الطاف حسین ۔۔۔ ایک راہنما ایک قائد

مخلص انسان

محفلین
ایران اورسعودی عرب کے مابین کشیدگی کے حوالے سے پاکستان کو کسی کا حصہ نہیں بننا چاہیے ۔ الطاف حسین
پاکستان کو کسی بھی ایک فریق کی حمایت کرنے کے بجائے غیرجانبدارانہ کردار ادا کرنا چاہیے ۔ الطاف حسین
پاکستان کو اپنی آزادی و خودمختاری اور سلامتی و استحکام کے بارے میں سوچنا اورعمل کرنا چاہیے
34 ممالک کے فوجی اتحاد میں شامل ہونا پاکستان کے مفاد میں نہیں ، کسی بھی فیصلے سے قبل پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیا جائے
ماضی کی حکومتوں نے پاکستان کومختلف بین الاقوامی طاقتوں کا اتحادی بنایا اور دوسروں کی جنگ کی آگ میں پاکستان کو جھونکا گیا
ماضی کے غلط فیصلوں کے نتائج آج طالبان اور فرقہ پرست دہشت گرد تنظیموں کی صورت میں پورا پاکستان بھگت رہا ہے
ہمیں داعش کے تیزی سے بڑھتے ہوئے اثرات کا بھی سامنا ہے جس سے انکار نہیں کیا جاسکتا
خدانخواستہ کہیں ایسا نہ ہو کہ دوسروں کے گھر کی آگ بجھاتے ہوئے ہمارے اپنے ہی گھر میں آگ نہ لگ جائے
عوام بحیثیت پاکستانی آپس میں اتحاد و بھائی چارے سے رہیں اور ہم آہنگی کی فضاء کوکسی بھی قیمت پر خراب نہ ہونے دیں
شیعہ سنی علمائے کرام فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور اتحاد و یکجہتی کی فضاء کو برقرار رکھنے کیلئے اپنا کردار ادا کریں
ایم کیوایم کے مرکز نائن زیرو اور انٹرنیشنل سیکریٹریٹ پر بیک وقت منعقد ہونے والے مشترکہ تنظیمی اجلاس سے خطاب
 

مخلص انسان

محفلین
سعودی عرب اور ایران کے مابین محاذ آرائی میں غیر جانبدارانہ کردار ادا کیا جائے۔ الطاف حسین
پاکستانیوں کیلئے سعودی عرب اورایران دونوں قابل احترام اور برادراسلامی ملک ہیں ، انکے مابین کشیدگی افسوسناک ہے
عالمی سطح پر امتِ مسلمہ کے اتحاد کو پارہ پارہ کرنے کی سازشیں کی جارہی ہیں ، الطاف حسین
پاکستان کے عوام کو ایک مرتبہ پھر فرقہ واریت کی دلدل میں دھکیلا جارہا ہے، الطاف حسین
علمائے کرام ، پاکستان کی بقاء و سلامتی ، انسانیت کے تحفظ اور اتحاد بین المسلمین کیلئے اپنا مثبت کردار ادا کریں ، الطاف حسین
پاکستان کو 34 ممالک کے عسکری اتحاد کا حصہ ہرگز نہ بنایا جائے ، دوسروں کی جنگ کا حصہ بنکر پاکستان کو خطرے میں نہ ڈالیں
پاکستان کی مسلح افواج ، دہشت گردوں کے خلاف ضربِ عضب میں مصروف ہے ، الطاف حسین
پاکستان کی انتہائی نازک صورتحال میں ہمیں پھونک پھونک کر قدم اٹھانا چاہئے ، الطاف حسین
علمائے کرام ، فرقہ واریت کی جنگ ، پاکستان میں ہرگز پھیلنے نہ دیں ، اپنے خطبات اور تقاریر میں اتحادو اتفاق کا درس دیں اور اتحاد بین المسلمین کے لئے اپنا بھر پور کردار ادا کریں ، الطاف حسین کی اپیل
لال قلعہ گراؤنڈ عزیزآباد میں تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام ، مشائخ عظام اور ذاکرین کے اجتماع سے ٹیلی فونک خطاب
 
اکثر ممالک میں اگر نام لال رنگ سے لکھا جاوے تو برا مطلب لیا جاوے ہے کہ مجرم ہے یا اس پر لعنت ہے یا اس سے بھی برا
 

