کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

زیک

مسافر
عارف مجهے غیر ملاوں کی لکهی احمدی تاریخ پڑهنی ہے، اگر کوئی لنک ہیں تو یہیں بتا دیں بصورت دیگر نئی لڑی بنا کر لکھ ڈالیے۔ شکریہ
قادیانی تاریخ جب ملاؤں سے پڑھیں گے تو ایسا ہی ہوگا
کونسے ملا؟ احمدی یا غیر احمدی؟
 
فاتح

لائبریرین

ایسی کوئی تاریخ کی مفصل کتاب نہیں ملنے والی کیوں کہ کسی بھی مذہب کی تاریخ عموماً ملاں ہی لکھتے ہیں اب وہ خواہ وہ اس مذہب کے ملاؤں نے اس کے حق میں لکھی ہو یا دیگر مذاہب کے ملاؤں نے اس کے خلاف۔
کوئی نیوٹرل شخص کسی مذہب یا فرقے کی تاریخ مرتب کرنے میں اپنا سر کیوں کھپائے گا۔ اس کے پاس کوئی مثبت اور بہتر کام نہیں رہ گیا؟ :laughing:
 
زیک

مسافر
مجھے یاد آیا کہ سعود بھائی کے کسی پیپر میں آپ بھی شریک تھے۔ اس کو پڑھنے کے بعد میں نے سوچا ڈاکٹر صاحب کے اور پیپرز کو بھی پڑھنا چاہیے۔ نام لکھ کر سرچ کیا تو جو نتائج آئے وہ آپ نے شاید خود بھی سرچ کر کے دیکھے ہوں۔ دل میں ایک خیال تو آیا کہ بندہ قادیانی ہو سکتا ہے۔ کم از کم نام سرچ کریں تو یہی نتیجہ نکلتا ہے۔ پھر آپ کی شیئر کردہ اوپر والی تحریر پڑھتے ہوئے ایک نام پر پہنچ کر پھر خیال آیا کہ یہ تحریر اس وجہ سے شیئر کی گئی ہے۔یہ تحریر صرف اپنا خیال بتانے کے لئے لکھی ہے آپ سے جواب حاصل کرنے کے لئے نہیں۔ نہ ہی مجھے اس کا حق حاصل ہے۔ نہ ہی مجھے کسی کے بھی مذہب سے کچھ لینا دینا ہے۔ مجھے میری اپنی غلطیوں کی ہی اللہ تعالی سے معافی مل جائے تو بڑی بات ہو گی۔ اللہ تعالی ہم سب کو سیدھے راستے پر چلنے کی توفیق عطا فرمائیں۔
اس سے یاد آیا جب انجینیرنگ یونیورسٹی میں ایڈمشن ہوا تو جمیعت والے جاہل اس تلاش میں رہتے تھے کہ آنے والی کلاس میں کون احمدی ہے۔ ان کو یہ افواہ سننے کو ملی کہ میرے شہر سے ایک احمدی آ رہا ہے۔ پہلے پہل ان کا شک مجھ پر پڑا مگر کلاسز شروع ہونے کے بعد انہیں اپنی غلطی کا احساس ہوا اور معلوم ہوا کہ بیچ کا رجعت پسند بندہ احمدی ہے۔ مزے کی بات یہ ہے کہ کل دو ہی لڑکے داڑھی والے تھے ایک جمیعت کا رکن اور دوسرا احمدی۔
 
