786 کا مطلب

عبد الکریم

محفلین
بسم اللہ الرحمن الرحیم۔

786 کا معنی ہری کرشنا اور 787 کا مطلب بسم اللہ الرحمن الرحیم
ہے ۔
شریعت کے اعتبار سے 786 کا استعمال حرام ہے ۔
اور رہا مسئلہ 787 کا تو اسکا جواب یہ ہے کہ 787 بسم اللہ الرحمن الرحیم کی جگہ نہیں لکھنا چاہئے اور یہ بھی کبیرہ گناہ ہے ۔
علماء دین نے لوگوں کو سمجھانے کے لئے بتایا کہ 786 کا معنی ہری کرشنا ہے جبکہ بسم اللہ الرحمن الرحیم کا اصل مجموعہ 787 آتا ہے اس کا یہ مطلب نہیں کہ مسلمانوں کو 786 کی جگہ 787 لکھنا چاہئے یہ بالکل غلط ہے ۔
اگر کوی مسلمان بسم اللہ الرحمن الرحیم کی جگہ 786 یا 787 لکھتا ہے تو گویا کہ وہ ایک کبیرہ گناہ کا ارتکاب کرتا ہے ۔
لہذا 786 اور 787 یا اس طرح کے دیگر الفاظ کا لکھنا درست نہیں ۔(اللہ اعلم)
✍ حافظ عبدالکریم ابوقاسم کڑموری
 
عبد الکریم

محفلین
جی آپ نے بالکل درست کہا کہ 786 نہیں لکھنا چاہئے۔ بسم اللہ الرحمن الرحیم کی جگہ
786 کی بجائے بسم اللہ الرحمن الرحیم مکمل لکھنا چاہئے
 
جی آپ نے بالکل درست کہا کہ 786 نہیں لکھنا چاہئے۔ بسم اللہ الرحمن الرحیم کی جگہ
786 کی بجائے بسم اللہ الرحمن الرحیم مکمل لکھنا چاہئے
مگر بعضے اوقات بسم اللہ لکھ دیں اور کاغذ ادھر ادھر ہوجاوے تو بے حرمتی ہوتی ہے
 
عبد الکریم

محفلین
اگر مسئلہ خط کا ہے تو ہمیں بسم اللہ الرحمن الرحیم مکمل لکھنا چاہئے رہا مسئلہ اس کی بے حرمتی کا تو اس کا جواب یہ ہے ایسے خطوط جس میں بسم اللہ لکھا گیا ہو بلا وجہ کہیں بھی نہ پھینکیں بلکہ انکی حفاظت کرے اور جب خطوط بوسیدہ ہوجائیں تو انہیں کسی بڑے سے تالاب یا زمین کی گہرائی میں دفن کریں جس طرح قرآن مجید کے پرانے نسخوں کو کرتے ہیں
 
عبد الکریم

محفلین
خود قرآن میں سورۂ نمل میں بسم اللہ الرحمن الرحیم لکھا ہوا ہے
کتابت اور تقریر ہر جگہ بسم اللہ لکھنا اور پڑھنا یہ ایک ایمان دلیل ہے
 
arifkarim

معطل
اگر مسئلہ خط کا ہے تو ہمیں بسم اللہ الرحمن الرحیم مکمل لکھنا چاہئے رہا مسئلہ اس کی بے حرمتی کا تو اس کا جواب یہ ہے ایسے خطوط جس میں بسم اللہ لکھا گیا ہو بلا وجہ کہیں بھی نہ پھینکیں بلکہ انکی حفاظت کرے اور جب خطوط بوسیدہ ہوجائیں تو انہیں کسی بڑے سے تالاب یا زمین کی گہرائی میں دفن کریں جس طرح قرآن مجید کے پرانے نسخوں کو کرتے ہیں
دفن کرنے سے بے حرمتی ختم ہو جائے گی؟
 
افسر خان

محفلین
اگر یہ بات سچ ہے تو ہمارے علماء اپنے ٹی وی پروگراموں میں اس پر دو جملے کہہ دینا چاہئے۔۔۔ ہم نے دیکھا ہے کہ کچھ نصاب کی کتابوں میں بھی 786 لکھا جاتا ہے
 
Top