بھیا... انٹرنیٹ کیا بلا ہے!!!

تفسیر

محفلین

بھیا انٹرنیٹ کیا بلا ہے!!!

بھیا، میں انٹرنیٹ ١٠١- کی کلاس لےرہی ہوں۔ مجھےآپ کی مدد چا ہیے۔
ھمم، وہ کیوں! تم دن رات توآن لائن ہوتی ہے۔ کبھی ایم۔ایس۔این پرمیسجینگ، کبھی یاہو پرڈوڈل، کبھی گوگل پرٹاک ، تم اسپیس پر ہواور ورلڈ کلاس بلاگر بھی
بھیا۔ یہ سب تو میں کرتی ہوں مگر اس کلاس میں یہ سب تھوڑی استعمال ہوگا۔
تو پھر کیا ہوگا!
وہ تمام بورینگ اسٹف جو آپ نے پہلےمجھے بتانے کی کوشش کی تھی۔ یاد ہے نا۔
یاد ہے ۔۔۔ تم نے کہا تھا مجھے یہ سب نہیں جاننا۔ بس بتادیں میسج کیسے لکھتے ہیں۔ تواب کیوں؟
میں انٹرنیٹ101 کی کلاس لے رہی ہوں اور مجھےاس کلاس میں A+ چاہیے۔
تو پھراسٹیڈی کرو!
بغیراسٹیڈی کیے
وہ کیسے؟
آپ بولیں گے اور میں سنوگی۔
بھاگو یہاں سے !
میں امی سے کہہ دونگی کہ بھیا مجھےنہیں پڑھا رہے۔ امی نےمجھ سے کہا تھا کہ جو کچھ سیکھنا ہے اپنے بھیا سےسیکھ لو۔
 

تفسیر

محفلین
ھمم ۔۔۔ توسنو!!

بہت عرصہ پہلےجب تم پیدا بھی نہیں ہوئیں تھیں ۔۔۔

اس سے بھی پہلے ۔۔۔

اس زمانے کو 60‘ کا زمانہ کہتے ہیں دو طاقتور ملکوں میں اس دنیا پر قبضہ کرنے کی دوڑ شروع ہوئی۔ مگردونوں ملک تہذیب کےدائرے میں رھ کر لڑناچاہا تھے۔ انہوں نےاس لڑائی کو " کولڈ وار“ کا نام دیا۔ انہوں نےخوفناک ہتھیار بنائےجو انسانیت کولحمہ بھر میں تباہ کرسکتےہیں۔ ملک بڑے تھے اور فوجی ادارے اور انکے اڈے ملک میں مشرق سےمغرب اور شمال سےجنوب میں بکھرے ہوئےتھے ۔ اگرچہ اطلاعات کی فراہمی کے لئے یہ اڈے اور ادارے ایک دوسرے سےمختلف طریقوں سےرابطہ رکھ سکھتےتھے مگر یہ نیا ہتھیار ان رابطوں کو تباہ کرسکتا تھا۔ اگر فوجی اڈوں میں رابطہ نہ ہو تو فوج مفلوج ہوجاتی ہے اور وہ ملک کی حفاظت نہیں کرسکتی ۔

بھائی۔ مجھے قصہ کہانی نہیں سنائیں نا۔۔۔۔ آپ مجھےانٹرنیٹ کے متعلق بتائیں نا۔ ورنہ میں ابھی چلاتی ہوں اممی امییییییییییییییییی۔۔۔۔

ان میں سےایک ملک کا نام یونائٹڈ اسٹیٹس آف امریکہ ہے۔ اور دوسری کا نام سویٹ یونیین تھا۔ یونائٹڈ اسٹیٹس آف امریکہ کے ڈیفینس ڈیپارٹمنٹ کےایک محکمہ کوایسےذرائع کی تلاش تھی جن کے زریعہ فوج تمام رابطوں، ٹیلی فون سسٹم اور فوج کے کمپیوٹرز اور ہزاروں دوسرے کمپیوٹروں کے تباہ ہونے کے باوجود بھی ایک دوسرے کو پیغام بھیج سکے۔

بھیا اس کا مطلب یہ ہوا کہ نا صرف فوج کے کمپیوٹر بلکہ ہر کمپیوٹر کے پاس پیغام ہو اور وہ تمام کمپیوٹر اس پیغام کو ایک دوسرے کو بھیجنے کہ قابلیت رکھتے ہوں تو اگر ہم ہزاروں کمپیوٹروں کو تباہ کردیں ۔۔۔۔

