گھر کا نقشہ کیسا ہو؟

آوازِ دوست

محفلین
ایک دوست کو اپنے چھ مرلہ کارنر پلاٹ پر تعمیر کے حوالے سے مجوزہ نقشے پر آراء و تجاویز مطلوب ہیں مگر میں خود کو اس معاملے میں بالکل کورا سمجھتا ہوں تو احباب اُردو محفل کو اس نیک کام میں حسبِ مقدور مشورہ کی استدعا ہے۔ یہ نقشہ شہر کے ماہر آرکیٹکٹ کا پیش کردہ ابتدائی مسودہ ہے جس میں حسبِ مشورہ ترامیم کی جا سکتی ہیں۔ جگہ 6 مرلہ ہے اور گراؤنڈ فلور پر دو بیڈرومز بنیادی ضروریات میں شامل ہیں۔ دو چھوٹے بچوں اور میاں بیوی پر مشتمل چار افراد کے کنبے کے لیے یہ مکان بنایا جائے گا۔ میری تجویز ہے کہ بیڈرومز سےاٹیچڈ باتھ رومز میں کموڈ اور باتھ ٹب کا اضافہ تو کرنا ہی چاہیے۔ انٹرنیٹ پر موجود تصاویرمیں تو اس سے بھی چھوٹی جگہوں کو بڑے شاندار باتھ رومز میں تبدیل کیا گیا ہے۔
مجوزہ نقشہ یہاں ملاحظہ کیجئے: لنک
ٹیگ میں صرف دس ناموں کی گنجائش تھی مگر یہ دعوتِ عام ہے . arifkarim صاحب کو ٹیگ نہیں کر پا رہا وہ تو سول انجنئیرنگ کے پیشے سے وابستہ ہونے کی وجہ سے شائد زیادہ معاونت کر سکتے ہیں۔
 
عثمان

محفلین
دونوں بیڈروم کے ملحقہ باتھ روم کے درمیان جو خالی جگہ ہے وہاں کیا ہوگا؟
وہاں سٹور روم یا الماری کی جگہ بنتی ہے۔
 
عثمان

محفلین
باورچی خانے کے عقبی جانب گیراج سے آنے والا راستہ کہاں جاتا ہے ؟
اگر گنجائش ہے تو باورچی خانے میں کھڑکی ہونی چاہیے۔
 
عثمان

محفلین
پورچ کے دائیں جانب واش روم سے پہلے خالی جگہ کچھ ضائع معلوم ہو رہی ہے۔
کیا ایسا نہیں ہوسکتا کہ وہ واش روم کچھ آگے ہو اور پیچھے ایک اور سٹور روم بن جائے جس کا راستہ سیڑھیوں کے ساتھ نکلتا ہو۔
 
آوازِ دوست

محفلین
دونوں بیڈروم کے ملحقہ باتھ روم کے درمیان جو خالی جگہ ہے وہاں کیا ہوگا؟
وہاں سٹور روم یا الماری کی جگہ بنتی ہے۔
الماریاں بنائی اور پھر رد کر دی گئیں کہ روشنی اور ہوا الماری سے زیادہ ضروری چیزیں ہیں۔ بیک یارڈ یا لانڈری ایریا اس کوریڈور سے لاؤنج کو روشنی اور ہوا مہیا کرے گا۔
 
آوازِ دوست

محفلین
پورچ کے دائیں جانب واش روم سے پہلے خالی جگہ کچھ ضائع معلوم ہو رہی ہے۔
کیا ایسا نہیں ہوسکتا کہ وہ واش روم کچھ آگے ہو اور پیچھے ایک اور سٹور روم بن جائے جس کا راستہ سیڑھیوں کے ساتھ نکلتا ہو۔
عثمان بھائی یہ جگہ ڈرائنگ روم کی فل سائز ونڈو کو روشنی اور ہوا مہیا کرنے کے لیے اوپن رکھی گئی ہے۔
 
