محفل کی نظامت - آپ سب دوستوں کا شکریہ

فاتح

لائبریرین
برادرم، آپ ان معدودے چند احباب میں سے ہیں جن سے ایک قلبی تعلق ہے جو محفل پر آپ کی نظامت سے بہت پہلے کا ہے اور ہمیشہ رہے گا۔ لیکن اب ایک عرصے سے آپ کو ناظم کی حیثیت سے دیکھنے کی عادت پڑ چکی تھی اور آپ کے بطور محفلین موجود ہونے کے باوجود وہ کمی کھلتی رہے گی۔
محفل کی نظامت میں آپ کے موجود ہونے کا سب سے بڑا فائدہ تو ہمیں یہ محسوس ہوتا تھا کہ یہ یقین ہوتا تھا کہ کوئی بے وزن مصرع یا شعر با وزن شاعری میں جگہ نہیں پا سکتا۔ اب لگتا ہے بے وزن اور نثری شاعری بھی بھگتنا پڑے گی۔ :)
گھریلو ذمے داریاں سب سے اہم شے ہیں اور ان کے باعث اگر آپ وقت نہیں دے سکتے تو اصرار تو نہیں کروں گا لیکن یہ ضرور کہوں گا کہ اگر مستقبل میں وقت نکال سکیں تو ضرور بطور منتظم واپس آئیے گا۔ ہاں! اس قدر نیوٹرل اور شان دار نظامت پر آپ کا شکریہ ادا کیے بغیر بات نہیں بنتی۔
اب دو ایک روز میں آپ سے اپنی حالیہ ملاقات کا احوال لکھنے کی کوشش بھی کرتا ہوں۔ :)
 

مقدس

لائبریرین
السلام علیکم وارث بھیا
سب سے پہلے صحت گھر فیملی آتی ہے۔۔ اس کے ساتھ کسی صورت کمپرومائز نہیں کرنا چاہیے اور ویسے بھی یو ہیو ڈن مور دین اینف فور محفل اور اب آپ کے آرام کا ٹائم ہے بھیا :rollingonthefloor: سو جسٹ چل اینڈ انجوائے :)
 

فہیم

لائبریرین
محفل کی نظامت کے لیے وارث بھائی جیسی کوئی دوسری شخصیت ملنی بہت مشکل ہے۔
لیکن فیملی کی ذمہ داریاں واقعی اہم ہیں:)

وارث بھائی کے اس گولڈن شیک ہینڈ کے موقعے پر چند ایک باتیں
جو میں نے ان کے بارے میں دوسروں سے سنیں:)

کسی نے کہا تھا کہ
"میں یہ مانتی ہوں کہ محمد وارث کی غالب پر معلومات میرے سے زیادہ ہیں"

ایک مزید شخصیت کے الفاظ
"میں محفل میں چار لوگوں کی ذہانت سے بہت متاثر ہوں۔
1۔ شیدی جامبو
2۔ جیرا بلیڈ
3- ڈاکٹر کھرانا
اور چوتھے محمد وارث۔"

اوپر والے ایک دو تین کو سنجیدہ نہ لیا جائے

باقی خود میں وارث بھائی کے لیے کچھ کہوں تو
شرط لگا سکتا ہوں وارث بھائی کی انیس سو ڈیڑھ سے لے کر 2016 تک کی تمام تصاویر دیکھ لیں
ایک ہی انداز میں کھینچوائی وی ملیں گی:ROFLMAO:
 

یاز

محفلین
آخری تدوین:

زیک

مسافر
کیوں؟
کیا آپ چاہتے ہیں ان کے پیغامات کی بڑھتی تعداد کو بریک لگ جائے:cautious:
بالکل لگتا ہے کہ حاسدین کو میری پوسٹس کی بڑھتی ہوئی تعداد پسند نہیں آ رہی حالانکہ میں جتنی پوسٹس لکھتا ہوں اتنے میرے مراسلوں کی تعداد نہیں بڑھتی۔
 

عثمان

محفلین
بحیثیت ایک رکن اور ناظم آپ نے محفل کو بہت اچھا وقت دیا ہے۔ انشااللہ مستقبل میں بھی اچھے کی توقع ہے۔ :)
 

محمد وارث

لائبریرین
محترمی و مکرمی وارث بھائی
وعلیکم السلام!
آپ کی حلیم الطبع، بردبار اور میچور شخصیت کو ذہن میں رکھتے ہوئے یہ اندازہ لگانا کافی آسان ہے کہ آپ کا یہ فیصلہ کسی بات کے فوری ردِعمل میں یقیناً نہیں ہے۔
یقیناً کسی فورم کی نظامت کافی دشوار اور وقت طلب کام ہے۔ اور اس ذمہ داری کی موجودگی میں فورم کی دیگر ایکٹویٹیز میں شرکت کرنا یا اس کا حظ اٹھانا کافی مشکل امر ہے۔
چنانچہ آپ کے اس فیصلے پہ میری جانب سے بھی آپ کے لئے نیک تمنائیں اور خواہشات۔

امید ہے کہ اس ذمہ داری سے عہدہ برا ہونے کے بعد اردو محفل پہ آپ کی ایکٹویٹی میں مزید اضافہ ہو گا۔ اور سب ممبران کو آپ سے کافی کچھ مزید سیکھنے کو ملا کرے گا۔
خوش رہیں
شکریہ یاز صاحب، نوازش آپ کی۔

سچی بات بتاؤں کہ میں نے اردو محفل فورم میں شمولیت اختیار کی تھی، جناب محمد وارث کی دعوت پر۔
اتنے ٹھنڈے دماغ کا آدمی ایک طویل فکری مشقت کے بعد اگر نظامت سے الگ ہونے کا فیصلہ کرتا ہے تو وہ بے محل نہیں ہو گا۔
آپ سے رابطہ رہے تو سب ٹھیک ہے۔ مقاماتِ آہ و فغان اور بھی ہیں۔
اے کاش یہاں سے باہر کا کوئی راستہ ہوتا۔
شکریہ آپ کا آسی صاحب۔
 
Top