عارف مجهے غیر ملاوں کی لکهی احمدی تاریخ پڑهنی ہے، اگر کوئی لنک ہیں تو یہیں بتا دیں بصورت دیگر نئی لڑی بنا کر لکھ ڈالیے۔ شکریہ
چوہدری صاحب۔ کسی ملا یا غیر ملا کی لکھی ہوئی تاریخ کی ضرورت ہی نہیں۔ مرزا غلام احمد کی لکھی ہوئی کتابیں ہی پڑھ لیں تو سب کچھ عیاں ہو جائے گا۔ مرزا صاحب کی لکھی ہوئی ساری کتابیں ہر نوعیت کی دشنام درازی اور کوک شاستر شاعری سے بھری پڑی ہیں۔ آپ کو ان کی ہی تحریروںمیں ٹیچی ٹیچی، مٹھن لعل، درشنی اور خیراتی جیسے ناموں کے فرشتے بھی ملیں گے اور خدائے یلاش جیسا بناؤٹی مرزائی خدا بھی ملے گا۔ اور مطالعہ کریں گے تو حضرت عیسی پر چوری اور شراب نوشی کے بہتان اور ان کی بزرگ خواتین کے بارے بیہودہ الزامات بھی ملیں گے۔ تو صاحب جب مرزا صاحب خود ہی اپنے کردار ، " اپنے پاکیزہ زبان و بیاں " اور اپنے عقائد کی ساری حقیقت لکھتے ہیں تو پھر کیا ضرورت درپیش ہے کسی ملا شلا کی لکھی ہوئی تاریخ پڑھنے کی۔ آپ بھی پڑھئے تاکہ آپ بھی جان جائیں کہ مرزا صاحب نےاس پر ایمان نہ لانے والوں اور ان کی ماؤں کو کن کن بازاری گالیوں سے نوازا ہے۔ مرزائی حضرات کی آنکھیں کھولنے کیلئے تو خود مرزا صاحب کی اپنی لکھی ہوئی کتابوں میں ہی بہت کچھ بھرا پڑا ہے۔ کاش مرزائی خواتین و حضرات مرزا صاحب کی لکھی ہوئی کتابوں سے ہی یہ نتیجہ نکال لیں کہ ایسے مضحکہ خیز عقائد، ایسے ناموں والے مرزائی فرشتے اور ایسی دشنام درازی سے مالا مال زبان اور کوک شاستر جیسی شاعری کم از کم کسی نبی یا مہدی کی ہرگز نہیں ہو سکتی۔
 
طالب سحر

محفلین
ایسی کوئی تاریخ کی مفصل کتاب نہیں ملنے والی کیوں کہ کسی بھی مذہب کی تاریخ عموماً ملاں ہی لکھتے ہیں اب وہ خواہ وہ اس مذہب کے ملاؤں نے اس کے حق میں لکھی ہو یا دیگر مذاہب کے ملاؤں نے اس کے خلاف۔
کوئی نیوٹرل شخص کسی مذہب یا فرقے کی تاریخ مرتب کرنے میں اپنا سر کیوں کھپائے گا۔ اس کے پاس کوئی مثبت اور بہتر کام نہیں رہ گیا؟

جانبداری اور غیر جانبداری کا مسٔلہ تھوڑا سا پیچیدہ ضرور ہے کیونکہ ہر شخص کے پاس اپنا کوئی نہ کوئی worldview اور کسی نہ کسی قسم کا تجزیاتی فریم ورک ہوتا ہے- مزید برآن مذاہب، عقیدوں یا قوموں پر تحقیق مشکل کام ہے کیونکہ لوگ اپنی اجتماعی شناخت کے بارے میں عموماً بہت حساس ہوتے ہیں- اس مسٔلہ کا ایک حل تو سماجی سائنس کے شعبے میں کئے جانے والے علمی اور تحقیقی کام میں یہ ہوتا ہے کہ آپ نتایج بیان کرنے سے پہلے موضوع کے لئے چنے گئے نظری فریم ورک اور طریقۂ کار کو تفصیل اور ایمانداری سے بیان کرتے ہیں- اس کا دوسرا حل انتھروپولوجی والوں نے cultural relativism کے اصول کو وضع کر کے نکالا ہے (تفصیل کے لئے ربط دیکھئے)- یہ سب بیان کرنا ضروری اس لئے ہے کہ سماجی سائنس کے شعبے میں رہتے ہوئے احمدیت کی تاریخ پر جو تھوڑا بہت تحقیقی اورعلمی کام غیر احمدیوں نے کیا ہے، اس کی نوعیت قطعاً اپنے مذہب کی تبلیغ یا دوسرے کے مذہب کی مذمت نہیں ہے-

میں معذرت چاہتا ہوں کہ باوجوہ ان کتابوں یا مضامین کا ریفرنس مہیا نہیں کر سکتا-
 
نور وجدان

لائبریرین
میرے محترم بھائی سعید الرحمن سعید
مضحکہ خیز کی ریٹنگ کمال دی آپ نے ۔۔۔۔۔۔۔
سبحان اللہ

