کلاسیکی موسیقی ٹھمری راگ درباری ۔ کن بیرن کان بھرے

محمد وارث

لائبریرین
راگ دربای میں ٹھمری کی ایک خوبصورت بندش، دو اساتذہ کی زبانی :)

پنڈت اجے پوہنکار، اڑھائی منٹ کا شاہکار

اُستاد راشد خان، سات منٹ کی من موج
 
لاریب مرزا

محفلین
:) :)
وارث بھائی!! سچ سچ بتائیں، جو بچے ابھی تک جاگ رہے ہیں آپ نے ان کو سلانے کے لیے یہ موسیقی اپلوڈ کی ہے نا :yawn:
 
یوسف سلطان

محفلین
شکریہ وارث بھائی، میں ابھی کچھ دن پہلے ایسی ویڈیوڈھونڈھ رہا تھا سننے کے لئے مگر ذہن میں نہیں آ رہا تھا اسے کیا لکھ کر سرچ کروں:roll:
 
محمد وارث

لائبریرین
:) :)
وارث بھائی!! سچ سچ بتائیں، جو بچے ابھی تک جاگ رہے ہیں آپ نے ان کو سلانے کے لیے یہ موسیقی اپلوڈ کی ہے نا :yawn:
بالکل بھی نہیں، بلکہ راگ درباری دیر رات گئے کا راگ ہے۔ رات کے اس پہر میں اس کا اثر چوگنا ہو جاتا ہے یا کم از کم مجھے ایسا لگتا ہے، اور میں خود سو گیا تھا یہ سنتے سنتے :)
 
محمد وارث

لائبریرین
شکریہ وارث بھائی، میں ابھی کچھ دن پہلے ایسی ویڈیوڈھونڈھ رہا تھا سننے کے لئے مگر ذہن میں نہیں آ رہا تھا اسے کیا لکھ کر سرچ کروں:roll:
شکریہ صاحب شیئر کرنے کے لیئے۔۔ آپ کی جے ہو۔پرنام۔
شکریہ یاز صاحب، یوسف صاحب اور کاشفی صاحب۔
 
محمد وارث

لائبریرین
شکریہ وارث بھائی، میں ابھی کچھ دن پہلے ایسی ویڈیوڈھونڈھ رہا تھا سننے کے لئے مگر ذہن میں نہیں آ رہا تھا اسے کیا لکھ کر سرچ کروں:roll:
آپ یو ٹیوب پر ٹھمری اور ترانہ لکھ کر سرچ کریں، امید ہے کافی مطلب کی چیزیں مل جائیں گی :)
 
لاریب مرزا

محفلین
بالکل بھی نہیں، بلکہ راگ درباری دیر رات گئے کا راگ ہے۔ رات کے اس پہر میں اس کا اثر چوگنا ہو جاتا ہے یا کم از کم مجھے ایسا لگتا ہے، اور میں خود سو گیا تھا یہ سنتے سنتے :)
ہمیں بھی لگ رہا تھا کہ آپ کو یہ سن کے نیند آ گئی ہے۔ :) ویسے دونوں شاہکاروں کو بہت دھیان سے سننے کے بعد بھی ہمیں صرف ایک ہی جملے کی سمجھ آئی ہے۔ :)
"مورا پیا مو سے بولت ناہی"
اس کے علاوہ کچھ سمجھ نہیں آیا۔ :)
 
اور پہلا تو میں نے لکھ ہی دیا تھا، کِن بیرن کان بھرے، کس دشمن سوکن نے میرے پیا کے کان بھرے کہ وہ مجھ سے بات ہی نہیں کرتا۔ ویسے ان ٹھمریوں اور کلاسیکی بندشوں راگ راگنیوں میں الفاظ سے زیادہ ان کی ادائیگی زیادہ اہم ہوتی ہے :)
 
خوب!! :)
پہلے تو سمجھ ہی نہیں آئی تھی۔ اب سنیں تو شاید پہلے سے زیادہ اچھا لگے :)
 
La Alma

لائبریرین
راگ تو خوب ہے بشرطیکہ ڈسپرین پاس ہو . ویسے یہ زیادہ تر موسیقاروں ، فلاسفروں ، شاعروں اور ادیبوں کی ہوائیاں کیوں اڑی ہوتی ہیں ؟
 
Top