سالانہ عالمی اردو مشاعرہ 2016 تبصرے

جاسمن

لائبریرین
محترم صدرِ محفل، محترم مہمانِ خصوصی، محترم انتظامیہ اور تمام محترم محفلین کی خدمت میں آداب
ہرمحفل کے کچھ آداب ہوتے ہیں، محفلِ مشاعرہ کے تو خاص آداب ہوتے ہیں لیکن میرا کلام پڑھتے وقت صرف اس بات کا خیال رکھا جائے کہ آپ کی زوجہ محترمہ کی نظر میرے کلام پر نہ پڑ جائے (بصورتِ دیگر ذمہ داری آپ کی اپنی ہوگی)۔
امید ہے کہ آپ سب میرے اشعار کی گہرائی میں غوطہ زن ہونے کی بجائے صرف داد دینے پر ہی اکتفا کریں گے۔ اشعار کا مطلب آپ بعد میں سمجھتے رہیئے گا۔ سمجھ آگئے تو آپ کے نصیب بصورتِ دیگر یقین کر لیجیئے گا کہ الہامی کلام ہے۔


زلفِ دراز شان ہے حسن و جمال کی
نسوانیت ادھوری ہے اس کو نکال کر

بیگم! اسی کی چھاؤں میں رہتے ہیں عاشقین
رسوا کرو نہ زلف کو سالن میں ڈال کر​



کتابوں میں بہت نقصان اٹھا کر
دکاں پر رکھ لئے جوتے جرابیں

چراغ علم یوں روشن کیا پھر
سر فٹ پاتھ رکھ دیں سب کتابیں​



چار دفتر میں ہیں، اک گھر میں ہے اور اک دل میں ہے
چھ حسینوں میں گھرا امجد بڑی مشکل میں ہے

ذکر سن کر چھ حسینوں کا نہ گھبرا جانِ من
اک حسینہ کے لئے اب بھی جگہ اس دل میں ہے

ساس کے پہلو میں بیوی کو جو دیکھا، ڈر گیا
یا الہٰی خیر ہو خنجر کفِ قاتل میں ہے

دے رہا تھا لیڈروں کو گالیاں جو جو بھی وہ
"میں نے یہ جانا کہ گویا یہ بھی میرے دل میں ہے"

میں تو سمجھا تھا کہ جاں لیوا ہے بیماری مری
موت کا سامان لیکن ڈاکٹر کے بل میں ہے

دیکھ کر کل رات فیشن شو میں بوفے حسن کا
آ گئے ہم گھر مگر دل اب بھی اس محفل میں ہے

میری دل جوئی کو آنے لگ پڑیں ہمسائیاں
فائدہ کیا کیا مرا بیگم تری کِلکِل میں ہے

دیکھئے، رشوت نہیں لایا، سفارش بھی نہیں
ایک بھی خوبی بھلا اس کی پروفائل میں ہے؟

آپ جو فائل دبا کر بیٹھے ہیں دو ماہ سے
آپ کا نذرانہ عالی جا! اسی فائل میں ہے

ہے غلط فہمی کہ خوش فہمی مگر لگتا ہے یہ
ذکرِ امجد اب تو اردو کی ہر اک محفل میں ہے​



(So Boring)