عثمان

محفلین
الماریاں بنائی اور پھر رد کر دی گئیں کہ روشنی اور ہوا الماری سے زیادہ ضروری چیزیں ہیں۔ بیک یارڈ یا لانڈری ایریا اس کوریڈور سے لاؤنج کو روشنی اور ہوا مہیا کرے گا۔
عثمان بھائی یہ جگہ ڈرائنگ روم کی فل سائز ونڈو کو روشنی اور ہوا مہیا کرنے کے لیے اوپن رکھی گئی ہے۔
درست کہا۔ لانڈری ایریا اور کھڑکیوں کی گنجائش تو میں بھول ہی گیا۔ :)
 
آوازِ دوست

محفلین
باورچی خانے کے عقبی جانب گیراج سے آنے والا راستہ کہاں جاتا ہے ؟
اگر گنجائش ہے تو باورچی خانے میں کھڑکی ہونی چاہیے۔
باورچی خانہ اوپن ٹائپ ہے یعنی پیچھے دیوار نہیں بلکہ کاونٹر ہے جو ڈائننگ ٹیبل کے طور پر بھی سرو کرے گا۔ ایک فُل سائز ونڈو سامنے اور ایک گیراج میں رکھی ہوئی ہے۔ سامنے اڑھائی فُٹ کا اوپن پیشو چھوڑا ہوا ہے۔
 
arifkarim

معطل
arifkarim صاحب کو ٹیگ نہیں کر پا رہا وہ تو سول انجنئیرنگ کے پیشے سے وابستہ ہونے کی وجہ سے شائد زیادہ معاونت کر سکتے ہیں
ٹیگ کرنے کا شکریہ۔ اطلاع عرض کر دوں کہ میری کمپنی ناروے کی بڑی سول انجنئیرنگ کمپنیوں میں سے ہے البتہ میرا کام آئی ٹی ڈریپارٹمنٹ میں ہوتا ہے۔
 
آوازِ دوست

محفلین
ٹیگ کرنے کا شکریہ۔ اطلاع عرض کر دوں کہ میری کمپنی ناروے کی بڑی سول انجنئیرنگ کمپنیوں میں سے ہے البتہ میرا کام آئی ٹی ڈریپارٹمنٹ میں ہوتا ہے۔
عارف صاحب آپ کی فیلڈ گو آرکیٹیکچر نہیں ہے مگر پھر بھی آپ کی قیمتی آراء میرے لیے اہم ہیں. کچھ بیان ہو جائے بابت معامعلہ نقشہ زیرِ غور. کنسٹرکشن کے وقت تو معاملہ آپ کی ڈومین میں ہی چلا جائے گا پر اب بھی کچھ رہنمائی ہو جائے :)
 
عثمان قادر

محفلین
اوپن ایریا جو بیڈ رومز سے ملحقہ ہے وہ کچھ اچھا نہیں لگ رہا اور بیڈ رومز کے دروازوں میں بھی سیمیٹری نہیں ہے ۔۔۔۔۔۔ پتا نہیں کیوں پر برے لگ رہے ہیں ۔۔۔۔۔۔ ایلیویشن کی بھی ڈرائنگ ہوتی تو زیادہ بہتر تھا
 
آوازِ دوست

محفلین
5 فٹ بائی 7 فٹ باتھ روم تو بہت چھوٹا ہے۔
یقینا" یہ آئیڈیل نہیں ہے مگر آپ ڈریسنگ ایریا کو بھی ساتھ ملائیں کہ یہ پارٹیشن ابھی حتمی نہیں تو کُل جگہ 11 بائی 5 فُٹ ہو جاتی ہے جو اِس سائیز کے مکان کے باتھ روم کے لیے شائد مناسب ایریا ہے۔
 
