اردو الفاظ کی ایک خام فہرست

تجمل حسین

محفلین
شئرنگ کی تبدیلیاں محفوظ نہیں ہوئی تھیں۔
اب اس لنک میں دو بارہ دیکھیں۔
https://drive.google.com/file/d/0B1vEpFWrEBSHVW1taFE1ZjVPclE/view?usp=sharing
زبردست سر۔ بہت بہت شکریہ۔ اب ان شاءاللہ ڈریگن نیچرلی سپیکنگ کے لیے اسے رومنائز کرنے کا کام بہت جلد پایہ تکمیل تک پہنچے گا۔ :)
 
مختلف اردو نیوز سائٹس اور اعجاز صاحب کی کتابوں کی آرکائیو سے حاصل کردہ قریبًا تین کروڑ تین لاکھ (تینتیس ملین) الفاظ پر مشتمل ڈیٹا میں سے ایک لسٹ بنائی ہے۔ بہت سے نانسنس الفاظ موجود ہیں اب بھی اس میں، البتہ انگریزی حروف و الفاظ، اعداد وغیرہ کو ختم کردیا ہے۔ اگر یہ فہرست ری ویو ہوجائے تو کم سے کم پچاس ہزار اردو الفاظ کی حتمی فہرست حاصل ہوسکتی ہے۔ یہ کوئی ایک لاکھ الفاظ ہیں۔
یہاں سے
وسلام
یہ تو ڈاونلوڈ ہی نہیں ہورہی ہے !براہ کرم کہیں اور اپلوڈ کیجئے گا ۔
نوازش ۔
 
دوست

محفلین
اعجاز صاحب والی لسٹ کے بعد اس کی ضرورت نہیں رہتی میرا خیال ہے۔ اگر یہی ڈاؤنلوڈ کرنی ہے تو لاگ ان فرمائیں۔
 
الف عین

لائبریرین
ابھی ایک لفظ سرچ نہیں ہورہا تھا چیک کیا تو پتہ لگا کہ اس فہرست میں بعض الفاظ میں عربی یونیکوڈ حروف استعمال ہوئے ہیں۔ مثلاً آئینہ میں اردو ی کی بجائے عربی ي
جزاک اللّٰہ خیراً، میں بھی درست کرتا ہوں، یہ تو بہت پہلے ہی کر چکا تھا، اب عربی ی،، ۃ، ہ اور ک کو بھی رپلیس کر کے پوسٹ کر دوں گا۔ یہ حروف تم بھی اپنی فائل میں خود ہی فائنڈ رپلیس کر کے فائنل کر سکتے ہو
 
رانا

جی میں بھی یہی کرنے لگا ہوں۔ لیکن عربی ہ کو ریپلیس کرنے میں کچھ کنفیوژن تھی کہ اس کی جگہ اردو والی ہ کو ریپلیس کردوں توایسا نہ ہو کسی جگہ دو چشمی ھ کی جگہ عربی ہ استعمال ہوئی ہوگی تو وہ بھی زد میں آجائے گی۔اس کا کتنا امکان ہے؟
 
اس کا امکان تو موہوم ہے، ویسے رپلیس آل نہ کریں، ایک ایک کر کے ہی کریں، میرے خیال میں زیادہ نہیں ہوں گی ایسی اغلاط۔ اور یہ شاید بعد میں ہو گئی ہوں گی، جیسے مجھے کسی ورڈ ڈاکیومینٹ میں آئنہ پر ریڈ لائن نظر آئی تو میں نے سوچا ہو گا کہ شاید آئینہ شامل ہے، آئینہ شامل ہونے سے رہ گیا۔ بہر حال مجھے بھی ابھی یہ ایکسرسائز کرنی ہے
 
Top