گرینڈ کینین رم سے دریا ہائک

زیک

مسافر
اگست 2001 کی بات ہے ہمارا پلان بنا کہ کیلیفورنیا سے جارجیا ڈرائیو کر کے جایا جائے۔ جلد ہی اس پلان میں گرینڈ کینین کو بھی شامل کر لیا۔ مہینوں پہلے بکنگ کرائی کہ خچر پر سوار ہو کر گرینڈ کینین میں اتریں۔

گرینڈ‌کینین کے دو رم (rim) ہیں۔ نارتھ رم اور ساؤتھ رم میں ڈائریکٹ فاصلہ صرف دس میل ہے۔ لیکن سڑک سے 200 میل سے زیادہ۔ درمیان میں کولوراڈو دریا بہتا ہے اور اس نے erosion سے کافی جگہ بنا لی ہے۔ دریا ساؤتھ رم سے 4500 فٹ اور نارتھ رم سے 6000 فٹ نیچے ہے۔ یعنی انتہائی کھائی۔

خچر پر ہم نے ٹریل پر کافی نیچے تک جانا تھا جہاں سے دریا اور اندرونی کینین کا منظر زبردست تھا۔

ویسے تو یہ صحرائی علاقہ ہے لیکن اگست میں کبھی کبھی طوفانی بارش ہوتی ہے۔ اس بارش نے ٹریل بند کر دیا اور ہمارا خچر کا پروگرام کینسل ہو گیا۔

خیر ہم نے دو تین دن وہاں کافی سیر کی۔ ساؤتھ رم پر موجود ٹریلز پر ہائکنگ کی اور بہت سے خوبصورت مناظر دیکھے۔ ایک ٹریل پر کچھ نیچے بھی گئے۔

اسی وقت گرینڈ کینین کی رم کی اونچائی سے دریا کی نیچائی تک کی ہائک ہماری بکٹ لسٹ میں شامل ہو گئی۔

وقت گزرتا رہا اور ہمارا پلان نہ بنا۔
 
آخری تدوین:

زیک

مسافر
جون 2013 میں جنوب مغربی ریاستوں کے نیشنل پارکس دیکھنے گئے۔ یوٹاہ، کولوراڈو اور ایریزونا میں خوب سیر کی۔

اس بار ہم گرینڈ کینین کے نارتھ رم گئے۔ نارتھ رم پر سبزہ زیادہ ہے کہ یہ زیادہ اونچائی پر واقع ہے۔

جون کا مہینہ البتہ rim to river ہائک کے لئے کافی مشکل سمجھا جاتا ہے کہ کینین کے نچلے حصے میں شدید گرمی ہوتی ہے اکثر درجہ حرارت 40، 45 تک چلا جاتا ہے۔ ایسے موسم میں انتہائی چڑھائی والی ہائک بہت مشکل ہے۔ دوسرے چونکہ نارتھ رم زیادہ اونچا ہے لہذا وہاں سے نیچے تک کی ہائک کافی محنت طلب ہے۔

ہائک کا پلان ایک بار پھر رہ گیا۔
 

زیک

مسافر
پچھلے سال انکا ٹریل پر چار دن کی ہائک کے بعد خیال آیا کہ بہترین ہائکس کی فہرست بنائی جائے جو کرنے کا ارادہ ہے۔ یوں یہ فہرست بنی:

Best Treks I Want to Do

ظاہر ہے اس میں گرینڈ کینین کا بھی ذکر تھا۔

فہرست بناتے ہوئے خیال آیا کہ چیک کیا جائے ہم کب جا سکتے ہیں۔

گرینڈ کینین میں نیچے جانے کا طریقہ صرف خچر یا پیدل ہی ہے۔

وہاں فینٹم رینچ ہے جس میں کیبن ہیں اور ہوسٹل سٹائل بیڈ۔ ان کی بکنگ ایک سال پہلے ہوتی ہے اور کچھ ہی منٹوں میں سولڈ آؤٹ۔ لہذا یہ مشکل ہے۔

اس کے علاوہ ایک کیمپ گراؤنڈ ہے جس کی بکنگ چار ماہ پہلے ہوتی ہے۔ البتہ یہ قرعہ اندازی کا سسٹم ہے نہ کہ فینٹم رینچ کی طرح پہلے آیئے پہلے پائیے

موسم کا مسئلہ سب سے بڑا ہے۔ دریا کے پاس نیچے گرمی ہوتی ہے اور اوپر رم پر ٹھنڈ۔ سردیوں میں بلکہ کئی بار اپریل اور مئی میں بھی رم پر برفباری ہوتی ہے جبکہ گرمیوں میں نیچے بہت شدید گرمی پڑتی ہے اور ہائکنگ میں ڈی ہائڈریشن کا خطرہ کافی زیادہ ہوتا ہے۔

لہذا موسم بہار اور خزاں ہی ایسے ہیں جو اس ہائک کے لئے اچھے ہیں۔ نتیجتاً ان دنوں کی بکنگ بھی مشکل سے ملتی ہے
 

زیک

مسافر
بیگم سے پوچھا تو اس کے ہاں کے نتیجے میں فرطِ جذبات میں کیفیت نامہ لکھا۔

بیٹی کی سپرنگ بریک اپریل کے پہلے ہفتے میں ہوتی ہے۔ لہذا اس وقت کا پلان بنایا اور نومبر کے آخر میں کیمپ سائٹ کے لئے درخواست فیکس کر دی۔ انہیں اس پورے ہفتے میں کئی تاریخوں کی آپشن دی تاکہ کوئی ریزرویشن مل جائے۔

