اردو ٹیکسٹ باکس برائے وژول سٹوڈیو - وی بی ڈاٹ نیٹ

سیدحسن

محفلین
السلام و علیکم
امید ہے سب خیر اور آفیت سے ہوں گے
محفل میں موجود ان لوگوں سے راہنمائی کا خواہش مند ہوں جو ڈاٹ نیٹ کے پروگرامرز ہیں جن میں سر فہرست نبیل بھائی شامل ہیں اس کے علاوہ عروض کی تخلیق ایک بہت بڑا قدم ہے شاہ صاحب جنہوں نے عروض میں بہت بڑا کرداد ادا کیا سے بھی درخواست ہے کہ میری مدد فرمائیں
میں ڈاٹ نیک پر وی بی ڈاٹ نیک کا معمولی سا طالبعلم ہوں اور کچھ بنانے کا خواہش مند ہوں
مجھے لوکلائزیشن پر کچھ رہنمائی درکار ہے
اس کے علاوہ عروض والے نظام میں اردو ٹیکسٹ باکس استعمال کیا گیا ہے یا اس کو لوکلائز کیا گیا ہے مجھے زیادہ علم نہیں مگر میں بھی کچھ ایسا ہی چاہتا ہوں
کس طرح سے میں ونڈوز فارم اپلیکشن میں اردو ٹیکسٹ باکس استعمال کروں اور فونٹ بھی پروجیکٹ کے اندر ہی موجود رہ کر اپنا کام سر انجام دیتا رہے

مجھے جواب کا بے صبری سے انتظار رہے گا
میری خراب خستہ اردو کے لیے معذرت چاہتا ہوں

سید حسن
 

سیدحسن

محفلین
کچھ دھاگوں میں مجھے میرے سوال کا جواب کسی حد تک ملا ضرور ہے لیکن ابھی تک تمام معلومات بکھری ہوئی ہیں۔
دراصل میں عروض میں استعمال ہونے والے ٹیکسٹ باکس جیسا چاہتا ہوں جو فونٹ بھی نستعلیق استعمال کرے
اس کے علاوہ رہنمائی درکار ہے کہ میں رپورٹس میں اردو کس طرح استعمال کر سکتا ہوں
 

نبیل

تکنیکی معاون
عروض کے بارے میں تو ذیشان بہتر بتا سکیں گے۔ ویب پیج میں ایڈٹ ایریا میں اردو ایڈیٹر استعمال کرنے کے لیے جے کویری کا اردو ایڈیٹر استعمال کیا جاتا ہے۔ اس کا طریقہ استعمال یہاں دیکھا جا سکتا ہے۔ لوکلائزیشن الگ ایشو ہے اور اس کا اردو ایڈیٹر انٹگریشن سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ ڈاٹ نیٹ اپلیکیشنز میں لوکلائزیشن فراہم کرنے کے لیے انٹرنیٹ پر لاتعداد ٹیوٹوریل موجود ہیں جن سے استفادہ کیا جا سکتا ہے۔ ونڈوز فارمز اپلیکیشنز میں اردو ایڈیٹر استعمال کرنے کے لیے ذیل کے روابط مفید ثابت ہو سکتے ہیں، اگرچہ یہ قدرے پرانے ہو چکے ہیں۔

http://www.urduweb.org/mehfil/threads/اردو-ڈاٹ‌-نیٹ‌کنٹرولز-لائبریری-کا-ابتدائی-ورژن.2848/


http://www.urduweb.org/mehfil/threads/ڈاٹ-نیٹ-کے-لیے-اردو-رچ-ٹیکسٹ-باکس-کنٹرول.52874/
 

سیدحسن

محفلین
بہت بہت شکریہ نبیل بھائی اللہ آپ کو سلامت رکھے۔۔
مجھے امید ہے ذیشان صاحب بھی جلد ہی جواب ارسال کریں گے
 

سید ذیشان

محفلین
عروض پر بھی اسی جاوا اسکرپٹ کو تھوڑا سا تبدیل کر کے استعمال کیا تھا۔

یہاں اس کو دیکھ سکتے ہیں۔

باقی کے جوابات تو نبیل فراہم کر چکے ہیں۔ hackerspk نے بھی وی بی یا سی شارپ میں ورڈ پراسیسر بنایا تھا تو ان کا تجربہ اس سلسلے میں مجھ سے زیادہ ہے۔ امید ہے کہ آپ کی درست رہنمائی کر سکیں گے۔
 

