دعا یہ دعا سُنی ہو گی کبھی پڑھی نہیں ہو گی

اے اللہ پاک،تیرے ماننے والے بندے ،بندیاں تیرے غلام تیرے نوکر تیری باندیاں ،تیری نوکرانیاں ہم سب تیری محبت کے محتاج ہیں،تیری رحمت کے محتاج ہیں،ہمیں معاف فرما دے، میرے مالک ہمیں معاف فرما دے ہمیں معاف فرما دےہم پہ رحمت فرما دے ۔اے اللہ پاک ہمیں ایسی زندگی نہ ملے جس میں روز گناہ ہی گناہ بڑھیں اور موت پر ہم رُسوا ہو جائیں ،میرے مالک ،ہمیں ایسی زندگی عطا فرما کہ ہمارا آنے والا ہر لمحہ تیری رضا میں بڑھہ رہا ہو، یا اللہ پاک ہم تیرے بن رہے ہیں اور تُو ہمارا بن جا ۔اے میرے مولا تُو نے ہر انسان کے اندر محبت کا جذبہ رکھا ھے یااللہ پاک یہ جذبہ اپنے لیے قبول کر لے ہمیں اپنی محبت دے دے۔ہمیں اپنے حبیب کی محبت دے دے ،اے مولا اے مولا وہ محبتیں جو تجھے نا پسند ہیں وہ ہمارے دلوں سے نکال دے اور جو تجھے پسند ہیں ان سے ہمارے دلوں کو روشن فرما دے ۔اے میرے اللہ زندگی گزر گئی غفلتوں میں ،یا اللہ ایسا دل لے کے مرنا نہیں چاہتے جو تجھ سے نا آشنا ہو،ایسی آنکھ لے کے مرنا نہیں چاہتے جوتیرے لیے آنسو نہ بہائے ایسے کان لے کے مرنا نہیں چاہتے جو تیرے قرآن کے نغمے سے ناآشنا ہوایسا سینہ لے کے نہیں مرنا چاہتے جو تیری محبت سے خالی ھو ،اے ہمارے رب کیا کریں کوشش تو بہت کی ہے ہو نہ سکا ۔ ۔ ۔ ۔

آج ہم معافی مانگتے ہیں،ہم توبہ کرتے ہیں،ہم بڑے کمزور ہیں، اے میرے آقا ہم نے تیری محبت کو چاہا لیکن کر نہ سکے،تیرے حبیب کی محبت کو چاہا لیکن کر نہ سکے،تیرے قرآن کی محبت کو چاہا لیکن کر نہ سکے،تیرے لیے راتوں کو اُٹھ کے رونا چاہا لیکن ہو نہ سکا،اس دل کو تیرے لیےخالص کرنا چاہا لیکن ہو نہ سکا،لیکن یہ، یا اللہ ہمارے ہاتھوں سے بے قابوہو گئیں اوروں کا ہوتا چلا گیا،اے میرے آقا زندگی تو ہاتھ سے نکل رہی ہے اور موت قریب آرہی ہے،اے میرے مالک ،اے میرے مولا قیامت کے دن تو بڑے بڑے لوگ،تیری بارگاہ میں ہوں گے، ہمارے ایسے غریبوں کو پتہ نہیں ٹھکانہ کہاں ملے گا ۔ ۔ ۔ ۔

ہماری عورتیں بھی حقیر ہیں ،ہمارے مرد بھی حقیر ہیں ، یہ عورتیں اماں عائشہ،کے سامنے کیسے کھڑی ہو سکیں گی، فاطمہ،خدیجہ، کے سامنے کیسے کھڑی ہو سکیں گی، رابعہ بصری ،کے سامنے کیسے کھڑی ہو سکیں گی ۔ ۔ ۔ ۔

ہم،میرے مولا،عبدلقادرجیلانی، جنید بغدادی کے آگے کیسے کھڑے ہو سکیں گے،ہم تو بڑے ذلیل، حقیر لوگ ہیں،اور چُھپنےکی جگہ نہیں ہے کے دائیں بائیں گزر جائیں ،
میرے مالک ،تیرا بھی سامنا ہے تیرے حبیب کا بھی سامنا ہے،ہمیں معاف کر دے،نہ تجھے یاد رکھا نہ تیرے محبوب کو یاد رکھا ،تیرے محبوب کے آنسوؤں کوبھی بھلا دیا مدینے کی فضائیں گواہ ہیں کہ تیرا نبی رو رو تڑپ جاتا تھا اور ان کی زبان پہ امت اُمت کا درد بھرا نوحہ رہتا تھا، پھر جبرئیل آتا تھا ، یا رسول اللہ (ﷺ) آپ کیوں رو
رہے ہیں ،پھر تیرے نبی فرماتے تھے اے جبرئیل اُمت کا غم رلا رہا ہے ۔۔ ۔ ۔

