گرینڈ کینین رم سے دریا ہائک

گرینڈ‌کینین کے دو رم (rim) ہیں۔ نارتھ رم اور ساؤتھ رم میں ڈائریکٹ فاصلہ صرف دس میل ہے۔ لیکن سڑک سے 200 میل سے زیادہ۔
کینن کی کل لمبائی چوڑائی کتنی ہے ؟
خیر ہم نے دو تین دن وہاں کافی سیر کی۔ ساؤتھ رم پر موجود ٹریلز پر ہائکنگ کی اور بہت سے خوبصورت مناظر دیکھے۔ ایک ٹریل پر کچھ نیچے بھی گئے۔
اس سیر کی تصاویر ہیں تو شراکت کیجیے گا۔
وہاں فینٹم رینچ ہے جس میں کیبن ہیں اور ہوسٹل سٹائل بیڈ۔ ان کی بکنگ ایک سال پہلے ہوتی ہے اور کچھ ہی منٹوں میں سولڈ آؤٹ۔
اس کے علاوہ ایک کیمپ گراؤنڈ ہے جس کی بکنگ چار ماہ پہلے ہوتی ہے۔ البتہ یہ قرعہ اندازی کا سسٹم ہے نہ کہ فینٹم رینچ کی طرح پہلے آیئے پہلے پائیے
سب سے پہلے ہم خچروں کی بارن میں گئے
ان سب کی انتظامیہ کون ہے ؟ سرکاری ادارے ہیں یا پرائیویٹ ایجنسیاں ؟
 

زیک

مسافر
ان سب کی انتظامیہ کون ہے ؟ سرکاری ادارے ہیں یا پرائیویٹ ایجنسیاں ؟
نیشنل پارک سروس تمام نیشنل پارک کی منتظم ہے۔ کچھ چیزیں پرائیویٹ کانٹریکٹرز کے پاس ہیں۔ گرینڈ کینین میں خچر، ہوٹل اور فینٹم رینچ ایک پرائیویٹ کمپنی زینٹرا چلاتی ہے۔
 
نیشنل پارک سروس تمام نیشنل پارک کی منتظم ہے۔ کچھ چیزیں پرائیویٹ کانٹریکٹرز کے پاس ہیں۔ گرینڈ کینین میں خچر، ہوٹل اور فینٹم رینچ ایک پرائیویٹ کمپنی زینٹرا چلاتی ہے۔
نیشنل پارک سروس وفاقی سرکاری ادارہ ہے ؟
 
گرینڈ کینین 450 کلومیٹر لمبی ہے اور چوڑائی یعنی رم سے رم تک 15 سے 29 کلومیٹر تک ہے۔ اس کی ڈیپتھ 1800 میٹر تک ہے۔

نام تو یاد نہیں لیکن اکا دکا فلموں میں کینین کے سین دیکھے ہوئے ہیں۔ خوبصورت، سحر انگیز ہونے کے ساتھ ساتھ ہولناک، ہیبت ناک وغیرہ بهی ہے۔
آپ مزید تصاویر پوسٹ کیجئے. شکریہ۔
 

زیک

مسافر
نام تو یاد نہیں لیکن اکا دکا فلموں میں کینین کے سین دیکھے ہوئے ہیں۔ خوبصورت، سحر انگیز ہونے کے ساتھ ساتھ ہولناک، ہیبت ناک وغیرہ بهی ہے۔
جنوب مغربی امریکہ

افسوس کہ اس لڑی سے تصاویر فیسبک کے لنک راٹ کا شکار ہو چکی ہیں۔ اس میں بہت سی ایسی جگہیں ہیں جو فلموں میں دیکھی ہوں گی
 

زیک

مسافر
اتوار کو ہمارا ہائک کر کے نیچے جانے کا پلان تھا۔ صبح صبح اٹھے اور ناشتہ کر کے بیک کنٹری آفس کے سامنے بس سٹاپ گئے۔ وہاں سات بجے ہائکرز ایکسپریس شٹل چلتی ہے جو ٹریل ہیڈ تک لے جاتی ہے۔ اس ٹریل ہیڈ پر آپ کار پارک نہیں کر سکتے اس لئے بس پر جاتے ہیں۔ وہاں ہر قسم کے ہائکر موجود تھے۔ کچھ دیر ان سے گپ شپ لگی پھر بس آ گئی اور ہم سب اس میں سوار ہو گئے۔

بس میں جا رہے تھے تو دیکھا کہ بیٹی کا بیک پیک نیچے سے گیلا ہے۔ چیک کیا تو کیمل بیک واٹر بلیڈر جس میں تین لٹر پانی تھا اس پر کہیں سے کٹ لگ گئے تھے اور پانی لیک کر رہا تھا۔ اس ہائکر کے پاس اپنے ٹریکنگ پول پر ٹیپ تھی۔ اس نے ہماری مدد کی اور بلیڈر پر ٹیپ لگا دی۔

ساؤتھ کیباب ٹریل کے آغاز پر پہنچے تو سوچا پہلے ریسٹ روم سے فارغ ہو کر ہائک شروع کی جائے۔

ساڑھے سات بجے ہائکنگ شروع کی اور کچھ switchbacks سے تیزی سے نیچے چلے۔

آدھ گھنٹے کی ہائک کے بعد کی ایک تصویر:
 

arifkarim

معطل
زیک گرینڈ کینین کیسے بنے۔ اسکی جغرافیائی تاریخ پر بھی کچھ روشنی ڈالیں۔ کیا کوئی شہاب ثاقب ٹکرایا تھا؟
 
Top