سیدحسن

محفلین
ذیشان آپ کا بھی شکریہ
لیکن میرا تو خیال ہے کہ جے ایس والا کیبورڈ کا باکس وی بی ڈاٹ نیٹ میں ڈسکٹاپ اپلیکشن کے لیے نہیں ہو گا۔۔
میرا مسئلہ ابھی تو کسی حد تو حل ہوتا نظر آرہا ہے لیکن میں پھر سے آپ ایکسپڑس کو تکلیف دیتا رہوں گا ۔۔۔
خوش رہیں اللہ آپ کو اس محفل کو سلامت رکھے آمین
 

سید ذیشان

محفلین
ذیشان آپ کا بھی شکریہ
لیکن میرا تو خیال ہے کہ جے ایس والا کیبورڈ کا باکس وی بی ڈاٹ نیٹ میں ڈسکٹاپ اپلیکشن کے لیے نہیں ہو گا۔۔
میرا مسئلہ ابھی تو کسی حد تو حل ہوتا نظر آرہا ہے لیکن میں پھر سے آپ ایکسپڑس کو تکلیف دیتا رہوں گا ۔۔۔
خوش رہیں اللہ آپ کو اس محفل کو سلامت رکھے آمین

ڈیسکٹاپ کے لئے تو اردو کیبورڈ ہی صارف کو استعمال کرنا چاہیے۔ اگر چاہیں تو کیبورڈ کو اپلیکیشن انسٹالر کا حصہ بھی بنا سکتے ہیں۔ اس سے صارف کو خو د سے کچھ نہیں کرنا پڑے گا۔ (انٹرنیٹ پر تو ڈاونلوڈ کے جھنجھٹ سے بچنے کے لئے اس سکرپٹ کا استعما ل کیا جاتا ہے)

جہاں تک بات ہے ٹیکسٹ باکس کی، تو سی شارپ کا "سٹرنگ" یونیکوڈ کو سپورٹ کرتا ہے۔ اور کیبورڈ سے اردو ٹائپ ہو گی تو اردو ہی نظر آئے گی۔ صرف دائیں سے بائیں کی پراپرٹی سیٹ کرنی ہو گی، جو کہ اتنا مشکل کام نہیں ہونا چاہیے۔اور فانٹ فیمیلی کی پراپرٹی بھی اسی طرح سے سیٹ کر سکتے ہیں۔ :)
 

سیدحسن

محفلین
جی ذیشان میں اس پر کچھ نا کچھ کام کروں گا۔۔ دراصل میں پی ایچ پی مین کام کرتا ہوں اور کئی زمانوں پہلے کافی دھکے کھا کر تھوڑا سا کام سیکھا تھا وی بی سکس میں لیکن پھر مجھے بھگا دیا گیا۔ ریسورسز کی کمی اور کچھ اپنی نالائق طبیعیت اور مزاج۔۔

میں نے جو اپلیکشن بنائی ہے اس کا سورس میں عام نہیں کرنا چاہتا اس لیے اس کو پی ایچ پی سے ڈاٹ نیٹ پر شفٹ کرنا ضروری ہے۔ اس کے علاوہ کچھ شوق بھی رکھتا ہوں۔ امید ہے آپ جیسے دوست احباب میری رہنمائی کرتے رہیں گے۔ میں تمام فورمز سے بھاگا ہوا انسان ہوں یہاں تک کہ اپنے فورم سے بھی بھاگ کھڑا ہوا ہوں اور اب وقت بھی نہیں ملتا۔ مجھے دعا میں یاد رکھیے۔
سافٹ ویئرز کے ٹیوٹویرلز کے سیکشن میں ڈاٹ نیٹ اور وی بی ڈاٹ نیٹ پر بھی بات ہونی چاہیے اگر مناسب ہو تو اس کا بھی کوئی دھاگہ بنا دیں یا بنوا دیں
 

رانا

محفلین
مجھے ایک سافٹوئیر کے لئے ایک ٹیکسٹ باکس میں اردو ڈیٹا کی ضرورت محسوس ہوئی تھی تو اس کے لئے صارف کو اردو کی بورڈ کی زحمت سے بچانے کے لئے ایک چھوٹا فنکشن بنایا تھا جو ابن سعید بھائی کے چاچو ٹائپنگ ٹیوٹر کے جاوا اسکرپٹ کے کوڈ کو ہی سی شارپ کے مطابق ڈھالا تھا۔ وہاں کیونکہ بہت سادہ کام درکار تھا اس لئے اس میں انگریزی کی سہولت شامل نہیں کی تھی اور اردو کی بھی بنیادی کیز کو ہی ہینڈل کیا تھا۔ اس کی ایک کلاس بنائی تھی تاکہ کسی بھی ٹیکسٹ باکس پر صرف دو لائنیں لکھ کر اردو اپلائی کی جاسکے۔ اس کا سورس کوڈ یہاں سے ڈاونلوڈ کرسکتے ہیں۔ یہ ایک چھوٹا سا کام کیا ہوا رکھا تھا اور اس دھاگے سے متعلق بھی تھا اس لئے شئیر کردیا ورنہ اوپر نبیل بھائی کے دئیے ہوئے لنکس زیادہ مکمل معلومات لئے ہوئے ہیں۔
 
