فونٹ جمیل نوری نستعلیق 3 ریلیز!

متلاشی

محفلین
تین الفاظ کو رینڈر میں 1 سیکنڈ بھی بہت زیادہ ہے۔ اس ٹول کا مجھے نہیں معلوم کیسے رینڈر کرتا ہے۔ لیکن کرننگ ٹیبلز سے فونٹ کی سپیڈ متاثر ہونا کوئی حیرت کی بات نہیں ہے۔ ظاہری بات ہے کچھ پانے کے لئے کچھ کھونا پڑتا ہے۔ لیکن کیا یہ فونٹ قابل استعمال ہے؟ تو بالکل قابل ِ استعمال ہے۔ اور اس بات کی اہمیت زیادہ ہے۔
ذیشان بھائی میں نے 3 الفاظ نہیں جمیل کا ورژن 3 لکھا ہے ۔۔۔ الفاظ تو ہزاروں ہوں گے ۔۔۔ 32 صفحات کی فائل ہے
 
سید ذیشان

بہرحال سپیڈ اس کی سلو ہے اس میں کوئی شک نہیں۔ لیکن اگر کرننگ کا کوئی ایسا حل آپ کے پاس موجود ہے جس سے سپیڈ سلو نہ ہوتی ہو، اور الفاظ اور سپیس کی کرننگ بھی اسی لیول پر ہو جاتی ہو تو ہمیں ضرور آگاہ کریں۔ کیونکہ اسوقت تو آپ سیب اور مالٹے کا موازنہ کر رہے ہیں۔ یعنی ایک کرننگ والے فانٹ کا موازنہ بغیر کرننگ والے فونٹ سے۔
:)
 
ذاتی پیغام چیک کریں
 
میری اینڈرائیڈ ایپ پر چار مختلف آپریٹنگ سسٹمز پر رزلٹ
نیکسس 5 مارشمیلو:
lg%20nexus%205%20marshmallow_resize_zpscf87rdyz.png~original

جی تھری لالی پاپ:
lg%20g3%20lollipop_resize_zpsksrztw2o.png~original

اینڈرائڈ ایمولیٹر کٹ کیٹ:
emulator%20kitkat_zpsfahlehqj.png~original

میمو ایمولیٹر جیلی بین:
memu%20jelly%20bean_zpsqyespiga.png~original

کٹ کیٹ اور جیلی بین کی مختلف ڈیوایسز پر مختلف ریسپانس ہو سکتا ہے۔ جیلی بین میں اور کوئی نستعلیق فونٹ ایپ میں درست رینڈر نہیں ہوتا۔ جبکہ اس میں بہت کم مسائل نظر آئے ہیں۔
یہ صرف ٹیسٹنگ کے لئے چیک کیا ہے۔ ورنہ ایپ کے لئے بڑے سائز کا فونٹ مناسب نہیں ہے۔
 
فاتح

لائبریرین
برادران عارف کریم و سید ذیشان و دیگر احباب کو یہ سنگ میل بہت مبارک ۔
مجھے تو 100 ایکسٹرا والی کرننگ زیادہ اچھی لگی۔ وہی استعمال کروں گا۔
 
آپ چاہیں تو ڈیڑھ، دو، پونے تین سپیس والے فونٹ بھی بنائے جا سکتے ہیں۔ :D

میری اینڈرائیڈ ایپ پر چار مختلف آپریٹنگ سسٹمز پر رزلٹ
نیکسس 5 مارشمیلو:
lg%20nexus%205%20marshmallow_resize_zpscf87rdyz.png~original

جی تھری لالی پاپ:
lg%20g3%20lollipop_resize_zpsksrztw2o.png~original

اینڈرائڈ ایمولیٹر کٹ کیٹ:
emulator%20kitkat_zpsfahlehqj.png~original

میمو ایمولیٹر جیلی بین:
memu%20jelly%20bean_zpsqyespiga.png~original

کٹ کیٹ اور جیلی بین کی مختلف ڈیوایسز پر مختلف ریسپانس ہو سکتا ہے۔ جیلی بین میں اور کوئی نستعلیق فونٹ ایپ میں درست رینڈر نہیں ہوتا۔ جبکہ اس میں بہت کم مسائل نظر آئے ہیں۔
یہ صرف ٹیسٹنگ کے لئے چیک کیا ہے۔ ورنہ ایپ کے لئے بڑے سائز کا فونٹ مناسب نہیں ہے۔

انڈرائڑ ایپ کا مجھے زیرو تجربہ ہے۔

کیا ایسا ممکن ہے کہ اس میں سی ایس ایس کی طرح فانٹ کرننگ کو انیبل کیا جا سکے؟ ریفرنس
 
فاتح

لائبریرین
آپ چاہیں تو ڈیڑھ، دو، پونے تین سپیس والے فونٹ بھی بنائے جا سکتے ہیں۔ :D
ہاہاہاہا فی الحال تو اسی سے گزارا ہو رہا ہے اور خوب ہو رہا ہے۔ ہاں، اگر مختلف احباب کو مختلف سپیسنگ کی اشد ضرروت محسوس ہوئی تو ایک ٹول بنا لیا جائے جس میں صارف اپنی مرضی سے سپیسنگ رکھ لے۔ :laughing:
 
ٹیکسٹ ویو کمپوننٹ میں سی ایس ایس تو اپلائی نہیں ہوتی، نا ہی بنیادی فیچر کے طور پر کرننگ کی کوئی آپشن ہے. البتہ کچھ پروگرامنگ کر کے کسی حد تک حاصل کی جا سکتی ہے. خود تو کوشش نہیں کی، لیکن سٹیک اوور فلو پر لوگوں نے کچھ سلوشنز لکھے ہوئے ہیں.
 
