بجٹ ایس یل آر کی خریداری

یاز

محفلین
آپ لوگ بیرون ملک سفر کرتے ہوئے طیارے میں کیمرہ کیسے ساتھ لے کر جاتے ہیں ؟
1۔ لگیج
2۔ ہینڈ کیری
3۔ بیک پیک
اگر نمبر دو یا تین، تو کیسے یقینی بناتے ہیں کہ طیارے میں اوپر سامان رکھتے ہوئے کیمرے کو نقصان نہیں پہنچے گا ؟؟؟
زیک قیصرانی arifkarim

سب سے بہتر تو یہی ہے کہ کیمرے کو اس کے اپنے بیگ میں رکھیں اور ہینڈ کیری بلکہ شولڈر کیری یا بیک پیک کریں۔
 

قیصرانی

لائبریرین
آپ لوگ بیرون ملک سفر کرتے ہوئے طیارے میں کیمرہ کیسے ساتھ لے کر جاتے ہیں ؟
1۔ لگیج
2۔ ہینڈ کیری
3۔ بیک پیک
اگر نمبر دو یا تین، تو کیسے یقینی بناتے ہیں کہ طیارے میں اوپر سامان رکھتے ہوئے کیمرے کو نقصان نہیں پہنچے گا ؟؟؟
زیک قیصرانی arifkarim
ہینڈ کیری میں عموماً رکھتا ہوں۔ ویسے پچھلی مرتبہ میں اپنے کمپیوٹر کے مانیٹر کو لگیج میں ڈال کر لایا تھا۔ ایک بار کنڈل لگیج کی بالکل بیرونی پاکٹ میں رہ گیا تھا۔ کبھی کوئی شکایت نہیں ہوئی
 

یاز

محفلین
۱۸ - ۵۵ سے دور کی تصویر نہیں لی جا سکتی۔ ہم نے پہلے یہی کیا تھا پھر اگلے دن بدل کر ۱۸ - ۱۳۵ لے لیا
میرا خیال ہے کہ یہ قابلِ بحث نکتہ ہے۔ لینز خریدنے کے لئے یہ اندازہ ہونا ضروری ہے کہ عمومی طور پہ کس قسم کی فوٹوگرافی کا ارادہ ہے۔
دور کی تصویر تو ہر لینز سے لی جا سکتی ہے۔ تاہم دور سے تصویر بڑی فوکل لینتھ والے لینز سے لی جا سکتی ہے۔ لیکن اس کا زیادہ تر استعمال وائلڈ لائف فوٹوگرافی یا جرنلزم فوٹوگرافی میں ہی ہو سکتا ہے۔ لمبی فوکل لینتھ کا نقصان بھی ہے کہ اس سے فیلڈ آف ویو کم ہو جاتا ہے۔
اسی طرح اگر قدرتی مناظر کی تصاویر کھینچنا ہوں تو کم فوکل لینتھ کو ترجیح دی جاتی ہے۔ جیسے 16-11 ایم ایم وغیرہ۔ اس سے فیلڈ آف ویو کافی بڑھ جاتا ہے۔
ایک اور اہم پہلو سپورٹس فوٹوگرافی یا متحرک اشیاء کی فوٹوگرافی ہے۔ اس کے لئے بڑے اپرچر والا لینز بہتر رہتا ہے جیسے 1.4 یا 1.8۔ اس کا فائدہ یہ کہ اس سے شٹر سپیڈ زیادہ رکھنا ممکن ہوتا ہے تا کہ متحرک مناظر کی تصاویر بحسن و خوبی بنائی جا سکیں۔
اور پورٹریٹ فوٹوگرافی یا بوکے ایفیکٹ (جس میں بیک گراؤنڈ دھندلا ہو جاتا ہے) کے لئے بھی 1.8 یا اس سے بڑے اپرچر والے لینز بہتر رہتے ہیں۔
قصہ مختصر یہ کہ تصویرکنندہ کو پہلے اپنی ترجیحات کا اندازہ ہو تو ہی لینز خریدنے کا فیصلہ کرنا بہتر ہے۔

میں اپنی ترجیح کے لحاظ سے دیکھوں تو میں نے اگر نیا لینز خریدا تو انشاءاللہ وائڈ فیلڈ آف ویو والا لینز خریدنا چاہوں گا۔
 
Top