آپ کے فون میں کون کون سی اپلیکیشنز اور گیمز ہیں؟

محمد اسلم

محفلین
محمد اسلم صاحب غیر متفق ہونے کی کوئی خاص وجہ تھوڑی تفصیل ہمیں بھی بتا دیں
معاف کیجئے گا،،، میں نے تفصیل نہیں بتائی۔۔۔ اصل میں میرے موبائل پر سائجک تو مفت میں انسٹال ہوا اور میپ کہ پیسے بھی نہیں لگے،،، ہو سکتا ہے کسی دوست نے "جگاڑ" کردی ہو،،، اگر آپ صحیح ہیں تو میں غلطی پر ہوں،،، سوری:unsure:
 
فاتح

لائبریرین
ویسے ابھی ابھی سوفٹ کی پر تین زبانیں شامل کیں تو پتا چلا کہ یہ ایک وقت میں صرف دو زبانوں کو اسپورٹ کرتا ہے۔ مطلب نارویجن و انگریزی اسمیں جبکہ اردو آئی فون کیبورڈ میں :)
IMG_20151226_235339.png~original

آئی فونز جیسے کم میموری والے فونز (آئی فون 6 میں صرف 1 جی بی اور 6 ایس میں 2 جی بی) کا یہی مسئلہ ہے کہ ایپس کو مجبوراً محدود میموری استعمال کرنے دیتے ہیں اور صارف بے چارے اتنا مہنگا فون لے کر بھی سسکتے ہی رہتے ہیں کہ سوفٹ کی میں تیسری زبان شامل نہیں ہوتی۔ :laughing:
 
آخری تدوین:

زیک

مسافر
پاکستان میں گوگل میپس دراصل سٹریٹ ویو سپورٹ نہیں کرتا یعنی ٹرن بائی ٹرن نیوی گیشن نہیں ملتی گوگل میپس میں۔ اسی لیے لوگ سجک کی طرف بھاگتے ہیں کہ اس میں پرانا میپ ہی سہی لیکن ٹرن بائی ٹرن نیوی گیشن تو ملتی ہے
گوگل میپس کی ٹرن بائی ٹرن نیویگیشن امریکہ، یورپ اور دبئی میں کام کرتے ہے مگر پاکستان اور ترکی میں نہیں چلی
 
معاف کیجئے گا،،، میں نے تفصیل نہیں بتائی۔۔۔ اصل میں میرے موبائل پر سائجک تو مفت میں انسٹال ہوا اور میپ کہ پیسے بھی نہیں لگے،،، ہو سکتا ہے کسی دوست نے "جگاڑ" کردی ہو،،، اگر آپ صحیح ہیں تو میں غلطی پر ہوں،،، سوری:unsure:
جی جگاڑ ہی ہے
 
فاتح

لائبریرین
گوگل میپس کی ٹرن بائی ٹرن نیویگیشن امریکہ، یورپ اور دبئی میں کام کرتے ہے مگر پاکستان اور ترکی میں نہیں چلی
یورپ، مڈل ایسٹ حتیٰ کہ ساؤتھ افریقہ تک میں ہم نے بھی گوگل میپس کی اس ٹرن بائے ٹرن نیوی گیشن کو استعمال کیا ہے لیکن جونہی پاکستان پہنچتے ہیں یہ ٹرن بائے ٹرن بائے بائے کہہ کے ٹرن کر جاتی ہے
 
Show Box
اگر آپ ایچ ڈی انگش مووی یا کوئی ٹی وی شوز دیکھنا چاہتے ہیں ہیں تو شو بکس نام کی یہ اپلیکیشن ڈاؤنلوڈ کریں یہ اپلیکیشن پلے سٹور پر موجود نہیں ہے
1.png

اس میں آپ موویز اور ٹی وی شوز ڈاؤنلوڈ بھی کر سکتے ہیں اور آنلائن بھی دیکھ سکتے ہیں پہلے ٹریلر دیکھا کر فیصلہ کر لیں آپ کو فلم دیکھنی ہے یاں نہیں :):)
 
arifkarim

معطل
IMG_20151226_235339.png~original

آئی فونز جیسے کم میموری والے فونز (آئی فون 6 میں صرف 1 جی بی اور 6 ایس میں 2 جی بی) کا یہی مسئلہ ہے کہ ایپس کو مجبوراً محدود میموری استعمال کرنے دیتے ہیں اور صارف بے چارے اتنا مہنگا فون لے کر بھی سسکتے ہی رہتے ہیں کہ سوفٹ کی میں تیسری زبان شامل نہیں ہوتی۔ :laughing:
ہاہاہا۔ آئی فون میں کبھی سوفٹ کی ضرورت ہی محسوس نہیں ہوئی۔ وہ تو یہ دھاگہ دیکھا تو سوچا ٹرائی کر لوں۔ میرے خیال میں یہ مسئلہ میموری کا نہیں اس ایپ کا ہے۔ اگر اسے جدید کوڈ پر اپڈیٹ کر دیا جائے تو اسمیں اردو اور متعدد زبانوں کی اسپورٹ شامل ہو سکتی ہے۔ باقی اینڈروئیڈ اور آئی او ایس ایپس میں کچھ فرق تو ہمیشہ رہے گا۔ جیسے اینڈروئیڈ ابھی تک تھری ڈی ٹچ اور لائو فوٹوز کو اسپورٹ نہیں کرتا۔ لیکن آئی فون ۶ ایس کرتا ہے۔
 
