قسم قسم کے جانور کا گوشت

سوچا کہ چیک کیا جائے کہ عام مرغی، بکرا، دنبہ، گائے وغیرہ کے علاوہ آپ لوگوں نے کون کونسے جانور کھائے ہیں۔

یہاں ایک ساؤتھ افریقی ریستوران میں شترمرغ کھایا تھا۔

دبئی میں اونٹ کا گوشت بھی کھانے کو ملا۔

امریکی بفلو buffalo کے برگر بھی کھائے ہیں۔

ہرن کا گوشت کافی مزے کا لگا۔

مگرمچھ کے ساسیج کھانے کا اتفاق نیو آرلینز میں ہوا۔

کچھوے کا سوپ بھی کافی مزیدار تھا۔
زیک آپ نے تو ۔۔۔تو بہ ہے کیا کچھ کھا لیا۔۔۔اففففف
 
اور میں نے گائے بھینس بکری اور دنبے کے علاوہ کسی قسم کا گوشت نہیں کھایا ۔ قریبآ سترہ سال کی عمر تک تو دنبے اور بکرے وغیرہ کا گوشت بھی نہیں کھاتا تھا ۔
پائے۔ کلیجی وغیرہ تو شاید ہی زندگی میں کبھی کھائی ہو
کبھی ٹیسٹ کریں کلیجی۔۔۔بڑے مزےکی ہوتی ہے۔۔۔
 
گائے
بھینس
بکرا۔ مینڈھا، دنبہ
مرغ
کبوتر
تیتر
بٹیر
نیل گائے
ہرن
خرگوش
اونٹ
جھینگا، مچھلی
۔۔۔ یہ تو واقعی تعجب کی بات ہے کہ فہرست کتنی لمبی ہو گئی۔ اور ہاں، اس میں چوری چھپے ایک اور بھی شامل کر دوں، جو ہندوستان میں منع ہے۔
مور
کہ یہ قومی پرندہ ہے۔
استاد محترم ۔۔۔قومی پرندے پے بھی ہاتھ صاف کر گئے ہیں آپ۔۔۔ویسے کیسا لگا آپ کو مور کا گوشت۔۔۔۔
 
گائے،
بھینس
بیل
بکرا
دنبا
بھیڑ
اونٹ
مچھلی(ٹراؤٹ سمیت کئی اقسام)
جھینگا
بیضآء
کیکڑا
مرغ (فارمی اور دیسی کئی نسلیں )
بطخ
ہنس (نسلیں)
ٹرکی مرغ
مرغابی (کئی نسلیں، جو علیحدہ علیحدہ شناخت رکھتی ہیں)
تیتر
بٹیر
چڑیا
پرندوں کی بہت سی نسلیں جن کے مقامی نام تو پتا ہیں مگر مشہور نہیں
خرگوش

عنقریب:: مور، ہرن، شترمرغ، مارخور، نیل گائے،
خواہش :: موز، کئی طرح کے افریقی چوپائے، کئی ایک پرندے، مگر یہ سب خود شکار کر کے کھانا چاہتا ہوں. زبح بھی خود بس پکا وہ دے جسے آتا ہوں
 
Top