مبارکباد یاز بھائی کو ایک ہزار ۔۔۔۔۔

یاز

محفلین
قلیل الرسل آپ طویل الغائب رہنے کی وجہ سے ہوئے ہیں ۔۔ :p اب آتے رہیں گے تو یہ مبارکبادیں وصول کرتے ہی رہیں گے :)
ایسے ہی لڑی چلتی رہی تو لگتا ہے انشاءاللہ دوسرے ہزاریے کی مبارک بادیں بھی یہیں اور جلد شروع ہو جائیں گی۔
 
یاز

محفلین
الف مبروک۔ شاید الف بے کا کھیل پھر شروع ہونے سے یہ منزل جلدی آ گئی!!
آپ کا بہت شکریہ اعجاز صاحب۔ اللہ آپ کو خوش اور آپ کے دم سے محفل کو شاد و آباد رکھے۔
جی درست پہچانا الف بے کے سیلِ بلا میں بہنے سے ہی منزلِ چہار ہندسیہ تک رسائی آسان ہوئی ہے۔ مزید کمک کے لئے ٹی20 ورلڈکپ کی آمد بھی ہوئی ہے، جس کی وجہ سے سپیڈومیٹر تیز چلا ہے۔
 
یاز

محفلین
آپ نے یہ دیو سائی کے میدان کی تصویر لگا رکھی ہے؟ یاز

بہت خوب جی شہزاد وحید بھائی! درست پہچانا آپ نے۔ یہ دیوسائی میں بڑا پانی کی تصویر ہے۔ بڑا پانی کے پرانے پل کی تصویر نیچے ملاحظہ کریں۔ ویسے اب اس کے بالکل ساتھ پکا کنکریٹ کا پل بنایا جا چکا ہے۔
att000281.jpg
 
شہزاد وحید

بڑے عرصے سے یہاں جانے کا منصوبہ بنا رکھا ہے ہر دفعہ کسی نہ کسی وجہ سے خاک میں مل جاتا ہے۔ مجھے یاد پڑ رہا ہے کہ آپ ایک اردو فورم پہ اپنی سفری داستانے لکھتے تھے اور وہ فورم اب ختم ہو چکا ہے۔ یا پھر شاید آپ کا ہم نام ہو گا کوئی۔ :sneaky:
 
جی شہزاد صاحب! آپ کو صحیح ہی یاد پڑتا ہے شاید۔ امید ہے کہ اسی سے ملتا جلتا کام یہاں بھی شروع کریں گے (اب کہیں یہ فورم بھی نہ بند ہو جائے خدانخواستہ)۔
اور دیوسائی جانے کا منصوبہ ہے تو نیک کام میں دیر کیسی؟ میں اگر کسی قسم کی مدد یا رہنمائی کر سکوں تو ضرور بتائیے گا۔
 
میں نے ٹھیک پہچانا ہے پھر اور امید ہے اس سال ضرور جاؤں گا جون جولائی میں، اور جاتے وقت ضرور سارا نقشہ سمجھوں آپ سے۔ ہنزا، دیوسائی اور خنجراب۔ ابھی آج کل وادی سون جانے کا منصوبہ ہے۔
 
Top