کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

فاتح

لائبریرین
شہاب نامہ میں نے کافی سالوں پہلے پڑھا تھا- پروازی صاحب کے مذہبی عقاید اور ذاتی تعصبات کے بارے میں تو معلوم نہیں، لیکن ان کا یہ ریویو مجھے معلوماتی لگا- تاہم یاز صاحب کی "بات چیت" مجھے زیادہ objective لگی-

فاتح صاحب: میں نے سنا ہے کہ اردو میں لکھی گئی خودنوشت سوانح حیات پر پروازی صاحب نے کوئی کتاب بھی لکھی ہے- اس کے بارے میں کچھ بتائیے-
برادرم راشد اشرف نے یہیں محفل میں ہی ان کتب کا تعارف پیش کیا تھا

لاہور کے نیا زمانہ پبلیکیشنز کے تحت کل 76 خودنوشت آپ بیتیوں کے جائزوں پر مبنی ڈاکٹر پرویز پروازی کی پس نوشت کا حصہ چہارم شائع ہوگیا ہے۔ اس سے قبل پس نوشت کے تین حصے منظر عام پر آچکے ہیں۔

پس نوشت-چہارم
قیمت: 600
صفحات: 386
یہ کتاب مندرجہ ذیل پتے سے حاصل کی جاسکتی ہے۔
نیا زمانہ پبلیکیشنز، لاہور
ماہنامہ نیا زمانہ، میاں چیمبرز، 3 ٹیمپل روڈ، لاہور
فون: 92-42-35065015
 
آخری تدوین:
کچھ وضاحت ہوئی لیکن اب بھی کنفیوژن موجود ہے۔۔۔ نصیر الدین شاہ کون سا؟
پیر سید نصیر الدین شاہ یا اداکار سید نصیر الدین شاہ
فاتح صاحب کسی نے شاید غلطی سے نام غلط لکھا تو مجھ سے بھی غلط نور الدین کی بجائے نصیر الدین ٹائپ ہو گیا۔
یہ وہی حکیم نوالدین ہے تو نبوت اور مہدیت کے جعلی دعویدار مرزا غلام احمد قادیانی کا پہلا خلیفہ تھا۔
 
اچھا! مجھے تو اس لڑی کے تمام مراسلوں میں "نصیر الدین" کی دو ہی انٹریز نظر آ رہی ہیں اور دونوں آپ کے مراسلے میں ہی ہیں جن میں سے ایک کو آپ نے تدوین سے درست کر دیا لیکن سعدیہ کے اقتباس میں اب بھی آپ کا پہلے کا لکھا ہوا شامل ہے۔
صاحبہ جو شخص قادیانی خلیفہ حکیم نصیر الدین کو ولی اللہ لکھ رہا ہے۔
حکیم نصیر الدین کے جعلی نبی مرزا غلام احمد کو الہام لا کر دینے والے فرشتے
خیر۔۔۔
 
فاتح

لائبریرین
صاحبہ اگر ٓپ نے مرزائیت پر کوئی بحث کرنئی ہے تو اس کیلئے کوئی دوسرا دھاگہ کھول لیجیے۔ مرزائیت کی وکالت اور حمایت میں اس پوسٹ کو بدمزگی کا ٹھکانہ نہ بنائیں۔
اس بحث کے لیے پہلے ہی کافی دھاگے کھلے ہوئے ہیں، آپ کو بھی میرا یہی مشورہ ہے کہ وہیں تشریف لے جائیے اور اپنی قیمتی آرا کا اظہار کیجیے۔ :)
 
آخری تدوین:

وصی اللہ

محفلین
خاتم الانبیاء محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد کسی کو نبی ماننے والا کافر اور زندیق ہے۔ یہ میرا یا کسی ملا کا نہیں قرآن اور شریعت کا فیصلہ ہے۔
یعنی آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو نبی یا آخری نبی نے ماننے والا جو کچھ بھی کہے گا ہم اس کی کوئی بات بھی قبول نہیں کریں گے..... یہ بھی شریعت اور قرآن کا فیصلہ ہے؟.......
 
محمدصابر

محفلین
عظیم، جو آپ کا دل کرتا ہے شک کرتے رہیں۔ قادیانی سمجھیں یا یہودی، یا سکھ یا عیسائی، آپ کون سا اللہ میاں ہیں جس کے آگے میں جواب دہ ہوں؟ :)
ویسے یہ مضمون میرا نہیں بلکہ ڈاکٹر پرویز پروازی کا لکھا ہوا ہے جو احمدی نہیں ہیں۔
جو دیکھتا ہوں وہی بولنے کا عادی ہوں
میں اپنے شہر کا سب سے بڑا فسادی ہوں​
مجھے یاد آیا کہ سعود بھائی کے کسی پیپر میں آپ بھی شریک تھے۔ اس کو پڑھنے کے بعد میں نے سوچا ڈاکٹر صاحب کے اور پیپرز کو بھی پڑھنا چاہیے۔ نام لکھ کر سرچ کیا تو جو نتائج آئے وہ آپ نے شاید خود بھی سرچ کر کے دیکھے ہوں۔ دل میں ایک خیال تو آیا کہ بندہ قادیانی ہو سکتا ہے۔ کم از کم نام سرچ کریں تو یہی نتیجہ نکلتا ہے۔ پھر آپ کی شیئر کردہ اوپر والی تحریر پڑھتے ہوئے ایک نام پر پہنچ کر پھر خیال آیا کہ یہ تحریر اس وجہ سے شیئر کی گئی ہے۔یہ تحریر صرف اپنا خیال بتانے کے لئے لکھی ہے آپ سے جواب حاصل کرنے کے لئے نہیں۔ نہ ہی مجھے اس کا حق حاصل ہے۔ نہ ہی مجھے کسی کے بھی مذہب سے کچھ لینا دینا ہے۔ مجھے میری اپنی غلطیوں کی ہی اللہ تعالی سے معافی مل جائے تو بڑی بات ہو گی۔ اللہ تعالی ہم سب کو سیدھے راستے پر چلنے کی توفیق عطا فرمائیں۔
 
