بجٹ ایس یل آر کی خریداری

عباس اعوان

محفلین
السلام علیکم
چھوٹے بھائی کے لیے صرف شوقیہ استعمال کے لیے بجٹ ایس ایل آر خریدنا ہے، 515 یو ایس ڈالر یا کم تک کون سا بہتر رہے گا ؟
 
سید عاطف علی

لائبریرین

شوقیہ تو پوائنٹ اینڈ شوٹ مناسب ہوتے ہیں ۔
ایس ایل آر تو ذرا توجہ ، وقت اور توانائی مانگتا ہے ۔ ویسے ویرائیٹی بہت ہے اقسام اور وینڈرز کی ،اپنی ترجیح کے حساب سے منتخب کیا جانا چاہیئے۔
 
بہت بہت شکریہ سید بادشاہ ۔
ویسے ترجیح بجٹ ہے:)
 
عباس اعوان

محفلین

عباس اعوان

محفلین
قیصرانی برادر
آپ کی شروع کردہ لڑی سے اب تک تقریباً 3 سال کا عرصہ بیت چکا، بجٹ ایس ایل آر کے لیے موجودہ مارکیٹ میں سے آپ کیا ریکمنڈکریں گے ؟
 
زیک

مسافر
السلام علیکم
چھوٹے بھائی کے لیے صرف شوقیہ استعمال کے لیے بجٹ ایس ایل آر خریدنا ہے، 515 یو ایس ڈالر یا کم تک کون سا بہتر رہے گا ؟
نائکن ڈی 3300 کٹ لینز 18-55 سمیت اتنے کا مل جائے گا۔

ویسے اس قیمت میں مررلیس کیمرے بھی دیکھیں۔

پوائنٹ اینڈ شوٹ نہ لیں سوائے اس کے کہ اچھا سپرزوم ضرورت ہو۔
 
زیک

مسافر

سید عاطف علی

لائبریرین
کینن کو معلوم نہیں کیا تکلیف ہے کہ ڈی ایس ایل آر کے نام مختلف علاقوں میں مختلف ہیں۔ 1300 ڈی شاید ریبل ٹی 6 ہے۔ اچھا اینٹری لیول کیمرہ ہے مگر نائکن ڈی 3300 اس سے بہتر ہے۔
نائکن ڈی 3300 ۔۔۔
1300 ڈی کے مقابلے میں نیا ہے یا پرانا ۔​
 
قیصرانی

لائبریرین
قیصرانی برادر
آپ کی شروع کردہ لڑی سے اب تک تقریباً 3 سال کا عرصہ بیت چکا، بجٹ ایس ایل آر کے لیے موجودہ مارکیٹ میں سے آپ کیا ریکمنڈکریں گے ؟
کینن کی مختلف سیریز ہیں:
XXXX
XXX
XX
X
یعنی چار ہندسوں والے، تین ہندسوں والے، دو والے اور ایک والے۔ 1000، 1100 ڈی وغیرہ جیسے تو بالکل انٹری لیول ہیں
تین ہندسوں والے یعنی جیسا 600، 650، 700 ڈی والے کو ریکمنڈ کروں گا کہ اس سے شروع کریں
دو ہندسوں والے جیسا کہ 60، 70 ڈی وغیرہ سیمی پروفیشنل ہوں گے۔ اگر آپ کا بجٹ اجازت دیتا ہے تو اس سے شروع کریجیے
ایک ہندسے والے پروفیشنل اور بہت مہنگے ہوتے ہیں۔ سو ان کی بات نہیں ہو رہی
آپ لوکل مارکیٹ دیکھ لیں کہ کون سا آپ کے بجٹ میں آتا ہے۔ کوشش کیجیے گا کہ اچھے ڈیلر سے اور برانڈ نیو لیجیے گا۔ دوسرا ابتدا میں 55-18 ملی میٹر والا لینز ہو۔ پھر آہستہ آہستہ ٹیلی فوٹو کی طرف جائیے۔ زیک نائیکن کلب سے تعلق رکھتے ہیں اور میں کینن سے۔ کیمرے دونوں ہی اچھے ہیں۔ بات وہی ہے کہ آپ جس برانڈ کو چنیں، اسی کو پھر آگے بڑھائیں کہ لینز عموماً ایک برانڈ میں آسانی سے ایک دوسرے کے ساتھ چلا سکتے ہیں
 
بجٹ پر اینٹری لیول پورا اترتا ہے۔ یا ایک سیریز اوپر کا پرانا ماڈل
 
قیصرانی

لائبریرین
بجٹ پر اینٹری لیول پورا اترتا ہے۔ یا ایک سیریز اوپر کا پرانا ماڈل
چونکہ پہلا ڈی ایس ایل آر ہے، تو ان کے لیے فرق نہیں پڑے گا۔ ہاں اگر میری رائے لی جائے تو ایک سیریز اوپر کا پرانا ماڈل (صرف ایک ماڈل پیچھے)
 
قیصرانی

لائبریرین
السلام علیکم
چھوٹے بھائی کے لیے صرف شوقیہ استعمال کے لیے بجٹ ایس ایل آر خریدنا ہے، 515 یو ایس ڈالر یا کم تک کون سا بہتر رہے گا ؟
امید ہے کہ آپ کی اس پوسٹ سے ڈی ایس ایل آر مراد ہوگی، نہ کہ ایس ایل آر؟
 
Top