عاطف ملک
محفلین
اساتذہ کرام بالخصوص محترم الف عین ، دیگر اساتذہ اور محفلین کی خدمت میں ایک اور جسارت۔۔۔۔۔۔تنقید و اصلاح کی امید کے ساتھ۔
اے پیارے بھائیو سنو! اوقات میں رہو
نظریں جھکا کے تم چلو، اوقات میں رہو
پردہ نہیں ہے صرف خواتین کے لیے
اس بات کا خیال ہو، اوقات میں رہو
نازک سے آبگینوں کو راہوں پہ چھیڑنا!
خوفِ خدا ذرا کرو، اوقات میں رہو
اللہ کے حرام کو، کرتے ہو کیوں حلال؟
رک جاؤ! حد سے نہ بڑھو! اوقات میں رہو
سن رکھی ہو گی تم نے بھی یوسف کی داستان
اس سے حیا کا درس لو، اوقات میں رہو
عصمت بچا کے رکھنے پر انعام ہیں کئی
ان کے لیے سعی کرو، اوقات میں رہو
ہوتی ہیں بہنیں، بیٹیاں سب ہی کی ایک سی
عاطف کی التجا سنو! اوقات میں رہو
اے پیارے بھائیو سنو! اوقات میں رہو
نظریں جھکا کے تم چلو، اوقات میں رہو
پردہ نہیں ہے صرف خواتین کے لیے
اس بات کا خیال ہو، اوقات میں رہو
نازک سے آبگینوں کو راہوں پہ چھیڑنا!
خوفِ خدا ذرا کرو، اوقات میں رہو
اللہ کے حرام کو، کرتے ہو کیوں حلال؟
رک جاؤ! حد سے نہ بڑھو! اوقات میں رہو
سن رکھی ہو گی تم نے بھی یوسف کی داستان
اس سے حیا کا درس لو، اوقات میں رہو
عصمت بچا کے رکھنے پر انعام ہیں کئی
ان کے لیے سعی کرو، اوقات میں رہو
ہوتی ہیں بہنیں، بیٹیاں سب ہی کی ایک سی
عاطف کی التجا سنو! اوقات میں رہو
، میری جانب سے کی گئی یہ جسارت برداشت کریں .....
ویسے بھی اتنے بڑے بڑے اور قابل شاعروں کے درمیان بولتے ہوئے بندہ سو دفعہ سوچتا ہے کہ کہیں چاروں طرف سے "داد "کی برسات ہی نہ ہوجائے،
اور پھر اس "داد " کے بُرے اثرات سے بچنے کے لیے ہلدی والا دودھ ہی نہ پینا پڑ جائے ...... 

ویسے ہم تھوڑا بہت اصلاحِ بندہ کو بھی منطقی انجام تک پہنچا نے کا ہنر جانتے ہیں.....

آپ کی باتوں سے لگتا ہے کہ آپ "بھائی لوگوں " سے کافی متاثر ہیں .....
کہیں ماضی قریب میں آپ کراچی والے بھائی کی ونگ کمانڈر تو نہیں رہیں؟