مخلص انسان

محفلین
جنرل راحیل شریف اہم قومی معاملات میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں ، خدارا مہاجروں کوانصاف دلانے میں بھی اپنا کرداراداکریں ۔ الطاف حسین
پاکستان میں اقتدار کی طاقت کا سرچشمہ فوج ہے اور جنرل راحیل شریف مسلح افواج کے سربراہ ہیں
میں جنرل راحیل شریف کی بہادری اور جراتمندانہ کردار کی تعریف کرتا ہوں کہ انہوں نے طالبان کے خلاف ضرب عضب کاآغاز کیا
اللہ تعالیٰ نے پاکستان پر ترس کھا کرجنرل راحیل شریف کوبھیجا ہے ۔ میں راحیل شریف کی کامیابی کیلئے کل بھی دعا کرتا تھا ،آج بھی کرتا ہوں
جنرل راحیل شریف انصاف پسند ہیں ، انہیں مہاجروں کے ساتھ کی جانے والی کھلی ناانصافیاں بند کرانا چاہئیں
فوج ہمیں کھل کر بتا دے کہ وہ مہاجروں کو کیا سمجھتی ہے؟ ہماری بات سنی جائے اور ہمیں ہمارے جائز حقوق دیے جائیں
ہم پاکستان کے خلاف نہیں ، ہمیں بھی اپنا سمجھیں ، کوئی بھی دشمن ملک پاکستان کی طرف ٹیڑھی نگاہ سے نہیں دیکھ سکے گا ملک کے وزیراعظم کا حال یہ ہے کہ وہ ملک سے زیادہ بیرون ملک دوروں پر ہوتے ہیں
مہاجروں کوان کے حقوق سے محروم رکھا جارہا ہے ، وہ اگر انتخابات جیت بھی جائیں توانہیں اختیارات نہیں دیے جاتے
حکومت سندھ کراچی سے کشمور تک تمام بلدیاتی نمائندوں کواختیارات دے ، ہم لڑائی نہیں چاہتے بلکہ ملکر رہنا چاہتے ہیں
حکومت سندھ بات چیت سے معاملے کوحل کرلے اوربلدیاتی نمائندوں کے حق کوتسلیم کرے
اگر حکومت سندھ نے کراچی اورسندھ کے دیگر شہروں کو اختیارات نہیں دیے توعوام بھی سندھ اسمبلی کو چلنے نہیں دیں گے
آصف زرداری کی یہ بات صحیح ہے کہ آپریشن کا یہ مینڈیٹ نہیں ہے کہ رینجرز کرپشن کے خلاف کارروائی کرے
کراچی میں صوبائی الیکشن کمیشن کے ہیڈآفس کے سامنے ایم کیوایم کی جانب سے کئے جانے والے احتجاجی مظاہرے سے خطاب
 

مخلص انسان

محفلین
صلح کیلئے وزیراعظم نوازشریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے سعودی عرب اور ایران کے دورے کا خیرمقدم کرتا ہوں ۔ الطاف حسین
امن اور صلح کی اس مثبت کوشش میں وزیراعظم نوازشریف اور جنرل راحیل شریف کو میرا غیر مشروط تعاون حاصل ہوگا
ہمیں پروکسیز بنانے اور انہیں مخصوص مقاصد کیلئے دوسرے ملکوں میں بھیجنے کی پالیسی ترک کرنی چاہیے
لشکرجھنگوی ، جیش محمد ، جماعت الدعوۃ ، جماعت اسلامی ، اسلامی جمعیت طلبہ اور دیگر مذہبی انتہاپسند تنظیموں پر فی الفور پابندی لگا کر ان کے مراکز پر تالے ڈال دینے چاہئیں
ہم پاکستان کے دشمن نہیں دوست اور خیرخواہ ہیں ، ہم پاکستان کی سلامتی و بقاء ، ترقی ، خوشحالی اور مضبوطی چاہتے ہیں
ہم اگر تلخ باتیں بھی کرتے ہیں تو وہ پاکستان کے دوست اور خیرخواہ کی حیثیت سے ملکی مفاد میں کرتے ہیں
مہاجروں کے ساتھ ساتھ تمام زبانیں بولنے والے غریبوں کے حقوق کے لئے جدوجہد کر رہے ہیں
کوٹہ سسٹم جیسا غیرمنصفانہ قانون ختم کیا جائے ، فوج ، پولیس سمیت تمام شعبوں میں مہاجروں کے ساتھ امتیازی سلوک ختم کیا جائے
میں کسی بھی قوم سے نفرت نہیں کرتا ، میں صرف یہ چاہتا ہوں کہ مہاجروں سے بھی نفرت نہ کی جائے اور انہیں بھی برابر کا پاکستانی سمجھا جائے
ایم کیوایم کے مینڈیٹ کو تسلیم کیا جائے اور نومنتخب بلدیاتی نمائندوں کو اختیارات دیے جائیں تاکہ وہ عوام کے مسائل حل کرسکیں
میڈیا کو میئر کے منصب کی عزت کرتے ہوئے وسیم اختر کو میڈیا میں ان کا جائز حصہ دینا چاہیے
نارتھ ناظم آباد جیم خانہ میں نارتھ ناظم آباد ریزیڈینٹس کمیٹی کے زیراہتمام منعقد کئے گئے اجتماع سے خطاب
 

