فونٹ جمیل نوری نستعلیق 3 ریلیز!

متلاشی

محفلین
میرے محترم محمد امین صدیق بھائی مجھے برا نہیں لگا میں نے صرف تصحیح فرمانے کو کہا تھا ۔۔ اب بھی یہی گذارش ہے کہ اس شعر میں جو املاء کی غلطی یا غلطیاں ان کی نشاندہی فرما کر عنداللہ ماجور ہوں :)
 
آخری تدوین:

arifkarim

معطل
ان پیج استعمال کرنے سے مطلب ہے کہ پہلے ای پی ایس بناؤ پر اکسپورٹ کرو۔ پھر فوٹو شاپ میں پیسٹ ! اگر اتنا ہی جنجھٹ کرنا ہے تو پھر اردو فانٹ کا فائدہ کیا ہوا؟ ڈیزائننگ میں اگربراہِ راست ایڈیٹنگ نہ ہو پھر قابلِ تدوین اردو متن (یونی کوڈ ) سپورٹ ڈالنے کی کیا ضرورت رہی۔ بس انپیج سے ای پی ایس بنا کر پیسٹ کرو ۔ کام چلتا رہے گا۔
یہ بھی ضروری نہیں ہے کہ پہلے ای پی ایس بنائی جائے۔ آپ انپیج میں ٹیکسٹ باکس بنا کر سیدھا اڈوبی السٹریٹر میں کاپی پیسٹ کر سکتے ہیں۔
آپ کو شاید سابقہ تفصیلی پوسٹ کی سمجھ ہی نہیں آئی۔ آپ سمجھتے ہیں کہ بس فانٹ میں کرننگ شامل کر دی تو یہ ہر جگہ خودبخود کام کریگی۔ اب وہ گرافکس ڈیزائننگ ہو، ورڈپبلشنگ ہو، ویڈیو ایڈیٹنگ یا کوئی اور جگہ۔ جبکہ حقیقت اس سے یکسر مختلف ہے۔ ہمارے فانٹ میں کرننگ اسپیس کے ذریعہ کام کرتی ہے۔ جو دو ترسیموں کے مابین کم یا زیادہ ہو سکتی ہے۔ گرافکس ڈیزائننگ سافٹوئیرز میں میں یہ اسپیس یکساں ہوتی ہے۔ اور جب آپ اس فانٹ میں مینولی کرن کر کے اسپیس کیساتھ کھلواڑ کرتے ہیں تو سارا متن تو خراب ہوگا ہی۔

چاہے آپ انپیج کرننگ ہی کیوں استعمال نہ کریں۔ مینولی کرننگ کی ضرورت پھر بھی ہوتی ہے۔
انپیج کی کرننگ ہمارے فانٹ کی کرننگ سے یکسر مختلف ہے۔ انپیج اسپیس کرننگ استعمال نہیں کرتا۔ انپیج میں ترسیمہ ٹو ترسیمہ کرننگ ہوتی ہے۔

پیامی نستعلیق میں کرننگ موجود ہے۔
پیامی نستعلیق میں کوئی کرننگ ٹیبل ہی موجود نہیں ہے۔ انہوں نے ترسیموں کی بیرنگز کیساتھ کھلواڑ کیا ہوا ہے جو آپ کو لگتا ہے کہ کرننگ ہو رہی ہے۔
 

فاتح

لائبریرین
حیف اس حصہ گوشت پر غالب
جس کی قسمت میں تھا امین کی انگلی ہونا

تحریف کے شکار بالامرقوم شعر کا مقصود یہ ہے کہ جب یہی انگلیاں "مثبت ریٹنگ "کی موسلادھار بارش کرتی ہیں تواچھی لگتی ہونگی لیکن "منفی" کی صورت میں ہر جنبش انگشت گراں گزر رہی ہے ،جبکہ دوسری طرف اس ناچیز نے تہیہ کررکھا ہے کہ
'اردو محفل " سے 'منفی' مگر' تعمیری ' ریٹنگ یا تنقید کے وسیلے سے ہر ایک کی قبلہ درست کرنے کا.
یہ تہیہ تو ہم نے بھی کر رکھا ہے لیکن صرف ریٹنگ سے نہیں بلکہ کھلے بندوں وا شگاف الفاظ میں اظہار کر کے۔ اب آپ کے لکھے ہوئے میں موجود اغلاط کی ترتیب وار اصلاح کی جانب آتے ہیں:
اول۔ شعر نہ صرف تحریف کا شکار ہے بلکہ وزن سے اتنی بری طرح خارج کیا گیا ہے کہ اسے اب شعر کہا ہی نہیں جا سکتا لہٰذا اسے مرقوم بالا "سطور" لکھا جانا چاہیے تھا۔
دوم۔ "ہونگی" جدیداملا کے قواعد کے مطابق غلط ہے۔ ان دو الفاظ کو الگ "ہوں گی" لکھنا درست ہے۔
سوم۔ مفہوم کے اعتبار سے یہاں اردو محفل "سے" کی بجائے "میں" کا محل ہے۔
چہارم۔ اگر آپ واقعی اردو ہی لکھ رہے ہیں تو "قبلہ" مونث نہیں "ہوتی" بلکہ مذکر "ہوتا" ہے لہٰذا "کی" قبلہ نہیں بلکہ "کا" قبلہ۔
 
Top