arifkarim

معطل
یورپ، مڈل ایسٹ حتیٰ کہ ساؤتھ افریقہ تک میں ہم نے بھی گوگل میپس کی اس ٹرن بائے ٹرن نیوی گیشن کو استعمال کیا ہے لیکن جونہی پاکستان پہنچتے ہیں یہ ٹرن بائے ٹرن بائے بائے کہہ کے ٹرن کر جاتی ہے
پاکستانی راستے شاید گوگل کی استطاعت سے باہر ہیں
 
arifkarim

معطل
Show Box
اگر آپ ایچ ڈی انگش مووی یا کوئی ٹی وی شوز دیکھنا چاہتے ہیں ہیں تو شو بکس نام کی یہ اپلیکیشن ڈاؤنلوڈ کریں یہ اپلیکیشن پلے سٹور پر موجود نہیں ہے
1.png

اس میں آپ موویز اور ٹی وی شوز ڈاؤنلوڈ بھی کر سکتے ہیں اور آنلائن بھی دیکھ سکتے ہیں پہلے ٹریلر دیکھا کر فیصلہ کر لیں آپ کو فلم دیکھنی ہے یاں نہیں :):)
سب سے بہترین ویڈیو ایپ کوڈی ہے۔ یہ ایک عرصہ سے نیٹ فلیکس اور دیگر پیڈ ایپس کا متبادل میڈیا سنٹر بن چکا ہوں۔ کوڈی کی خوبی یہ ہے کہ اسکی ایپ کے اندر متعدد ایپس چلائی جا سکتی ہیں۔ جیسے پاکستانی چینلز، بھارتی موویز، انگریزی سیریلز کی الگ الگ ایپس موجود ہیں۔ اسکے انسٹال کے بعد آپکو سیٹلائٹ ڈِش یا کیبل کی بھی ضرورت نہیں ہونی چاہئے۔: http://kodi.tv/
 
سید عاطف علی

لائبریرین
گوگل میپس کی ٹرن بائی ٹرن نیویگیشن امریکہ، یورپ اور دبئی میں کام کرتے ہے مگر پاکستان اور ترکی میں نہیں چلی
پاکستانی راستے شاید گوگل کی استطاعت سے باہر ہیں
ٹرن بائی ٹرن۔ کا مطلب یہی نا کہ " اب دائیں موڑیئے" ۔۔۔" اب بائیں موڑیئے" وغیرہ کی وائس گائیڈز کے ذریعے سڑکوں پر رہنمائی آتی رہے؟
میں نے تو کراچی میں اسے چند سال پہلے آزمایا ہے۔کام کرتا ہے۔ اخر میں کہتی ہے کہ منزل مقصود آپ کے بائیں طرف ہے ۔ گوگل بھی اور سائجک بھی ۔
 
دلچسپ۔ میں نے اسلام آباد راولپنڈی ہی میں چیک کیا تھا۔ ممکن ہے دوسرے شہروں میں چلتی ہو۔
 
سید عاطف علی

لائبریرین
دلچسپ۔ میں نے اسلام آباد راولپنڈی ہی میں چیک کیا تھا۔ ممکن ہے دوسرے شہروں میں چلتی ہو۔
زیک میراخیال ہے کہ جب تم نے چیک کیا ہو شاید تب نہ چلی ہو گی مگر اب تک تو چل گئی ہو گی۔ واللہ اعلم ۔کوئی تازہ تجرباتی تصدیق کرے تو صحیح پتہ چلے۔
 
ٹرن بائی ٹرن۔ کا مطلب یہی نا کہ " اب دائیں موڑیئے" ۔۔۔" اب بائیں موڑیئے" وغیرہ کی وائس گائیڈز کے ذریعے سڑکوں پر رہنمائی آتی رہے؟
میں نے تو کراچی میں اسے چند سال پہلے آزمایا ہے۔کام کرتا ہے۔ اخر میں کہتی ہے کہ منزل مقصود آپ کے بائیں طرف ہے ۔ گوگل بھی اور سائجک بھی ۔
جی سائجک میں تو آنٹی اردو میں بتاتی ہیں راستہ، گوگل کا نہیں پتہ تھا، کہیں نکلنا ہوا تو چیک کروں گا۔
 
سید عاطف علی

لائبریرین
جی سائجک میں تو آنٹی اردو میں بتاتی ہیں راستہ، گوگل کا نہیں پتہ تھا، کہیں نکلنا ہوا تو چیک کروں گا۔
ٹرن بائی ٹرن۔ کا مطلب یہی نا کہ " اب دائیں موڑیئے" ۔۔۔" اب بائیں موڑیئے" وغیرہ کی وائس گائیڈز کے ذریعے سڑکوں پر رہنمائی آتی رہے؟
میں نے تو کراچی میں اسے چند سال پہلے آزمایا ہے۔کام کرتا ہے۔ اخر میں کہتی ہے کہ منزل مقصود آپ کے بائیں طرف ہے ۔ گوگل بھی اور سائجک بھی ۔
دلچسپ۔ میں نے اسلام آباد راولپنڈی ہی میں چیک کیا تھا۔ ممکن ہے دوسرے شہروں میں چلتی ہو۔
عین ممکن ہے کہ گوگل نہ ہومحض سائجک ہی ہو، کیوں کہ کئی سال (تین یا چار) پہلے کی بات ہے ۔
 
Top