حقہ سگریٹ سے زیادہ خطرناک

فاتح

لائبریرین
ہمم شاید ان ذاتوں کو اپنے ہندو بھی کمتر سمجھتے ہیں ۔۔۔
کراچی میں اکثر مسلمان عیسائی ماسیوں سے گھر کی صفائی تو کرواتے ہیں مگر برتن نہیں دھلواتے ۔۔۔ یہ عجیب نفسیاتی مسئلہ ہے ۔۔ :-P
جی ہاں! ہندوؤں کے ہاں ہی چار بنیادی قسمیں ہیں ذاتوں کی اور یہ ذاتیں انہی کے ہاں نیچ ہیں لیکن ہم تو عربی کو عجمی پر بھی فوقیت نہیں دیتے تو ہمارے ہاں تو سب برابر ہونے چاہیں نا کم از کم ہندوؤں کی سب ذاتوں کو ہی برابر مان لیں۔ :laughing:
 
سارہ خان

محفلین
یہاں سعودیہ میں اکثر دوپہر کا کھانا سعودیوں کے ساتھ کھانے کا اتفاق ہوا ہے ۔ امیر بھی فقیر بھی ہندو بھی سکھ بھی کرسچن بھی مسلمان بھی بڑے بڑے تھالوں کے گرد بیٹھ اک ہی جگہ کھاتے ہیں ،
وہاں ایسا ہوتا ہے تو پھر برصغیر کے لوگوں کو کیا مسئلہ ہے۔۔۔ جبکہ آباؤ اجداد ہمارے کبھی کوئی ہندو بھی رہے ہونگے :p
 
سارہ خان

محفلین
جی ہاں! ہندوؤں کے ہاں ہی چار بنیادی قسمیں ہیں ذاتوں کی اور یہ ذاتیں انہی کے ہاں نیچ ہیں لیکن ہم تو عربی کو عجمی پر بھی فوقیت نہیں دیتے تو ہمارے ہاں تو سب برابر ہونے چاہیں نا کم از کم ہندوؤں کی سب ذاتوں کو ہی برابر مان لیں۔ :laughing:
اپنی ذاتوں کو تو مان لیں برابر پہلے ۔۔۔
 
فاتح

لائبریرین
وہاں ایسا ہوتا ہے تو پھر برصغیر کے لوگوں کو کیا مسئلہ ہے۔۔۔ جبکہ آباؤ اجداد ہمارے کبھی کوئی ہندو بھی رہے ہونگے :p
ارے نہیں نہیں۔۔۔ کیسی بات کرتی ہو۔۔۔ سعودی عرب سمیت تمام عرب ممالک میں تو ایسی کسی تفریق کا کوئی تصور ہی نہیں۔۔۔ ان ممالک میں تو آپ کو اتنی عزت دیتے ہیں کہ رشک آتا ہے، عجمی کو عربی پر کوئی فوقیت نہیں دی جاتی۔ اخباروں میں نوکری کے اشتہارات میں مقامی عربوں اور غیر عربوں کے لیے تعلیم اور تجربے کے معیار اور تنخواہوں میں کوئی فرق نہیں۔ جو غیر عرب کسی عرب لڑکی سے شادی کرنا چاہے وہاں کے لوگ اور وہاں کا قانون اسے ہنس کے گلے لگاتے ہیں۔ غیر عرب کسی عرب کو گالی دے دے یا تھپڑ مار دے تو اسے عین اسی طرح ٹریٹ کیا جاتا ہے جیسے کسی عرب کو جب وہ کسی غیر عرب کو گالی دے یا تھپڑ مارے۔وغیرہ وغیرہ
 
سارہ خان

محفلین
بات حقہ سے چلی تھی کہاں کی کہاں پہنچ گئی ۔۔۔
واپس آتے ہیں حقہ پر ۔۔

ہمارے ایک انکل نے کوئٹہ کی خاتون سے شادی کی تھی ۔۔۔ ان کے بچوں کی شادیوں میں ہم نے دیکھا حقہ پیتے ہوئے مرد و خواتین سب کو جو بھی کوئٹہ سے شادی اٹینڈ کرنے ۔۔ ایک کش لگا کے اٹھتا دوسرا پہلے سے تیار کش لگانے کو۔۔ میں نے حقہ کو فارغ نہیں دیکھا ۔۔۔
یہاں تک کہ ان انکل کی عیادت کرنے ایک بار ہاسپٹل گئے تھے ۔۔ وہاں بھی حقہ رکھا ہوا اور جو آرہا ہے عیادت کو وہ پی رہا اور گھروالے بھی ۔۔۔۔
 