بلا شک اللہ ہی غیب کا علم رکھتا ہے اور وہی جانتا ہے کہ کون والی اور کون گنہگار ہے ۔مضحکہ خیز ؟
باقی آپ کی مرضی آپ ولی مانیں یا مردود ۔۔۔۔۔ مضحکہ خیز ؟
ہر اک کی اپنی قبر ۔۔مضحکہ خیز ؟
مجھے اس سے کچھ لینا دینا نہیں . مضحکہ خیز؟
ہر اک کی اپنی قبر ۔۔ مضحکہ خیز؟
مجھے تو صرف اتنا علم کہ کون جانے زندگی کے کس تجربے سے سیکھتے کب ہدایت پا جائے ۔ مضحکہ خیز ؟
یہ صرف اللہ جانتا ہے ۔۔۔اللہ کی حکمت اللہ جانے ۔مضحکہ خیز ؟
آپ ایسی صاحب علم ہستی سے یقین بھری امید ہے کہ آپ مضحکہ خیز کی نشان دہی کرتے آگہی کی شمع روشن کریں گے ۔
بہت دعائیں​

نور بہنا جو شخص ایک جھوٹے نبی کا خلیفہ ہو اسی کا کفر پھیلاتے پھیلاتے اسی کفر کی حالت میں انجہانی ہو گیا، اب وہ قبر میں تو ہدایت پانے سے رہا۔ آپ ایک ایم اے انگلش پڑھی لکھی خاتون ہیں اور دلائل اتنے ناقص اور گول مول۔ جو قرآن کے عقیدہء ختم نبوت کا منکر ہے اس کے بارے تو کوئی دوسری رائے ہی نہیں۔ آپ تو اپنی عزیز دوست ارشاد عرشی ملک جیسی نامور قادیانی مبلغہ کی شاعری بھی شئیر کرتی ہیں، تو بہتر ہے پہلے اپنی اس ذہین قادیانی مربیہ سے اس موضوع کے بارے علمی دلائل سیکھیں، پھر ہم دونوں بہن بھائی میں کسی بحث کا مزا بھی آئے گا۔ معذرت چاہتا ہوں ، ابھی تک آپ کے تمام دلائل بے بنیاد اور بے علم ہیں۔

السلام علیکم!

آپ کو دوبارہ زحمت دینے پر معذرت .... مگر اگر آپ نے اوپر کا مسیج پڑھا ہے تو آپ کو یہ بتایا گیا ہے کہ اللہ کی حکمتوں پر مضحکہ خیزی جچتی نہیں. قران پاک آپ نے پڑھا ہے تو آپ کو حضرت موسی علیہ سلام اور حضرت خضر علیہ سلام کے مابین تھا ....یہ وہ حکمتیں ہیں جن کو شریعت جھٹلادے جیسے اک بچے کا قتل مگر حکمت سمجھا دے اور میرے نبی اکرم ص کی حدیث ہے کہ حکمت مومن کی گمشدہ میراث ہے. میرے نبی نے بہت کچھ سہا ہے اور اسلام پھیلایا ہے. یہ برداشت ہمیں چاہیے بھیا تاکہ ہم اسلام کا اچھا امیج پروموٹ کرسکیں. آپ نے کبھی سیاسی مفادات سوچے جو ملک عناصر مذہبی تنظیمیں لے رہے. وہیی بات اللہ کی آیات کے مول لگائے جاتے ہیں. نبی اکرم ص نے کہا تھا دین میں فہم پیدا کرو آج نہ تو حکمت ہے نا فہم مگر لفظوں کا کھیل ہے ..لفظوں کے مسلمان ہیں. .لفظوں پہ تکرار ہے ...اللہ مجھ سمیت سب کو توفیق دے ہدایت کی اور شمع رسالت صلی علیہ والہ وسلم کے راستے چلنے کی توفیق دے.
 