شائد انڈیزائن وغیرہ میں اپنی مرضی کی سپیس دی جا سکتی ہے۔ فائرفاکس میں صفر یا ایک سپیس پر گزارا کرنا پڑے گا۔ یا پھر arifkarim کے ترلے۔
:rollingonthefloor:
 
اگر ممکن ہو تو اس کو دیکھ لیں۔ میرے خیال میں کروم کی طرح انڈرائیڈ میں بھی کرننگ کو آن کرنا پڑے گا۔
 
فاتح

لائبریرین
شائد انڈیزائن وغیرہ میں اپنی مرضی کی سپیس دی جا سکتی ہے۔ فائرفاکس میں صفر یا ایک سپیس پر گزارا کرنا پڑے گا۔ یا پھر arifkarim کے ترلے۔
:rollingonthefloor:
عارف کے "ترلے" تو میں تین چار سال سے کر رہا تھا کہ اغلاط کو درست کر کے ایک نیا ورژن ہی لے آئیں جو خواہ 3 نہ ہو بلکہ 2 اعشاریہ 1 ہی ہو لیکن عارف نے بھی پروں پر پانی نہ پڑنے دیا۔ یہ آپ ہی کی ہمت ہے کہ ان سے فونٹ ریلیز کروا دیا۔ :laughing:
 
گھی سیدھی انگلیوں سے نہیں نکلتا۔ کیوں arifkarim :cool:
 
arifkarim

معطل
ہمارے فونٹ نے رینڈر ہونے میں ڈیڑھ سیکنڈ لیا
جبکہ جمیل نوری نستعلیق 3 نے رینڈر ہونے میں پونے 7 سیکنڈ لیے۔۔۔۔ یہ تو بہت زیادہ فرق ہے ۔۔۔۔
کیا خیال ہے arifkarim عبدالمجید سید ذیشان
جی یہ یقیناً بہت زیادہ فرق ہے۔ ہم کرننگ ٹیبلز کی تعداد کم کر کے فانٹ کی اسپیڈ بڑھا سکتے ہیں لیکن پھر آپ اعتراض کریں گے کہ کرننگ خراب ہو گئی ہے :)

ایچ ٹی ایم فائل ضروری ہے کیا ؟؟؟ ورڈ یا نوٹ پیڈ پر کام نہیں چل سکتا کیا ؟؟؟
ویب کا رینڈرنگ انجن زیادہ بہتر ہے اسکام کیلئے۔

ہاہاہاہا فی الحال تو اسی سے گزارا ہو رہا ہے اور خوب ہو رہا ہے۔ ہاں، اگر مختلف احباب کو مختلف سپیسنگ کی اشد ضرروت محسوس ہوئی تو ایک ٹول بنا لیا جائے جس میں صارف اپنی مرضی سے سپیسنگ رکھ لے۔ :laughing:

شائد انڈیزائن وغیرہ میں اپنی مرضی کی سپیس دی جا سکتی ہے۔ فائرفاکس میں صفر یا ایک سپیس پر گزارا کرنا پڑے گا۔ یا پھر arifkarim کے ترلے۔
:rollingonthefloor:
یہ کوئی اتنا پیچیدہ کام نہیں۔ آپ فانٹ کو فانٹ کریٹر میں کھول کر اسپیس کی قدر کم یا زیادہ کر سکتے ہیں۔

عارف کے "ترلے" تو میں تین چار سال سے کر رہا تھا کہ اغلاط کو درست کر کے ایک نیا ورژن ہی لے آئیں جو خواہ 3 نہ ہو بلکہ 2 اعشاریہ 1 ہی ہو لیکن عارف نے بھی پروں پر پانی نہ پڑنے دیا۔ یہ آپ ہی کی ہمت ہے کہ ان سے فونٹ ریلیز کروا دیا۔ :laughing:
ان اغلاط کی درستگی تو سید منظر کی فراہم کردہ انپیج لگیچر فہرست نے کی ہے۔ یوں ہم نے واقعتاً اپنے نامعلوم پروں پر پانی پڑنے نہیں دیا۔ کیونکہ ہم مینولی اغلاط کی درستگی کے قائل نہیں تھے۔ :)

گھی سیدھی انگلیوں سے نہیں نکلتا۔ کیوں arifkarim :cool:
اب گھی کیا تیل بلکہ پٹرول بھی نکل چکا ہے :)
 
Top