لنکس کیا ہے؟

محمدظہیر

محفلین
کمپیوٹر آپریٹنگ سسٹم ہے، جس طرح ونڈوز آپریٹنگ سسٹم ہے اسی طرح لنکس بھی کمپیوٹر آپریٹنگ سسٹم ہے. لنکس کرنل اس میں اہم چیز ہے اس کرنل کو سب سے پہلے لنس ٹوروالڈس نے 5 اکتوبر 1991 کو ریلیز کیا تھا.
 
تجمل حسین

محفلین
مزید یہ کہ جس طرح اینڈرائڈ موبائل ہوتا ہے اس میں اینڈرائڈ کے نام سے آپریٹنگ سسٹم ہوتا ہے دراصل وہ بھی لینکس پر ہی بنا ہوا ہے۔ ونڈوز آپریٹنگ سسٹم کے متعلق یہ بتانے کی تو ضرورت نہیں کہ اس میں وائرس سے بچنا بہت مشکل ہے جبکہ لینکس آپریٹنگ سسٹم میں وائرس کو آپ بالکل ہی بھول جائیں۔ اور اس کی یہی سب سے بڑی خوبی ہے۔ نہ کسی اینٹی وائرس کی ضرورت نہ سر کھپانے کی :)
 
asakpke

محفلین
کوئی مجھے بھی بتا دے کے لنکس کیا ہے۔ سمجھ ہی نہیں آ رہی۔
لینکس کمپیوٹر آپریٹنگ سسٹم استعمال کرنا سکھیں (اردو میں مکمل ویڈیو گائیڈ)
استعمال کریں خود ہی سمجھ آ جائے گی۔آپ نے نوٹ کیا ہے کہ آج کل کے بچے کیسے موبائل یا ٹیب کا استعمال سیکھ لیتے ہیں۔ جبکہ بڑے اسے مشکل سمجھتے ہیں؟ وجہ استعمال کرنا ہے۔
 
زیک

مسافر
میں نے گھر کے اندر لگنے والی ونڈو کی نہیں کمپیوٹر میں انسٹال ہونے والی مائیکروسافٹ ونڈوز کے متعلق کہا تھا :p
چوری کے سافٹویر اور غلط قسم کے سائٹس پر جائیں تو ظاہر ہے وائرس آئے گا۔ مگر آجکل تو وائرس سے بچنا انتہائی آسان ہے۔ ۱۱ سالہ بیٹی کے پاس کافی سالوں سے کمپیوٹر پر ونڈوز انسٹال ہے اسے بھی کبھی وائرس کا مسئلہ نہیں ہوا۔
 
ہمارے ہاں عموماََ جس وجہ سے وائرس آتا ہے وہ USB سٹوریج ڈیوائسز ہیں۔ اپنے کمپیوٹر میں بے شک وائرس نہ ہو لیکن اگر دوسرے کے کمپیوٹر میں وائرس ہو تو ایک عام بندہ کس حد تک بچ سکتا ہے
 
arifkarim

معطل
مزید یہ کہ جس طرح اینڈرائڈ موبائل ہوتا ہے اس میں اینڈرائڈ کے نام سے آپریٹنگ سسٹم ہوتا ہے دراصل وہ بھی لینکس پر ہی بنا ہوا ہے۔ ونڈوز آپریٹنگ سسٹم کے متعلق یہ بتانے کی تو ضرورت نہیں کہ اس میں وائرس سے بچنا بہت مشکل ہے جبکہ لینکس آپریٹنگ سسٹم میں وائرس کو آپ بالکل ہی بھول جائیں۔ اور اس کی یہی سب سے بڑی خوبی ہے۔ نہ کسی اینٹی وائرس کی ضرورت نہ سر کھپانے کی :)
ہم لینکس اسلئے استعمال کریں کہ یہ وائرس سے پاک ہے کوئی اچھی دلیل نہیں۔ زیک بھائی کی طرح میری ونڈوز میں بھی کبھی وائرس نہیں آیا گو کہ پورا کمپیوٹر قذاقی ویرز سے بھرا پڑا ہے۔ فرق وہی ہے کہ جنہیں ونڈوز استعمال کرنی آتی ہے انہیں کوئی مسئلہ نہیں ہوتا۔ میں قذاقی ویرز ایک سینڈ باکس یا ورچول انوائرنمنٹ میں چلاتا ہوں۔ اب اگر اسمیں وائرس ہو بھی تو وہ باقی ونڈوز کو متاثر نہیں کرتا۔
 
سید عاطف علی

لائبریرین
عنوان دیکھ کرمیں سمجھا کہ جنگلی یا برفانی بلے کے بات ہو گی ۔لنکس ۔ایل وائی این ایکس۔:cat:LYNX
ویسے یہ لی نکس ہے یا لائی نکس ؟
 
اوشو

لائبریرین
کمپیوٹر آپریٹنگ سسٹم ہے، جس طرح ونڈوز آپریٹنگ سسٹم ہے اسی طرح لنکس بھی کمپیوٹر آپریٹنگ سسٹم ہے. لنکس کرنل اس میں اہم چیز ہے اس کرنل کو سب سے پہلے لنس ٹوروالڈس نے 5 اکتوبر 1991 کو ریلیز کیا تھا.
کرنل کے بارے میں کچھ وضاحت فرما دیں :)
 
دوست

محفلین
کرنل ہارڈویئر کے ساتھ رابطہ رکھنے والے سافٹویئر کو کہا جاتا ہے۔ کرنل ڈرائیورز کو چلاتا ہے، سسٹم کو آن آف اور پاور مینجمنٹ جیسے بنیادی کام سرانجام دیتا ہے۔ صارف کے ساتھ تعامل کے لیے ایک عدد جی یو آئی (گرافیکل یوزر انٹرفیس یا تصویری مواجہ) کرنل کے اوپر چلتا ہے۔ لینکس میں کرنل سافٹویئر الگ سے بنایا جاتا ہے۔ جبکہ مختلف تصویری مواجے الگ سے بنائے جاتے ہیں۔ اس لیے لینکس میں طرح طرح کے تصویری مواجے ملتے ہیں۔ معروف تصویری مواجے یا ڈیسکٹاپ انوائرمنٹس میں KDE، Gnome، XFCE وغیرہ شامل ہیں۔
 
فاتح

لائبریرین
عنوان دیکھ کرمیں سمجھا کہ جنگلی یا برفانی بلے کے بات ہو گی ۔لنکس ۔ایل وائی این ایکس۔:cat:LYNX
ویسے یہ لی نکس ہے یا لائی نکس ؟
لِ نَکس۔
یوں تو اسے لائِنکس بھی کہا جاتا ہے لیکن لگ بھگ دس سال قبل اس کے موجد لائنس ٹورالڈز کا ایک بیان سنا تھا جس میں اس نے کہا تھا میرے نام کا تلفظ لائِنَس ہے لیکن اس آپریٹنگ سسٹم کا تلفظ لِنَکس ہے۔
 
Top