arifkarim

معطل
چوہدری صاحب۔ کسی ملا یا غیر ملا کی لکھی ہوئی تاریخ کی ضرورت ہی نہیں۔ مرزا غلام احمد کی لکھی ہوئی کتابیں ہی پڑھ لیں تو سب کچھ عیاں ہو جائے گا۔ مرزا صاحب کی لکھی ہوئی ساری کتابیں ہر نوعیت کی دشنام درازی اور کوک شاستر شاعری سے بھری پڑی ہیں۔ آپ کو ان کی ہی تحریروںمیں ٹیچی ٹیچی، مٹھن لعل، درشنی اور خیراتی جیسے ناموں کے فرشتے بھی ملیں گے اور خدائے یلاش جیسا بناؤٹی مرزائی خدا بھی ملے گا۔ اور مطالعہ کریں گے تو حضرت عیسی پر چوری اور شراب نوشی کے بہتان اور ان کی بزرگ خواتین کے بارے بیہودہ الزامات بھی ملیں گے۔ تو صاحب جب مرزا صاحب خود ہی اپنے کردار ، " اپنے پاکیزہ زبان و بیاں " اور اپنے عقائد کی ساری حقیقت لکھتے ہیں تو پھر کیا ضرورت درپیش ہے کسی ملا شلا کی لکھی ہوئی تاریخ پڑھنے کی۔ آپ بھی پڑھئے تاکہ آپ بھی جان جائیں کہ مرزا صاحب نےاس پر ایمان نہ لانے والوں اور ان کی ماؤں کو کن کن بازاری گالیوں سے نوازا ہے۔ مرزائی حضرات کی آنکھیں کھولنے کیلئے تو خود مرزا صاحب کی اپنی لکھی ہوئی کتابوں میں ہی بہت کچھ بھرا پڑا ہے۔ کاش مرزائی خواتین و حضرات مرزا صاحب کی لکھی ہوئی کتابوں سے ہی یہ نتیجہ نکال لیں کہ ایسے مضحکہ خیز عقائد، ایسے ناموں والے مرزائی فرشتے اور ایسی دشنام درازی سے مالا مال زبان اور کوک شاستر جیسی شاعری کم از کم کسی نبی یا مہدی کی ہرگز نہیں ہو سکتی۔
ماشاءاللہ۔ اگر یہی دلیل سرکاری مسلمانوں کو دی جائے کہ اسلام کی حقیقت جاننے کیلئے قرآن و احادیث کا مطالعہ بجائے کسی مولوی، عالم دین سے کرنے کے سیدھا خود ہی پڑھ لو تو پھر آپ کیا جواب دیں گے؟ دوسروں کو نصیحت خود میاں فصیحت۔
 
arifkarim

معطل
عارف مجهے غیر ملاوں کی لکهی احمدی تاریخ پڑهنی ہے، اگر کوئی لنک ہیں تو یہیں بتا دیں بصورت دیگر نئی لڑی بنا کر لکھ ڈالیے۔ شکریہ
قادیانیت چونکہ ایک متنازع موضوع ہے اسلئے اسپر غیرجانبدارانہ تحقیق شاز و نادر ہی کہیں ملے۔ اگر آپ پھر بھی اس میں دلچسپی رکھتے ہیں تو پہلے مرزا قادیانی کی ۸۵ تصانیف پڑھ لیں۔ پھر اسکے رد میں ختم نبوت کا لٹریچر پڑھ لیں۔ اسکے بعد ان دو کے درمیان ایک لکیر کھینچ کر حق و باطل کا فیصلہ کر لیں۔
نیٹ پر سابق قادیانی اسے ایک اسلامی کلٹ کہتے ہیں جسکا سارا محور خلافت کی مکمل اطاعت پر مبنی ہے۔ فرق صرف یہ ہے کہ داعش کی خلافت جہاد بالقتل پر مبنی ہے جبکہ قادیانی خلافت جہاد بالکیبورڈ پر۔
 
arifkarim

معطل
جمیعت والے جاہل اس تلاش میں رہتے تھے کہ آنے والی کلاس میں کون احمدی ہے۔
یہ کافی معلوماتی ہے۔ اسکا مطلب پاکستان میں قادیانی طلبا و طالبات دوران تعلیم اپنا مذہب چھپا کر رکھنے پر مجبور ہیں۔ نہیں تو جمیعت والوں کیلئے تعلیم حاصل کرنے کیساتھ ساتھ مفت کی جنت کی ٹکٹ بھی کلاس میں ہی مل جاتی ہے۔
 
السلام علیکم!

