چست گشتی آلہ گفت و شنید میں متحرک تصاویر کی تدوین

کیا یہ لڑی معلوماتی تھی؟


  • Total voters
    10

فیصل مجید

محفلین
السلام علیکم یاران ِ اردو محفل!
امید ہے تمام حضرات صحت و ایمان کی بہترین کیفیت میں ہوں گے۔
جناب ہم آپ کے زبردستی کے نئے دوست ہیں، کل ہی حلقہ احباب میں شامل ہوئے ہیں سوچا کہ اپنی موجودگی کا احساس دلایا جائے، تو ہم یہاں پر ایک چھوٹا سا سبق داخل کررہے ہیں۔
اردو سے ہماری محبت کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے اسی لئے اس فورم پر ہم سب موجود ہیں۔ کبھی کبھی ہمیں ضرورت ہوتی کہ ہم اپنے چست آلہ گفت و شنید(سمارٹ فون) پر متحرک تصاویر (ویڈیوز) کی تدوین کرسکیں مگر نہیں کرپاتے۔ ہم یہاں ایک ایپ بتا رہے ہیں اس کی مدد سے ہم اپنے اپنے چست آلہ گفت و شنید (سمارٹ فون) پر اپنی متحرک تصاویر (ویڈیوز) کو چھوٹا کر سکتے ہیں۔ اس ایپ کی کافی خصوصیات ہیں امید ہے تمام دوست استعمال کرتے ہوئے خوشی محسوس کریں گے۔ ربط ذیل میں درج ہے۔
AndroVid - Video Editor
AndroVid is a very handy video editor with many functions. It makes very simple to edit your videos.
Main Features :
* Video Trimmer : Trim your videos to remove unwanted parts
* Video Joiner : Merge multiple video clips into one video. You can add music as well.
* Video Transcoder : Convert videos to other formats, change resolution to make your videos smaller. Supports conversion to 3GP, AVI, FLV, MP4, MPG, MOV, WMV and VOB formats.
* Slideshow Maker : Make slideshow from your images, add fading effect and music.
* Video & Audio Mixer : Add music to your videos. Adjust video and music volumes.
* Frame Grabber : Extract video frame images at any moment of your video.
* Video Toolbox : Enhance your video. Adjust brightness, constrast, saturation. Change audio volume
* Video Rotate : Rotate videos (Quick Rotation without encoding or True Rotation with encoding)
* Delete middle parts : Remove unwanted parts in the middle of your videos.
* Add text to your videos
* Convert your video files to MP3 audio files
* Apply video effects like fading, slow motion, sepia, vignette, vintage
* Split your video files into two separate video clips
* Share your video clips and images on Facebook, Youtube etc.
* Play your video clips
* Organize your videos (List, Sort, Rename, Delete)​
 

عباس اعوان

محفلین
چست گشتی آلہ گفت و شنید؟ سمارٹ فون لکھنا اس سے بہتر نہیں؟ آپ مزید اردوانہ چاہتے ہیں تو اسمارٹ فون بھی لکھ سکتے ہیں۔
غیر متعلق۔
اردوانہ درست ہے یا اردوانا ؟
جیسا کہ:
"بھٹو صاحب تمام صنعتیں قومیانہ چاہتے ہیں"
"بھٹو صاحب تمام صنعتیں قومیانا چاہتے ہیں"
قومیانہ اسم کا تاثر دیتا ہے جب کہ قومیانا فعل کا۔ یا اس کے برعکس ہے ؟
لفظ اردو کی مثال بھی ایسے ہی ہے۔
محترمین الف عین محمد وارث اور دیگر احباب۔
 
آخری تدوین:

