائے۔

ایک اور محفلین جو کافی عرصے سے غیر فعال ہیں ان کا ذکر بھی ہم ایسے بھول گئے کہ چراغ تلے اندھیرا والی مثال یاد آگئی۔ اپنے مراسلے میں ہم نے عسکری بھائی کا ذکر کرکے لکھا تھا ساجد بھائی نے ان کی آئی ڈی کا نام تجویز کیا تھا۔ لیکن خود ساجد بھائی کا ذکر ہم بھول گئے۔ سیاست کے دھاگوں کی اگر کہا جائے کہ رونق ہی ان سے تھی تو بے جا نہ ہوگا۔ اتنا متوازن اور ٹھنڈا مزاج تھا کہ اور اتنی نپی تلی ان کے رائے ہوتی تھی کہ ہم اب تک انہیں یاد کرتے ہیں۔ ہمیں صحیح معنوں میں لگتا ہے کہ انہیں محفل کا حصہ رہنا چاہئے تھا۔ انہیں ان کی وسعت مطالعہ اور ٹھنڈے مزاج اور سیاسی اور مذہبی دھاگوں میں متوازن گفتگو جیسی خوبیوں کی وجہ سے سیاست اور مذہب کے زمروں کا مدیر بنادیا گیا تھا۔ انہوں نے اپنی سی پوری کوشش کی اور اتنے حساس زمروں میں سب کو ساتھ لے کر چلے لیکن پھر اچانک ہی ان ذمہ داریوں سے اپنے آپ کو سبکدوش کرکے محفل کو ہی خیرباد کہہ دیا۔ بہرحال خاکسار کیونکہ ان دنوں خود بھی فعال تھا اس لئے اپنی حد تک تو یقین سے کہہ سکتا ہے کہ وہ معاملات ہی ایسے تھے کہ ساجد بھائی کے پاس اس کے علاوہ کوئی دوسرا آپشن بھی نہیں بچا تھا۔ البتہ ایک آپشن میں سمجھتا ہوں ان کے پاس تھا اور انہیں وہ اختیار کرنا چاہئے تھا کہ ادارت سے استعفیٰ دے کر ایک محفلین کی حیثیت سے محفل کا حصہ رہتے۔ ان کی بہت ساری خوبیوں میں مجھے صرف یہی ایک خامی نظر آئی تھی کہ وہ اتنے اہم موقعے پر متوازن فیصلہ نہ کرسکے اور محفل سے ہی چلے گئے۔ اب بھی وہ اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرکے ایک محفلین کی حیثیت سے فعال ہوجائیں تو ہمیں بہت خوشی ہوگی۔
 
قرۃالعین اعوان

لائبریرین
محفل کا یہ خاصہ ہے کہ یہ کبھی ان محفلین کو نہیں بھولتی جو کبھی اس سے منسلک رہے ہوں۔
شکریہ رانا بھیا آپ نے یہ سلسلہ شروع کیا۔
کتنے ہی ساتھی ہیں جو شدت سے یاد آتے ہیں ۔۔
مدیحہ گیلانی اپیا کی کمی تو کسی صورت پوری نہیں ہو سکتی۔۔ اپیا آپ جہاں کہیں بھی ہیں خیریت سے ہوں اور خوش باش ہوں۔ جب کبھی آپ میرا یہ مراسلہ پڑھیں مجھ سے ضرور بالضرور رابطہ کیجیے گا۔۔!
نیلم کا شمار بھی میرے بہت اچھے دوستوں اور یادگار محفلین میں ہوتا ہے۔۔ کہاں ہوتی ہو بھئی کبھی کبھار جھانک لیا کرو :)
ناعمہ عزیز کو بھی کافی عرصہ سے نہیں دیکھا ۔۔
اور بہت سارے محفلین ہیں جو راستہ بھول سے گئے ہیں انہیں یاد دلایا جائے :)
 
آخری تدوین:

قرۃالعین اعوان

لائبریرین
خلیل انکل مجھے یاد رکھنے کا بہت بہت شکریہ۔ میں کسی محفلین کی رائے سے ناراض ہو کر نہیں گئی تھی بلکہ نسلی تعصب کا شکار ہو کر بہ طور احتجاج محفل سے بن باس لیا تھا۔

بہر حال محفل کی سال گرہ سب کو مبارک ہو۔
جیہ آپ کی آمد پر بہت خوشی ہوتی ہے ۔۔
آپ تو محفل کا بہت اہم حصہ ہیں، محفل آپ کو کبھی فراموش نہیں کر سکتی۔۔
 
ماہی احمد

لائبریرین

لاریب مرزا

محفلین
غیر فعال تو نہ کہو۔۔۔۔ ابھی کل پرسوں تو تمہیں مکالمے میں پیغام بھیجے :battingeyelashes: ہاں ایکٹو ٹی خاصی کم ہو گئی ہے :)
ہاہاہا! ! وہ پیغام تو ہماری فرمائش پہ بھیجے تھے نا، وہ بھی مکالمے میں!! محفل کی بات ہو رہی ہے جناب۔ محفل پہ آپ غیر فعال ہی رہتی ہیں۔ :) ہمیں تو حیرت ہے کہ پاکستان اور انڈیا کے فائنل پہ بھنگڑا ڈالنے بھی نہ آئیں۔ :-P
 
