مختصر مختصر : کاش میں اندھی ہوتی

loneliness4ever

محفلین
مختصر مختصر

کاش میں اندھی ہوتی

میں نے ایک بار پھر آگے کی جانب سرسری نگاہ دوڑائی تو مجھے اس مرتبہ بھی کئی آنکھیں اپنے وجود میں پیوست نظر آئیں۔ میں نے گھبرا کر اپنا سر دوسری جانب گھما لیا اور کھڑکی سے باہر دیکھنے لگی۔ بس کے لیڈیز کمپارٹمنٹ میں ویسے ہی بیٹھنے کے لئے کم جگہ میسر ہوتی ہے، اس پر عین ڈرائیونگی سیٹ کے پیچھے موجو د سیٹ مجھے صنف نازک پر عذاب ہی کی صورت لگتی ہے۔ نہ چاہتے ہوئے مردوں کی جانب چہرہ کرنا پڑ جاتا ہے جوپل پل بھاری ہی گزرتا ہے۔۔۔۔ایسا لگتا ہے نمائش میں لگی کوئی پینٹنگ ہوں، یا منڈی میں فروخت ہونے والی بکری۔ ہر روز اس طرح کی اذیت سے بچنے کی خاطر میں جو شروع ہی سے اسکارف لیتی تھی ، اب نقاب لینا شروع کر چکی تھی مگر پھر بھی اپنے وجود کو تیز دھار آنکھوں سے محفوظ نہیں کر پا تی تھی۔ اس پل بھی میرے احساسات مجھے گھیرے ہوئے تھے، اب تو یوں لگنے لگا تھا کہ میرا صنف نازک ہونا کوئی بہت بڑا جرم ہے، میرا اپنا کیا ہوا جرم۔۔۔۔ جس کی پاداش مجھے روز بھگتنا پڑتی تھی۔میں نے اپنی سوچوں کو اذیت ناک احساسات سے بوجھل ہونے سے بچانے کی خاطر بس سے باہر دیکھتے ہوئے اپنی آنکھیں بند کر لیں ۔۔۔۔ تیز دھار آنکھوں کا عکس میری بند آنکھوں کے اندھیرے نے نگل لیا۔۔۔۔اور اس پل لمحے بھر میں دل کی دیواروں پر ابھرے فقرے میرے انگ انگ میں گونج اٹھے
”آہ !! کاش میں بینائی سے محروم ہوتی۔۔۔۔۔آہ!! کاش میں اندھی ہوتی“

طالب دعا
س ن مخمور
امر تنہائی
 
آخری تدوین:

loneliness4ever

محفلین
عمدہ ۔ ۔ ۔ اپنے اندھے پن کی بدعا سے بہتر ہے ان بےبصیرت لوگوں کی بصیرت کی دعا کریں ۔ ۔

آپ کی آمد اور اظہار رائے پر فقیر ممنون و مسرور ہے
آپ کا کہنا سو فیصد درست ہے
بندہ معمولی ہے، اور یہ احساسات وقت اور ذات کی تبدیلیوں
کی وجہ سے تبدیل ہوتے رہتے ہیں
مگر جس اذیت کا ذکر کرنے کی سعی کی گئی ہے اس اذیت کو سہتے سہتے
کبھی کبھی ایسے احساسات بھی ذہن میں آ جاتے ہیں، اور درحقیقت یہ وہ تلخی
ہی ہے جو نگاہیں وجود و سوچ میں بھر دیتی ہیں

اللہ پاک سے دعا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مالک ہمارے حال پر کرم فرمائے
بے بصیرت کو بصیرت عطا فرمائے
بے ایمان کو ایمان عطا فرمائے
بے عمل کو عمل عطا فرمائے
بے حس کو حس عطا فرمائے ۔۔۔۔۔۔۔۔ آمین صد آمین
 