فیصل مجید

محفلین
چست گشتی آلہ گفت و شنید؟ سمارٹ فون لکھنا اس سے بہتر نہیں؟ آپ مزید اردوانہ چاہتے ہیں تو اسمارٹ فون بھی لکھ سکتے ہیں۔
برادرم کوشش ہوتی ہے کہ کم سے کم انگریزی الفاظ اردو میں مستعمل ہوں، موبائل بہرحال انگریزی کا لفظ ہے، اردو اصطلاح گشتی آلہ گفت و شنید ہی ہے۔ اگر اسمارٹ فون ہے تو اس میں چست کا اضافہ کرلیں۔
 
برادرم کوشش ہوتی ہے کہ کم سے کم انگریزی الفاظ اردو میں مستعمل ہوں، موبائل بہرحال انگریزی کا لفظ ہے، اردو اصطلاح گشتی آلہ گفت و شنید ہی ہے۔ اگر اسمارٹ فون ہے تو اس میں چست کا اضافہ کرلیں۔
کسی نے اس کا ترجمہ ہاتفِ حرکی بھی کیا تھا
 

سید عاطف علی

لائبریرین
بہر حال میری ذاتی رائے یہ ہے کہ ایک روزمرہ استعمال کے آلہ کے لئے "گشتی آلہ گفت و شنید" تھوڑا لمبا نام ہے. اور پھر جب کسی دوسری زبان ہی سے مستعار لینا ہے تو جو مقبول ہے اسی کو استعمال کرنا مناسب رہے گا.
 

محمد وارث

لائبریرین
میرے خیال میں تو انگریزی اور دیگر زبانوں کے جو الفاظ اردو میں رچ بس چکے ہیں ان کا ترجمہ مناسب نہیں‌ ہے، میں نے آج تک کسی کو کہتے ہوئے نہیں‌سنا کہ مجھے آب خورے یا کوزے میں پانی دو، سبھی گلاس کہتے ہیں۔ اسمارٹ فون اسی قبیل میں‌ سے ہے، اس کو رائج رکھنے میں‌کوئی حرج نہیں‌ ہے۔ "چست گشتی آلۂ گفت و شنید" فون کی بجائے کسی حکیم کے "کُشتے" کا نام لگ رہا ہے۔ :)
 

سید عمران

محفلین
برادرم کوشش ہوتی ہے کہ کم سے کم انگریزی الفاظ اردو میں مستعمل ہوں، موبائل بہرحال انگریزی کا لفظ ہے، اردو اصطلاح گشتی آلہ گفت و شنید ہی ہے۔ اگر اسمارٹ فون ہے تو اس میں چست کا اضافہ کرلیں۔
ویسے گشتی ذرا نامناسب سا نہیں ہے؟؟؟
:silly::silly::silly::silly::silly::silly::silly:
 

محمد امین

لائبریرین
برادرم کوشش ہوتی ہے کہ کم سے کم انگریزی الفاظ اردو میں مستعمل ہوں، موبائل بہرحال انگریزی کا لفظ ہے، اردو اصطلاح گشتی آلہ گفت و شنید ہی ہے۔ اگر اسمارٹ فون ہے تو اس میں چست کا اضافہ کرلیں۔

آپکی اردو سے محبت مثالی ہے۔۔ اللہ قائم رکھے۔ لیکن حضور کم سے کم انگریزی الفاظ کے خیال میں آپ نے 2 لفظی اصطلاح کا ترجمہ 5 الفاظ میں کیا، اس کے لیے کوئی معیار ضرور ہونا چاہیے۔ اور وارث بھائی نے جیسا بتایا کہ معیار یہی ہے کہ جو الفاظ اردو میں قبولِ عام پا چکے ہوں، ان کا ترجمہ نہیں کیا جاتا ۔۔

بہرحال معلومات فراہم کرنے کا شکریہ۔۔۔
 

زیک

مسافر
میں اردو سے انگریزی، فارسی، عربی، پنجابی، سنسکرت، لاطینی تمام غیر زبانوں کے الفاظ نکالنا چاہتا ہوں۔ کیا آپ میری مدد کر سکتے ہیں؟
 
Top