پاکستان میں نام تبدیل کرنے کے قانونی طریقہ کے بارے میں رہنمائی فرمائیں

اناڑی

محفلین
آپ ایک بار نادرا آفس سے رابطہ ضرور کریں۔ کیونکہ آفس والوں کے موڈ پر منحصر ہے ۔ اگر تو موڈ ٹھیک ہوا تو کام آسانی سے ہوجائے گا ورنہ شاید یہی طریقہ اختیار کرنا پڑے جو شعیب صاحب نے بتایا ہے۔

یہ بہت بڑا مسئلہ ہے ہمارے ملک میں سرکاری کاموں میں بہت رکاوٹیں ہوتی ہیں۔۔۔۔۔پہلے نادرا بہت تعاون کرتا تھا لیکن اب یہ بھی کام بہت لٹکاتے ہیں۔۔۔۔۔جب دادا اور دادی کا شناختی کارڈ بنوانا تھا تو انہوں نے بہت تنگ کیا تھا۔
 
arifkarim

معطل
ماشاءاللہ ! پتر ! انا وڈا کر دتا ایہہ ! یہاں پر ایک دائرہ بنتا ہے ادب کا بڑوں سے بات کرنے کا۔آپ سے پوچھا ہی نہیں ۔۔فضول میں خوار نہ ہوتے اور نہ کرتے ۔۔۔جن کو آپ آنٹی کہ رہے ہوسکتا ہے وہ آپ سے چھوٹی ہو۔۔۔!
آنٹی آپکو نہیں، نادرا کو کہا تھا۔ :)
 
آوازِ دوست

محفلین
میرا پرانا نام ایکس بوائے،،،،
نیا نام سوچا نہیں،،،،

images
ابھی یہی چلنے دیں پھر اِس کے آگے بھی دو حروف باقی ہیں وائے اور زیڈ اور اگر یہ بھی نہیں تو لائف بوائے تو آپ کو پسند آ ہی جائے گا :)
 
آخری تدوین:

اناڑی

محفلین
نو چانس ۔۔۔ صرف سفارش۔۔۔ :p

دادا اور دادی کے مستقل پتہ تبدیل کرنے کا مسئلہ تھا اس پر وہ مان کر ہی نہیں دے رہے تھے عجیب عجیب مسائل نکال رہے تھے۔ بڑی مشکل سے یہ کام ہوا تھا۔
لیکن والد اور والدہ نے صرف رنیو کروانا تھا بہت آسانی سے ہوگیا تھا۔
 
تجمل حسین

محفلین
دادا اور دادی کے مستقل پتہ تبدیل کرنے کا مسئلہ تھا اس پر وہ مان کر ہی نہیں دے رہے تھے عجیب عجیب مسائل نکال رہے تھے۔ بڑی مشکل سے یہ کام ہوا تھا۔
جی اگر مستقل پتہ تبدیل کروانا ہو تو اس جگہ کی ملکیتی فرد کی کاپی فراہم کرنا پڑتی ہے۔ یہ ثبوت ہوتا ہے کہ جگہ آپ کے نام ہی رجسٹر ہے۔
 
arifkarim

معطل
نو چانس ۔۔۔ صرف سفارش۔۔۔ :p
آپکی بات درست ہے۔ ایک پاکستانی نژاد نارویجن کو ایمرجنسی کے تحت پاکستان جانا تھا اور ہمارے پاکستانی سفارتخانے والے انہیں بلاوجہ تنگ کر رہے تھے۔ غصے میں آکر وہ نارویجن پولیس کے پاس گئی اور سفارتکاروں کیخلاف مقدمہ درج کروادیا۔ بطور پاکستانی سفیر اور نمائندوں کے انہیں جیل میں تو ڈالا جا نہیں سکتا تھا، مجبوراً پولیس کو خود اسکے ساتھ سفارتخانے تک آنا پڑا۔ پولیس کی نفری دیکھتے ہی سب کی جان نکل گئی۔ فوراً سے پہلے انکا کام کر دیا اور اگلے دن پاسپورٹ لینے آنے کا کہہ دیا۔ ہم اگلے دن انہیں ساتھ لیکر سفارت خانے پہنچے تو اسی خاتون کو جہاں اتنے دن ذلیل کر رہے تھے، وہیں اسکا پاسپورٹ ایک دن میں تین مہینوں کے ڈبل اینٹری ویزا کیساتھ تیار تھا۔ اور مزے کی بات۔ انہوں نے اسکی فیس بھی وصول نہیں کیا۔ ہاہاہا!
یہ پاکستانی بیروکریٹ لاتوں کے بھوت ہیں۔ انہیں اور کوئی چیز نہیں ڈراتی۔
 
اناڑی

محفلین
جی اگر مستقل پتہ تبدیل کروانا ہو تو اس جگہ کی ملکیتی فرد کی کاپی فراہم کرنا پڑتی ہے۔ یہ ثبوت ہوتا ہے کہ جگہ آپ کے نام ہی رجسٹر ہے۔