آپ کی مختصر تحریر پڑھ کر مجھے اپنی ایک کلاس فیلو یاد آگئی۔ ۔ ۔ اور اس کے تاثرات
وہ لڑکی بہت زہین تھی اور محنتی تھی اور بہت آؤٹ سپوکن تھی ٹام گرل ٹائپ لگتی تھی۔
جماعت دہم کے بعد سکول میں وہ پڑھاتی تھی وہاں اس سے پھرملاقات ہوئی۔ پتہ چلا کہ اس نے اب برقعہ پہننا شروع کر دیا ہے۔ مجھے بہت عجیب لگا کیونکہ مجھے اس بات کی توقع نہیں تھی اس سے ۔
برقع پہننے کی وجہ اس نے یہ بتائی کہ اس کے فوائد کا اسے علم ہوا اپنی بڑی شادی شدہ بہن سے ۔
لڑکی اپنا برقع پہننے کے تجربے سے بہت خوش تھی اس نے بتایا کہ دوسرے مردوں اور لڑکوں کے گھورنے سے وہ بہت پریشان ہوتی تھی مگر جب سے اس نے برقع پہننا شروع کیا ہے اسے یوں لگتا ہے کہ وہ ان خبیث نظروں کے چبھتے ہوئے تیروں سے محفوظ ہو گئی ہے۔ اور اب باقاعدگی سے برقع پہنتی ہے۔

میری رائے میں چور کو چوری سے روکنا اور اسے سزا دینا بھی ضروری ہے اور اپنے گھر کی دیواروں کو اونچا اور مضبوط کرنا بھی ضروری ہے۔
 
ایک اور خاتون یاد آئیں جو ملک سے باہر رہتی تھیں، اور وہاں لوگوں کے ساتھ حجاب پہ شدید بحث کرتی مگر پاکستان آئیں تو مومنین کی نگاہوں نے ایسا اثر ڈالا کہ نقاب کرنے لگیں۔
 
جاسمن

لائبریرین
بھائی! بہت دنوں بعد آئے۔ خیریت رہی؟
اچھی تحریر ہے ہمیشہ کی طرح۔ آپ کوئی ایسی تحریر ہی لاتے ہیں جو جگانے والی،احساس دلانے والی ہوتی ہے۔
مجھے اپنے بچوں کے لئے ضرورت ہے ایسی راہنمائی کی کہ بڑھتی عمر میں اپنے بچے کو ماحول کے برے اثرات سے کیسے بچاؤں؟
میں کل سے بہت پریشان ہوں۔ آج آپ کی یہ تحریر دیکھی تو سوچا آپ سے شئیر کروں۔ کوئی دھاگہ کھولئے اس موضوع پہ۔
 
انتہا

اچھی تجویز ہے۔
 
بات تو سچ ھے اس معاشرے کے رویوں پر کاری ضرب ھے۔۔۔۔۔یہ وہ دعا جو تنگ آ کر بے ساختہ نکل جاتی ھے۔۔۔۔مگر آنکھوں کے باوجود بچنا عظمت اسی میں ھے
 
loneliness4ever

محفلین
آپ کی مختصر تحریر پڑھ کر مجھے اپنی ایک کلاس فیلو یاد آگئی۔ ۔ ۔ اور اس کے تاثرات
وہ لڑکی بہت زہین تھی اور محنتی تھی اور بہت آؤٹ سپوکن تھی ٹام گرل ٹائپ لگتی تھی۔
جماعت دہم کے بعد سکول میں وہ پڑھاتی تھی وہاں اس سے پھرملاقات ہوئی۔ پتہ چلا کہ اس نے اب برقعہ پہننا شروع کر دیا ہے۔ مجھے بہت عجیب لگا کیونکہ مجھے اس بات کی توقع نہیں تھی اس سے ۔
برقع پہننے کی وجہ اس نے یہ بتائی کہ اس کے فوائد کا اسے علم ہوا اپنی بڑی شادی شدہ بہن سے ۔
لڑکی اپنا برقع پہننے کے تجربے سے بہت خوش تھی اس نے بتایا کہ دوسرے مردوں اور لڑکوں کے گھورنے سے وہ بہت پریشان ہوتی تھی مگر جب سے اس نے برقع پہننا شروع کیا ہے اسے یوں لگتا ہے کہ وہ ان خبیث نظروں کے چبھتے ہوئے تیروں سے محفوظ ہو گئی ہے۔ اور اب باقاعدگی سے برقع پہنتی ہے۔

