الطاف حسین ۔۔۔ ایک راہنما ایک قائد

مخلص انسان

محفلین
سانحہ علی گڑھ قصبہ کالونی 14 دسمبر 1986ء پاکستان کی تاریخ کا سیاہ باب ہے ۔ الطاف حسین
14 دسمبر 1986ء کو جدید و خودکار ہتھیاروں سے مسلح لشکر نے علی گڑھ کالونی اور قصبہ کالونی پر حملہ کرکے دو سو سے زائد مہاجروں کو بیدردی سے شہید کردیا تھا
معصوم وبے گناہ مہاجروں کا قتل عام کیا ، گھروں کولوٹا ،آگ لگائی ، خواتین کی آبروریزی کی اورظلم وبربریت کا بازارگرم کیا
وحشت وبربریت کاعمل چھ گھنٹے تک ہوتا رہا لیکن کوئی بھی علی گڑھ کالونی اورقصبہ کالونی کے مہاجروں کوحملہ آوروں سے بچانے کیلئے نہیں آیا
علی گڑھ قصبہ کالونی میں ظلم و بربریت کا جوبازارگرم کیا گیا اس کی کوئی مثال پاکستان کی تاریخ میں نہیں ملتی۔ الطاف حسین
سانحہ علی گڑھ قصبہ کالونی 14 دسمبر 1986ء میں ملوث عناصر کو گرفتار کرکے عبرتناک سزا دی جائے ۔ الطاف حسین
سانحہ علی گڑھ کے شہداء کے صدقے مہاجروں سمیت تمام محروم ومظلوم کے حقوق کی جدوجہد کامیابی سے ہمکنار ہوگی۔ الطاف حسین
 

کاشفی

محفلین
تسلسُل آج بھی قائم ہے تجھ سے محبت کا
یہ دشمنوں کی بھول ہے
تجھے تنہا چھوڑ دیں گے ہم
جئے الطاف حسین
 

مخلص انسان

محفلین
پاکستان کے خلاف بیانات بھی شامل کیجیے الطاف حسین کے۔ تصویر کا دوسرا رخ بھی آپ کے نزدیک قابلِ ستائش ہوگا یقیناً۔
آپ 22 اگست کی تقریر کی مکمل ویڈیو مہیا کروادیں اسے بھی پوسٹ کردیں گے
مکمل بیان سن کر ہی اصلی حقیقت معلوم ہوگی دنیا کو کہ اس دن بھائی نے کہا کیا تھا اور اسے کیا بنا کر پیش کیا گیا
 

مخلص انسان

محفلین
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے گورنر سندھ جسٹس (ر) سعید الزماں صدیقی کے انتقال پرگہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیا ہے ۔ ایک تعزیتی بیان میں جناب الطاف حسین نے جسٹس (ر) سعید الزماں صدیقی کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ملک و قوم ایک مشفق بزرگ ، انصاف پسند قانون داں اور اصول پرست انسان سے محروم ہوگئی ۔ انہوں نے کہا کہ آئین وقانون کی بالادستی اور عدلیہ کے وقار کی بلندی کیلئے جسٹس (ر) سعید الزماں صدیقی کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی ۔ جناب الطاف حسین نے مرحوم کے سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔
جناب الطاف حسین نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ سعید الزماں صدیقی مرحوم کے درجات بلند فرمائے ، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے اورسوگوار لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ دے ۔ (آمین)
 

مخلص انسان

محفلین
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کی جانب سے پروفیسر ڈاکٹر ریاض کوان کی رہائی پر دلی مبارکباد
ڈاکٹر ریاض احمد نے ریاستی جبر وستم کے بارے میں جس طرح کھل کر اپنے مؤقف کا اظہار کیا ہے وہ نہایت حوصلہ افزا ہے ،
میں ڈاکٹر ریاض کو ان کی جرات و بہادری پر سلام تحسین پیش کرتا ہوں ۔ الطا ف حسین
جرات وبہادری کے اظہار پر میرے دل میں ڈاکٹر ریاض احمد کی قدر بہت زیادہ بڑھ گئی ہے ۔ الطا ف حسین
مجھے ڈاکٹر ریاض احمد اور ان جیسے تمام بہادر لوگوں پر فخرہے جو تمام تر ریاستی جبر و ستم کے باوجود ظلم کوظلم کہہ رہے ہیں
ڈاکٹر ریاض احمد کی گرفتاری پر کراچی پریس کلب اوردیگرشہروں میں پرامن احتجاج کرنے والے تمام احباب اساتذہ ، طلبہ و طالبات ،
سیاسی کارکنوں اورسول سوسائٹی کے افراد کو قائد تحریک الطاف حسین کا زبردست خراج تحسین
 

مخلص انسان

محفلین
یوم مئی تا قیامت حقوق کیلئے قربانیاں دینے والے محنت کشوں کی یاد دلاتا رہے گا ، قائد تحریک الطاف حسین
دنیا بھر کے محنت کشوں کوملنے والے حقوق یکم مئی کے شہیدوں کی قربانیوں کا نتیجہ ہے، الطاف حسین
مزدور لیڈران ، ملک سے فرسودہ جاگیردارانہ ، وڈیرانہ ، سرمایہ دارانہ اورظالمانہ نظام کے خاتمہ کیلئے جدوجہد کریں ، الطاف حسین
محنت کشوں کے عالمی دن کے موقع پر خصوصی پیغام
 

مخلص انسان

محفلین
الطاف اور مرزا مسرور برطانیہ میں رہتے ہوئے را اور موساد کے لئے کام کرتے رہے ہیں
یہی وجہ ہے کہ برطانوی حکومت ان جیسے لوگوں کو پالتی ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
یہ بھی تو ہوسکتا ہے کہ آپ خود را اور موساد کے ایجنٹ ہوں اور ہمیں ورغلانے کی کوشش کر رہے ہوں
الزامات سے کچھ نہیں ہوتا ، کبھی ثابت بھی کیا کریں
ورنہ منی لانڈرنگ اور ہیٹ اسپیچ کیسسز کا حشر تو آپ دیکھ ہی چکے ہونگے
 
Top