میرے مالک ، تیرے نبی کی بات پہنچی ہے ،کہ قیامت کے دن جہنم آکہ چیخ مارے گی تو بڑے بڑے نبی بھی کہیں گے،نفسی ،نفسی ،ابراھیم بھی کہیں گے ،نفسی ،نفسی ،اور موسٰی کلیم، اور عیسیٰ ، نوح، بھی کہیں گے نفسی ،نفسی ،یعقوب ،یوسف ،بھی کہیں گے،سلمان،داؤد ،زکریا،یحییٰ بھی کہیں گے نفسی نفسی،لیکن، یا میرے مولا ایک ہی ہستی ہو گی جو کہیں گے یا ربی اُمتی،اُمتی ،اور وہ ہمارے نبی ہوں گے ، ۔ ۔ ۔ ۔
اے میرے مولا انہوں نے ہمیں محشر میں بھی نہ بھلایا ،جہاں ماں نہیں یاد کرے گی ،جہاں اولاد نہیں یاد کرے گی،جب بیوی نہیں یاد کرے گی،جب خاوند نہیں یاد کرے گا ،اے میرے مالک ، وہ اس وقت بھی کہیں گے ،یا ربی امتی امتی، اور ہمارے نبی (ﷺ ) ہوں گے
یااللہ ہم نے تمہیں ،تمھارے حبیب کو بھلا دیا، یا اللہ ہمیں معاف فرما دے ۔ ۔ ۔ ۔
ہم نے تیرے محبوب کے حق میں کوتاہی کی ہمیں معاف کردے ،ہم نے تیرے حق میں کوتاہی کی ہمیں معاف کردے ،ہمیں اپنا بنا لے اور تُو ہمارا بن جا،،ہمیں اپنا بنا لے اور تُو ہمارا بن جا، اپنے محبوب کی ساری اُمت سے راضی ہوجا ،یا اللہ ہمیں سنبھال،ہماری نسلوں کو سنبھال، ۔ ۔ ۔ ۔

اے اللہ ہم انسانوں کی آپس میں محبتیں پیدا فرما ،الفتیں پیدا فرما ،ہمیں فرقہ واریت سے بچا ،ہمیں آپس میں نفرت اور تعصب سے بچا،اے اللہ جو ہماری سرزمین پہ زہر گھلا ہے فرقہ واریت کا اس سے ہم کو بچا ،اور ہمیں ایک سچا مسلمان بنا ، ۔ ۔ یا اللہ ہم سب پہ رحمت فرما ،رحمت فرما،رحمت فرما، ہماری مسجدوں کو آباد فرما ،ہمارے مدارس کو آباد فرما، ہماری نسل میں قرآن کو زندہ فرما، حدیث کو زندہ فرما، آپسں میں الفتیں ، محبتیں پیدا فرما، ۔ ۔ ۔ ۔

اے اللہ جو ایمان پہ زمین میں دفن ہو رہے ہیں ان کے لیے جنت کے فیصلے فرما،جہاں جہاں کوئی جو حق سچ میں مارے جا رہے ہیں ، ان کے لیےبھی جنت کے فیصلے عطا فرما
میرے مالک ہمیں ایمان کی دولت سے مالا مال فرما، ۔ ۔ ۔ ۔

اے میرے مولا جب محشر کے میدان میں تیری جہنم چیخ مارے تو تُو فرمائے،مجرمو! الگ ہو جاؤ تو ہمیں مجرموں میں کھڑا ہونے سے بچا، اے میرے آقا ، ہم مانتے ہیں ہم مجرم ہیں ،ہم ہتھکڑیوں کے لگنے کے حقدار ہیں ،لیکن اے میرے مالک ،اے میرے اللہ ہم تیرا عدل نہیں چاھمہتے ،تیری رحمت چاہتے ہیں ،میرے مولا گر تُو نے انصاف کیا تو پھرہم مارے گئے ، پھر ہم برباد ہو گئے ،میرے مالک ،ہمارے ہاتھ میں کچھ بھی نہیں ،کوئی عمل ہمارے پلے نہیں ،گناہوں کے ڈھیر میں ہیں ، اور نیکیاں بھی گناہ نُما ہیں ،ہماری نیت خراب ہے ، میرے مالک ،میرے آقا، تیری بارگاہ میں پیش کرنے کے لیے ہمارے پاس کچھ بھی نہیں، ہاتھ خالی ہیں کچھ بھی نہیں ہے ،تیری عزت کی قسم کچھ بھی نہیں ہے ، ۔ ۔ ۔ ۔