میرے کمپیوٹر کےعلاوہ :p ۔۔۔

تو باقی بچےہو ئےکمپیوٹر ایک دوسرے کی مدد سے وہ پیغام ملک کے ایک حصہ سےدوسرے حصہ تک فوج کوپہنچا سکتے ہیں۔

بالکل ٹھیک کہا تم نے۔ تم اتنی کم عقل نہیں ہوجتنا تم مجھ پرظاہر کرتی ہو۔
بالکل ٹھیک کہا آپ نے، جیسا بھائی ویسی اس کی بہن ۔۔۔ ہماری جین ایک ہے نا۔:p
 

تفسیر

محفلین

یونائٹداسٹیٹس آف امریکہ کےڈیفینس کےایک ادارہ " ایڈوانس ریسرچ ایجینسی" کو ایسے ہی حل کی تلاش تھی۔ اس ادارے کا مختصرنام آرپا ہے۔ آرپا نے ڈاکٹر ونٹن جی سرف اور باب کاہن کی خدمات حاصل کیں یہ دونوں اسٹنفرڈ یونیورسٹی میں پڑھاتےتھے، دونوں نےمل کراس بات کی تخقیقات کیں ۔ آجکل یہی ڈاکٹر ونٹن جی سرف گوگل کےچیف ایونجیلسٹ ہیں اور باب کاہن، کارپورشن فور نیشنل ریسرچ انیشیٹیو کےصدر ہیں۔ باب کاہن نیشنل انفارمیشن انفرا اسٹرکچر کے بھی ملازم ہیں۔ اب اس محکمہ کوانفارمیشن سپرہائی وے کہا جاتا ہے ۔اس محکمہ کو "انفارمیشن سپرہائی وے" کا نام صابق نائب صدر ایل گور نےدیا تھا۔

بھیا، تب ہی ایل گور نے ایک دفعہ کہا تھا کہ انہوں نےانٹرنیٹ ایجاد کیا ہے!! :lol:

نہیں۔ انہوں نےکہا تھا "میں نےانفارمیشن سپر ہائ ایجاد کیا ہے"۔ جس کا مطلب تھا کہ انہوں نے یہ نام بنایا ہے۔ لیکن لوگوں نے اس کا مذاق بنالیا۔

انٹرنیٹ کےبنانےوالےفاونڈینگ فادر ڈاکٹر ونٹن جی سرف اور باب کاہن ہیں۔ مگراس کام کی ابتدا رینڈ کار پوریشن کے پول بران سےہوئی ۔رینڈ کار پوریشن ایک خود مختیار ریسرچ کا ادارہ ہے ۔رینڈ کار پوریشن کیطرح کے ادارے تھنک ٹینک کہلاتےہیں۔

بھیا ، یہ تو جھوٹ بولے کی حد ہے نا۔ :roll:

وہ بھی ایک سانس میں ۔۔۔ آپ نےاپنی پول خود ہی کھول دی ، پول بران کا نام لیکر!! پہلے کہا انٹرنیٹ کےبنانےوالےفاونڈینگ فادر ڈاکٹر ونٹن جی سرف اور باب کاہن ہیں۔ اور اب پول بران۔۔۔:wink:
 

تفسیر

محفلین

چپ بیٹھو اور سنو۔۔۔۔

انیس سو بانسٹ میں ایسا لگتا تھا کہ آج نہیں تو کل نیوکلیر وار شروع ہوسکتی ہے۔ پول بران نےرینڈ کارپوریشن کےلیے کچھ میمولکھے۔ انہوں نےلکھا کہ ایسی جنگ میں اوراس کےبعد کمانڈ اور کنٹرول نیٹ ورک کو کیسے زندہ رکھاجاسکتا ہے۔ پول نےدو نئےخیال پیش کئے۔ روڈینڈینسی۔۔۔۔

یعنی ایک کام کو کرنے کے لئےایک سےذیادہ ذریعہ استعمال کیے جائیں اوراگرایک ذریعہ مقصد حاصل کرنےمیں کامیاب نہ ہوتو دوسرا ذریعہ اس کی جگہ لےلے تاکہ کام تکمیل تک پہونچے ۔ یہ ہی تمہارا جواب تھا۔