آپ کو دوبارہ زحمت دینے پر معذرت .... مگر اگر آپ نے اوپر کا مسیج پڑھا ہے تو آپ کو یہ بتایا گیا ہے کہ اللہ کی حکمتوں پر مضحکہ خیزی جچتی نہیں. قران پاک آپ نے پڑھا ہے تو آپ کو حضرت موسی علیہ سلام اور حضرت خضر علیہ سلام کے مابین تھا ....یہ وہ حکمتیں ہیں جن کو شریعت جھٹلادے جیسے اک بچے کا قتل مگر حکمت سمجھا دے اور میرے نبی اکرم ص کی حدیث ہے کہ حکمت مومن کی گمشدہ میراث ہے. میرے نبی نے بہت کچھ سہا ہے اور اسلام پھیلایا ہے. یہ برداشت ہمیں چاہیے بھیا تاکہ ہم اسلام کا اچھا امیج پروموٹ کرسکیں. آپ نے کبھی سیاسی مفادات سوچے جو ملک عناصر مذہبی تنظیمیں لے رہے. وہیی بات اللہ کی آیات کے مول لگائے جاتے ہیں. نبی اکرم ص نے کہا تھا دین میں فہم پیدا کرو آج نہ تو حکمت ہے نا فہم مگر لفظوں کا کھیل ہے ..لفظوں کے مسلمان ہیں. .لفظوں پہ تکرار ہے ...اللہ مجھ سمیت سب کو توفیق دے ہدایت کی اور شمع رسالت صلی علیہ والہ وسلم کے راستے چلنے کی توفیق دے.
نور بہنا آپ کی تحریر سے کم از کم میں نہیں سمجھ سکتا کہ آپ کہنا کیا چاہتی ہیں۔ عجیب ناقابل فہم اور مجذوبانہ سی تحریر ہوتی ہے۔ آپ موسی علیہ السلام اور خضر علیہ السلام کا ذکر کرتی ہیں تو اللہ کے تمام سچے نبیوں کے قصص میں اللہ کی حکمتیں پوشیدہ ہیں۔ جبکہ مرزا جیسے کاذب مدعی نبوت اور مغربی غلام کا معاملہ بالکل مختلف ہے۔ مرزا غلام قادیانی جیسے مفتری جھوٹے مدعی نبوت کے مذہبی فراڈ اور جعلسازی، مغرب کی طرف سے امت مسلمہ میں ایک فتنہ پیدا کرنے کی کوشش تھی۔ دین میں فہم پیدا کرنے کا یہ مطلب نہیں کہ ایک منکر قرآن جھوٹے نبی اور اس کے زندیق پیروکاروں سے علمی تکرار نہ کریں۔ ہم تو قادیانی حضرات کو بھی صحیح راہ دکھاتے ہیں کہ نہ تو مرزا کا باطل عقیدہ قرآن و شریعت کے مطابق ہے ، نہ ہی مرزا کا ظاہری کردار اور گفتار کسی صاحب فہم شخص جیسی ہے۔ اور نہ ہی اس کی گالی گلوچ سے بھری اس کی تحریر یں کسی شریف انسان جیسی ہیں۔
نور بہنا آپ مرزا غلام قادیانی کے گورے عقیدے کی حمایت میں یا سیرت مرزا کی اصلیت پر بات کرنا چاہتی ہیں تو اس کیلیے الگ دھاگہ کھولیں۔
 
arifkarim

معطل
کونسے ملا؟ احمدی یا غیر احمدی؟
قادیانیوں میں ملائیت نہیں ہے۔ مربیان ہوتے ہیں جنکی اپنی کوئی اتھارٹی نہیں ہوتی۔ قادیانی مربی اپنے خلیفہ کی اجازت کے بغیر پر بھی نہیں مار سکتا کیونکہ اسکی روزی روٹی خلیفہ کی جماعت نے فراہم کرنی ہوتی ہے۔ قادیانیت پاپائے روم یا مورمونز کی طرح کا سنٹرلایزڈ مذہبی سسٹم ہے۔ اور انہیں اس سسٹم کی صرف اطاعت کی اجازت ہے۔ زیادہ پھڑکنے یا احتجاج کرنے والے قادیانیوں کو جماعت سے خود ہی خارج کر دیا جاتا ہے۔
 
