کھیلو گے کودو کے بنو گے نواب!

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،

آج میں آپ دوستوں کے لیے آرکیڈ سسٹم کی سوغات لے کر حاضر ہوا ہوں۔ آپ اوپر آرکیڈ کے ربط پر کلک کرکے آرکیڈ کے صفحے پر جا سکتے ہیں اور وہاں اپنی پسند کی گیم کھیل سکتے ہیں۔ ابھی میں نے چند گیمز تجرباتی طور پر شامل کی ہیں۔ اگر آپ کو یہ گیمز پسند آئیں تو میں رفتہ رفتہ مزید گیمز بھی شامل کرتا جاؤں گا۔ فی الحال تو میں تیار شدہ گیمز ڈاؤنلوڈ کر کے شامل کر رہا ہوں۔ اگر ہمارے باصلاحیت فلیش ڈیویلپر کوئی اردو کیپشنز کے ساتھ گیم بناتے ہیں تو وہ فوراً شامل کر لی جائیں گی۔ اگرچہ میں نے یہ آرکیڈ سسٹم آپ سب دوستوں کی دلچسپی کے لیے شامل کیا ہے لیکن میرا ارادہ خاص طور پر بچوں کے لیے یہاں کوئی دلچسپی کا سامان فراہم کرنا تھا۔ امید کرتا ہوں کہ اس طرح یہاں بچوں (اور بوڑھوں) کی تعداد میں اضافہ ہوجائے گا۔ :)

فورم میں شامل کیا گئے آرکیڈ سسٹم میں کافی فیچرز شامل ہیں اور ہمیں ان فیچرز کو ایکسپلور کرنے میں کچھ وقت لگے گا۔ اس آرکیڈ سسٹم میں ٹورنامنٹ بھی منعقد کیے جا سکتے ہیں جس میں مختلف پلیر ایک دوسرے کے مدمقابل کھیلتے ہیں۔

میں یہاں یہ گزارش کرتا چلوں کہ آرکیڈ کا استعمال fair انداز میں کریں۔ کچھ لوگ مختلف گیمز میں سکور بڑھانے کے ٹرک جانتے ہیں اور وہ اپنا سکور ناقابل یقین حد تک بڑھا لیتے ہیں۔ ایسا کوئی کیس سامنے آیا تو متعلقہ یوزر کو آرکیڈ سے بین کر دیا جائے گا۔

میں امید کرتا ہوں کہ آپ کو یہ آرکیڈ سسٹم پسند آئے گا۔

والسلام
 
ماوراء

محفلین
زبردست نبیل بھائی۔ میں روزانہ رات ایک گیم ضرور کھیل کر سوتی ہوں۔( سکورز بڑھانے کے شوق میں۔ لیکن چیٹینگ بالکل نہیں کرتی۔) اب محفل پر ہی شوق پورا کیا کروں گی۔:grin:
 
فاتح

لائبریرین
میں نے کمپیوٹر پر آج تک صرف ایک گیم کھیلی ہے اور وہ ہے Solitaire۔:grin:
آپ کے آرکیڈ پر دو گیمز کھیل لیں۔ ایک تو pacman اور دوسری کانام بھول گیا۔ :grin: لیکن سکور کہیں نظر نہیں آ رہا۔
 
محمد وارث

لائبریرین
اچھا فیچر ہے یہ بھی نبیل صاحب، اس میں میری پسند کی کئی گیمز ہیں، کہیں سے شطرنج بھی دیں تا کہ باقاعدہ ٹورنامنٹ کا آغاز ہو :cool:
 
ابوشامل

محفلین
نبیل بھائی! یہ کیا کر دیا، ہماری قوم تو ویسے ہی کھیلوں کی دلدادہ ہے، لے دے کے ایک اردو محفل کا فورم ہی ہے جہاں گفتگو اور گپ شپ کے ساتھ ساتھ کچھ کام بھی ہو جاتا ہے لیکن اب لگتا ہے اس کام سے بھی ہاتھ دھونے پڑیں گے اور پوری قوم کھیلنے میں لگی ہوگی۔ ;)
 
ساجداقبال

محفلین
پوری قوم کھیلنے میں لگی ہوگی۔
محفل پر پوری قوم نہیں آتی، قوم کا ایک چھوٹا سا حصہ ;)
نبیل اچھی چیز لیکن اتنی بھی نہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پی ایچ پی میں کوئی age_class نہیں کہ بڑے بوڑھوں کے کھیلنے پر پابندی لگا دی جائے۔۔۔۔تاکہ نواب نہ بنیں کچھ کام بھی کریں۔ مجھے مستثنٰی رکھیے گا۔ ;)
 