بھیا ۔ میں اسمارٹ ہوں نا۔
وہ تو تم ہو۔۔۔۔ بہن کس کی ہو!!!۔۔۔

لیکن اس نےدو اورخیال پیش کیئے

بھیا وہ کون سے:?:

ڈیجیٹل اور پیکٹ سوئچینگ

ڈیجیٹل کا تو مجھےآئیڈیا ہے۔۔۔ یہ پیکٹ سوئچینگ کیا ہوتی ہے؟

اگر ہم ایک مسیج کو بہت سےچھوٹےچھوٹےمیسج میں تقسیم کردیں اور ہرننےمنےمیسج کو"بڑے میسج میں" اس کی جگہ کا نمبر دے دیں ۔

مثال کےطور پر:
ایک میسج کےدس حصہ بنا کر ہرحصہ کی پہچان کے لیے اُن کو ایک سےدس نمبر میں سے ایک نمبر دے دیں۔

اب ہرننےمنے میسچ کو بتادیں کہ اُسے کہاں جانا ہے۔ یہ ان کی مرضی پررکھیں کہ اگراس کے راستہ میں روکاٹ آجائے تو وہ دوسرا راستہ لےسکتے ہیں ۔

راہ میں انکوصحیح راستہ بتانےوالےموجود ہوں گے۔ جو بھی ننا منا میسج منزل پر پہنچےوہ اپنے نو بھائیوں کا انتظار کرے گا۔

جب سب دس جمع ہوجائیں تو مل کر ایک پورا میسج بن جائیں گے۔

کیونکہ میسج میں ننے منے میسج کے علاوہ اور بھی انفارمیشن ہیں اس لیے اس کو پیکٹ بھی کہتے ہیں ۔ اور کیونکہ یہ پیکٹ راستہ بدل ( سوئچ ) سکتے ہیں اس وجہ سےاس طریقہ کو پیکٹ سوئچینگ کہتے ہیں
 

تفسیر

محفلین

بھیا آپ نے پھرہانکنی شروع کردی۔۔۔:cry:

اوکے جب تم پاکستان گی تھیں تو تم نے چوراہے پرٹرافیک کنڑول کرنےوالا پولیس مین کو تو دیکھا تھا؟

جی ہاں۔

وہ اپنےہاتھ کےاشارے سےٹرافیک مختلف سمتوں میں بھیجتا ہے۔

تو اس کا ہماری گفتگو سے کیا تعلق ہے۔ بدھو بھیا۔۔۔:?

پولس والا تمہاری لین یا تمہاری کار کےسنگل سے یہ جان لیتا ہے کہ تمہارا ارادہ کس سمت میں جانے کاہے اور مناست وقت پر وہ تم کو اس صرف جانے کا راستہ کھول دیتاہے۔ سمجھ لو اس کا پولیس والے کانام سویئچر ہے یعنی راستہ تبدیل کرنے کی قابلیت رکھنےوالا، ہم اسے راؤٹر بھی کہہ سکتے ہیں، یعنی روٹ بدلنے والا۔

اب تم بتاؤ کےتو پیکٹ کیا ہے؟

پولس والا اور ٹرافیک۔۔۔۔ :lol:

نہیں بھائی مذاق نہیں۔میں سمجھ گی ۔۔۔

پیکٹ اور میسج ایک ہیں ۔۔۔
میسیج کے چھوٹےحصہ بنا کراس کا ایک پیکیٹ بنا لیا جاتا ہے۔ ۔۔۔
اس پیکیٹ میں میسج کےچھوٹےحصوں کےعلاوہ کچھ دوسری انفارمیشن بھی رکھ دی جاتی ہیں جو میسج کوسفر کرنےمیں مدد دیں گی اور منزل مقصود پر پھر سےایک مکمل میسج بنے میں مدد کریں گی۔
ہا ہا ہا ہا۔
01clapping2.gif


ایک اور بات۔۔۔

وہ کیا؟

ٹرافیک کےپولس والےاور سوئچ یا راوٹر ) تھوڑا فرق ہوتا ہے ۔۔۔

بڑی مشکل سےتو یہ سمجھ میں آیا تھا۔ اب آپ ایک اور پخ لڑارہے ہیں۔:cry:

سوئچ یا راوٹر، پیکیٹ کو وصول کرنے کےبعد کچھ فیصلے بھی کرتا ہے۔۔۔
جب ننا منا میسج اس تک پہنچتا ہے تو وہ اس کو اپنےگھر میں جگہ دیتا ہے۔۔۔
اُس کےلیےسب سےاچھے راستہ کا انتخاب کرتا ہے۔۔۔
اوراگر ننے منے کا راستہ تباہ ہوچکا ہے تونیا راستہ انتخاب کرتا ہے۔۔۔
اورننےمننے کو دوسرے سوئچ یا راوٹر کے پاس بھیجتا ہے ۔۔۔
 

تفسیر

محفلین

بھیا، پہلے بھی تو نیٹ ورک ہوتے ہوں گے۔ تو یہ سب جھگڑا کیوں؟ :?

ہاں اُنیس سوستر سے پہلے نیٹ ورک کی تعداد ایک سوسے کم تھی۔ لوگوں کی ڈیسک پرایک چھوٹا کمپیوٹر کیطرح کا باکس ہوتا تھا جس میں کمپیوٹینگ قوت نہیں ہوتی تھی وہ صرف انفارمیشن ٹائپ کرنےمیں مدد دیتا تھا اور پھراس انفارمیشن کوایک بڑے کمپیوٹرتک بھیج دیتا تھا۔ اسلئےاس ڈمب ( بے وقوف ) ٹرمینل کہتےتھے۔ سارے ڈمب ٹرمینل ایک بڑے کمپیوٹر سےرابط قائم کرتےتھے۔ اس بڑے کمپیوٹر کو مین فریم بھی کہاجاتا ہے۔ مین فریم اپنے ٹائم کو ڈمب ٹرمینل شئیر کرلیتا تھا۔

ڈمب ٹرمینل، مین فریم کو انفارمیشن بھیجتے تھے اور مین فریم اس انفارمیشن کو پروسیس کرتے تھے۔ ڈمب ٹرمینل ایک قسم کی ڈیوائس ہیں اور ان کو اِن پُٹ ڈیوائسس بھی کہتےہیں۔

ٹھیک بھیا۔ بیک ٹوانٹرنیٹ 8)

رینڈ کارپوریشن کے پول بران نے" رینڈ میمورینڈم" میں ڈیسٹریبیوٹیڈ کیمیونیکیشن کاخیال پیش کیا۔ اس خیال کو “ ہاٹ پٹیٹو ( گرم آلو) “ سویچینگ اینڈ راوٹینگ ڈاکٹرین بھی کہا۔ یہ ہی خیال روڈینڈینسی پیش کرتا ہے۔اس کے علاوہ پول بران نے میسج کو چھوٹےحصوں میں بانٹنے کاخیال بھی پیش کیا۔

انیس سواُنسٹ میں آرپا نے ایسا ہی نیٹ ورک بنانا شروع کیا۔ اس طرح دنیا کےسب سے پہلےانٹرنیٹ کی ابتدا ہوئی۔ یونیورسٹی آف کیلی فورنیا ۔ اسٹیفرڈ یونیورسٹی، سانٹا باربرا یونیورسٹی اور یوٹھا کا ایک نیٹ ورک بنایا گیا۔ یہ یونیورسٹیاں نیٹ ورک کی نوڈ کہلائیں ۔ اس وقت یہ تجربہ صرف سائنٹسٹ اور ریسرچرس کےلیےتھا۔

دوسال کےاندر یہ نیٹ ورک ایک مقبول پوسٹ آفس بن گیا اور ہزاروں سائینٹسٹ اور ریسرچرس اس کو استعمال کرکے ایک دوسرے کو ای میل بھیجنے لگے۔
 

تفسیر

محفلین

بھیا تو کیا نیٹ پرسب سے پہلےای میل آئی!!!

ہاں ای میل سب سے پہلے۔ یہ ٹی۔سی۔آئی۔پی کا ایک حصہ ہے۔

بھیا آپ تو بالکل بدھو ہیں۔۔

وہ کیوں ؟:shock:

