چند تصاویر گلابوں کی

نیرنگ خیال

لائبریرین
ذوالقرنین بھائی! آپ کی بنائی تصاویر تو بہت اعلیٰ درجے کی ہوتی ہیں۔ خاکسار اس معاملے میں ابھی اناڑی ہے۔
تصویرکشی کا شوق تو کافی عرصے سے ہے، لیکن ہنوز اس میدان میں خود کو نوآموز پاتا ہوں۔ ارادہ ہے کہ محفل پہ تصویرکشی کی بابت گفت و شنید شروع کی جائے، تاکہ ایک دوسرے کے تجربات اور علم سے فائدہ اٹھایا جا سکے۔
اول تو میں خود کو مبتدی کے درجے پر بھی نہیں پاتا۔ مدت سے ابجد خواں ہی ہیں۔۔۔ درجہ ابھی تک اس سے آگے بڑھ نہیں پاتا۔۔۔۔ دوئم اگر واقعی فوٹوگرافی سیکھنی ہے۔ تو زیک ، قیصرانی ، سید عاطف علی اور ثامر شعور کے علم اور تجربات سے فائدہ اٹھائیے۔
 
سید عاطف علی

نین یار! میں تو تم سے بھی شاید کہیں زیادہ گیا گزرا ہوں ۔لیکن یہ حضرات یقیناًپکے ہیں اس میدان کے ۔
البتہ تصاویر کشی کے مکینزم اور ٹیکنکس میں دلچسپی رکھتا ہوں۔
 
زیک

مسافر

یہ مراسلے دیکھ کر خود کو حقیر پرتقصیر کہنے کو کچھ جی کیا مگر پھر اپنی ایک لڑی یاد آ گئی۔
 
محمد وارث

لائبریرین
گلاب کس کو پسند نہیں ہوگا بھئی، ایک زمانہ تھا کہ میرے چھوٹے بھائی، میری پسند کو جانتے ہوئے، روز صبح میری پڑھنے والی میز پر تازہ گلاب رکھ جاتے تھے :) اب کچھ یہ حال ہے کہ

خیالِ یار، ترے سلسلے نشوں کی رُتیں
جمالِ یار، تری جھلکیاں گلاب کے پھول

اور کچھ عرصے بعد شاید یہ

کٹی ہے عمر بہاروں کے سوگ میں امجد
مری لحد پہ کھلیں جاوداں گلاب کے پھول
:)
 
زیک

مسافر
شکریہ عاطف بھائی۔
تصاویر عصر کے وقت لی گئی تھیں اور بھرپور روشنی تھی اس وقت۔ آئی ایس او کی بابت آپ کی رائے درست ہے، لیکن مجھے ابھی تک ان سیٹنگز پہ ایسا عبور حاصل نہیں ہوا کہ خود سے کوئی تجربات کر سکوں۔ ایک دو بار تجربات کئے تو اس ایونٹ یا آؤٹنگ کی تصاویر کا بیڑہ ہی غرق ہو گیا۔ اس لئے فی الوقت آٹو سیٹنگ سے ہی کام چلاتا ہوں۔
امیدِ واثق ہے کہ انشاءاللہ وقت کے ساتھ ساتھ کچھ نہ کچھ بہتری آتی جائے گی۔
تصاویر کا آئی ایس او کیا ہے؟ (خود دیکھنے کی کوشش کی تھی مگر ایگزف میں نہیں ہے)۔ کیا سیٹنگ آٹو آئی ایس او پر ہے؟ اسے آف کر دیں تو بہتر ہے۔

مینول موڈ کی ضرورت خاص مواقع پر ہی ہوتی ہے۔ عام طور پر آٹو کی بجائے P موڈ یعنی پروگرامڈ آٹو استعمال کر کے دیکھیں۔ اس میں شٹر سپیڈ اور اپرچر کو اکٹھا تبدیل کر سکتے ہیں بغیر تصویر تباہ کئے۔
 
آخری تدوین:

زیک

مسافر
گلاب کس کو پسند نہیں ہوگا بھئی، ایک زمانہ تھا کہ میرے چھوٹے بھائی، میری پسند کو جانتے ہوئے، روز صبح میری پڑھنے والی میز پر تازہ گلاب رکھ جاتے تھے
اتنی اچھی کہانی میں میں بھائی کے ذکر نے مزا کرکرا کر دیا۔
اب کچھ یہ حال ہے کہ