سارہ خان

محفلین
ارے نہیں نہیں۔۔۔ کیسی بات کرتی ہو۔۔۔ سعودی عرب سمیت تمام عرب ممالک میں تو ایسی کسی تفریق کا کوئی تصور ہی نہیں۔۔۔ ان ممالک میں تو آپ کو اتنی عزت دیتے ہیں کہ رشک آتا ہے، عجمی کو عربی پر کوئی فوقیت نہیں دی جاتی۔ اخباروں میں نوکری کے اشتہارات میں مقامی عربوں اور غیر عربوں کے لیے تعلیم اور تجربے کے معیار اور تنخواہوں میں کوئی فرق نہیں۔ جو غیر عرب کسی عرب لڑکی سے شادی کرنا چاہے وہاں کے لوگ اور وہاں کا قانون اسے ہنس کے گلے لگاتے ہیں۔ غیر عرب کسی عرب کو گالی دے دے یا تھپڑ مار دے تو اسے عین اسی طرح ٹریٹ کیا جاتا ہے جیسے کسی عرب کو جب وہ کسی غیر عرب کو گالی دے یا تھپڑ مارے۔وغیرہ وغیرہ
ہاہاہا ۔۔۔ اسی لیئے حیرت ہوئی تھی کہ ہندو کو ساتھ ایک برتن میں کھلا کیسے دیتے ہیں ۔۔ :p
 
نایاب

لائبریرین
بات حقہ سے چلی تھی کہاں کی کہاں پہنچ گئی ۔۔۔
محترم زیک بھائی کے حقے میں تمباکو اور گڑ خالص ہے ۔ سو خوب گڑگڑا رہے ہیں اراکین محفل ،
حقہ پینا تو اک بہانہ دراصل چوپال سجانی ہوتی ہے ۔
جہاں مجھ ایسے " ویلے " بیٹھ گپیں سناتے ہیں ۔
بہت دعائیں
 
فاتح

لائبریرین
زیک نے کل عارف کے شروع کردہ دھاگوں کو حسرت کی نگاہ سے دیکھا تھا کہ سو دو سو مراسلے ہو جاتے ہیں
آجکل عارف کو اس وقت تک چین نہیں آتا جب تک اس کی لڑی پر سو دو سو جواب نہ ہوں

سو آج اہل محفل نے زیک کی یہ حسرت پوری کر دی۔
 
سارہ خان

محفلین
ساتھ بیٹھ کر کھانے کا مسلہ نہیں ...ہاتھ کے پکے ہوئے کی بات ہو رہی ہے ...
ہندو اپنی دیوالی کے موقع پر میٹھی روٹی ٹائپ کوئی اسپیشل ڈش بناتے ہیں وہ مسلمان جاننے والوں کے گھر بھی بھیجتے ہیں ۔۔۔
پہلے سندھ کے اندر لوگوں کو شاید پتا ہی نہیں تھا کہ ہندو کے ہاتھ کا جائز نہیں ۔۔انہوں نے بس صدیوں سے ایسا ہوتا ہوا دیکھا تھا ۔۔۔
اب کچھ فرق آ رہا ہے ۔۔ مذہبی مسئلہ معلوم ہونے کے بعد کچھ لوگ احتیاط کرنے لگے ہیں ۔۔
 
اکمل زیدی

بات وہی ہے نا ...کے علم میں نہیں ہے ...
 
سارہ خان

محفلین
بات وہی ہے نا ...کے علم میں نہیں ہے ...
جن کے علم میں ہے وہ بھی پاکستان سے باہر جا کر سب بھول جاتے ہیں ۔۔
اور علم بھی کیا۔۔ سنی سنائی ۔۔ کسی نے ڈرا دیا کہہ کے کہ جائز نہیں ۔۔
خود سے تو میں نے بھی آج تک کوئی حدیث یا آیت تلاش کرنے کی کوشش نہیں کی جس سے صحیح مسئلہ پتا چلے ۔۔
کیا آپ کو پتا ہے ایسا کوئی حوالہ ؟
 
ہم نے تو آپ سے درخواست کی تھی کہ ہمارے علم میں بھی لائیں لیکن آپ نظر انداز کر گئے۔
لیکن اگر عقلی طور پر بھی دیکھا جائے اسلام کی رو سے ..تو کافر نجس ہے ...اس کے نزدیک حرام اور حلال کچھ نہیں تو پھر یہیں واضح ہوجاتا ہے کھانے پینے کے احکام کا
 
Top