جب میری سمجھ میں کچھ آنےلگتا ہے۔ آپ اُوٹ پٹانگ بکنےلگتے ہیں

تمہیں پتہ ہے کہ پروٹوکال کیا ہوتی ہے۔

جی ہاں ۔۔۔ یہ کون سی بڑی بات ہے۔ :shock:
ہمارے اوردوسروں کےدرمیان شوسل اصول۔۔۔ مثلا میرے اور آپ کےدرمیان ایک پروٹوکال ہے ۔ مجھے پتہ ہے کہ میں آپ سے بےتکلف ہوسکتی ہوںاور مذاق کرسکتی ہوں۔ میرے اور پروفیسر کےدرمیان مختلف، مجھے اس کو یس سر، نو سر کرنا پڑ تاہے ۔ اگر مجھےخدا نہ کرے صدر بش سےملنےجانا پڑے تو پروٹوکال مختلف ہوگی۔

ھمم ۔۔۔ انٹرنیٹ کی پروٹوکال؛! کچھ اسی طرح کی ہوتی ہیں۔ دو کمپیٹروں کے ایک دوسرے سے بات کرنے کےاصول ہوتےہیں۔
ان اصولوں کےمجموعہ کو ٹی۔سی۔پی۔آئی۔پی کا سوئٹ کہتے ۔ سوئٹ اس لئیے کہ اس میں کئی پروٹوکال کو یکجا کیا گیا ہے۔ ٹی۔سی۔پی۔آئی۔پی کا نام ان مجموعہ میں سےدو بڑی پروٹوکال کے نام سے بنتا ہے۔
یہ ٹرانسمیشن کنٹرول پروٹوکال اورانٹرنیٹ پروٹوکال ہیں ۔۔۔ ہم یہ گفتگو اس وقت پرچھوڑ دیتے ہیں جب تمہاری کلاس اس مؤضوع پر پہونچے گی۔

بھیا میرا بھی یہ خیال ہے۔ آپ میرے سر سے اوپر کی باتیں کرنے لگے ہیں۔ واپس وہاں چلیں جب آپ پوسٹ آفس کی بات کررہے تھے۔
 

تفسیر

محفلین

70‘میں ڈاکٹر ونٹن جی سرف اور باب کاہں نے ٹی۔سی۔ پی۔آئی- پی کی پروٹول کوفروغ دیا اور وہ اس آرکیٹیکٹ کے بانی کہلائے ۔

١٩٨٣ میں ڈیسک ٹاپ کمپیوٹرعام ہوئےاور انہوں ڈمب ٹرمینل کی جگہ لےلی۔

ڈیسک ٹاپ کمپیوٹر کی ذمداری بڑھ گئی اور اب ان کواپنی غلطیوں کی ذ مداری لینی پڑی ۔ یعنی جوانفارمیشن وہ بھیجیں گے یا ان تک آئےگی اس کی جانچ پڑتال ان کی ذمداری بن گی۔ اور اب ان کو انفرادی نمبردیاگیا تاکہ نیٹ پران کو تلاش کرنےمیں آسانی ہو ۔

سچی بھیا!! 8)

اس کو اینڈ۔ٹو۔اینڈ کنیکشن منیجمینٹ کہتے ہیں۔

اور انفرادی نمبر بھیا۔!!

تم اپنےگھر کا پتہ بتاؤ۔
بےوقوف بھیا یہ تو آسان ہے ۔

١٢٣٤ رینڈم اسٹریٹ
لاس انجیلس، کیلی فورنیا ٩١٣٠١
یو۔ایس۔اے

تو ہمارے گھر پہونچنے کےلیےہم امریکہ کےملک آئیں گے۔ پھر کیلیفورنیا کی اسٹیٹ میں جائیں گے۔ پھرلاس انجیلس کےشہرجائیں گے۔ ذپ کود ٩١٣٠١ سے پتہ چل سکتا ہے کہ ہمیں لاس انجیلس کے کس علاقہ میں جانا ۔

اور پھر رینڈم اسڑیٹ پر پہونچ کر١٢٣٤ والے نمبر کا گھرمل جائےگا بھیا۔۔۔ :lol:

اب میں اپنی دوستوں کو بتا دوں گی کہ میرا گھر کیسے ڈھوڈنا ہے
01haha.gif


تمیں پتہ ہے کہ پاکستاں میں انٹرنیٹ کیوں سلو چلتے ہیں ؟

نہیں کیوں بھیا۔!! :?