خیالِ یار، ترے سلسلے نشوں کی رُتیں
جمالِ یار، تری جھلکیاں گلاب کے پھول

اور کچھ عرصے بعد شاید یہ

کٹی ہے عمر بہاروں کے سوگ میں امجد
مری لحد پہ کھلیں جاوداں گلاب کے پھول
لگتا ہے مجھے بھی اب شاعری کے سیکشن میں تصاویر پوسٹ کرنی پڑیں گی۔
 
محمد وارث

لائبریرین
اتنی اچھی کہانی میں میں بھائی کے ذکر نے مزا کرکرا کر دیا۔

لگتا ہے مجھے بھی اب شاعری کے سیکشن میں تصاویر پوسٹ کرنی پڑیں گی۔

اب اس کہانی میں "گُل رُخ" کہاں سے ڈالوں زیک۔ سو اسی لیے ساتھ شعر لکھ دیئے تھے کہ کچھ تو کمی پوری ہو :)

اور آپ شوق سے شاعری کے سیکشن میں تصاویر پوسٹ کیجیے، اسی کام کے لیے محفل پر ہم نے زمرہ بھی بنا رکھا ہے۔ ویسے یہ تصاویر دیکھ کر مجھے دو ہی چیزیں فی الفور یاد آئی تھیں، ایک کہانی اور دوسری یہ غزل، جس کے صرف دو ہی شعر لکھے ویسے تو آٹھ دس ہیں :)
 
اول تو میں خود کو مبتدی کے درجے پر بھی نہیں پاتا۔ مدت سے ابجد خواں ہی ہیں۔۔۔ درجہ ابھی تک اس سے آگے بڑھ نہیں پاتا۔۔۔۔ دوئم اگر واقعی فوٹوگرافی سیکھنی ہے۔ تو زیک ، قیصرانی ، سید عاطف علی اور ثامر شعور کے علم اور تجربات سے فائدہ اٹھائیے۔

اصلی فوٹوگرافر کا تو نام ہی نہیں۔ تے اے بالکل چنگی گل نہیں
امجد میانداد
 
یاز

محفلین
تصاویر کا آئی ایس او کیا ہے؟ (خود دیکھنے کی کوشش کی تھی مگر ایگزف میں نہیں ہے)۔ کیا سیٹنگ آٹو آئی ایس او پر ہے؟ اسے آف کر دیں تو بہتر ہے۔

مینول موڈ کی ضرورت خاص مواقع پر ہی ہوتی ہے۔ عام طور پر آٹو کی بجائے P موڈ یعنی پراگرامڈ آٹو استعمال کر کے دیکھیں۔ اس میں شٹر سپیڈ اور اپرچر کو اکٹھا تبدیل کر سکتے ہیں بغیر تصویر تباہ کئے۔

زیک بھائی! زیادہ تر تصاویر کا آئی ایس او 450 سے 500 کے درمیان ہے۔ ابھی تک سیٹنگ آٹو آئی ایس او پر ہی ہے۔ آف کرنے کی صورت میں کیسے طے ہو گا کہ کیا آئی ایس او رکھا جائے؟
"پی" موڈ انشاءاللہ کچھ ہاتھ سیدھا ہو جانے کے بعد۔
 
زیک

مسافر
زیک بھائی! زیادہ تر تصاویر کا آئی ایس او 450 سے 500 کے درمیان ہے۔ ابھی تک سیٹنگ آٹو آئی ایس او پر ہی ہے۔ آف کرنے کی صورت میں کیسے طے ہو گا کہ کیا آئی ایس او رکھا جائے؟
باہر سورج کی روشنی اور خوب روشنی میں آپ آئی ایس او 100 پر سیٹ کریں اور کم روشنی یا اندر کی تصاویر کے لئے آئی ایس او کو بڑھا دیں۔ یہ آپ کو خود کرنا ہو گا۔
 
arifkarim

معطل

میں دھوپ میں آئی ایس او ۱۰۰ سے بھی کم رکھتا ہوں۔ تصویر میں گرین بالکل نہیں آتی
 
یاز

محفلین
باہر سورج کی روشنی اور خوب روشنی میں آپ آئی ایس او 100 پر سیٹ کریں اور کم روشنی یا اندر کی تصاویر کے لئے آئی ایس او کو بڑھا دیں۔ یہ آپ کو خود کرنا ہو گا۔
بہت بہتر جناب۔ اس کو بھی کر کے دیکھتے ہیں۔
ویسے کیوں نہ مشاغل کے زمرے میں شائقینِ فوٹوگرافی کی بات چیت یا اس سے ملتے جلتے عنوان سے ایک لڑی شروع کی جائے۔
 
جی نیا دھاگہ کھول لیں اور محفل کے فوٹوگرافرز کو ٹیگ کر دیں
 
Top