طالب سحر

محفلین
میرا بنیادی نکتہ یہ ہے کہ ہمارے بے شمار دانشوروں کا ریٹائرمنٹ کے بعد یا چپڑی اور دو دو کھا چکنے کے بعد ہی کیوں ایمان جاگتا ہے۔ شہاب صاحب کی طرح ایک اور بزرگوار "روئیداد خان" ایوب خان کے دور کا اہم ترین بیوروکریٹ تھا اور اب آمریت کے خلاف بات کرتے ہوئے اس کے لہجے میں آغا حشر کے کرداروں جیسا جوش و ولولہ پایا جاتا ہے۔ تازہ ترین مثال مصطفیٰ کمال کی ہے، جس کو اب یاد آیا ہے کہ بھائی تو بڑا غدار شدار ہے وغیرہ وغیرہ۔
اسی طرح مشرف دور کے کئی جرنیلوں (جیسے جنرل عبدالقیوم، شاہد عزیز وغیرہ) کا ایمان بھی ریٹائرمنٹ کے بعد والی گنڈیریاں بھی چوس چکنے کے بعد جاگا تھا۔

بہت سارے منصب ایسے ہوتے ہیں جہاں "حاضر سروس" ہوتے ہوئے اپنی یاداشتیں نہیں شائع کرائ جا سکتی ہیں- لیکن آپ کی بات میں وزن ھے کہ لوگ ریٹائرمنٹ (یا وفاداریاں بدلنے) کے بعد moral high ground پرآ جاتے ہیں-

کیا کسی نے "شہاب نامہ" پر باقاعدہ تنقید لکھی ہے؟
 
یاز

محفلین
کیا کسی نے "شہاب نامہ" پر باقاعدہ تنقید لکھی ہے؟
یقیناََ کچھ لوگوں نے مختصر قسم کی تنقید لکھی ہو گی، لیکن بخوبی اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ ایسے لوگوں کی تعداد بھی بہت ہی کم ہو گی۔ باقاعدہ تنقید تو شاید ہی کسی نے لکھی ہو۔
کون رسک لے گا جی اس مملکتِ خداداد میں!
 
فاتح

لائبریرین
مجھے یاد آیا کہ سعود بھائی کے کسی پیپر میں آپ بھی شریک تھے۔ اس کو پڑھنے کے بعد میں نے سوچا ڈاکٹر صاحب کے اور پیپرز کو بھی پڑھنا چاہیے۔ نام لکھ کر سرچ کیا تو جو نتائج آئے وہ آپ نے شاید خود بھی سرچ کر کے دیکھے ہوں۔ دل میں ایک خیال تو آیا کہ بندہ قادیانی ہو سکتا ہے۔ کم از کم نام سرچ کریں تو یہی نتیجہ نکلتا ہے۔ پھر آپ کی شیئر کردہ اوپر والی تحریر پڑھتے ہوئے ایک نام پر پہنچ کر پھر خیال آیا کہ یہ تحریر اس وجہ سے شیئر کی گئی ہے۔یہ تحریر صرف اپنا خیال بتانے کے لئے لکھی ہے آپ سے جواب حاصل کرنے کے لئے نہیں۔ نہ ہی مجھے اس کا حق حاصل ہے۔ نہ ہی مجھے کسی کے بھی مذہب سے کچھ لینا دینا ہے۔ مجھے میری اپنی غلطیوں کی ہی اللہ تعالی سے معافی مل جائے تو بڑی بات ہو گی۔ اللہ تعالی ہم سب کو سیدھے راستے پر چلنے کی توفیق عطا فرمائیں۔
اگر گوگل پر تلاش کے دوران ملتے جلتے ناموں کے نتائج سے ہی کسی کے متعلق اندازے قائم کرنا ہوں تو نجانے کس کس کو کیا کیا بنا ڈالیں گے آپ۔
آپ نے یقیناً اپنا نام بھی گوگل پر تلاش کیا ہو گا اور جو لوگ نتائج میں نظر آئے ہوں گے ان سے آپ کا دور دور تک کوئی واسطہ نہیں ہو گا۔
خیر خوش رہیے۔ :)
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top