اجتماعی انٹرویو آپ کی بکٹ لسٹ

زیک

مسافر
پہلے خشک دیکھ لوں پھر دوسری طرف دیکھوں گی
ویسے ہائیٹس کا فوبیا ہونے کے باوجود بھی کسی چوٹی کو سر کرنے کی خواہش ہے :)
پہاڑ سے نظارے کی اپنی ہی بات ہے۔ اونچائی کے فوبیا کے ساتھ بھی بہت لوگوں کو پہاڑوں میں ہائیک کرتے دیکھا ہے۔
 
سارہ خان

محفلین
بکٹ لسٹ :
دینا کی حسین ترین جگہیں دیکھنا ساری نہ سہی چند ایک ہی سہی ۔۔۔
دل کرتا ہے اپنا ایک تعلیمی ادارہ ہو۔۔کیا پتا مرنے سے پہلے تک ایسا ہو جائے۔۔
جو دو سو کے قریب کتابیں و ناول میرے پرانے لیپ ٹاپ کے صدقے ہو گئے وہ پھر سے ڈائون لوڈ کرنے اور پڑھنے کی زحمت کرنا ۔۔۔
 
اکمل زیدی

محفلین
مرنے سے پہلے میں موت کا تجربہ کرنا چاہتا ہوں یعنی اس کیفیت کا لیکن اس سے یہ نہ سمجھا جائے کہ میں مرنا چاہتا ہوں۔
ان چند عزیز ترین دوستوں سے ملنا چاہتا ہوں جن سے آن لائن دوستی ہوئی اور اب ایسا لگتا ہے کہ بچپن سے دوست ہیں لیکن آج تک ان سے مل نہ سکا۔
گھر کی الماریوں میں سجی اور ہارڈ ڈسک میں ڈاؤن لوڈ کی ہوئی تمام کتب (جن کی تعداد روزانہ بڑھتی جاتی ہے) کا مطالعہ کرنا چاہتا ہوں۔
اور ہاں، مرنے سے پہلے (مزید) کئی ہزار لوگوں کے سینوں پر مونگ دلنا چاہوں گا ۔
بھیا ...پہلی خواھش پوری ہونے کے بعد باقی ادھوری رہ جائینگی ...ایسا کریں پہلے دو پر دیہان دیں اسے تیسرے نمبر پر رکھ لیں ...:LOL:
 
اکمل زیدی

محفلین
فاتح بھائی اپ کی لسٹ واقعی ایک وکھری ٹائپ کی لسٹ ہے انوکھے لاڈلے کی طرح ۔ مگر اس کی ترتیب میں ایک فاش غلطی ہے۔
آپ کی لسٹ کا پہلا آئٹم آخری ہونا چاہیئے ۔:smile2:۔نہ جانے یہ تجویز میرے دل اٹھی یا عقل سے بہر حال مناسب لگی۔:wink:
واہ ..واہ ..عاطف بھائی میں نے بھی بلکل یہی مشورہ پوسٹ کیا ہے اور اب یہ پڑھ رہا ہوں آپ کا کومنٹ ...اس کا مطلب ہے میں اکیلا زہین بندہ نہیں ہوں یہاں ...:laughing:
 
سید عاطف علی

لائبریرین
واہ ..واہ ..عاطف بھائی میں نے بھی بلکل یہی مشورہ پوسٹ کیا ہے اور اب یہ پڑھ رہا ہوں آپ کا کومنٹ ...اس کا مطلب ہے میں اکیلا زہین بندہ نہیں ہوں یہاں ...:laughing:
دو باتیں ذہن میں آگئیں ، ایک تو یہ کہ ۔
گریٹ مانڈز تھنک الائک۔
دوسری ۔
من ترا حاجی بگویم تو مرا حاجی بگو
.:laughing:
 
نایاب

لائبریرین
ناول کہانیاں پڑھتے فلم دیکھتے اکثر اس منظر بہت متاثر کرتا کہ جب کوئی ریوالور اپنے منہ میں رکھتے گولی چلاتے اس جہاں سے گزر جاتا ۔
بس دل کرتا کہ یہ تجربہ کیا جائے اور موت کی کیفیت کو جانا جائے ۔ زندگی چلتی رہی خواہش بڑھتی رہی ۔
سن 2000 میں اک دن بیٹھے سوچ آئی کہ مختلف قسم کے انگوروں کا رس نکال کر اس میں خمیر پیدا کر کے عرق نکالا جائے ۔
اک دوا کا تجربہ تھا یہ ۔ کچھ اور نہ سمجھا جائے (دل میں کچھ نہیں بس وضاحت کر دی )
شیشے کی بوتل جس میں سیب کا جوس آتا ہے ۔ اس میں انگور مسل چھان کر سب رس ملا ڈھکن لگا دیا ۔ اور دھوپ میں رکھ دیا ۔
72 گھنٹے کے بعد جب اسے چیک کرنا چاہا تو اس کا ڈھکن نہ کھلے ۔ ہر طرح سے زور لگا کر تھک گیا تو سوچا کہ ڈھکن کو دانتوں سے پکڑ گھماتا ہوں ۔
بس جیسے ہی ڈھکن کودانت سے پکڑ گھمانا چاہا ۔ اک دھماکہ سنائی دیا اور خبر ہی نہ رہی کہ کیا بیتی مجھ پر ۔
کوئی چار گھنٹے بعد جب آنکھ کھلی تو دیکھا کہ رس اور خون سے سب کپڑے لت پت ہیں ۔ اور گلے میں کچھ پھنسا ہوا ہے ۔
کچھ سمجھ نہ آئے کہ ہوا کیا تھا ۔ ذرا ہوش سنبھلے تو بمشکل اٹھ کر باتھ روم گیا ۔
شیشے میں دیکھ اپنے منہ کا معائنہ کیا ۔ کھانس کھانس کر اور انگلیوں سے مدد سے ڈھکن کو باہر نکالا ۔
وہ ڈھکن ایسے تھا جیسے آٹھ کونوں والا ستارہ ۔
جان بچ گئی شکر الحمد للہ
تجربہ بھی ہو گیا موت کی کیفیت بھی محسوس ہو گئی ۔
خواہش میں کبھی الجھا نہیں جو دل نے چاہا اسے اپنی کوشش کو انتہا پر رکھتے پورا کیا ۔
والدین کی بھی جو خواہشیں مجھ سے منسلک تھیں تعلیم کے علاوہ وہ سب پوری ہوئیں ۔
اب تو بس اک ہی خواہش نایاب ہے کہ
وہ جو دعاؤں کو سنتا قبول فرماتا ہے
بیٹیوں اور بہنوں کے بارے میری سب دعاؤں کو شرف قبولیت بخش دیا کرے ۔۔۔۔
مجھے کہیں کوئی بہن یا بیٹی دکھ و ستم کا شکار نہ دکھے ۔۔۔۔۔
بہت دعاؤں
 
