آپ کی خوش خطی کیسی ہے؟

ذوالقرنین

لائبریرین
السلام علیکم!
مجھے صرف سید عاطف علی اور ناظم رضا مصباحی صاحب کے دوسرے دوستوں کے شاہکار…… دکھائی نہیں دے رہے۔ :-(
 

نوشاب

محفلین
میری لکھائی سے جس نے ترسیمہ جات بنا لئے اس کو فونٹ سازی کا آسکر یا نوبیل انعام ملنا چاہئے۔
قصہ یوں ہے کہ فدوی پیدائشی طور پہ لیفٹ ہینڈڈ تھا، لیکن ہمارے معاشرے میں عمومی طور پہ بائیں ہاتھ سے لکھنے کو غیرمناسب یا نحوست سمجھا جاتا تھا۔ لہٰذا بندۂ ناچیز کو بچپن ہی سے کُوٹ پیٹ کر دائیں ہاتھ سے لکھنے پہ مجبور کر دیا گیا۔ نتیجتاََ
نہ اِدھر کے رہے، نہ اُدھر کے رہے
کافی سے زیادہ دفعہ خود کی لکھی تحریر کو بھی پڑھ نہیں پاتا :(۔
اللہ بھلا کرے کی بورڈ بنانے والوں کا۔
آپ ڈاکٹر بن جاتے ،سارے مسائل حل ہو جاتے۔
 

نوشاب

محفلین
السلام علیکم،
کچھ عرصے سے میرے ذہن میں ایک نئے سلسلے کا آئیڈیا گردش کر رہا ہے کہ ارکان محفل تصاویر کے کھیل کی طرز پر اپنی ہاتھ کی لکھائی کا نمونہ شئیر کریں۔ اگر احباب کی نظر میں یہ تجویز قابل عمل ہو تو میں اسے اس طرز پر شروع کرنا چاہوں گا کہ باقاعدہ متن تجویز کرکے اس کو ہاتھ سے لکھا جائے اور اسے سکین کرکے یا اس کی تصویر کھینچ کر اسے اپلوڈ کرکے اسے شئیر کیا جائے۔ یہ سلسلہ اردو اور انگریزی دونوں کے لیے شروع کیا جانا چاہیے۔ ہاتھ کی لکھائی یعنی ہینڈرائٹنگ کا اردو متبادل مجھے خوش خطی ہی معلوم ہے۔ :) یہ کسی مقابلے کی تجویز نہیں ہے، بلکہ ہو سکتا ہے کہ اس سے ہمارے سامنے کچھ دوستوں کا چھپا ہوا ٹیلنٹ سامنے آجائے۔ فورم پر فونٹ سازی کے پراجیکٹس میں زیادہ تر اوپن ٹائپ ٹیکنالوجی پر توجہ مرکوز رہتی ہے جبکہ اشکال کی تیاری پر بہت کم کام کیا گیا ہے۔ خوش خطی کا سلسلہ شروع کرنے کا ایک مقصد یہ بھی ہے کہ آئندہ حروف اور ترسیمہ جات کی اشکال کی تیاری پر بھی کام کو ترویج ملے۔ اس سلسلے میں مجھے آپ دوستوں کی تجاویز جاننا چاہوں گا۔
والسلام
اس فورم سے یاد آ رہا ہے کہ کبھی ہم بھی لکھا کرتے تھے مگر کیسے لکھا کرتے تھے یہ یاد نہیں آرہا۔
 

با ادب

محفلین
گذشتہ پندرہ بیس سالوں میں بمشکل تمام پندرہ صفحات بھی ہاتھ سے نہیں لکھے۔ اب تو پین یا پینسل سے ایک دو جملے لکھنے پر بھی ہاتھ درد کرنے لگتا ہے۔ اس پر خوش خطی جیسی شے تو کب کی عنقا ہو گئی۔
لیکن میں یہ کھیل شروع ہونے پر اپنا حصہ ضرور ڈالوں گا۔
میرے ولوں وی ایہو ای جواب اے
 

با ادب

محفلین
میرا خط اچھا تونہیں پر سیکھنے کا شوق ضرور ہے۔ میرے خط کا ایک نمونہ ۔

14352837165_95891b362e_b.jpg
خط کو چھوڑئیے. آپکے قلم نے کیا کیا یاد کروا دیا ہے.
 
خوشخطی کے معاملہ میں ڈاکٹربرادری خوامخواہ بدنام ہے۔ یہاں تو ماشاءاللہ انجینئرز احباب بھی نکمے ہی نکلے!
7سے 8 سال کا عرصہ گُزر گیا کہ اب ہاتھ سے نہیں لکھا ۔ پھر بھی سادہ بال پین سے لکھی گئی جیسی تیسی ہینڈ رائٹنگ حا ضر ہے ۔
18685292_1550491344974469_564441376_n.jpg
 
7سے 8 سال کا عرصہ گُزر گیا کہ اب ہاتھ سے نہیں لکھا ۔ پھر بھی سادہ بال پین سے لکھی گئی جیسی تیسی ہینڈ رائٹنگ حا ضر ہے ۔
18685292_1550491344974469_564441376_n.jpg
سر جی آپ دوائیاں اسی رسم الخط میں ہی لکھتے ہیں نا یا اس کے لیے ڈاکٹری رسم الخط کے ماتحت چلتے ہیں..... :LOL:
 
کسی ڈاکٹر کی ایسی لکھائی. خوب است. ماشاءاللہ بہت اچھی ہے.
بہت شکریہ :)
سر جی آپ دوائیاں اسی رسم الخط میں ہی لکھتے ہیں نا یا اس کے لیے ڈاکٹری رسم الخط کے ماتحت چلتے ہیں..... :LOL:
نہیں بھیا میری رائٹنگ انگلش میں بھی ہو تو آ سانی سے سمجھ آ جاتی ہے ۔ :)
 
Top