صرف تیری توحید ہے میرے آقا ، تیرے نبی ،کی رسالت ہے ،اور ہماری آخری اُمید تیرے نبی کے آنسو اور ان کی شفاعت پہ ہے، ہمیں بخش دے میرے مولا ، ہم اپنی نیکیوں پہ بخشے جائیں گے ایسا نہیں ہے ، ہمیں تو تیرا آسرا ہے ،تیرے نبی، کی شفاعت کا آسرا ہے، میرے مالک ،ہم وہ فقیر ہیں جو بازار میں سودا لینے تو آئیں گے،پر جیب خالی ہے ، ہاتھ خالی ہیں ، کوئی شے نہیں ، میرے ،مالک ، ایک تیرا ہی دربار ہے ،جہاں خالی ہاتھ بھی رنگ دیے جاتے ہیں ، بازار والے تو پیسے ما نگتے ہیں ، میرے اللہ ایک تیرا ہی دربار ہے ، جہاں ہم فقیروں کو بھی سب کچھ ملتا ہے ، ہم خالی ہاتھ آئیں گے،قیامت کے دن ،ایک تیری رحمت کی آس ہے ، ایک تیرے حبیب کی شفاعت کی آس ہے، ہمارے پاس کچھ نہیں ہے ۔ ۔ ۔ ۔

اے میرے آقا ہمیں عرش کا سایہ دے ، اور اپنے حبیب کے حوض کا پانی دے، یا اللہ پاک ہم سے اس جہاں میں بھی راضی ہو جا ، اور اگلے جہاں میں بھی راضی ہو جا ، ہمارے بیماروں کو صحت عطا فرما، شفا عطا فرما، جو یہاں تنگدست ہے ان کی تنگدستی دور فرما، اور جو یہاں لڑے ہیں ، ان کی آپس میں صلح کروا دے ، جو روٹھے ہیں ان کو آپس میں منا دے ، گھروں میں رحمتیں برکتیں اتار دے، آپس میں الفتیں ،محبتیں ، قائم فرما دے،
دنیا کی ہر خیر عطا فرما ، ہر شر سے بچا، ہر شر سے بچا، آخرت کی ہر خیر عطا فرما ، ہماری نسلوں کو ایمان پہ پختہ، بنا دے، نیک اور اچھی صفات عطا فرما، ہمارے اس ملک پہ رحمت فرما، ۔ ۔ ۔ ۔

اے اللہ اس دعا کو قبول و منظور فرما، جو پڑھے ،جو سنے ، ان کے دلوں کو روشن کر دے، ہمارے دلوں کو روشن کر دے، میرے مالک ، ہمیں تو دعا مانگنے کا سلیقہ بھی نہیں آتا، ہم پہ اپنی رحمت فرما دے ، رحمت فرما دے ، رحمت فرما دے، آمین ، ۔ ۔ ۔ ۔

دعا گو :
فقیر حقیر فہیم ملک جوگی ۔ ۔ ۔ ۔
 
آخری تدوین:

نایاب

لائبریرین
آمین ثم آمین
اے مالک دو جہاں ہمیں " دعا " کے ساتھ ساتھ " دوا " کرنے کی بھی توفیق عطا فرما ۔
تاکہ ہم تیرے سچے فرمان " لیس للانسان الا ما سعی " کے حق ہونے کی شہادت دے پائیں ۔
آمین ثم آمین
محترم جوگی بھائی اگر املاء پر اک نگاہ ڈال لیں تو بہتر ہوگا ۔۔۔
ڈھیروں دعائیں
 

La Alma

لائبریرین
جزاک اللہ .خدا قبولیت بخشے .
ویسے کل تک تو آپ ساغر و مینا سے شغل فرما رہے تھے .میکدے سے اٹھہ کر سیدھا جائے نماز پر ....:)
خدا سب کو ہدایت دے ..آمین
 

نایاب

لائبریرین
حیرت کیسی میرے محترم بھائی
جوگی اپنی ہی موج میں رواں رہتے ہیں ۔
شراب پی لیتے ہیں کباب کھا لیتے ہیں ۔
اور ساتھ میں اپنی ہڈیوں کو بھی جلا لیتے ہیں ۔
دعا ہی تو ہے ۔۔۔ اللہ قبول فرمائے آمین
ڈھیروں دعائیں
 

قیصرانی

لائبریرین
حیرت کیسی میرے محترم بھائی
جوگی اپنی ہی موج میں رواں رہتے ہیں ۔
شراب پی لیتے ہیں کباب کھا لیتے ہیں ۔
اور ساتھ میں اپنی ہڈیوں کو بھی جلا لیتے ہیں ۔
دعا ہی تو ہے ۔۔۔ اللہ قبول فرمائے آمین
ڈھیروں دعائیں
شکریہ
 
حیرت کیسی میرے محترم بھائی
جوگی اپنی ہی موج میں رواں رہتے ہیں ۔
شراب پی لیتے ہیں کباب کھا لیتے ہیں ۔
اور ساتھ میں اپنی ہڈیوں کو بھی جلا لیتے ہیں ۔
دعا ہی تو ہے ۔۔۔ اللہ قبول فرمائے آمین
ڈھیروں دعائیں[/QUO
بجا فرمایا۔
جزاک اللہ خیر ۔
 
Top