محفل کے ہوسٹنگ سرور پر سائبر حملہ!

arifkarim

معطل
ہماری محبوب اردو محفل دو دن سے ڈاؤن رہنے کے بعد اب آن لائن ہو گئی ہے۔ ابن سعید سے رابطہ کے دوران معلوم ہوا کے اٹلانٹا، امریکہ میں قائم ڈیٹا سینٹر پر ڈی ڈوس سائبر حملہ ہوا تھا جسکی وجہ سے اردو محفل کی سروس معطل رہی ۔
 
محمد اسلم

محفلین

اچھا!۔۔۔ صاحبان محفل سے گزارش ہے کہ اس کی تفصیل فراہم کی جائے۔
 
ہماری آنکھ میں ان دنوں کچھ تکلیف ہے اس لیے توجہ سے اسکرین پر کام کرنا مشکل ہو رہا ہے۔ بعد میں اس بابت مزید تفصیلات فراہم کرناے کی کوشش کریں گے۔ نیز یہ کہ فی الحال چند روز تک انتظار کرنا ہوگا یہ یقین کرنے کے لیے کہ بلا پوری طرح ٹلی بھی ہے یا نہیں۔ مختصوراً یوں سمجھ میں کہ معاملات ہمارے اختیارات سے باہر تھے اور ہم اپنی بساط بھر ہر ممکن کوشش میں لگے ہوئے تھے کہ اسے بحال کیا جا سکے۔ کل ہم نے کسی طرح پورے نظام کا بیک اپ لے لیا تھا، اگر یہ سلسلہ قائم رہتا تو آج ہم کسی اور ہوسٹ پر منتقل ہونے کی کوشش کرتے۔ :) :) :)
 
رانا

محفلین
واقعی محفل کا دوبارہ اپ ہونا بہت اچھا لگا۔ میں تو سمجھا تھا کہ ہفتہ اتوار کیونکہ چھٹی ہوتی ہے تو شائد سعود بھائی چھٹیوں سے فائدہ اٹھا کر سرور ہی نہ تبدیل کررہے ہوں۔
 
سارہ خان

آنکھ میں کیا ہوا بھیا ؟
 
اول تو اتنا طویل دانستہ ڈاؤن ٹائم ناقابل برداشت ہے، دوم یہ کہ ایسا کچھ ہوتا تو پہلے سے مطلع کیا جاتا۔ وی بلیٹن سے زین فورو پر مائگریشن کے وقت کافی مسائل در پیش تھے اور اس عمل میں غیر متوقع طور پر دو روز لگ گئے تھے، لیکن اس دوران پرانا انسٹینس اس نوٹ کے ساتھ بحال رکھا تھا کہ اس دوران شامل نیا مواد نئے نظام میں منتقل ہونے سے رہ جائے گا۔ :) :) :)
 
آنکھ میں کیا ہوا بھیا ؟
شاید دھول وغیرہ پڑ جانے سے ایک آنکھ میں سرخی اتر آئی ہے اور اسکرین دیکھنے پر درد ہوتا ہے اور پانی آنے لگتا ہے۔ ڈاکٹر کو دیکھایا ہے اور دوا بھی استعمال کر رہے ہیں، لیکن با قاعدہ کسی آنکھ کے ڈاکٹر سے ملاقات کے لیے کل جانا ہے۔ :) :) :)
 
کاشف اختر

لائبریرین
میں تو سمجھا شاید اب قیامت سر پہ آن پڑی ہو کہ اس کی ابتدا محفل سے ہورہی ہے ! ویسے محفل کا معطل یا بند ہوجانا قیامت سے کچھ کم نہیں !
 
ابھی مسائل پوری طرح ختم نہیں ہوئے ہیں، گاہے گاہے نیٹورک سست یا مختصر دورانیے کے لیے غیر دستیاب ہو رہا ہے۔ اگر یہ صورتحال زیادہ دیر تک قائم رہی تو ہم دوسرے ہوسٹ پر منتقل ہونے کی سمت کام کریں گے۔ ایسے کسی عمل کے بعد ڈی این ایس پوری طرح پروپگیٹ ہونے میں کچھ وقت لگ سکتا ہے۔ :) :) :)
 
لاریب مرزا

محفلین
شاید دھول وغیرہ پڑ جانے سے ایک آنکھ میں سرخی اتر آئی ہے اور اسکرین دیکھنے پر درد ہوتا ہے اور پانی آنے لگتا ہے۔ ڈاکٹر کو دیکھایا ہے اور دوا بھی استعمال کر رہے ہیں، لیکن با قاعدہ کسی آنکھ کے ڈاکٹر سے ملاقات کے لیے کل جانا ہے۔ :) :) :)
اوہ! اللہ تعالیٰ.جلد از جلد آپ کو شفائے کاملہ عطا کریں۔ آمین
 
لاریب مرزا

محفلین
ابھی مسائل پوری طرح ختم نہیں ہوئے ہیں، گاہے گاہے نیٹورک سست یا مختصر دورانیے کے لیے غیر دستیاب ہو رہا ہے۔ اگر یہ صورتحال زیادہ دیر تک قائم رہی تو ہم دوسرے ہوسٹ پر منتقل ہونے کی سمت کام کریں گے۔ ایسے کسی عمل کے بعد ڈی این ایس پوری طرح پروپگیٹ ہونے میں کچھ وقت لگ سکتا ہے۔ :) :) :)
بلاشبہ یہ صورتِ حال سب اراکین کے لیے پریشانی اور بے چینی کا باعث ہے۔ :)
 
Top