ایک لڑکی نے فیس بک پر اسٹیٹس اپڈیٹ کیا 
.
"ہاتھ پر مچھر نے کاٹ لیا" 
.
اس پر لڑکوں کے کمنٹس چیک کریں 
اوہ مائی گاڈ! تم ٹھیک تو ہو نا؟
میں اس کمینے مچھر کا خون پی جاؤں گا ۔
 اس طرح کےمچھروں کو تو پیدا ہونے کا حق ہی نہیں ہونا چاہئے۔
 آپ مجھے اس کا پتہ بتائیں، میں دیکھتا ہوں اس کو ۔ 
 پلیز بے بی، اپنا خیال رکھا کرو ۔
میں ابھی آتا ہوں گھر، میرے ساتھ ہسپتال چلو ... انفیکشن ہو سکتا ہے ۔
ہائے ! وہ مچھر پیدا ہوتے ہی کیوں نہیں مر گیا ۔
.
.
اب لڑکے نے یہی اسٹیٹس فیس بک پر اپڈیٹ کیا 
"ہاتھ پر مچھر نے کاٹ لیا" 
.
اس پرآنے والے کمنٹس 
کیوں بھئی، گٹر کے پاس سو رہےتھے کیا؟
تو بھی اس کو کاٹ لیتا، حساب برابر؟
 کمبل اوڑھ کر سویا کر! بیوقوف ۔ 
 پھٹی پرانی مچھر دانی میں سوئے گا تو یہی ہوگا ۔
 کبھی گھر میں مچھر مار سپرے بھی کر لیا کر ، غریب آدمی