کیوں کےگھر کا پتہ نکڑ کے پان والےسے پوچھنا پڑتا ہے۔

بھیا آپ کوجوک کرنا نہیں آتا۔ چھوڑیں جانےدیں۔۔۔:mad:
 

تفسیر

محفلین

انٹرنیٹ پروٹو کال ایڈریس دو حصوں سےمل کربنتا ہے۔۔۔
نیٹ ورک آئی۔ڈی اور
ہوسٹ آئی۔ڈی ۔

یہ کا بلائیں ہیں بھیا۔۔۔۔


ہر کمپیوٹر کا انفرادی نمبر دو پہچان سےمل کر بنتا ہے ۔
نیٹ ورک آٰئی۔ڈی یا نیٹ ورک کی پہچان اور
ہوسٹ آئی۔ڈی یعنی اس کمپیوٹر کی نیٹ ورک پر پہچان۔

یہ دونوں مل کرایک انٹرنیٹ ایڈریس بناتے ہیں جو آئی۔پی ایڈریس کے نام سےمشہور ہے۔

جب تمہاری کلاس اس مقام پے پہنچےگی تو پھر میں تم کوانٹرنیٹ ایڈریس کی تفصیل بتاؤں گا۔

ٹھیک بھیا۔ بیک ٹوانٹرنیٹ :lol:

ہم کہاں تھے؟

پہلےآپ ڈمب تھے پھرعقلمند بن گئے۔۔۔ اررر۔۔۔ میرا مطلب ہے ڈمب ٹرمینل سےڈیسک ٹاپ ۔۔۔ یہ میری پیدائش سے پہلے کا واقع ہے۔

ہاں مزے کی بات یہ تھی کہ ٹی۔سی۔پی۔آئی۔پی ایک اوپن پروٹوکال ہے۔

آپ ایک کے بعد ایک پٹاخہ چھوڑتے ہیں۔ ابھی آپ انگلش کے الفابٹ غلط پڑھا رہے تھے ۔
" ٹی" پہلے آتا ہے، اور " سی" بعد میں " پی" پہلے بھی اور" آئی" کےبعد میں۔

یہ کیسی انگلش ہے اور

اب کہتے ہو " کھل جا سم سم" یعنی ٹی۔سی۔پی۔آئی۔پی کو کھول رہے ہیں۔

ٹھیک ۔۔۔ تم عقل کی کچی ہومگرسمجھ رہی ہو۔

سرف اور کاہن اس پروٹوکال کو اچھی بنانے کےلیےاوپن کردیا۔ یعنی کوئی بھی مسخرا جو یہ سمجھتا ہے کہ وہ اس کواور بھی اچھا بناسکتا ہے۔ وہ اپنی تجاویز پیش کرسکتا ہے۔

اس سے دال پتلی ہوجائے گی۔۔۔ بھیا۔ :lol:

ہاں مگرصحیح کنڑول سے پتلی ہونے کے بجائے بہتر ہوجائےگی۔

وہ کیسے ؟

اگر امی تم پر نگاہ رکھیں!!

میں نےکہا بھیا بس جوک مجھ پرچھوڑدیں۔ اگے بڑھیں۔۔۔:rolleyes:

کنٹرول یہ ہے کہ اگر آپ اپنی قابلیت کا اظہار کرناچاہتے ہیں توایک فارم بھریں۔ یہ فارم “ مجھے بھی بولنے کی اجازت دیں “ کہلاتا ہے۔

ہا ہا ہا ۔۔۔بھیا

اس فارم کا نام " ریکویسٹ فور کومنٹ" ہے

ارے آپ مذاق نہیں کررہے۔آپ سیریس ہیں۔:eek:

اور یہ فارم بھر کرانٹرنیٹ انجینرینگ ٹاسک فورس کو بھیجاجاتا ہے۔

واؤ ۔۔۔۔ فورس ۔۔ آپ کا مطلب ہے آرمڈ فورس

ہاہاہا۔۔۔۔ اب میری باری ہے۔۔۔ تم اس کو جوک کہتی ہو۔ :lol:

آپ کےجوک سے تو اچھا تھا۔ :evil:
 

تفسیر

محفلین

انیس سواسسی میں آرپا نے کہا۔۔۔ بہت ہوگئی۔۔۔۔

اب کوئی کولڈ یا ہاٹ جنگ نہیں ہورہی اور آرپانے یہ پراجیکٹ نیشنل سائنس فاونڈیشن کودے دیا۔ نیشنل سائنس فاونڈیشن ایک فیڈرل گورنمنٹ ایجینسی ہے ۔ جس کا مقصد ایجوکیشن اور سائنس کو فروغ دینا ہے۔

