اسلامک ڈیجیٹل لائبریری ورژن 2

Marsad Hashmi

محفلین
السلام علیکم
اللہ تعالٰی کی توفیق سےلائبریری کا دوسرا ورژن ریلیز کیا جارہا ہے اس ورژن میں مزید کتب ،رسائل کا اضافہ بھی کیا گیا ہے جن کی مجموعی تعداد اب 260 کے قریب ہے ۔

سوفٹوئیر کا انٹرفیس اب اردو کے علاوہ انگلش میں بھی کیا گیا ہے تاکہ انگلش کی کتب بھی اس میں شامل کی جا سکیں۔

کتب کی درآمد ، برآمد کو فعال کیا گیا ہے تاکہ جو کتب ہم اپ لوڈ کریں ، آپ ان کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سوفٹویئر میں درآامد کر کے اس کا حصہ بنا سکیں۔
ڈاؤن لوڈ لنک
https://web.facebook.com/IslamicDigitalLib
 
اسد

محفلین
سوفٹویئر کی رار آرکائیو کا سائز اسّی میگابائٹ کے قریب ہے، جس میں شاید پچاس میگابائٹ سے زیادہ ڈوٹ‌نیٹ رن‌ٹائم، ویژؤل سی رن‌ٹائم اور ونڈوز انسٹالر کے ہیں۔ کیا ان چیزوں کے بغیر صرف سوفٹویئر کا انسٹالر دستیاب ہو سکتا ہے؟
 
جزاک اللہ خیرا
سی پلس پلس ہر یوزر کے پاس انسٹال نہیں ہوتا۔ جبکہ ڈوٹ نیٹ اور انسٹالر کے بغیر مختلف سسٹمز پرکامیاب ٹسٹینگ کے بعد مہیا کیا جا سکتا ہے
 
الف عین

لائبریرین
ربط تو فیس بک پیج کا ہے جہاں کتابوں کی آٹھ فائلیں ہیں۔ میں نے پہلی ڈاؤن لوڈ کی لیکن ون رار دوسری بھی مانگتا ہے۔ کیا یہ الگ الگ فائلیں نہیں ہیں؟ میرے پاس بیٹا 1.0 انسٹال ہے اس لئے میں صرف وہی فائلیں ڈاؤن لوڈ کرنا چاہتا ہوں جو اس ورژن میں نہیں ہیں۔
مجھےبھی مزید کتابوں کے لئے بزم اردو لائبرییری کے لے ہی ضرور ہے۔ اگر شئر کرنے کی اجازت ہے تو محض اردو ٹیکسٹ فائلیں مجھے ای میل کر دیں تو شکر گزر ہوں گا۔
 
تمام فائلیں آپس میں لنک ہیں ۔جن كتب کی مكتبات نے اجازت دی ہے وہ ہم آپ کو دے سکتے ہیں
 
Top