میری رائے میں چور کو چوری سے روکنا اور اسے سزا دینا بھی ضروری ہے اور اپنے گھر کی دیواروں کو اونچا اور مضبوط کرنا بھی ضروری ہے۔

آپ کی آمد پر فقیر ممنون و مسرور ہے، بہترین یاداشت شئیر کی آپ نے، اور یہ بھی خوب فرمایا

"چور کو چوری سے روکنا اور اسے سزا دینا بھی ضروری ہے اور اپنے گھر کی دیواروں کو اونچا اور مضبوط کرنا بھی ضروری ہے"

عزیز بھائی فقیر امید کرتا ہے عنایت کا یہ سلسلہ مستقل رہے گا
بندہ منتظر رہے گا
مالک آباد و کامران رکھے آپ کو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ آمین صد آمین
 
loneliness4ever

محفلین
ایک اور خاتون یاد آئیں جو ملک سے باہر رہتی تھیں، اور وہاں لوگوں کے ساتھ حجاب پہ شدید بحث کرتی مگر پاکستان آئیں تو مومنین کی نگاہوں نے ایسا اثر ڈالا کہ نقاب کرنے لگیں۔

بندہ آپ کی توجہ پانے پر ممنون ہے
امید ہے فقیر کو آپ کا ساتھ میسر رہے گا
مالک آباد و بے مثال رکھے آپ کو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ آمین صد آمین
 
بندہ آپ کی توجہ پانے پر ممنون ہے
امید ہے فقیر کو آپ کا ساتھ میسر رہے گا
مالک آباد و بے مثال رکھے آپ کو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ آمین صد آمین
دعاؤں کا شکریہ حضور، ویسے میرا مقصد اس امر کی طرف توجہ دلانا تھا کہ کس خواتین غیر مسلموں میں اپنے آپ کو محفوظ اور ایک مسلمان ملک میں مسلمانوں کے تاڑنے کی وجہ سے خود کو غیر محفوظ تصور کرتی ہیں۔
 
ہا ہا ہا ہا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ چوہدری صاحب، میں اس پر صرف قہقہہ لگا سکتا ہوں، کہ میں اس راہ کا مسافر ہی نہیں
جس راہ کی آپ نے مجھ سے بات کی ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مسلم اور غیر مسلم کی بحث انٹرنیٹ کی دنیا میں کثرت سے
ہو رہی ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ میرا راستہ جدا ہے، معمولی ہے، میں اپنی راہ سے الفاظ و درد اٹھاتا ہوں، بنا کسی امتیاز کے
جس بحث میں دنیا مبتلا ہے ۔۔۔۔۔۔۔ میں اس کے شر سے محفوظ رہنا چاہتا ہوں، کسی کو مسلم پر اعتراض ہے تو
کسی کو غیر مسلم پر ۔۔۔۔۔ میں اعتراض سے آگے دیکھنا چاہتا ہوں۔۔۔۔ اب یہاں کوئی آئے گا وہ نون مسلم ممالک
میں کی گئی عورتوں پر زیادتیوں کی بات کرے گا، پھر کوئی آپ جیسا آئے گا وہ مسلم ممالک پر کیچڑ انڈیلے
گا ۔۔۔۔۔۔۔ اور پھر سلسلے میں برکت ہو جائے گی میری بات، وہ درد بے درد ہو جائے گا جو تحریر کیا گیا ہے
 
