عبداللہ امانت محمدی کے اقوال

کسی چیز کا احساس اسے حاصل کرنے پر دلالت کرتا ہے۔
%25DA%25A9%25D8%25B3%25DB%258C%2B%25DA%2586%25DB%258C%25D8%25B2%2B%25DA%25A9%25D8%25A7%2B%25D8%25A7%25D8%25AD%25D8%25B3%25D8%25A7%25D9%2584%2B%25D8%25A7%25D8%25B3%25DB%2592%2B%25D8%25AD%25D8%25A7%25D8%25B5%25D9%2584%2B%25DA%25A9%25D8%25B1%25D9%2586%25DB%2592%2B%25D9%25BE%25D8%25B1%2B%25D8%25AF%25D9%2584%25D8%25A7%25D9%2584%25D8%25AA%2B%25DA%25A9%25D8%25B1%25D8%25AA%25D8%25A7%2B%25DB%2581%25DB%2592%25DB%2594.png

واقعی احساس کھونے پر ہوتا ہے
 
ہدایت صرف اللہ سے ملتی ہے
اس بات میں کوئی شک نہیں کہ ہدایت اللہ تعالیٰ عطا فرماتے ہیں لیکن دعا بھی اللہ تعالیٰ سے ہدایت مانگنے کا ایک ذریعہ ہے جیسا کہ ہم نماز پڑھتے ہیں جس کا مفہوم ہے کہ یا اللہ پاک ہمیں سیدھا رستہ دکھا۔ اور نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی سیدنا عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے لیے دعا کی تھی۔
 
اس بات میں کوئی شک نہیں کہ ہدایت اللہ تعالیٰ عطا فرماتے ہیں لیکن دعا بھی اللہ تعالیٰ سے ہدایت مانگنے کا ایک ذریعہ ہے جیسا کہ ہم نماز پڑھتے ہیں جس کا مفہوم ہے کہ یا اللہ پاک ہمیں سیدھا رستہ دکھا۔ اور نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی سیدنا عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے لیے دعا کی تھی۔
سچ ہے
 
خالی جیب سے غریب کیسے صدقہ دیوے
صرف پیسوں سے ہی صدقہ ادا نہیں ہوتا اور بھی کئی طریقے ہیں صدقہ کے
40 طرح کا صدقہ...
1. دوسرے کو نقصان پہنچانے سے بچنا صدقہ ہے۔ [بخاری: 2518]
2. اندھے کو راستہ بتانا صدقہ ہے۔ [ابن حبان: 3368]
3. بہرے سے تیز آواز میں بات کرنا صدقہ ہے۔ [ابن حبان: 3368]
4. گونگے کو اس طرح بتانا کہ وہ سمجھ سکے صدقہ ہے۔ [ابن حبان: 3377]
5. کمزور آدمی کی مدد کرنا صدقہ ہے۔ [ابن حبان: 3377]
6. راستے سے پتھر,کانٹا اور ہڈی ہٹانا صدقہ ہے۔ [مسلم: 1007]
7. مدد کے لئے پکارنے والے کی دوڑ کر مدد کرنا صدقہ ہے۔ [ابن حبان: 3377]
8. اپنے ڈول سے کسی بھائی کو پانی دینا صدقہ ہے۔ [ترمذی: 1956]
9. بھٹکے ہوئے شخص کو راستہ بتانا صدقہ ہے۔ [ترمذی: 1956]
10. لا الہ الا الله کہنا صدقہ ہے۔ [مسلم: 1007]
11. سبحان الله کہنا صدقہ ہے۔ [مسلم: 1007]
12. الحمدلله کہنا صدقہ ہے۔ [مسلم: 1007]
13. الله اکبر کہنا صدقہ ہے۔ [مسلم: 1007]
14. استغفرالله کہنا صدقہ ہے۔ [مسلم: 1007]
15. نیکی کا حکم دینا صدقہ ہے۔ [مسلم: 1007]
16. برائی سے روکنا صدقہ ہے۔ [مسلم: 1007]
17. ثواب کی نیت سے اپنے گھر والوں پر خرچ کرنا صدقہ ہے۔ [بخاری: 55]
18. دو لوگوں کے بیچ انصاف کرنا صدقہ ہے۔ [بخاری: 2518]
19. کسی آدمی کو سواری پر بیٹھانا یا اس کا سامان اٹھا کر سواری پر رکھوانا صدقہ ہے ۔ [بخاری: 2518]
20. اچھی بات کہنا صدقہ ہے۔ [بخاری: 2589]
21. نماز کے لئے چل کر جانے والا ہر قدم صدقہ ہے۔ [بخاری: 2518]
22. راستے سے تکلیف دہ چیز ہٹانا صدقہ ہے۔ [بخاری: 2518]
23. خود کھانا صدقہ ہے۔ [نسائی - کبری: 9185]
24. اپنے بیٹے کو کھلانا صدقہ ہے۔ [نسائی - کبری: 9185]
25. اپنی بیوی کو کھلانا صدقہ ہے۔ [نسائی - کبری: 9185]
26. اپنے خادم کو کھلانا صدقہ ہے۔ [نسائی - کبری: 9185]
27. کسی مصیبت زدہ حاجت مند کی مدد کرنا صدقہ ہے۔ [نسائی: 253]
28. اپنے بھائی سے مسکرا کر ملنا صدقہ ہے۔ [ترمذی: 1963]
29. پانی کا ایک گھونٹ پلانا صدقہ ہے۔ [ابو یعلی: 2434]
30. اپنے بھائی کی مدد کرنا صدقہ ہے۔ [ابو یعلی: 2434]
31. ملنے والے کو سلام کرنا صدقہ ہے۔ [ابو داﺅد: 5243]
32. آپس میں صلح کروانا صدقہ ہے۔ [بخاری - تاریخ: 259/3]
33. تمہارے درخت یا فصل سے جو کچھ کھائے وہ تمہارے لئے صدقہ ہے۔ [مسلم: 1553]
34. بھوکے کو کھانا کھلانا صدقہ ہے۔ [بیہقی - شعب: 3367]
35. پانی پلانا صدقہ ہے۔ [بیہقی - شعب: 3368]
36. دو مرتبہ قرض دینا ایک مرتبہ صدقہ دینے کے برابر ہے۔ [ابن ماجہ: 3430]
37. کسی آدمی کو اپنی سواری پر بٹھا لینا صدقہ ہے۔ [مسلم: 1009]
38. گمراہی کی سر زمین پر کسی کو ہدایت دینا صدقہ ہے۔ [ترمذی: 1963]
39. ضرورت مند کے کام آنا صدقہ ہے۔ [ابن حبان: 3368]
40. علم سیکھ کر مسلمان بھائی کو سکھانا صدقہ ہے۔ [ابن ماجہ: 243]
 