6 دسمبر کو دو راتوں کی بکنگ مل گئی۔

گرینڈ کینین نیشنل پارک کے ساؤتھ رم پر کئی ہوٹل ہیں فوراً ہائک سے ایک رات پہلے اور ایک رات بعد وہاں بکنگ کرائی۔ ساتھ فینٹم رینچ میں ناشتے اور ڈنر کی بکنگ کرائی۔

خچر صرف لوگوں ہی کو نیچے نہیں لے کر جاتے بلکہ سامان بھی نیچے لے جاتے ہیں۔ لہذا ہم نے ٹینٹ اور سلیپنگ بیگ خچر کے ذریعہ نیچے پہنچانے کا بندوبست کیا۔ باقی چیزیں ہم اپنے ساتھ بیک پیکس میں لے جا رہے تھے۔
 

لاریب مرزا

محفلین
یہ تو انتظامیہ کو کہنا پڑے گا
ارے کہنا پڑے گا تو کہا کیوں نہیں آپ نے؟؟ ویسے تو اس میں تصاویر کا اضافہ بھی ہونا ہے۔ لیکن جیسے منتظمین مناسب سمجھیں گے کر دیں گے۔
اس دھاگے کو "اراکین کے سفرنامے" میں منتقل کر دیں۔
ابن سعید
 

لاریب مرزا

محفلین
دلچسپ سفرنامہ ہے!! نارتھ رم اور ساوتھ رم اور گرینڈ کینین میں نیچے اور اوپر کا تصور دلچسپ ہے۔ تصاویر کا انتظار ہے۔
 

زیک

مسافر
ویسے تو ہم ہائک کرتے ہی رہتے ہیں لیکن سوچا کہ اس ہائک کے لئے کچھ ٹریننگ کر لی جائے۔ لہذا قریب ایک پہاڑی ڈھونڈی کینیسا ماؤنٹین جو امریکی خانہ جنگی کی ایک لڑائی کے لئے مشہور ہے۔ وہاں ہفتے میں دو دفعہ جا کر تیز ہائک کرتا رہا کہ اس کے لئے ٹائم نکالنا آسان تھا۔

خیر آخر 31 مارچ کا دن آیا اور شام کو ہم ائرپورٹ روانہ ہوئے۔ ساڑھے چار گھنٹے کی فلائٹ کے بعد فینکس (ایریزونا) پہنچے۔ ایریزونا کا ٹائم ہم سے تین گھنٹے پیچھے ہے۔

پہلا کام یہ کیا کہ ان اینڈ آؤٹ سے برگر کھایا۔

پھر رات فینکس کے ایک ہوٹل میں گزاری
 

زیک

مسافر
ارے کہنا پڑے گا تو کہا کیوں نہیں آپ نے؟؟ ویسے تو اس میں تصاویر کا اضافہ بھی ہونا ہے۔ لیکن جیسے منتظمین مناسب سمجھیں گے کر دیں گے۔
اس دھاگے کو "اراکین کے سفرنامے" میں منتقل کر دیں۔
ابن سعید
میں اب آپ کی طرح بیباک تو نہیں کہ انتظامیہ کو کھلے عام آواز لگا دوں

شکریہ
 

زیک

مسافر
دوسرے دن صبح گرینڈ کینین کے لئے روانہ ہوئے۔ فینیکس 1000 فٹ کی بلندی پر ہے جبکہ گرینڈ کینین 7000 فٹ پر۔ ابھی فلیگسٹاف کے قریب ہی پہنچے تھے تو ہائی وے کے کنارے برف نظر آنے لگی۔ گرینڈ کینین ولیج پہنچے تو وہاں برف پگھل چکی تھی۔

سب سے پہلے ہم خچروں کی بارن میں گئے جہاں اپنے ڈفل بیگ دیئے تاکہ وہ اگلی صبح فینٹم رینچ تک پہنچا دیئے جائیں۔

پھر بیک کنٹری انفارمیشن سنٹر سے ٹریل وغیرہ کی معلومات لیں۔ وہاں سے پتا چلا کہ برائٹ اینجل ٹریل جس سے ہمارا اوپر آنے کا ارادہ تھا اس پر ایک بڑی راک گر گئی ہے اور وہ ٹریل کچھ دنوں کے لئے بند ہو گا۔ انہوں نے واپسی کے لئے دو آپشن بتائیں۔

ماسوک لاج میں چیک ان کرنے کے بعد ہم نے رم کا رخ کیا اور وہاں یہ منظر ہمارا منتظر تھا۔
 

زیک

مسافر
گرینڈ کینین ولیج کے مغرب میں رم کے ساتھ ساتھ ہرمٹ روڈ ہے اور رم rim ٹریل۔ اس روڈ‌پر سردیوں کے علاوہ اپنی گاڑی لے جانے کی اجازت نہیں۔ لہذا آپ پیدل، سائیکل پر یا شٹل بس پر اس کے مختلف scenic overlooks پر جا سکتے ہیں۔ ہم نے شٹل بس پکڑی اور کہیں پیدل اور کہیں بس پر Hermit's Rest تک کے مناظر دیکھے۔

ان مناظر کی کچھ تصاویر:

 
Top