اجمل

محفلین
میں یہاں مصرع کی تصحیح کیلئے آیا ہوں ۔ کھیلنا تو فرصت کا مشغلہ ہے ۔ شعر یہ ہے
پڑھو گے لکھو گے بنو گے نواب
کھیلو گے کودو گے ہوگ خراب
 
تفسیر

محفلین
:s

مجھے تو کوئی گیم کھیلنا نہیں آتی۔۔۔:s

مجھے تو کوئی گیم کھیلنا نہیں آتی۔۔۔
یہ آپ کیسے کہہ سکتی ہیں۔ ہم سب کھیل کھیلتے ہیں :)
اگر آپ کہتیں کہ مجھے ان دئیے ہوے آرکیڈگیمز میں سے کوئی گیم کھیلنا نہیں آتا تو مان لیتا۔:grin:
flower.gif
امن بہن مجھ سے رہا نہ گیا۔
flower.gif
 
نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،

جناب کچھ دن تک دیکھتے ہیں کہ دوستوں کو یہ فیچر کیسی لگتی ہے۔ اس کے بعد اس کے رکھنے یا ہٹانے کا فیصلہ کر لیں گے۔

والسلام
 
AHsadiqi

محفلین
ما شااللہ اب کام ختم گيميں گھيليں زبردست گيمز ہيں
ويسے اس کا جو آپ نے عنوان ديا ہے اس کا جواب يہ سنا تھا
کھيلو گے کودو گے بنو کے نواب
پڑھو گے لکھو گے ہوگے خراب
مزا آگيا گيم کھيلنے کابھي اور ;)
 
امن ایمان

محفلین
مجھے تو کوئی گیم کھیلنا نہیں آتی۔۔۔
یہ آپ کیسے کہہ سکتی ہیں۔ ہم سب کھیل کھیلتے ہیں :)
اگر آپ کہتیں کہ مجھے ان دئیے ہوے آرکیڈگیمز میں سے کوئی گیم کھیلنا نہیں آتا تو مان لیتا۔:grin:
flower.gif
امن بہن مجھ سے رہا نہ گیا۔
flower.gif

تفسیر بھائی اگر زندگی کی بات کی جائے تو وہ تو ہے ہی ایک کھیل۔۔ہمیں پتہ بھی نہیں ہوتا اور لوگ ہماری قسمت کے مہرے بدل رہے ہوتے ہیں۔ :grin:

لیکن مجھے سچ مچ کوئی گیم نہیں کھیلنے آتی۔ :w آپ پلیزز کوئی آسان سی گیم بتائیں جسے میں سیکھ سکوں اورمزہ بھی آئے۔
 
آپ اپنی پسند کی کیٹیگری بتائیں۔ مگر یہ اچھی طرح سمجھ لیں یہ کھیل نشہ ور ہوتے ہیں اور آپ سارا دن اور رات کمپیوٹر پر بیٹھی رہیں گی۔ اور امی پوچھیں گی" بیٹا بازار جانا ہے"۔ اور تم کہو گی بس ایک منٹ اور ٹھہریں۔۔۔۔ میرا خیال ہے کہ مجھ اب اسکا کلیومل گیا۔۔۔:grin:
اور اگر میری بات کا یقین نہ ہو تو ماوراء سے پوچھ لیں۔:grin: میں یہ نہیں کہہ رہا کہ ماوراء خود کھیلتی ہیں۔:) میں یہ کہہ رہا ہوں کہ ان کو اس بات کا پتہ ہے۔

Puzzles
Shooting
card
board
mystry
adventure
sport
casino
space
movies
 
تفسیر بھائی جب سے اردو محفل پر آئی ہوں۔۔ماما کی ہر طرح کی ڈانٹ ڈپٹ کی عادت ہوگئی ہے۔ اب ڈانٹ پروف ہوگئی ہوں۔ aas جی صرف گیمز ہی نہیں۔۔انٹرنیٹ خود ایک نشہ آور چیز ہے۔ :s ویسے سنا ہے کہ ان گیمز کو کھیلنے سے ذہنی صلاحیت بڑھتی ہے۔ کیا یہ سچ ہے۔۔؟؟؟

(میں آف ٹاپک بات تو نہیں کررہی) :s
 
Top