میں اپنے ایکسیڈنٹ کے بعد تقریباً ایک مہینہ جرنل ہسپتال میں رہنے کے بعد گھر واپس آئی تو مجھے نیند نہیں آتی تھی رات میں شاید ڈاکٹر نے میری میڈیسن میں سے نیند کی گولی کم کر دی تھی۔
ساری ساری رات جاگ کر گزارتی تھی امی میرے ساتھ ہی سویا کرتی تھی تین چار دن جیسے میں نے گزارے یہ میں ہی جانتی تھی سر کی چوٹ کی وجہ سے میں سیدھی ہو کر بیٹھ نہیں سکتی تھی امی یا بھائی کو بولوں کہ مجھے نیند نہیں آتی تو بولتی بیٹا سورۃ اخلاص کی تلاوت کرتی رہو آ جائے گی خیر میں نے اپنے بھتیجے کو بولا کہ جاؤ مجھے نیند کی گولیوں کا پیک لا کر دو
میں نے زندگی میں کبھی نیند کی گولیاں پہلے استعمال نہیں کی تھی خیر پیک لے کر بول دیا طلحہ کسی کو بتانا نہیں اوکے
میں نے پیک میں سے دو گولیاں نکال کر کھا لیں اور سونے کی کوشش کرنے لگی تقریباً ایک گھنٹہ کوشش کے بعد بھی نیند نہیں آئی تو میں نے پیک میں سے دو گولیاں نکال کر اور کھا لیں تھوڑی ہی دیر میں مجھے نیند آگئی لیکن جب میری آنکھوں کھولی تو مجھے پتا چلا کہ میں دوبارہ ہسپتال میں زیر علاج ہوں پورے چوبیس گھنٹوں کے بعد ہوش آیا ہے مجھے
طلحہ کو بھائی سے مار پڑی اور میڈیکل سٹور والے کو بھی تھانے میں لے جانے کی دھمکی دے دی کہ اتنے چھوٹے بچے کو اس نے نیند کی گولیاں بغیر ڈاکٹر کی پرچی کے کیسے دے دی
 
بکٹ لسٹ :
دینا کی حسین ترین جگہیں دیکھنا ساری نہ سہی چند ایک ہی سہی ۔۔۔
دل کرتا ہے اپنا ایک تعلیمی ادارہ ہو۔۔کیا پتا مرنے سے پہلے تک ایسا ہو جائے۔۔ ۔۔۔
انشااللہ انشااللہ:)

بکٹ لسٹ :
جو دو سو کے قریب کتابیں و ناول میرے پرانے لیپ ٹاپ کے صدقے ہو گئے وہ پھر سے ڈائون لوڈ کرنے اور پڑھنے کی زحمت کرنا ۔۔۔
:battingeyelashes:
 
جاسمن

لائبریرین
اہمیت کے لحاظ سے فہرست
1:اپنی امی جان کے دُکھ دور کر کے اُنہیں خوشیاں دینا۔
2:اللہ سے خاص فرمائش ہے کہ معافی دِلوا کے اور خود بھی معافی دے کے اُٹھائے۔کاش یہ یقین حاصل ہو جائے مرنے سے پہلے۔
3:حج و عمرہ کرنا
4؛بہت زیادہ پڑھنا چاہتی ہوں،پی ایچ ڈی۔۔۔اپنے مضمون کے علاوہ بھی بہت بہت کتابیں پڑھنا۔
5:ایک ناممکن خواہش۔۔۔ساری کائنات کی سیر۔۔۔سمندروں کے اندر (ندی سی بہتی ہے جہاں پر اور اُس سے بھی دور۔۔۔جنگل میں ہے بڑھیا کا گھر اور اُس سے بھی دور)،کہساروں،صحراؤں،سیاروں،خلا۔۔۔اور اُس سے آگے۔۔۔اور اُس سے آگے۔۔۔جتنی دُنیائیں ہیں۔۔۔سب میں تیری جھلک۔۔۔اے خدا اے خدا
 
Top