ماہی احمد

لائبریرین
واقعی ماہی بہنا کا تو خیال ہی نہیں رہا
:cautious: شاباش!!!! بہت اچھے۔۔۔۔ :cautious::cautious::cautious:
جب فعال تھیں تو اپنی موجودگی سے خوب رونق لگائے رکھتی تھیں۔ بہت ہنس مکھ تھیں اور پرلطف تبصرے ان کا طرہ امتیاز تھا۔ لائیو کرکٹ میچ کے دھاگوں میں چھوٹے چھوٹے تبصروں سے دھاگے کی رونق ماند نہ پڑنے دیتی تھیں۔ اور خالص اردو کے دھاگوں میں بھی ان کی اینٹری کمال تھی۔ شروع شروع میں جب پہلی بار ان کو محفل میں دیکھا تو اتفاق سے یکے بعد دیگرے ان کے کچھ ایسے ہی دھاگے یا مراسلے نظر سے گزرے جن کا تعلق اردو سے تھا شائد ادب یا کسی ایسے ہی زمرے سے متعلق۔ تو مجھے لگا کہ شائد اردو ان کا مضمون ہے۔ جملے ایسے روانی لئے ہوتے تھے کہ بعض مراسلے تو بہت لطف دیتے تھے۔ ہمیں یاد ہے کہ ہم نے ایک دھاگہ شروع کیا تھا مختصر الفاظ میں بات کہنے کا کھیل کے نام سے۔ اس میں انہوں نے ہمارے دھاگے کے شروع کی اڑھائی سطور کو جس طرح پون سطر میں سمویا، ہمیں تو پڑھ کر لطف ہی آگیا۔ ماہی بہنا بھی اگر کوشش کریں کہ دوبارہ فعال ہوجائیں تو محفل کی رونق بڑھ جائے۔
:) اچھے الفاظ میں یاد رکھنے کا بہت شکریہ۔
 
ماہی احمد

لائبریرین
ہاہاہا! ! وہ پیغام تو ہماری فرمائش پہ بھیجے تھے نا، وہ بھی مکالمے میں!! محفل کی بات ہو رہی ہے جناب۔ محفل پہ آپ غیر فعال ہی رہتی ہیں۔ :) ہمیں تو حیرت ہے کہ پاکستان اور انڈیا کے فائنل پہ بھنگڑا ڈالنے بھی نہ آئیں۔ :-P
ٹیکنیکلی غیر فعال نہیں ہوں۔۔۔ محفل کا چکر لگاتی رہتی ہوں۔۔۔ نظر رکھی ہوئی ہے پوری ہر طرف ;):sneaky: ابھی رمضان سے چند دن پہلے تو مقدس سے بات ہوئی تھی باری دری میں :) ریٹنگز بھی دیتی رہتی ہوں۔۔۔ :)
 
ہمیں آپ کے ایسے فعال ہونے کا کیا فائدہ جب موجودگی محسوس ہی نہ ہو۔ :sneaky:
 
سید عمران

محفلین
خلیل انکل مجھے یاد رکھنے کا بہت بہت شکریہ۔ میں کسی محفلین کی رائے سے ناراض ہو کر نہیں گئی تھی بلکہ نسلی تعصب کا شکار ہو کر بہ طور احتجاج محفل سے بن باس لیا تھا۔

بہر حال محفل کی سال گرہ سب کو مبارک ہو۔
اب بن باس ختم کریں۔۔۔
آپ کے اتنے اچھے اچھے اور معلوماتی مراسلوں کا سب کو اب بھی انتظار ہے۔۔۔
لڑائی لڑائی معاف کر و وغیرہ!!!
:):):)
 
ناعمہ عزیز

لائبریرین
محفل کا یہ خاصہ ہے کہ یہ کبھی ان محفلین کو نہیں بھولتی جو کبھی اس سے منسلک رہے ہوں۔
شکریہ رانا بھیا آپ نے یہ سلسلہ شروع کیا۔
کتنے ہی ساتھی ہیں جو شدت سے یاد آتے ہیں ۔۔
مدیحہ گیلانی اپیا کی کمی تو کسی صورت پوری نہیں ہو سکتی۔۔ اپیا آپ جہاں کہیں بھی ہیں خیریت سے ہوں اور خوش باش ہوں۔ جب کبھی آپ میرا یہ مراسلہ پڑھیں مجھ سے ضرور بالضرور رابطہ کیجیے گا۔۔!
نیلم کا شمار بھی میرے بہت اچھے دوستوں اور یادگار محفلین میں ہوتا ہے۔۔ کہاں ہوتی ہو بھئی کبھی کبھار جھانک لیا کرو :)
ناعمہ عزیز کو بھی کافی عرصہ سے نہیں دیکھا ۔۔
اور بہت سارے محفلین ہیں جو راستہ بھول سے گئے ہیں انہیں یاد دلایا جائے :)
یاد رکھنے کا شکریہ قرہ العین. میں بیٹی کے ساتھ کافی مصروف ہوتی ہوں آج کل اپنے لیے وقت ڈھونڈنا بہت مشکل کام ہے :)
 
Top