آوازِ دوست

محفلین
اوپن ایریا جو بیڈ رومز سے ملحقہ ہے وہ کچھ اچھا نہیں لگ رہا اور بیڈ رومز کے دروازوں میں بھی سیمیٹری نہیں ہے ۔۔۔۔۔۔ پتا نہیں کیوں پر برے لگ رہے ہیں ۔۔۔۔۔۔ ایلیویشن کی بھی ڈرائنگ ہوتی تو زیادہ بہتر تھا
عثمان صاحب کمنٹس کے لیے شکریہ۔ اوپن ایریا اگر ختم کر دیں تو دیکھئے کہ لانڈری ایریا میں جانے کا یہ انڈیپینڈنٹ راستہ ختم ہو جائے گا اور کسی ایک بیڈ روم سے پیچھے جانے کا راستہ دینا پڑے گا جو کہ ظاہر ہے بیڈروم کی پرائیویسی ختم کر دے گا۔ نیز اِس راستے سے لاؤنج ایریا کو روشنی اور ہوا بھی ملے گی۔ نیز یہ دونوں بیڈ رومز میں مناسب آئسولیشن بھی پرووائیڈ کر رہا ہے۔ دروازوں میں سے ایک اس لیے ترچھا اور دوسرے کے مقابل رکھا گیا ہے کہ فرنیچر یا زیادہ لمبائی کا سامان کمروں میں رکھنے یا نکالنے میں پریشانی نہ ہو۔ اگر کوئی متبادل اور زیادہ موزوں تجویز آپ کے ذہن میں ہو تو ضرور شئیر کیجئے گا۔ فرنٹ ایلیویشن تیار ہو رہی ہے جیسے ہی ملتی ہے حاضر کر دی جائے گی۔
 
آخری تدوین:

آوازِ دوست

محفلین
خواتین کی پسند و ناپسند کا گھروں کے نقشے میں کافی اہم رول ہوتا ہے اور وہ اپنے تجربات اور مشاہدات سے کافی پریکٹیکل قسم کی تجاویز دے سکتی ہیں۔ سو اُن سے بھی معاملہ ہذٰا میں اپنی رائے کا اظہار کرنے کی گذارش ہے نیز کچھ اصحاب جیسا کہ اپنے عبدالقیوم چوہدری صاحب اور قبلہ راحیل فاروق صاحب اور ان جیسے دیگر اچھے خاصے سیانے بندوں کی خاموشی بے طرح کھل رہی ہے سو جناب آپ احباب بھی اپنی قیمتی آراء سے نوازیں :)
 
عثمان قادر

محفلین
عثمان صاحب کمنٹس کے لیے شکریہ۔ اوپن ایریا اگر ختم کر دیں تو دیکھئے کہ لانڈری ایریا میں جانے کا یہ انڈیپینڈنٹ راستہ ختم ہو جائے گا اور کسی ایک بیڈ روم سے پیچھے جانے کا راستہ دینا پڑے گا جو کہ ظاہر ہے بیڈروم کی پرائیویسی ختم کر دے گا۔ نیز اِس راستے سے لاؤنج ایریا کو روشنی اور ہوا بھی ملے گی۔ نیز یہ دونوں بیڈ رومز میں مناسب آئسولیشن بھی پرووائیڈ کر رہا ہے۔ دروازوں میں سے ایک اس لیے ترچھا اور دوسرے کے مقابل رکھا گیا ہے کہ فرنیچر یا زیادہ لمبائی کا سامان کمروں میں رکھنے یا نکالنے میں پریشانی نہ ہو۔ اگر کوئی متبادل اور زیادہ موزوں تجویز آپ کے ذہن میں ہو تو ضرور شئیر کیجئے گا۔ فرنٹ ایلیویشن تیار ہو رہی ہے جیسے ہی ملتی ہے حاضر کر دی جائے گی۔
میں نے یہ نقشہ بنایا ہے چونکہ میں آرکیٹیکٹ نہیں ہوں اس لیے صرف لائنیں بنائی ہیں اگر سمجھ آ جائے تو بہتر ورنہ بچے کی پہلی اور آخری غلطی سمجھ کر معاف کر دیجئے گا ۔۔۔۔۔۔
Login - Dropbox
 
پنے عبدالقیوم چوہدری صاحب اور قبلہ راحیل فاروق صاحب اور ان جیسے دیگر اچھے خاصے سیانے بندوں کی خاموشی بے طرح کھل رہی ہے
اللہ ہمارے عیبوں پر یونہی پردہ ڈالے رکھے اور آپ کی لسانی خطائیں بھی معاف فرمائے۔
قبلہ، میں نے ڈیزائن دیکھا تھا۔ حق یہ ہے کہ ان خطوط پر بندے کا ذہن چلتا ہی نہیں۔ گھر بنوا کے دورہ کروائیں تو شاید رائے دے سکوں۔
 
Top