مخلص انسان

محفلین
ہمیں سندھ میں رائج غیرمنصفانہ کوٹہ سسٹم اب کسی بھی قیمت پر منظور نہیں ہے ، الطاف حسین
ارباب اختیار کو ملک میں نئے صوبے بنانے ہونگے ، سندھ میں بھی دو یا تین صوبے بنائے جائیں
ہم اپنے حقوق سے کسی بھی قیمت پر دستبردار نہیں ہوں گے ۔ الطاف حسین
میرا حوصلہ توڑنے کیلئے میرے بڑے بھائی ناصرحسین اور بھتیجے عارف حسین کو تین روز تک تشدد کا نشانہ بنا کر شہید کردیا گیا
ہم نے قیام پاکستان کیلئے 20 لاکھ جانوں کی قربانی کیا اسی لئے دی تھی کہ ہمارے ساتھ بھیانک سلوک کیا جائے ؟
ہمارا جرم یہ ہے کہ ہم نے اپنے حقوق کیلئے آواز بلند کی اوراس کیلئے جدوجہد شروع کی اور اسٹیٹس کو کو چیلنج کیا
آپریشن صرف اور صرف ایم کیوایم کے خلاف کیا جارہا ہے ، نائن زیرو پر دومرتبہ چھاپہ مارا گیا، ہزاروں کارکنوں کو گرفتار کیا گیا
اگر یہ آپریشن بلاامتیاز ہے تو کیا آج تک کسی اور سیاسی یا مذہبی جماعت کے سربراہ کے گھر پر چھاپہ مارا گیا ؟
کارکنوں کو وصیت کرتا ہوں کہ اگراس جدوجہد میں مجھے شہید کردیا جائے تب بھی آپ اپنی جدوجہد جاری رکھنا
لال قلعہ گراؤنڈ عزیزآباد میں ہونیوالے ایک بڑے جنرل ورکرز اجلاس سے خطاب
 

مخلص انسان

محفلین
خیبر پختونخواہ ، بلوچستان اور سندھ کے لوگوں اپنے اوپر ڈالی ہوئی بے غیرتی کی چادر اتار پھیکو ۔ الطاف حسین
کیا تمھاری ماں ، بہن ، بیٹیوں کی عزت حرمت و تقدس پنجابی ماں ، بہن اور بیٹیوں کی حرمت و تقدس سے کم ہے ؟
بلوچستان، خیبر پختونخواہ اور سندھ میں سینکڑوں آپریشن فوج اور پیراملٹری فورسز کے ذریعے کرائے جاچکے ہیں
2013ء میں آل پارٹیز کانفرنس میں وزیر اعظم ، چیف آف آرمی اسٹاف اور آئی ایس آئی کے چیف نے یقین دلایا تھا کہ فوجی آپریشن جیٹ بلیک دہشت گردوں کے خلاف ہوگا ۔ الطاف حسین
صوبہ پنجاب کی حکومت نے صاف کہہ دیا ہے کہ پنجاب میں آپریشن رینجرز، ایف سی نہیں بلکہ پولیس سے کرایا جائے گا
صوبہ بلوچستان، صوبہ خیبر پختونخواہ اور صوبہ سندھ میں جاری فوجی آپریشن پر جناب الطاف حسین کا پالیسی بیان
 

