روزنامہ اُمت جیسا کوئی دوسرا نہیں۔

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
اوہ ۔ یا ر میری بھی مت ہی ماری گئی تو اس لایعنی بحث میں الجھ گیا ابھی گھڑی پر نظر گئی تو پتہ چلا کہ ڈھائی تین گھنٹے ہوا میں اڑ گئے اور مجھ غریب کا اکثر کام ابھی ادھورے کا ادھورا۔:-(
 

حسان خان

لائبریرین
اوہ ۔ یا ر میری بھی مت ہی ماری گئی تو اس لایعنی بحث میں الجھ گیا ابھی گھڑی پر نظر گئی تو پتہ چلا کہ ڈھائی تین گھنٹے ہوا میں اڑ گئے اور مجھ غریب کا اکثر کام ابھی ادھورے کا ادھورا۔:-(

میں سوچ کر بیٹھا تھا کہ اچھی سی کوئی فلم دیکھوں گا، فلم دیکھنے کا ٹائم بحث میں ہوا ہو کر رہ گیا۔ :D
 
بس!!!
آواز۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔نیچے


اس بات میں کوئی شک نہیں کہ روزنامہ جنگ نا چاہنے کے باوجود پاکستان کا سب سے بڑا اخبار ہے۔ پاکستان کا سب سے بڑے نیوز، انٹرٹینمنٹ اور سپورٹس چینلز کہلایا جانے والا میڈیا گروپ۔
پر۔۔کچھ بھی نہیں ایم کیو ایم کے آگے ایک دو بار ٹر ٹر کرنے کی کوشش کی تھی الطاف بھائی کے آگے اگر بھائی لوگوں کو یاد ہو اور پھر جب اپنی جان کی امان پانے کے لیے یہی جنگ ہاکروں نے بیچنا چھوڑ دیا اور کبیل والوں نے چینل بند کردیے جنگ گروپ کے تو میڈیا کی اسی بلا کو بھائی کے تلوے چاٹنے پڑے۔ اور اب تک چاٹتے ہیں، اور اب تو ماشاءاللہ بھائی کی تقریر تو براہِ راست پیش کی جاتی ہے۔
جمال دین حیران اس لیے تھا کہ ایم کیو ایم تو ناک پر مکھی نہیں بیٹھنے دیتی تو اس امت اخبار کے آگے گھٹنے کیوں ٹیکے ہوئے ہے؟؟؟؟ اور صرف ایم کیو ایم ہی نہیں اے این پی، پی پی پی، لیگیں اور باقی سب بھی۔
کراچی کے ہاکر تو تقریباََ سبھی ایم کیو ایم کے زیرِ تسلط ہیں یہ بات تو کوئی ڈھکی چھپی تو نہیں پھر۔۔۔۔۔
 
ہاں، لیکن اگر دو چار محفلین امت کے باقاعدہ قاری ہیں تو اس سے یہ بات بھی ثابت نہیں ہوتی کہ امت پاکستان کا سب سے موقر اور سب سے زیادہ پڑھا جانے والا اخبار ہے۔ ہاں یہ کہا جا سکتا ہے کہ پاکستان کے گھٹیا ترین اخباروں میں امت سب سے زیادہ مشہور اور پڑھا جانے والا اخبار ہو سکتا ہے۔

:chatterbox:
 
ڈان جیسا اخبار امت سے حوالے دینے کا کبھی سوچے گا بھی نہیں۔ جنگ کے بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتا۔ اگر وہاں امت کا حوالہ ہوا تو جنگ کی وقعت ضرور میری نظروں میں گر جائے گی۔
ایک زمانے میں شام کے کچھ اخبار بہت تیزی سے مشہور ہوئے تھے جن میں قومی اخبار اور جنگ کا ہی سستا بلکہ گھٹیا ورژن عوام وغیرہ وغیرہ شامل تھے۔۔۔ لوگ ان اخباروں کو بہت شوخ سے اور بڑے تجسس سے خریدتے اور پڑھتے تھے کیونکہ ان میں دوسری قسم کی خبروں کے شوقین حضرات کا خاص خیال رکھا جاتا تھا۔۔۔ اس وقت عوام کی خبروں کی وجہ سے جنگ یا جنگ گروپ کی وقعت کسی کی نظروں سے نہیں گرتی تھی۔۔ بے شک آپکی نظر میں امت گھٹیا اور سستا اخبار صیح لیکن کم از کم اُمت "گھر" میں لے جانے کےقابل تو ہے۔۔۔
 

