کون ہے جو محفل میں‌آیا 8

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
اس وقت دلکش، زینب اور رضوان بھائی آنلائن ہیں، اب ان میں سے پہلے کون آتا ہے؟

میرا خیال ہے آفریدی صاحب
 

شمشاد

لائبریرین
اچھا کیا واپس آ گئی، صبح کا گیا شام کو لوٹ آئے تو اسے بھولا نہیں کہتے۔

دعا کی تھی میرے لیے؟
 

شمشاد

لائبریرین
جزاک اللہ، اب کے ضرور یاد رکھنا، بلکہ ہمیشہ ہی۔

اس وقت اعجاز بھائی آنلائن ہیں۔
 

ظفری

لائبریرین
استاد محترم تو نہیں آئے میں‌ ہی آجاتا ہوں ۔ ابھی محفل میں آیا ہوں ۔ سوچتا ہوں آج اسکول چلا ہی جاؤں کہ بہت دن ہوگئے گیا نہیں ۔۔۔ ایسا نہ ہو کہ نام ہی نہ کٹ جائے ۔ ;)
 

شمشاد

لائبریرین
آؤ جی بسم اللہ

کیا حال احوال ہیں؟ کل میں آپکو پکارتا ہی رہا لیکن آپ کھسک لیے۔

اچھا یاد دلایا، میں بھی ذرا اسکول کا چکر لگا آؤں۔
 

ظفری

لائبریرین
معافی چاہوں گا کہ آپ کی صدا پر لبیک نہیں‌ کہہ سکا ۔ آپ تو جانتے ہی ہیں کہ میں اس وقت جاب سے لاگ ان ہوتا ہوں اور جب بزی ہو جاتا ہوں تو کھسک لےلیتا ہوں ۔ ;)

ویسے ابھی اسکول سے ہی آرہا ہوں ۔ وہاں میری غیر حاضری کی وجہ سے میرے خلاف نوٹس نکلے ہوئے ہیں ۔ آپ پرنسپل صاحب سے کہہ کر رعایت تو دلوائیں شمشاد بھائی ۔ ;)
 

شمشاد

لائبریرین
میں سمجھ گیا آپ کی مجبوری، اور اب میں 10 منٹ میں کھسکنے والا ہوں۔

نوٹس واپس ہو گئے ہیں اور تنبیہ جاری ہو گئی ہے۔ اب خیال رکھیے گا۔

آپ کی امی کا کیا حال ہے؟ کہاں ہیں؟ واپس آ گئی ہیں آپ کے پاس یا ابھی ادھر ہی ہیں؟
 

الف عین

لائبریرین
شاید پھر آ گئے ہیں شمشاد۔ تو باز خوش آمدید شمشاد۔ در اصل اس وقت گپ شپ کا موڈ نہیں ہو رہا۔ جانکاہ خبریں سننے کو ملی ہیں نا آج۔
 

شمشاد

لائبریرین
اعجاز بھائی یہ تو پھر دنیا میں لگا ہی ہوا ہے، آج اس کی کل ہماری باری ہے۔

اب قیصرانی
 

شمشاد

لائبریرین
آن لائن تو کئی ایک اراکین ہیں، کسی کا نام لینا چاہیے ناں

قیصرانی بھائی آپ کا کیا خیال ہے؟
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top