آزاد ملا نہیں ہیں مگر ملا تو ہیں اور ان کا خلیفہ تو ملائے اعظم ہوا۔
 
قادیانیت چونکہ ایک متنازع موضوع ہے اسلئے اسپر غیرجانبدارانہ تحقیق شاز و نادر ہی کہیں ملے۔ اگر آپ پھر بھی اس میں دلچسپی رکھتے ہیں تو پہلے مرزا قادیانی کی ۸۵ تصانیف پڑھ لیں۔ پھر اسکے رد میں ختم نبوت کا لٹریچر پڑھ لیں۔ اسکے بعد ان دو کے درمیان ایک لکیر کھینچ کر حق و باطل کا فیصلہ کر لیں۔
نیٹ پر سابق قادیانی اسے ایک اسلامی کلٹ کہتے ہیں جسکا سارا محور خلافت کی مکمل اطاعت پر مبنی ہے۔ فرق صرف یہ ہے کہ داعش کی خلافت جہاد بالقتل پر مبنی ہے جبکہ قادیانی خلافت جہاد بالکیبورڈ پر۔
میں نے سوال اسی تناظر میں کیا تھا کہ بقول آپ کے ملاؤں کی لکھی تاریخ آپ کو صحیح نہیں لگتی تو آپ غیر ملاؤں کی لکھی تاریخ بتا دیں چاہے وہ احمدی ہوں یا غیر احمدی۔ اب جب آپ خود ہی کہہ رہے ہیں اس پر غیر جانبدارنہ تحقیق شاز و نادر ہی کہیں ملے تو ایک عام آدمی موجود تاریخ کو ہی صحیح گردانے گا اور اسی کے مطابق احمدیوں کے بارے میں رائے رکھے گا۔
چوہدری صاحب۔ کسی ملا یا غیر ملا کی لکھی ہوئی تاریخ کی ضرورت ہی نہیں۔ مرزا غلام احمد کی لکھی ہوئی کتابیں ہی پڑھ لیں تو سب کچھ عیاں ہو جائے گا۔ مرزا صاحب کی لکھی ہوئی ساری کتابیں ہر نوعیت کی دشنام درازی اور کوک شاستر شاعری سے بھری پڑی ہیں۔ آپ کو ان کی ہی تحریروںمیں ٹیچی ٹیچی، مٹھن لعل، درشنی اور خیراتی جیسے ناموں کے فرشتے بھی ملیں گے اور خدائے یلاش جیسا بناؤٹی مرزائی خدا بھی ملے گا۔ اور مطالعہ کریں گے تو حضرت عیسی پر چوری اور شراب نوشی کے بہتان اور ان کی بزرگ خواتین کے بارے بیہودہ الزامات بھی ملیں گے۔ تو صاحب جب مرزا صاحب خود ہی اپنے کردار ، " اپنے پاکیزہ زبان و بیاں " اور اپنے عقائد کی ساری حقیقت لکھتے ہیں تو پھر کیا ضرورت درپیش ہے کسی ملا شلا کی لکھی ہوئی تاریخ پڑھنے کی۔ آپ بھی پڑھئے تاکہ آپ بھی جان جائیں کہ مرزا صاحب نےاس پر ایمان نہ لانے والوں اور ان کی ماؤں کو کن کن بازاری گالیوں سے نوازا ہے۔ مرزائی حضرات کی آنکھیں کھولنے کیلئے تو خود مرزا صاحب کی اپنی لکھی ہوئی کتابوں میں ہی بہت کچھ بھرا پڑا ہے۔ کاش مرزائی خواتین و حضرات مرزا صاحب کی لکھی ہوئی کتابوں سے ہی یہ نتیجہ نکال لیں کہ ایسے مضحکہ خیز عقائد، ایسے ناموں والے مرزائی فرشتے اور ایسی دشنام درازی سے مالا مال زبان اور کوک شاستر جیسی شاعری کم از کم کسی نبی یا مہدی کی ہرگز نہیں ہو سکتی۔
برادرم بہت شکریہ۔
 
arifkarim

معطل
آزاد ملا نہیں ہیں مگر ملا تو ہیں اور ان کا خلیفہ تو ملائے اعظم ہوا۔
تھوڑا سا فرق بہرحال ہے۔ دیگر فرقوں میں آزاد ملا فتوے جاری کرتے ہیں۔ قادیانی جماعت میں فتوے ملا اعظم بھی جاری نہیں کر سکتا۔ انکے ہاں ایک قضا بورڈ ہوتا ہے جو مختلف اندرونی تنازعات کے فیصلے سناتا ہے۔ اس بورڈ میں صرف وہی بیٹھ سکتے ہیں جنہوں نے آٹھ سال قادیانی جامعہ سے فقہ پڑھا ہو۔ انہیں مفتی کہا جاتا ہے اور صرف یہی تنازعات کے فیصلے کرتے وقت نئے فتوے جاری کر سکتے ہیں۔ اور ملا اعظم انکا پابند ہوتا ہے۔
 