عزت دار بننے کا طریقہ :"کسی کو نادم کرنا نہیں بلکہ عزت دینا ہے ۔"

بڑوں کا ادب بڑا بنا دیتا ہے ۔

اچھے لوگوں کو اکثر اچھے لوگ ہی ملتے ہیں۔

اپنے علم کو زندہ رکھنے کا سب سے آسان طریقہ یہ ہے کہ :"تم اس پر عمل کرو اور دوسروں تک پہنچاؤ ۔"

تقوی شخص کو حیوان سے انسان بنا دیتا ہے ۔

اکثر لوگوں کو یہ سمجھ آ جاتا ہے کہ :" کوئی کیا کہنا چاہتا ہے "، لیکن اکثر لوگوں کو یہ سمجھ نہیں آتا کہ :"اللہ تعالیٰ کیا کہہ رہے ہیں ۔"

ہم عبادت کے لئے بنائے گئے ہیں شرارت کے لئے نہیں ۔

جو قرابت داروں کا خیر خواہ ہے وہ پوری دنیا کا خیر خواہ ہے ۔

یہ نہ کہو :"اللہ نہ کرے "، بلکہ کہو :"اللہ محفوظ فرمائے "۔ کیونکہ اللہ پاک ہمیشہ اچھا ہی کرتا ہے اور پریشانیاں تو ہمارے ہی ہاتھوں کی کمائی ہیں ۔

اگر حکمران قرآن و حدیث کے مطابق فیصلے کریں تو ملک سے بدامنی ، افراتفری اور بے چینی جڑ سے ختم ہو جائے۔

By: Abdullah Amanat Muhammadi
زبردست۔۔۔کاپی کرنے کی اجازت ہے ؟؟
 
کاپی کر سکتے ہیں پیسٹ نہیں
عجیب بات ہے ۔۔۔تو پھر اجازت کا مطلب۔۔یہ باتیں اتنی پیاری ہیں کہ میں انکو ایک لڑی میں شامل کرنا چاہ رہاتھا کیونکہ وہاں اور بھی بہت سی اچھی باتیں جمع کی ہیں اور وہ پسندیدہ کی لڑی ہے ۔۔۔کسی کے نام سے نہیں ہے ۔۔
 
Top