مجھے ایک سافٹوئیر کے لئے ایک ٹیکسٹ باکس میں اردو ڈیٹا کی ضرورت محسوس ہوئی تھی تو اس کے لئے صارف کو اردو کی بورڈ کی زحمت سے بچانے کے لئے ایک چھوٹا فنکشن بنایا تھا جو ابن سعید بھائی کے چاچو ٹائپنگ ٹیوٹر کے جاوا اسکرپٹ کے کوڈ کو ہی سی شارپ کے مطابق ڈھالا تھا۔ وہاں کیونکہ بہت سادہ کام درکار تھا اس لئے اس میں انگریزی کی سہولت شامل نہیں کی تھی اور اردو کی بھی بنیادی کیز کو ہی ہینڈل کیا تھا۔ اس کی ایک کلاس بنائی تھی تاکہ کسی بھی ٹیکسٹ باکس پر صرف دو لائنیں لکھ کر اردو اپلائی کی جاسکے۔ اس کا سورس کوڈ یہاں سے ڈاونلوڈ کرسکتے ہیں۔ یہ ایک چھوٹا سا کام کیا ہوا رکھا تھا اور اس دھاگے سے متعلق بھی تھا اس لئے شئیر کردیا ورنہ اوپر نبیل بھائی کے دئیے ہوئے لنکس زیادہ مکمل معلومات لئے ہوئے ہیں۔
کوڈ وغیرہ کی ہوسٹنگ کے لیے گٹ ہب زیادہ موزوں ہے۔ :) :) :)
 

رانا

محفلین
کوڈ وغیرہ کی ہوسٹنگ کے لیے گٹ ہب زیادہ موزوں ہے۔ :) :) :)
بہت شکریہ سعود بھائی۔ آپ کے توجہ دلانے پر ابھی گٹ ہب پر اکاونٹ بنایا اور بہت آسانی سے کوڈ ہوسٹ ہوگیا جب کہ میرا خیال تھا کہ شائد اس کے لئے بھی سورس ٹری انسٹال کرنا پڑتا ہوگا۔
بہرحال آپ نے آج خاکسار کی گٹ ہب سے اجنبیت بھی ختم کرادی۔:)
اب گٹ ہب پر اس کوڈ کا لنک درج زیل ہے۔
https://github.com/Rana1889/UrduTextBox
 

سیدحسن

محفلین
السلام و علیکم
ایک بار پھر سے حاضر ہوں لیکن اس بات مجھے وی بی ڈاٹ نیٹ پر کام کرنے والے اس دوست کی مدد درکار ہے جس نے کرسٹل رپورٹس پر بھی کام کیا ہوا ہو
میں نے جو اپلیکشن بنائی ہے اس میں انہیں رپورٹس کا استعمال کیا ہے ایکس ایم ایل فائلز بنتی ہیں اور ڈیٹا سیٹ کے ذریعہ کونکٹ ہوتی ہیں رپورٹس میرے سسٹم پر درست کام کر رہی ہیں یعنی جس سسٹم پر میں نے سافٹ ویئر لکھا ہے لیکن پیکج بنانے کے بعد کلائنٹ سسٹم پر رپورٹس نہیں کھل رہیں اس کے علاوہ انسٹالیشن پاتھ بھی میری مرضی کے مطابق نہیں ہے پیکج مائیکرو سافٹ کے ہی ٹول سے بنایا گیا ہے
باقی تو سب ٹھیک ہے لیکن رپورٹس کھولنے پر ڈیٹا بیس لاگن مانگتا ہے
ڈیٹا بیس مائی ایس کیو ایل استعمال کی ہے
میری سمجھ میں کچھ نہیں آ رہا میں بہت چھوٹا سا ڈولپر ہوں اور اکیلا ہوں کسی طرف سے مدد کی امید بھی نہیں ہے کیونکہ میرے شہر میں ایسا کوئی بندہ موجود نہیں ہے
مجھے کوئی آسان سا طریقہ بتا دیں جس کی مدد سے میں اس سافٹ ویئر کو ڈپلائے کر سکوں۔
میں نے ایک مہینہ وی بی ڈاٹ نیٹ پڑھی ہے ایم سی ایس کے دوران اور اس میں ڈیٹا بیس سے متعلق کچھ نہیں پڑھ سکا۔۔
 
Top