ایک پرانا اردو فورم بند ہونے والا ہے۔ تعاؤن کریں

ابو مصعب

محفلین
السلام علیکم
دوستو انٹرنیٹ پر یونی کوڈ کے چند اچھے فورم میں سے ایک "اردونامہ" پر زبردست وائرس اٹیک ہوئے ہیں۔ انتظامیہ نے اپنی پوری کوشش کر لی لیکن فورم دوبارہ بحال نہ ہو سکا۔ فورم ایڈمن ہمت ہار رہے ہیں۔ اگر یہ فورم بند ہو گیا تو بہت ڈیٹا ضائع ہو جائیگا۔
فورم پی ایچ پی بی بی پر بنا ہے۔ اور فورم کا لنک یہ ہے۔

http://urdunama.org/forum/

اور فورم کے ایڈمن "ماجد بھائی" سے رابطے کا ذریعہ

https://www.facebook.com/majidch81
majid_ch81@hotmail.com
majidch81(Skype

اور اگر کوئی دوست ماجد بھائی سے موبائل پر رابطہ کرنا چاہے تو مجھ سے پی ایم میں رابطہ کریں۔
 

فاتح

لائبریرین
کسی نئی ہوسٹنگ سروس پر جا کے فورم سیٹ کر لیں اور پرانا ڈیٹا بیس ایکسپورٹ کر کے نئے سرور پر امپورٹ کر لیں۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
ماجد اردو محفل کے بھی رکن ہیں۔ وہ یہاں بھی رابطہ کر سکتے ہیں۔ لیکن اگر انہوں نے فائلوں اور ڈیٹابیس کا بیک اپ نہیں رکھا ہوا تو واپسی کی امید نہ ہونے کے برابر ہے۔
 

ابو مصعب

محفلین
بیک اپ جس کمپیوٹر میں تھے وہ بھی کرپٹ ہو چکے ہیں۔ اور آن لائن بیک اپس بھی نہیں ہیں۔ ڈیٹا بیس کو ایکسپورٹ کرنے کی صورت میں متاثرہ فائلز بھی ایکسپورٹ ہو جائیں گی۔
میں ماجد بھائی سے بات کرتا ہوں کہ یہاں آکر ڈسکس کریں۔
 

زیک

مسافر
بیک اپ جس کمپیوٹر میں تھے وہ بھی کرپٹ ہو چکے ہیں۔ اور آن لائن بیک اپس بھی نہیں ہیں۔ ڈیٹا بیس کو ایکسپورٹ کرنے کی صورت میں متاثرہ فائلز بھی ایکسپورٹ ہو جائیں گی۔
میں ماجد بھائی سے بات کرتا ہوں کہ یہاں آکر ڈسکس کریں۔
پھر ایک ہی دقت طلب طریقہ ہے کہ تمام فائلیں اور ڈیٹابیس کو احتیاط سے کاپی کریں اور اس کی مکمل صفائی کریں۔ اس سے کچھ ڈیٹا تو ضایع ہو گا مگر ممکن ہے کہ باقی کا ڈٰٹا استعمال کے قابل رہے۔ پھر اس صفائی شدہ ڈٰٹا کو کسی آف لائن سسٹم پر ٹیسٹ کیا جائے کہ اس میں اب کوئی وائرس وغیرہ نہیں۔
 

ابو مصعب

محفلین
ماجد بھائی نے اسی ڈیٹا بیس کو کلین کر کے فورم دوبارہ بحال کر دیا۔ ماجد بھائی اور ان کی ٹیم کو مبارک
 
Top