این۔ایس۔ایف (نیشنل سائنس فاونڈیشن) نے آئی۔بی۔ایم ، اور ایم ۔سی۔آئی کو دو سال میں این ۔ایس۔ایف انٹرنٹ بنانے کا کام سونپا ۔آئی۔بی۔ایم ایک کمپیوٹر کمپنی ہے اور ایم ۔سی۔آئی ٹیلیفون کمپنی ہے۔

انیس سو اسسی کے آخیر میں ایک نئ پروٹوکال جس کا نام ایتھرنیٹ ہے وجود میں آئی اور جولوکل ایریانیٹ ورک میں استعمال ہوئی۔ اسطرح نیٹ، بڑے کمپیوٹروں سےعام گھریلو کمپیوٹروں پر پہنچی۔

لوکل ایریا نیٹ ورک کیا ہوتا ہے بھیا۔:?:

جب ہم ایک مقامی جگہ پر بہت سےکمپیوٹرز کوایک دوسرے سےاسطرح ملادیتے ہیں کہ وہ ایک دوسرے سے رابطہ قیام رکھیں اور پرینٹر، اسٹوریج اور اپلیکیشن پروگرام کو ایک دوسرے سےشئیر کریں۔ ایسےنیٹ کو لوکل نیٹ ورک کہتے ہیں۔

لوکل ایریا نیٹ ورک ایک گھر، ایک بلڈنگ یا ایک اسکول میں ہوسکتا ہے۔ اگر ہم ایک نیٹ ورک بنائیں جو لاس انجیلس کے لوکل نیٹ ورک کو سان فرانسسکو کےایک لوکل نیٹ ورک سےملائے تو اس کا نام کیا ہوگا؟

ھمم ۔۔۔ نان لوکل نیٹ ورک ۔۔۔ہاہا ہا
01smilehandmd0.gif


اس کا نام وائیڈ ایریا نیٹ ورک ہوگا۔ کیونکہ وہ جیوگرافی کےلحاظ سےایک گھر، ایک بلڈنگ یا ایک اسکول میں نہیں بلکہ دو مخلتف شہروں کےنیٹ ورک کو ملاتا ہے۔

ھمم ۔۔۔

ہمارےگھر میں بھی ایک لوکل ایریا نیٹ ورک ہے۔ یہ وائرلیس ہے۔

نو :shock: ۔۔۔ پھر مجھ کو اس کا کیوں نہیں پتہ۔۔۔

تمہارا کمیپوٹر، میرا لیپ ٹاپ ، اباجان کا کمیپوٹراور اماں جان کا لیپ ٹاپ سب ایک دوسرے سےمل کرلوکل ایریا نیٹ ورک بناتےہیں ۔ جیسا کا نام بتاتا ہے لوکل ایریا۔۔۔۔ اس نیٹ ورک کا مختصر نام “ لین“ ہے۔

بھیا اس کا مطلب ہوا کہ آپ میرے کمپیوٹر میں سب انفارمیشن دیکھ سکتےہیں !!

ہاں تم جب تم عطاف کومیسج لکھتی ہوتومیں پڑھ سکتاہوں۔

نہیں۔۔!!!!!

بھیا ۔۔۔ یہ سب میری پرائیوٹ کنورسیشن ہے آپ ایسا نہ کریں۔:? :x :cry:

ارے نہیں تم صرف وہی شیئر کروگی جوتم شئیر کرنا چاہو۔ ہم سب صرف ایک ڈائریکٹری شئیر کرتے ہیں، یاد ہے جب تم مجھے کہتی ہو کہ بھیا میں نے فائل شیئر ڈائریکٹری میں رکھ دی ۔ تو میں اس کو وہاں سےاٹھا لیتا ہوں۔ ہم نےگھر میں تمام کمپیوٹر اسطرح سٹ کیے ہیں کہ ہم سب کی پرائیویسی برقرار رہے۔

ٹھیک واپس چلیں۔:D
 

تفسیر

محفلین

ان تمام پروگریس کے باوجود بھی نیٹ کا استعمال مشکل تھا ۔ انیس تیرانوے میں نیٹ براؤزر بنایاگیا۔ اور نیٹ اسکیپ کمپنی نے یہ براؤزر مفت میں بانٹ کر عام کردیا۔ دنیا میں بزنس، گورنمنٹ ، پرائیویٹ اداروں اور لوگوں نے اپنے کمپیوٹر نیٹ سے کنیکٹ کر رکھے ہیں۔ یہ نیٹ ورک سرور کہلاتے ہیں ۔ان نیٹ ورک سرورز کا مجموعہ ڈبلو۔ڈبلو۔ڈبلو کہلایا جانے لگا۔