arifkarim

معطل
میں نے سوال اسی تناظر میں کیا تھا کہ بقول آپ کے ملاؤں کی لکھی تاریخ آپ کو صحیح نہیں لگتی تو آپ غیر ملاؤں کی لکھی تاریخ بتا دیں چاہے وہ احمدی ہوں یا غیر احمدی۔ اب جب آپ خود ہی کہہ رہے ہیں اس پر غیر جانبدارنہ تحقیق شاز و نادر ہی کہیں ملے تو ایک عام آدمی موجود تاریخ کو ہی صحیح گردانے گا اور اسی کے مطابق احمدیوں کے بارے میں رائے رکھے گا
انگریزی وکی پیڈیا پر کافی اچھا اور حوالوں کیساتھ قادیانی تاریخ پر مضمون درج ہے۔ نیز دیگر انسائکلوپیڈیا سے بھی استفادہ کیا جا سکتا ہے۔ قادیانیوں کی اپنی لکھی ہوئی تاریخ یا اسکے رد میں ختم نبوت کے ہاتھوں لکھی تاریخ ظاہر ہے جانبدارانہ ہے۔ اسلئے ناقابل قبول ہے۔
 
نور وجدان

لائبریرین
نور بہنا آپ کی تحریر سے کم از کم میں نہیں سمجھ سکتا کہ آپ کہنا کیا چاہتی ہیں۔ عجیب ناقابل فہم اور مجذوبانہ سی تحریر ہوتی ہے۔ آپ موسی علیہ السلام اور خضر علیہ السلام کا ذکر کرتی ہیں تو اللہ کے تمام سچے نبیوں کے قصص میں اللہ کی حکمتیں پوشیدہ ہیں۔ جبکہ مرزا جیسے کاذب مدعی نبوت اور مغربی غلام کا معاملہ بالکل مختلف ہے۔ مرزا غلام قادیانی جیسے مفتری جھوٹے مدعی نبوت کے مذہبی فراڈ اور جعلسازی، مغرب کی طرف سے امت مسلمہ میں ایک فتنہ پیدا کرنے کی کوشش تھی۔ دین میں فہم پیدا کرنے کا یہ مطلب نہیں کہ ایک منکر قرآن جھوٹے نبی اور اس کے زندیق پیروکاروں سے علمی تکرار نہ کریں۔ ہم تو قادیانی حضرات کو بھی صحیح راہ دکھاتے ہیں کہ نہ تو مرزا کا باطل عقیدہ قرآن و شریعت کے مطابق ہے ، نہ ہی مرزا کا ظاہری کردار اور گفتار کسی صاحب فہم شخص جیسی ہے۔ اور نہ ہی اس کی گالی گلوچ سے بھری اس کی تحریر یں کسی شریف انسان جیسی ہیں۔
نور بہنا آپ مرزا غلام قادیانی کے گورے عقیدے کی حمایت میں یا سیرت مرزا کی اصلیت پر بات کرنا چاہتی ہیں تو اس کیلیے الگ دھاگہ کھولیں۔
ولسلام !

میں نے جس پوسٹ کا اقتباس لینا تھا وہ غلطی سے نہیں لے سکی جس کی وجہ سے آپ میری بات سمجھ نہ سکے ۔ خیر اب رات گئی اور بات گئی ۔۔۔۔میں کسی بھی مسلک کی پروموٹر ہو ہی نہیں میں اس مذہب پر ایمان رکھتی جو میرے نبی کریم صلی علیہ والہ وسلم نے مجھے دیا اور جس کا کلمہ اور مسلمان کرتا اور جس کا درس انسانیت کی بلا تفریق خدمت ہے ۔ آپ بہت اچھا کرتے کہ کسی بھی فرقے کو راہ دکھاتے مگر ایک مسئلہ ہوگیا ہے آج کل کے دور میں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ آج کل مبلغ زیادہ ہیں اور معلم سرے سے مقفود ہیں --------میرے نبی اکرم صلی علیہ والہ وسلم معلم تھے ۔جب آپ بھی علم کو عمل بنالیں گے تب آپ کو کسی کو راہ دکھلانے کی ضرورت نہیں پڑھے گی بلکہ لوگ اپ کی طرف مائل ہوتے آپ کی بات سنیں گے نہ صرف عمل بھی کریں ۔ ولسلام
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top