ایک جنجال ہے سسرال مرا، سو بورنگ
اس پہ شوہر بھی نہ قابو میں ہوا، سو بورنگ

مر گئے چھوڑ کے دولت کے خزانے دادا
جشن کے بدلے ہوئی قل کی دعا، سو بورنگ

گولڈ کی رنگ، آئی فون، نہ پرفیوم کوئی
پیار میں اس نے بس اک پھول دیا، سو بورنگ

گو کہ افسر ہے مگر ہے وہ بہت نالائق
اپنے خرچے پہ وہ حج کرنے گیا، سو بورنگ

چھ مہینے سے وہ چپکی ہے اسی لڑکے سے
آج کے فاسٹ زمانے میں وفا، سو بورنگ

شعر تو کہتے ہیں بجلی کے اجالے میں مگر
ان کے ہر شعر میں جلتا ہے دیا، سو بورنگ

ڈش کوئی مرغ کی کھائے تو کوئی بات بھی ہو
دال پہ کرتا ہے وہ شکر ادا، سو بورنگ

میں نے لکھا اسے اردو میں محبت نامہ
ہائے، انگریز کی بچی نے کہا، سو بورنگ

میری پرلطف غزل بزم میں سن کر لوگو
کس چھچھورے نے لگائی ہے صدا، ”سو بورنگ“​



یہاں میں اپنی بیوی کا شکریہ ضرور ادا کرنا چاہوں گا جس کے تعریفی اور تنقیدی رویے نے اس مشاعرے کے لئے کلام مکمل کرنے میں میری بہت حوصلہ افزائی فرمائی، حالانکہ بحیثیتِ بیوی یہ کافی مشکل کام تھا۔
شکریہ بیگم۔
ہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہا:D:LOL::ROFLMAO::grin::laughing::lol::haha::biggrin:
خوبصورت۔خوبصورت۔خوبصورت۔خوبصورت۔:khoobsurat:
زبردست۔زبردست۔زبردست۔زبردست۔:best::great::zabardast1::good::applause:
عرصہ بعد اتنی خوبصورت مزاحیہ شاعری پڑھنے کو ملی ہے۔
واہ بھئی مشاعرہ لوٹ لیا آپ نے۔
 

جاسمن

لائبریرین
آبلوں کی جستجو میں دشت گردی خوب، پر
علم کچھ منزل کا بھی نادان راہی چاہیے

عشق کا ہر مرحلہ پہلے سے ہے دشوار تر
دل خدا جانے کہاں ہے، کون سی منزل میں ہے
بہت ہی خوب!
نمرہ !بہت خوبصورت اشعار ہیں۔
دل خدا جانے کہاں ہے،کون سی منزل میں ہے۔
واہ واہ۔بہت پیارے خیال ہیں۔
 

جاسمن

لائبریرین
لکھا نہیں جو مقدر میں دینے والے نے
ملا نہیں تو پھر اس پر ملال کیسا ہے

میں کہ افلاک کی گردش کو کہاں چھو سکتا
یہ ترا لمس افق پار تلک لایا ہے

جب محبت کو ہم نےدفنایا
اک بنایا مزار پہلو میں
واہ۔واہ۔بہت خوب!
حسین ترین اشعار۔
دعاؤں بھری داد۔
 

جاسمن

لائبریرین

جاسمن

لائبریرین
عشق اک دشت ہائے وحشت تھا
دل بنَا ہی برائے وحشت تھا

بے قراری سکوں کی زیریں تہہ
اور سکوں بر بِنائے وحشت تھا

اس عکس کے برعکس کوئی عکس ہے کہیں
کیوں عکس کو برعکس دکھاتا ہے آئینہ
واہ بھئی واہ محمد احمد بھائی! کمال کر دیا آپ نے۔ ایک غزل کا ایک شعر شاید نیرنگ بھائی نے شئیر کیا تھا۔ آئینہ والی غزل تو کمال کی ہے۔میرا مطلب ہے کہ ہے تو آپ کی کہی ہوئی:D اور کمال غزل ہے۔
دعاؤں بھری داد۔
 

جاسمن

لائبریرین
چھوڑو مے اور مے خانوں کو
ہم تُم محفل ہوجاتے ہیں

اپنے پیارے ساتھ چلیں تو
رستے منزِل ہو جاتے ہیں

وقت پہ گَر نہ آنکھ کُھلے تو
سپنے قاتِل ہو جاتے ہیں

ڈوب رہا ہے دیکھوکوئی
بڑھ کر ساحِل ہو جاتے ہیں!

ی منزِل چاہنے والے
جلدی بددِل ہو جاتے ہیں

دیکھیں جب وہ پیار سے صاحِب!
شِکوے مشکل ہو جاتے ہیں

بَیچ کھایا جنہوں نے کلِیوں کو
ہائے گُلشن کے پاسباں ٹھہرے!

جو تار کبھی نہ تڑپے ہوں
وہ ساز کو سمجھیں بیماری!

اور تُو نہیں تو پھر
اِک سیاہ پردے پر
گمشدہ نشاں ہوں میں
وہم ہُوں، گُماں ہُوں میں!

سَوتی قوموں کے بالآخر
سپنے رَینٹَل ہو جاتے ہیں

نیا رنگ نیا آہنگ۔نئی بات نئے انداز میں۔خوبصورت خیال،خوبصورت انداز۔چھوٹی بحر کی بڑی غزلیں۔ننھی اور بڑی نظمیں۔نمکین غزل نے بھی بہت مزہ دیا۔
بہت ساری داد۔
 

جاسمن

لائبریرین
ہجر میں بھول گئے یہ بھی کہ بچھڑے تھے کبھی
دور وہ دل سے ہوا کب ،ہمیں کب یاد آیا

کارِ بیکار جسے یاد کہا جاتا ہے
بات بے بات یہی کارِ عجب یاد آیا

دیا ہے میں نے ہی دشمن کو وار کا موقع
مرا بھی ہاتھ ہے اپنے خلاف سازش میں

کون سے دیپ نمائش کے لئے چھوڑنے ہیں
کن چراغوں کو بجھانا ہے ہوا جانتی ہے
واہ بھی بہت اچھے۔
زبردست!
بہت خوب!
 

