کمال ابدالی صاحب کے کچھ اردو سے متعلق سافٹ ویر

الف عین

لائبریرین
آج کمال ابدالی صاحب کی ای میل وصول ہوئی ہے جس میں اطلاع دی گئی ہے کہ گٹ ہب کے اس صفحے پر انہوں نے کئی سافٹ وئر مہیا کیے ہیں۔ان کے سورس کوڈ بھی ساتھ ہی شامل ہیں۔ احباب دیکھیں اور ضررت ہونے پر ڈاؤن لوڈ کریں یا سورس کو استعمال کرتے ہوئے فیچرس کا اضافہ کریں۔
 

سعادت

تکنیکی معاون
یہ کون ہیں؟ کیا محفل کے رکن ہیں؟
کمال ابدالی صاحب اپنے ویب صفحے ’اردو کمپیوٹرز پر‘ کی وجہ سے مشہور ہیں۔ (پہلے یہ صفحہ صرف میک کمپیوٹرز کے لیے تھا، لیکن اب ونڈوز اور لینکس کے لیے بھی معلومات شامل ہیں۔) غالباً اردو کمپیوٹنگ یاہو گروپ کے رکن تھے/ہیں۔ محفل کی رکنیت کے بارے میں علم نہیں۔

اس کے علاوہ، کچھ عرصہ پہلے محفل پر شیئر کیے جانے والے مضمون ’اردو کے رسم الخط کا مسئلہ‘ کے مصنف بھی ابدالی صاحب ہیں۔ (لڑی کا عنوان ’نسخ کی حمایت میں۔۔۔‘ تھا۔)
 
Top