ساجد

محفلین
بہت معذرت کے ساتھ عرض کر رہا ہوں کہ مجھے پھر سے 8 مراسلات حذف کرنا پڑے جو موضوع سے ہٹ کر تھے۔ ایسا نہیں ہے کہ دوسرے دھاگوں میں موضوع سے ہٹ کر ہرگز نہیں لکھا جاتا ۔۔۔ضرور لکھا جاتا ہے ، ہم اس تجربے سے گزرتے رہتے ہیں کہ جس دھاگے میں حالات مخدوش ہونے کی بنا پر ایک بار صفائی کر دی جائے وہاں بظاہر بے ضرر دکھائی دینے والی موضوع سے ہٹی ہوئی بحث دھیرے دھیرے پھر سے رنجش کا راستہ اپنا لیتی ہے۔ آپ احباب دیگر موضوعات پر بڑی خوشی اور آزادی سے بات کر سکتے ہیں بس ان موضوعات کے لئے متعلقہ زمروں میں الگ الگ دھاگہ کھول لیجئے۔
براہِ کرم اس دھاگے میں اب موضوع سے نہ ہٹیں۔ تعاون کا پیشگی شکریہ۔
 

صرف علی

محفلین
ویسے امت اخبار میں جب کسی واقعہ کی مکمل خبر آتی ہے تو پڑھنے میں مزا آتا ہے ایسا لگتا ہے جیسے کوئی فیلم چل رہی ہے لگتا ہے رپوٹر خود بھی اس عمل میں شریک ہو اتنی باریک بینی سے خبر بناتے ہیں
 

صرف علی

محفلین
ویسے اس مراسلہ کا سرخط اچھا ہے واقعی امت جیسا دوسرا کوئی اخبار نہیں ہے اور نہ ہوسکتا ہے ۔جیسی یہ لوگ خبریں چاپتے ہیں کوئی اور نہیں ہوسکتا ہے ۔
 

arifkarim

معطل
اُمت اخبار کی ’’خبریں‘‘ پڑھ پڑھ کر مجھے حالیہ دور کی امت مسلمہ یاد آجاتی ہے۔ :grin:
 
بھی
خلاف
واقفیت
القاء
یہ سارے کے سارے مبینہ دہشتگرد سید کیوں ہیں؟
جی نہیں سید نہیں ہوتے ( سیدوں کے بھیس میں ملک دشمن عناصر ہوتے ہیں) سید سب سے مقدس ذات ہے اور ان کا سب حیا کرتے ہیں۔۔اور پھر لوگ بھی انکی اندھی تقلید کرتے ہیں یہ تو ال رسول ہیں اس لیے معصوم عن الخطاء ہیں ان سے کوئی غلط کام ہو ہی نہیں سکتا یہ تو فرشتے ہیں۔۔۔
اور پھر جعلی سید بہت زیادہ ہیں۔۔۔۔
 

زیک

مسافر
سید سب سے مقدس ذات ہے اور ان کا سب حیا کرتے ہیں۔۔اور پھر لوگ بھی انکی اندھی تقلید کرتے ہیں یہ تو ال رسول ہیں اس لیے معصوم عن الخطاء ہیں ان سے کوئی غلط کام ہو ہی نہیں سکتا یہ تو فرشتے ہیں
کیا تمام سید معصوم ہیں؟ وہ بھی جو مسلمان نہیں؟
 

سید ذیشان

محفلین
بھی

خلاف

واقفیت

القاء

جی نہیں سید نہیں ہوتے ( سیدوں کے بھیس میں ملک دشمن عناصر ہوتے ہیں) سید سب سے مقدس ذات ہے اور ان کا سب حیا کرتے ہیں۔۔اور پھر لوگ بھی انکی اندھی تقلید کرتے ہیں یہ تو ال رسول ہیں اس لیے معصوم عن الخطاء ہیں ان سے کوئی غلط کام ہو ہی نہیں سکتا یہ تو فرشتے ہیں۔۔۔
اور پھر جعلی سید بہت زیادہ ہیں۔۔۔۔

بجا فرمایا محترم۔

ویسے اصلی اور جعلی سید کا معلوم کیسے ہوگا؟ ڈی این اے ٹیسٹ کروانا پڑے گا؟
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top