بھنڈی بنانے کے ٹوٹکے درکار ہیں۔۔۔

فرخ

محفلین
السلام و علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہُ
آجکل مارکیٹ میں بھنڈی نظر آنا شروع ہوگئی ہے اور میں نے سوچا ہے کہ اسے خود پکایا جائے اور عین ممکن ہے، خود ہی کھانا بھی پڑے۔۔ :( ۔ اسلئے کسی بھی قسم کے خطرناک نتائج حاصل کرنے سے پہلے اگر بھنڈی پکانے کے آزمودہ ٹوٹکے میسر آجائیں تو ہوسکتا دوسرے بھی کھانے پر آمادہ ہوجائیں۔۔ تو حضرات سے گزارش ہے کہ بھنڈی پکانے کے اچھے اچھے ٹوٹکے شئیر کریں تاکہ فدوی کسی بھی قسم کے خطرے سے دوچار ہوئے بغیر، اس خواہش کی تکمیل کر سکے۔۔۔
بھنڈی کو تلنے والا ٹوٹکہ شائید سب سے جلدی تکمیل پاتا ہے ۔ اگر مل جائے تو شائید آج ہی یہ واردات کر جاؤں۔۔۔ جزا کم اللہ خیرا و کثیرا۔۔
 
یہ آسان سا ٹوٹکہ میں آپ سے شیئر کر لیتا ہوں ۔
بھنڈی کو ڈیپ فرائی کرلیں ۔ ہلکابراون ہونے پہ گھی سے نکال لیں ۔
پیاز کو آئل میں ڈال کے 5 سے 7 منٹ فرائی کریں لیکن براون نہ ہونے دیں ۔ پیاز اپنے اصلی رنگ میں ہی رہیں ۔
پھر اُس میں نمک ، سرخ مرچ ، ادرک وغیرہ ڈال کے تھوڑی دیر بھونیں ۔ 3 منٹ کے بعد اُس میں ٹماٹر شامل کر دیں ۔
اس آمیزے کو 5 سے 7 منٹ بھونیں حتی ٰ کہ ٹماٹر گُھل جائیں ۔
اب بھنڈی ڈال کے تھوڑی دیر پکائیں ۔ جب گھی علیحدہ ہونے لگے تو گرم مصالحہ، ایک آدھ درمیان سے کٹی ہوئی ہری مرچ، لمبی کٹی ہوئی ادرک ڈال کے 5 منٹ کے لیے دم دے دیں ۔
بھنڈی تیار ہے
 
ہر کسی کی اپنی پسند ہوتی ہے ۔ کسی کو بھنڈی کم اور پیاز زیادہ اچھا لگتا ہے تو کسی کو پیاز کم اور بھنڈی زیادہ :)
کسی کسی کو لیس اور شوربے والی بھنڈی بھی اچھی لگتی ہے :D

مجھے آخری والی چھوڑ کے باقی ساری پسند ہیں :)
 
جو جو پسند ہیں، ان کی ترکیب ہی فراہم کر دیں؟؟
 
فرخ

محفلین
ارے یہ تو میں نے بعد میں پڑھا۔۔۔
یہ آسان سا ٹوٹکہ میں آپ سے شیئر کر لیتا ہوں ۔
بھنڈی کو ڈیپ فرائی کرلیں ۔ ہلکابراون ہونے پہ گھی سے نکال لیں ۔
پیاز کو آئل میں ڈال کے 5 سے 7 منٹ فرائی کریں لیکن براون نہ ہونے دیں ۔ پیاز اپنے اصلی رنگ میں ہی رہیں ۔
پھر اُس میں نمک ، سرخ مرچ ، ادرک وغیرہ ڈال کے تھوڑی دیر بھونیں ۔ 3 منٹ کے بعد اُس میں ٹماٹر شامل کر دیں ۔
اس آمیزے کو 5 سے 7 منٹ بھونیں حتی ٰ کہ ٹماٹر گُھل جائیں ۔
اب بھنڈی ڈال کے تھوڑی دیر پکائیں ۔ جب گھی علیحدہ ہونے لگے تو گرم مصالحہ، ایک آدھ درمیان سے کٹی ہوئی ہری مرچ، لمبی کٹی ہوئی ادرک ڈال کے 5 منٹ کے لیے دم دے دیں ۔
بھنڈی تیار ہے
 
الشفاء

لائبریرین

سگھڑ ڈاکٹر۔۔۔ ماشاءاللہ۔۔۔:)
 
سگھڑ ڈاکٹر۔۔۔ ماشاءاللہ۔۔۔:)

یہ مریض کو ڈائیٹ پلان کے ساتھ ترکیب بھی نتھی کر کے دیتے ہیں.
ویسے آپس کی بات ہے ڈاکٹر تو میں بائے پروفیشن ہوں ۔ کوکنگ میرا شوق ہے ۔ اور میں بہت اچھا کھانا بنا بھی لیتا ہوں ۔
ہاسٹل میں رہتے ہیں تو کبھی کبھار شوق پورا کر لیتے ہیں ۔ :)
 
اور ھم ھاسٹل میں نہیں رہتے، مگر شوق پورا کرنا چاہتے ہیں۔۔ ھم ابھی کنوارے ہیں۔۔ :unsure:
 
شوق پورا کرنے کے لیے گھر والوں کے کہیں جانے کا انتطار کریں ۔ ورنہ اُن کے گھر میں ہوتے ہوئے صورت حال تھوڑی پیچیدہ ہو سکتی ہے ۔ :D
 
Top