اس کے باوجود بھی بہت تنگ کیا۔ لیکن خیر پہلے دادا کا بنا تھا تو اس وقت ایک سفارش کام آگئی تھی تو ان کا مستقل پتہ تبدیل ہوگیا۔

لیکن دادی کا جب بنوانا پڑا تو اس وقت معاملہ ہمارے چاچو ڈیل کر رہے تھے تو شناختی کارڈ تو مشکل سے بن ہی گیا لیکن پرانے پتے پر۔
 
x boy

محفلین
ماشاءاللہ ! پتر ! انا وڈا کر دتا ایہہ ! یہاں پر ایک دائرہ بنتا ہے ادب کا بڑوں سے بات کرنے کا۔آپ سے پوچھا ہی نہیں ۔۔فضول میں خوار نہ ہوتے اور نہ کرتے ۔۔۔جن کو آپ آنٹی کہ رہے ہوسکتا ہے وہ آپ سے چھوٹی ہو۔۔۔!

صرف معلومات:
نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی حدیث کا مفہوم ،، جو چھوٹوں پر شفقت اور بڑوں کی عزت نہیں کرسکتا ہو وہ ہم میں سے نہیں،
 
اناڑی

محفلین
یہ تو کافی لمبا پروسیجر ہے۔۔۔ایسا نہیں ہوسکتا برتھ سرٹیفیکٹ کے تھرو نام بدلوا لیں۔۔۔ میں نے نام اس طرح بدلواتے دیکھا ہے۔۔برتھ سرٹیفیکٹ پر نام جو ہو۔۔۔ وہی اسناد اور شناختی کارڈ پر بدلوا دیں ۔۔۔ اس صورت میں کیا کاروائی درکار ہوگی ۔؟

نور سعدیہ شیخ تجمل حسین

آج ڈاکومنٹس کا جائزہ لیا تو اس میں یہ بات سامنے آئی کہ برتھ سرٹیفیکیٹ، فارم ب اور پاسپورٹ پر ہمارا نام محمد شاہد لکھا ہوا ہے۔

برتھ سرٹیفیکیٹ، فارم ب اور پاسپورٹ تینوں کمپیوٹرائزڈ نہیں ہیں یہ پرانے والے ہیں۔

پاسپورٹ تو ظاہر ہے اب ایکسپائر ہوچکا ہے اس پاسپورٹ پر میں نے عمرہ بھی ادا کیا تھا۔

اور یہ پاسپورٹ ہمارے میٹرک کرنے سے پہلے بنا تھا۔

اگر نادرا والوں سے برتھ سرٹیفیکیٹ اور فارم ب والے نام کی درخواست دی جائے تو ممکن ہے کام بن جائے۔

کراچی کے میٹرک بورڈ اور انٹر بورڈ والوں سے بھی ایک بار معلومات کرنا پڑیں گی کیوں کہ وہاں بھی ایک سے بڑھ کر ایک فلم موجود ہوگی۔
 
x boy

محفلین
یہاں تو ہم سب اناڑی ہوگئے،،، موصوف نے عمرہ بھی کیا ہوا ہے پاسپورٹ پر نام بھی ہے اور دیکھا اب جارہا ہے کہ انکا نام اول وقت میں کیا تھا،،
images
 
تجمل حسین

محفلین
اگر نادرا والوں سے برتھ سرٹیفیکیٹ اور فارم ب والے نام کی درخواست دی جائے تو ممکن ہے کام بن جائے۔
امید ہے کہ اس سے کام بن جائے گا۔ انہیں یہ کہیں کہ پاسپورٹ پر نام صحیح ہے جبکہ شناختی کارڈ پر غلطی سے یہ نام لکھا گیا ہے اب اسے درست کروانا ہے۔ ان شاءاللہ جلدی مسئلہ حل ہوجائے گا۔
کراچی کے میٹرک بورڈ اور انٹر بورڈ والوں سے بھی ایک بار معلومات کرنا پڑیں گی کیوں کہ وہاں بھی ایک سے بڑھ کر ایک فلم موجود ہوگی۔
اگر ایک بار شناختی کارڈ بن گیا تو پھر یہ کام مشکل نہیں۔ ہاں فیس ضرور زیادہ لگے گی۔ کیونکہ آپ کافی عرصہ بعد درست کروائیں گے۔
 
اناڑی

محفلین
امید ہے کہ اس سے کام بن جائے گا۔ انہیں یہ کہیں کہ پاسپورٹ پر نام صحیح ہے جبکہ شناختی کارڈ پر غلطی سے یہ نام لکھا گیا ہے اب اسے درست کروانا ہے۔ ان شاءاللہ جلدی مسئلہ حل ہوجائے گا۔

اگر ایک بار شناختی کارڈ بن گیا تو پھر یہ کام مشکل نہیں۔ ہاں فیس ضرور زیادہ لگے گی۔ کیونکہ آپ کافی عرصہ بعد درست کروائیں گے۔