تو بس بھیا۔۔۔۔ ڈیس سٹ ۔

273_groupwave_1.gif


نہیں۔۔۔۔

آج کے انٹرنیٹ کا جال کاپرکےتار سے بنایا گیا ہے ۔ اوراس پر الیکٹریکسٹی استعمال ہوتی ہے جس کی رفتار کم ہے۔

این۔ایس۔ایف (نیشنل سائنس فاونڈیشن) نےفائ بر آپٹکیس کا انٹرنیٹ بنالیا ہے لیکن یہ فی الحال امریکن سائنٹسٹ اور ریسرچرس استعمال کررہے ہیں۔

فائ بر آپٹکیس میں الیکٹریکسٹی کے بجائے روشنی استعمال ہوتی ہے۔ اور روشنی کی رفتار بہت تیز ہوتی ہے۔

کمپیوٹروں کو نمبر دینے کی اسکیم کیسی مسخرے نے بنائی تھی۔ اس نےنمبروں کی تعداد محدود کردی تھی۔ اب کوئی اور مسخرہ اس کو آی۔پی6 تک لا رہا ہے۔ اس سےاور نمبروں کی تعداد بڑھ جائے گی۔ لیکن ان لوگوں کی عقل میں یہ نہیں آتا کس جس لحاظ سےدنیا کی آبادی اور کمپیوٹروں کی تعداد بڑھ رہی ہے یہ آی۔پی6 اسکیم بھی کم پڑھ جائےگی۔

مستقبل میں سیل فون، ریفریجریٹر، گیس پمپ کرنے کی مشین ، سینما گھر کےٹکٹ کی مشین ، یہ سب انٹرنیٹ سے کنیکٹڈ ہونگے۔

٢٠٠٨ کے آخیر انٹر پلانیٹری انٹرنیٹ بیک بون مکمل ہوجائے اور ہم مریخ تک انٹرنیٹ سے رابطہ کرسکیں گے۔

بھیا جھوٹے۔۔۔۔ گپ مارنے کہ بھی حد ہوتی ہے۔
01zzbbbnnn.gif


یہ بالکل سچ ہے۔
01hangloose.gif


 

تیشہ

محفلین
تمیں پتہ ہے کہ پاکستاں میں انٹرنیٹ کیوں سلوچلتے ہیں ؟

نہیں کیوں بھیا۔!!

کیوں کےگھر کا پتہ نکڑ کے پان والےسے پوچھنا پڑتا ہے۔

بھیا آپ کوجوک کرنا نہیں آتا۔ چھوڑیں جانےدیں۔۔۔


۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

:lol::lol::lol:
 

تیشہ

محفلین
بہت اچھے ۔ ۔ بڑے بھیا بہت مفید معلومات ہیں مجھے بہت پسند آئی یہ تحریر ۔ ۔

رات کو ہی پڑ ھ چکی تھی ساری ۔ بہت خوب ، :music:
 

الف عین

لائبریرین
جیو تفسیر۔
اس کو تو گوشۂ اطفال لائبریری میں ہونا چاہئے تھا۔
اب ایسا کرو کہ وکی پر بھی خود پوسٹ ک دو، اور مجھے بھی یہ فائل ای میل کر دو تو اللہ بھلا کرے گا۔
 

تفسیر

محفلین
جیو تفسیر۔
اس کو تو گوشۂ اطفال لائبریری میں ہونا چاہئے تھا۔
اب ایسا کرو کہ وکی پر بھی خود پوسٹ ک دو، اور مجھے بھی یہ فائل ای میل کر دو تو اللہ بھلا کرے گا۔

میں نے آپ کو ای میل کردی ہے۔:)
کیا وکی پر سمائلز ہیں؟ کیونکہ ان کے بغیر مزا نہیں آئے گا:(
 

محمد وارث

لائبریرین
بہت زبردست، دلچسپ اور معلوماتی تحریر ہے تفسیر صاحب، اسے جاری رکھیے گا۔ اور اطفال تو کیا اس سے ہم جیسے مُسِن بھی استفادہ کر رہے ہیں۔
 
Top