شعبۂ تصنیف و تالیف، جامعہ کراچی کا "جریدہ"- کچھ جھلکیاں۔۔

محمد امین

لائبریرین
السلام علیکم۔

سیدہ شگفتہ بہن کی فرمائش پر کچھ اسکین کر کے پوسٹ کر رہا ہوں۔۔
شگفتہ بہن جریدہ ۲۹ اپنے مضامین کی وجہ سے بہترین ہے۔ آپ دیکھ سکتی ہیں جو مقالہ جات اس میں موجود ہیں،

31020931.jpg

15041583.jpg

16318406.jpg

76354404.jpg

84227148.jpg

82565722.jpg

89247185.jpg
 
محمد امین

لائبریرین
تقسیم کنندگان:

۱)فضلی سنز، اردو بازار کراچی۔ فون: 021-2212991

۲) دارالکتاب، کتاب مارکیٹ، غزنی اسٹریٹ، اردو بازار، لاہور۔ فون: 042-7235094

۳) کتاب سرائے، پہلی منزل، الحمد مارکیٹ، غزنی اسٹریٹ، اردو بازار لاہور۔ فون: 042-7320318

شعبۂ تصنیف و تالیف و ترجمہ کی مطبوعات پر علماء، اساتذہ، محققین اور طلباء کو پچاس فی صد رعایت دی جاتی ہے۔
 
محمد امین

لائبریرین
السلام علیکم۔۔ نہیں چاچو اون لائن نہیں ہے۔ البتہ یہ ضرور بتایا گیا ہے مجھے کہ بھارت بھی بھیجا جاتا ہے۔۔۔
 
محمد امین

لائبریرین
"جریدہ" کے تقریبا سبھی شمارے ضخیم ہیں،جیسا کہ صفحات کی تعداد بھی جھلکیوں میں لکھی ہے۔۔ بہرحال کوشش کروں گا کہ منتخب مضامین یہاں پوسٹ کر سکوں۔۔
 
مغزل

محفلین
بالخصوص جریدہ کا نمبر "چہ دلاور است" مطالعے کے لیے خاصے کی چیز ہے۔ امین جریدہ کی یہ جلد نمبر 27 ہے۔
جس میں مہر نیم روز کے سراغ رسانوں نے سارقین اور چاربین کے حوالے سے خاصی پرمغز تحاریر شامل کی ہیں
کچھ عرصہ قبل میں نے اپنے بلاگ پر اس کے حوالےسے ایک پوسٹ کی ہے۔ ۔ فرصت ملے تو ضرور دیکھنا۔
 
محمد امین

لائبریرین
السلام علیکم محمود بھائی۔۔۔ جی ہاں یہ شمارہ میرے پاس ہے اور آجکل زیرِ مطالعہ ہے۔ بہت دلچسپ تحقیق ہے۔۔۔ :happy:

چہ دلاور است کو کچھ تبدیل کر کے "جریدہ" سے الگ شایع کیا گیا ہے نئے اڈیشن میں۔
 
محمد امین

لائبریرین
محمود بھائی آپ نے اپنے اظہارئیے میں چہ دلاور است کے مضامین پوسٹ کیے ہیں کیا؟ تعارفی پوسٹ تو پڑھی ہے میں نے۔۔۔
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
فہرست بہت شاندار ہے ، کیا آپ نے پہلا شمارہ بھی پڑھا تھا ؟ اب فہارست دیکھ کر بلاتاخیر پڑھنے کو بھی دل ہو رہا ہے ۔
 
محمد امین

لائبریرین
فہرست بہت شاندار ہے ، کیا آپ نے پہلا شمارہ بھی پڑھا تھا ؟ اب فہارست دیکھ کر بلاتاخیر پڑھنے کو بھی دل ہو رہا ہے ۔

اتنے پرانے تو نہیں ہیں ہم :happy:۔۔جریدہ 1967 سے جاری ہے مگر وقفے وقفے سے۔ پہلے یہ سہ ماہی ہوا کرتا تھا پھر کسی زمانے میں بند بھی ہوا۔ 2004 سے غالباً دوبارہ جاری ہوا اور ابھی بھی سہ ماہی کے طور پر نہیں۔ جب بھی مکمل مواد مل جاتا ہے شایع کردیا جاتا ہے غالباً۔

شروع کے اور کچھ درمیان کے شمارے اب دستیاب نہیں ہیں۔ اللہ کرے دوبارہ طباعت ہو تو ہم جیسے کمزور طالبعلم مستفید ہوں۔

میں وقتاً فوقتاً کچھ پوسٹ کرتا رہوں گا۔۔ ویسے جریدے پر جملہ حقوق محفوظ لکھا ہوا ہے مگر دیکھتے ہیں۔۔۔۔بات کروں گا۔
 
بالخصوص جریدہ کا نمبر "چہ دلاور است" مطالعے کے لیے خاصے کی چیز ہے۔ امین جریدہ کی یہ جلد نمبر 27 ہے۔
جس میں مہر نیم روز کے سراغ رسانوں نے سارقین اور چاربین کے حوالے سے خاصی پرمغز تحاریر شامل کی ہیں
کچھ عرصہ قبل میں نے اپنے بلاگ پر اس کے حوالےسے ایک پوسٹ کی ہے۔ ۔ فرصت ملے تو ضرور دیکھنا۔

السلام علیکم محمود بھائی۔۔۔ جی ہاں یہ شمارہ میرے پاس ہے اور آجکل زیرِ مطالعہ ہے۔ بہت دلچسپ تحقیق ہے۔۔۔ :happy:

چہ دلاور است کو کچھ تبدیل کر کے "جریدہ" سے الگ شایع کیا گیا ہے نئے اڈیشن میں۔
چہ دلاور است کل پڑھنی شروع کی ہے. واقعی بہت دلچسپ کتاب ہے.:)
 
کچھ تفصیل بتائیں کہ اس میں کس قسم کی دلچسپی کا سامان ہے۔ نیز کیا یہ پی ڈی ایف میں میسر ہے؟ :):)
اس میں اردو شاعری میں سرقہ اور توارد کی تاریخ بیان کی گئی ہے. شعر و شاعری سے دلچسپی رکھنے والوں کے لئے معلوماتی کتاب ہے.
پی ڈی ایف تلاش نہیں کی. :)
 
لوگوں کی دلچسپی کے لئے کتاب کی بنیادی معلومات اور فہرستِ مضامین پوسٹ کر رہا ہوں. کتاب سستی ہے، خریدنے میں مسئلہ نہیں ہونا چاہیے. :)
20161129_091525-01_zps4aincnok.jpeg

20161129_091533-01_zpssglveqce.jpeg

20161129_091540-01_zpsofid8jrb.jpeg

20161129_091557-01_zpssmafpj3n.jpeg

20161129_091602-01_zpsomgkaqhk.jpeg

20161129_091611-01_zpslbtlnuej.jpeg
 
Top