جی تجمل صاحب میرا ارادہ ہے کہ عید کے بعد اس حوالے سے کاروائی شروع کردوں۔

بس اللہ کرے نادرا والے میٹرک سرٹیفیکیٹ کی رکاوٹ نہ ڈال دیں، کیونکہبرتھ سرٹیفیکیٹ، فارم ب اور پاسپورٹ کمپیوٹرائزڈ نہیں ہیں بلکہ وہ پرانے والے ہیں اور پاسپورٹ میٹرک کرنے سے پہلے کا بنا ہوا ہے۔
 
اناڑی

محفلین
السلامُ علیکم
امید ہے آپ سب لوگ خیریت سے ہوں گے۔

ہم نے پچھلے ہفتے نادرا کے دفتر جاکر معلومات کی تھی۔۔۔۔معلوماتی کاؤنٹر پر بیٹھے بھائی نے بہت تعاون کرنے کی کوشش کی اور انچارج سے بھی ہمارا کیس ڈسکس کیا۔

لیکن میٹرک سرٹفیکیٹ کی وجہ سے کام نہیں بن سکا۔ نادرا والوں نے کہا کہ آپ اگر میٹرک سرٹیفیکیٹ پر نام تبدیل کروالیں گے تو آپ کو نادرا سے نام کی تبدیلی کا ایک فارم مل گا جسے اوتھ کمشنر سے تصدیق کرواکر جمع کروادیں آپ کا نام تبدیل ہوجائے گا۔

اس کے بعد ہم میٹرک بورڈ کراچی پہنچ گئے وہاں ہمیں سرٹیفیکیٹ والے کمرے میں بھیج دیا گیا۔۔۔۔۔5 کرسیوں پر 5 صاحبان براجمان تھے،سب ہی شکل سے تھوڑے عجیب لگے۔۔۔۔۔۔خیر ایک صاحب سے اس بارے میں پوچھا کہ نام کے شروع سے لفظ چوہدری ہٹا کر اسے برتھ سرٹیفیکیٹ کے مطابق کرنا ہے۔ انھوں نے جواب دیا بھائی یہ کورٹ ڈگری ے بغیر نہیں ہوگا، کورٹ ڈگری لاؤ کورٹ ڈگری۔۔۔۔۔اس کے بعد ہی آپ کی پروفائل اور ریکارڈ میں تبدیلی ہوگی اور کام ہوسکے گا اور ہمیں واپس آنا پڑا۔

تجمل حسین
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
ایک تو یہ کہ چوہدری، ملک، اعوان، راجا وغیرہ ان ذات وغیرہ سے ایک عجیب سا تکبر جھلکتا ہے اور لوگ آپ کو ان ناموں سے پکارنا شروع کردیتے ہیں، جیسے کچھ لوگ مجھے چوہدری صاحب وغیرہ یہ مجھے بالکل اچھا نہیں لگتا۔
اب تو چوہدری میں تکبر والی بات نہیں رہی۔
 
حسیب

محفلین
السلامُ علیکم
امید ہے آپ سب لوگ خیریت سے ہوں گے۔

ہم نے پچھلے ہفتے نادرا کے دفتر جاکر معلومات کی تھی۔۔۔۔معلوماتی کاؤنٹر پر بیٹھے بھائی نے بہت تعاون کرنے کی کوشش کی اور انچارج سے بھی ہمارا کیس ڈسکس کیا۔

لیکن میٹرک سرٹفیکیٹ کی وجہ سے کام نہیں بن سکا۔ نادرا والوں نے کہا کہ آپ اگر میٹرک سرٹیفیکیٹ پر نام تبدیل کروالیں گے تو آپ کو نادرا سے نام کی تبدیلی کا ایک فارم مل گا جسے اوتھ کمشنر سے تصدیق کرواکر جمع کروادیں آپ کا نام تبدیل ہوجائے گا۔

اس کے بعد ہم میٹرک بورڈ کراچی پہنچ گئے وہاں ہمیں سرٹیفیکیٹ والے کمرے میں بھیج دیا گیا۔۔۔۔۔5 کرسیوں پر 5 صاحبان براجمان تھے،سب ہی شکل سے تھوڑے عجیب لگے۔۔۔۔۔۔خیر ایک صاحب سے اس بارے میں پوچھا کہ نام کے شروع سے لفظ چوہدری ہٹا کر اسے برتھ سرٹیفیکیٹ کے مطابق کرنا ہے۔ انھوں نے جواب دیا بھائی یہ کورٹ ڈگری ے بغیر نہیں ہوگا، کورٹ ڈگری لاؤ کورٹ ڈگری۔۔۔۔۔اس کے بعد ہی آپ کی پروفائل اور ریکارڈ میں تبدیلی ہوگی اور کام ہوسکے گا اور ہمیں واپس آنا پڑا۔

تجمل حسین
وعلیکم السلام
کراچی بورڈ کا تو پتا نہیں
لیکن یہاں گوجرانولہ بورڈ میں تو آپ برتھ سرٹیفیکٹ کا پروف اور اخبار میں اشتہار دے کر تبدیلی کروا سکتے ہیں
 
Top