loneliness4ever

محفلین
بھائی! بہت دنوں بعد آئے۔ خیریت رہی؟
اچھی تحریر ہے ہمیشہ کی طرح۔ آپ کوئی ایسی تحریر ہی لاتے ہیں جو جگانے والی،احساس دلانے والی ہوتی ہے۔
مجھے اپنے بچوں کے لئے ضرورت ہے ایسی راہنمائی کی کہ بڑھتی عمر میں اپنے بچے کو ماحول کے برے اثرات سے کیسے بچاؤں؟
میں کل سے بہت پریشان ہوں۔ آج آپ کی یہ تحریر دیکھی تو سوچا آپ سے شئیر کروں۔ کوئی دھاگہ کھولئے اس موضوع پہ۔

عزیز بہن السلام علیکم !! بھائی کی دعا قبول کریں،
یہ آپ کی اعلی ظرفی ہے ، سخاوت ہے، ہمیشہ ہمت بندھاتی ہیں
حقیقت تو یہ ہے کہ بہن ہیں اور باخوبی بہن ہونے کا فرض ادا کرتی ہیں
بھلا کس بہن کو بھائی کا لکھا پسند نہیں آئے گا ۔۔۔۔۔۔۔۔ پر خلوص دعائیں
مالک ہم سب کی رہنمائی فرمائے ۔۔۔۔ آمین ، جس کو اصلاح کی اشد ضرورت ہے
جو خود گمراہ ہے ، وہ بھلا کس صورت کسی کی رہنمائی کرے گا سوائے
اس صورت کہ جو رستہ میرا ہے اس پر نہ آنا ۔۔۔۔۔ حد درجہ معمولی ہوں، سیاہی ہی سیاہی ہوں
مگر بہن نے بھائی کو پکارا ہے ، بہن بھائی کو اپنے ہمراہ پائے گی
اللہ پاک لاج رکھنے والا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ وہ ضرور کرم فرمائے گا
ہر آزمائش اور پریشانی کے بعد خیر ہی خیر ہوتی ہے بس اللہ آزمائش و پریشانی کے لمحات
میں بندوں کو استقامت عطا فرمائے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ آمین صد آمین
 
ہا ہا ہا ہا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ چوہدری صاحب، میں اس پر صرف قہقہہ لگا سکتا ہوں، کہ میں اس راہ کا مسافر ہی نہیں
جس راہ کی آپ نے مجھ سے بات کی ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مسلم اور غیر مسلم کی بحث انٹرنیٹ کی دنیا میں کثرت سے
ہو رہی ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ میرا راستہ جدا ہے، معمولی ہے، میں اپنی راہ سے الفاظ و درد اٹھاتا ہوں، بنا کسی امتیاز کے
جس بحث میں دنیا مبتلا ہے ۔۔۔۔۔۔۔ میں اس کے شر سے محفوظ رہنا چاہتا ہوں، کسی کو مسلم پر اعتراض ہے تو
کسی کو غیر مسلم پر ۔۔۔۔۔ میں اعتراض سے آگے دیکھنا چاہتا ہوں۔۔۔۔ اب یہاں کوئی آئے گا وہ نون مسلم ممالک
میں کی گئی عورتوں پر زیادتیوں کی بات کرے گا، پھر کوئی آپ جیسا آئے گا وہ مسلم ممالک پر کیچڑ انڈیلے
گا ۔۔۔۔۔۔۔ اور پھر سلسلے میں برکت ہو جائے گی میری بات، وہ درد بے درد ہو جائے گا جو تحریر کیا گیا ہے
میرا مقصد بھی اس بحث میں پڑنا نہیں، صرف یہ توجہ دلانا تھا کہ یہ ایک خامی ہے جو ہم لوگوں کو دور کرنی چاہئے اپنے معاشرے سے۔
 
Top