مخلص انسان

محفلین
حملے نے ضرب عضب کی کامیابیوں کو ماند کردیا ۔ الطاف حسین
یونیورسٹی پر حملہ بدترین و بزدلانہ کاروائی ہے ۔ الطاف حسین
ملک اور قوم کو دہشت گردی سے نجات دلانے کے لئے تمام اکائیوں کو ساتھ ملا کر اتحاد و یکجہتی کے ساتھ کام کیا جائے
جیٹ بلیک دہشتگردوں اور ان کے مددگاروں کو کسی صورت ڈھیل نہ دی جائے ۔
خیبر پختونخوا میں باچا خان یونیورسٹی پر دہشت گردوں کے حملے اور حملے کے نتیجے میں پروفیسر ڈاکٹر حامد ، طلبا ، گارڈز اور اہلکاروں کی شہادت پر قائد تحریک الطاف حسین کا اظہار افسوس
 

مخلص انسان

محفلین
نیشنل ایکشن پلان پورے ملک کیلئے تھا ، حکومت نے سندھ ، بلوچستان اور خیبرپختونخوا تک محدود کردیا ہے ۔ الطاف حسین
نیشنل ایکشن پلان کی آڑ میں پختونوں ، بلوچوں ، سندھیوں اور مہاجروں کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے جبکہ پنجاب میں ایکشن کرنے سے انکار کردیا گیا ہے
اگر پنجاب میں نیشنل ایکشن پلان کے تحت کارروائی نہیں کرنا ہے تو پنجاب کو الگ اور باقی تینوں صوبوں کو علیحدہ کر دیا جائے
پورا ملک دہشت گردی کی لپیٹ میں ہے لیکن نوازشریف شہریوں کی جان ومال کا تحفظ کرنے کے بجائے پنجاب خصوصا لاہور میں میٹرو بنانے میں مصروف ہیں ، نوازشریف کو ملک کی نہیں تخت لاہور کی فکر ہے
فوج ، ایف سی اوررینجرز کے سپاہی آج عہد کرلیں کہ ان کے ہاتھوں کسی بے گناہ کا خون نہیں ہوگا
فوج کے سپاہی بغاوت نہ کریں لیکن ملک کے نظام کی بہتری کیلئے الطاف حسین کے ساتھ آملیں
کھلے عام دہشت گردی کی ترغیب دینے والے اور فوج پر حملے کرنے والے مولانا عبدالعزیز کو گرفتار نہیں کیا جارہا ہے
گزشتہ دو برسوں کے دوران کسی حکمراں ، ججوں یا فوج کے افسران کو غیر قانونی کام میں ملوث ہونے کے جرم میں سزا نہیں ہوئی
جنرل راحیل شریف صاحب ! پاکستان میں 20 صوبے بنا دیجئے ، سندھ میں ہمارا بھی صوبہ بنا دیجئے ، پورا سندھ آپ کے عہدے کی مدت میں تین سال کی توسیع کی حمایت کرے گا
تمام قومیتوں کے غریب ومتوسط طبقہ کے عوام الطاف حسین سے آملیں ، ہم مل کر ملک کو چوروں ، اچکوں سے نجات دلائیں گے
کراچی میں قائداعظم کے مزار کے سامنے ایم کیوایم کے تحت ایک بہت بڑے احتجاجی مظاہرے کے شرکاء سے ٹیلی فونک خطاب
 

مخلص انسان

محفلین
کئی دن گزر جانے کے باوجود متاثرین سندھ اسمبلی کی آبادکاری کے لئے سندھ حکومت نے اب تک کوئی موثر اقدام نہیں کیا ۔ الطاف حسین
اگر 24 گھنٹوں میں متاثرین کی رہائش کے لئے متبادل اقدامات نہ کئے گئے تو اہلیان کراچی اپنے بے سہارا بہنوں اور بھائیوں کے ساتھ احتجاج میں شامل ہوجائیں گے ۔
ایم کیو ایم کے ذمہ داران و کارکنان انسانی ہمدردی کی بنیاد پر متاثرین سندھ اسمبلی کی ہر ممکن مدد کریں ۔ الطاف حسین
لندن ۔۔ 25 جنوری 2016ء
 
Top