جاسمن

لائبریرین
میری اوقات، سیکھتا ہوں فُنون
تیرا منصب، کہے تُو کُن، فَیَکُون

لوحِ وجود میں پیوستہ تھا، روح و قلب سے وابستہ
اپنا آپ گنوا بیٹھے ہیں ہم اک نام مٹانے میں

دکھتی رگ سے بھی واقف ہے اور میری برداشت سے بھی
ورنہ کیا تفریق بچی تھی اپنے اور بیگانے میں

ایک شرابِ طہور کی خاطر کس کس کو ہم ترک کریں
قدم قدم پر نشّے بچھے ہیں دنیا کے مے خانے میں

انجمن تھا جو مری اور میرا سب کچھ تھا کبھی
اب فقط اک دوست ہے اور یاروں کی محفل میں ہے
واہ۔واہ۔بہت خوب!
خوبصورت ترین اشعار۔
 

جاسمن

لائبریرین
میں بے امان رہا اپنے گھر میں رہ کر بھی
کوئی بھی ہوتا یہاں، بےامان ہی ہوتا

آنسوؤں سے چیر لیں گے آئی جب کوئی کرن
اک دھنک رنگوں بھری اپنے بھی مستقبل میں ہے

ایک مرکز، ایک میں اور عمر بھر کی گردشیں
فاصلہ اک مستقل راہی میں اور منزل میں ہے
بہت پیارا رنگ ہے۔
 

فاتح

لائبریرین
واہ واہ واہ!! بہت اعلیٰ !! ہر یک مسامِ جاں ہے بصارت لئے ہوئے !! کیا اچھا کہا ہے فاتح بھائی ! سلامت رہیں !

خوبصورت!! سبحان اللہ سبحان اللہ! ایک ازلی حقیقت ہے !


واہ واہ!!

بہت اعلیٰ!! دیر ہی کتنی لگتی ہے یہ خیمۂ جاں اڑ جانے میں ۔ کیا مصرع دیا ہے جناب !! واہ واہ!
بہت شکریہ ظہیر بھائی۔۔۔ یہ سراسر آپ کی محبت ہے
 

فاتح

لائبریرین
واہ واہ، فاتح بھائی۔ ایک غیر ادبی سی داد دے رہا ہوں۔ کرکٹ میں کہتے ہیں کہ فارم عارضی ہے لیکن کلاس مستقل۔
آج اس کا ایک اور تجربہ ہو گیا۔
مزا آ گیا کلام پڑھ کر بھی اور سن کر بھی۔
خاص کر ان اشعار نے تو بہت لطف دیا۔



بے شک۔

کاش کہ ہم سمجھ سکیں



آ ہاہاہا۔ کیا ہی سچا نقشہ کھینچا ہے دنیا کا۔

بہت سی داد فاتح بھائی۔ امید ہے مشاعرہ کے بعد اس سلسلے کو توڑیں گے نہیں۔ :)
محبتوں پر ممنون ہوں۔ سلسلہ بنا ہی کب تھا کہ توڑا جائے۔ اٹکل پچو کر کے ساڑھے پانچ اشعار گھڑے تھے ورنہ باقی تمام اشعار تو پرانی غزلوں کے تھے۔ :)
 

فاتح

لائبریرین
کیا کہنے جناب فاتح صاحب، ہر شعر ہی لاجواب ہے، موتی پروئے ہوئے ہیں، اور آواز کا جادو الگ سے۔ جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے۔ بہت داد آپ کے لیے۔ سبھی اشعار بہت پسند آئے لیکن یہ تو کچھ بہت ہی بھا گئے۔

خاک قاتل ہے خاک ہی مقتول
خاک مدفن ہے خاک ہی مدفون
-----

ایک شرابِ طہور کی خاطر کس کس کو ہم ترک کریں
قدم قدم پر نشّے بچھے ہیں دنیا کے مے خانے میں
----

کیا کمالِ جذب پنہاں جذبۂ کامل میں ہے
منزلِ مجذوب گویا جادۂ منزل میں ہے

واہ واہ واہ۔۔۔۔۔۔
آپ سے داد تو حق سمجھ کر وصول کی ہے۔ آپ کی محبتوں کا اسیر ہوں۔
 
Top