آتا جاتا مجھے ککھ نہیں

اچھی باتیں لکھیں ہے بھئی حمیرا آپ نے ۔ محفل میں بھائی چارہ پھیلا رہی ہیں ۔
جو کسی نے بھائی اور چارہ میں سے کسی قسم کے مطالب نکالنے کی کوشش کی
:):):):)
لو جی ظہیر بھائی آپ تو مزاح بھی کر لیتے ہیں میں نے تو سوچا آپ صرف شاعری کرتے ہیں :):)
 

لاریب مرزا

محفلین
بہت خوب کاوش ہے۔.:applause: آپ کی اس تحریر سے کم از کم مجھے اس محفل کے اراکین کے بارے میں کافی معلومات مہیا ہوئی ہیں۔. :) اور آپ کی صلاحیتوں کا بھی خوب پتہ چلا.. (y) ڈھیروں داد وصولیے۔. :)
 

ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
لو جی ظہیر بھائی آپ تو مزاح بھی کر لیتے ہیں میں نے تو سوچا آپ صرف شاعری کرتے ہیں :):)
میں نے تو فُل ٹاس پھینکی ہے تاکہ لوگ اس پر چوکے چھکے لگاسکیں ۔ ہم مزاح پیدا نہیں کرسکتے لیکن اوروں سے کشید تو کرواسکتے ہیں۔ :):):)
 

نور وجدان

لائبریرین
بالکل درست کہا آپ نے بہنوں کے متعلق بھی کچھ لکھنا چاہیے ۔ اور باقی بھائیوں کا تذکرہ ضرور کرنا چاہیے۔ یہ کیا بات ہوئی کہ بیک گراؤند میوزک کی طرح آخر میں لکھ دیا : (
آپ کے شکوے ہم نے اس لڑی میں جانتے سب سے پہلے ذکر کیا ہے ۔ بیک گراؤنڈ میوزک کی شکایت بجا ہے پر بھیا آپ بھی تو عید کا چاند ہوگئے ہو

یعنی حمیرا بٹیا پر اگلی یلغار کا عنوان ہوگا "صنفی امتیاز در اراکین محفل!" :) :) :)

دیکھئے کیا تحریر ہوتا ہے کہ اب سعود بھیا کو محفل میں اچھی لکھاری مل ہی گئی ہے ۔۔میرے علاوہ کہ میں تو اچھا لکھتی ۔ اب یہ مت کہیے گا کہ خوش فہم ہوگئی ہوں ۔ اگر ہو بھی گئی تو کیا ہوا :)

اللہ نور آپی آپ کا یہ تبصرہ ہی میرے پوری تحریر سے بھاری ہے کیا عمدہ تحریر لکھنے کا انداز ہے آپ کا کاش مجھے بھی آپ کے جیسی تحریر لکھنا آتی :)
بہنوں اور بھائیوں کے بارے میں تو آپ لکھ رہی ہیں۔۔
مجھے کچھ سمجھ نہیں آ رہا تھا بہنوں کے بارے میں کیا لکھوں تو تحریر ختم کر دی:unsure:

آپ نے ہم جس عزت کی مسند پر براجمان کیا ہے ہم ابھی اس تک پہنچے نہیں۔ میں دور سے ایسی مساند کو حسرت سے تکی جاتی ہوں ۔۔۔۔۔۔ آپ کو پسند آیا۔۔آپ نے ہمارا جی کیا کلیجہ ٹھنڈا کردتا۔۔جیو ندی رہ بٹیا۔۔تعریف کیے جا اور دعا لیتی جا ۔:)
بھیا بہت پہلے کہیں پڑھا تھا کہ عورت کے لیے سب سے مشکل کام دوسری عورت کی تعریف کرنا ہوتا ہے اس لے:donttellanyone:

اوہہہہہہہہہہہہہہ! ایتھے عورتاں دا گلاں باتاں نیں۔۔ واہ ! ثابت کردتا عورت متعصب۔۔ لوگ اس بات کو پہلے سے جانتے تھے مگر ثبوت کون دیتا ہے بٹیا !
 
دیکھئے کیا تحریر ہوتا ہے کہ اب سعود بھیا کو محفل میں اچھی لکھاری مل ہی گئی ہے ۔۔میرے علاوہ کہ میں تو اچھا لکھتی ۔ اب یہ مت کہیے گا کہ خوش فہم ہوگئی ہوں ۔ اگر ہو بھی گئی تو کیا ہوا :)
ہم تو اسے خوش فہمی بالکل نہیں کہیں گے بلکہ خود اعتمادی اور خود شناسی کے زمرے میں رکھیں گے۔ :) :) :)
 
حضور اب تو پھنس گئے آپ ۔ فورًا سے پیشتر غزل ارشاد کیجئے ورنہ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
میں ایک دفعہ پھر فرمائش کردوں گا ۔
محترم، اس کی وضاحت کی ہے کہ یہ صرف ایک تشبیہ دی تھی، مراد وہ ایک آدھ نثری تحاریر تھیں جو میں یہاں پیش کر چکا ہوں اور آپ کی محبتیں وصول کر چکا ہوں۔ :)
 
یہ آپ کا حسن ظن ہے ورنہ میں کہاں اور آپ کی تک بندیاں و خطوط و ریسی پیز کہاں :) :) :)
بچے، تحریروں کی پیمائش اور ان کی بنیاد پر لکھنے والوں کا اہلیت کی موازنہ نہیں کرتے۔ آپ کی خود اعتمادی کسی اور کے مقابلے میں نہیں ہونی چاہیے بلکہ جو آپ نے لکھا ہے وہ آپ کے ما فی ضمیر کو کتنی صداقت سے بیان کرتا ہے اور اس بیان سے کس درجہ طمانیت کا احساس ہوتا ہے یہ معیار ہونا چاہیے۔ ویسے بھی ہم کبھی پہلے بتا چکے ہیں کہ آپ کی کم از کم ایک صلاحیت پر ہمیں حسد کی حد تک ناز ہے۔ :) :) :)
 
:applause:
ایے کہندی اے وئی مینوں آندا جاندا ککه نہیں۔ یااللہ تیرا شکر اے ۔۔۔۔ جے آوندا ہوندا تے۔۔۔۔۔۔؟:battingeyelashes:
بہت سارا بلکہ پنج ست کلومیٹر یا اٹه دس من شکریہ۔ جیوندے روو
:bighug:
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
بھیا ہماری کیا مجال کہ پیر کے عہدے پر فائز ہوں؟ حمیرا آپی جب تمام ممبران کی تعریفی دھاگے کھوج رہیں تھیں ہمیں اسی وقت شک ہوا تھا ان پر : )
میاں گھبرانے کی کیا بات ہے۔۔۔ آپ کو چاہیے کہ دھڑلے سے کہیں کہ ہاں بئی دیکھو۔۔۔۔ ہمارا کرامات و تجلیات۔۔۔۔ ایسے کیسے چلے گا میاں۔
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
جی پڑھ تو لیا تھا البتہ خود تعریفی ہمیں قطعی پسند نہیں۔ اسلئے اس قسم کے دھاگوں سے ہم دور ہی رہتے ہیں۔ براہ کرم اس کمنٹ کو منفی رنگ میں مت لیجئے گا۔ :)
سیدھی بات کریں نا عارف بھائی۔ کہ کبھی کسی نے تعریف کی نہیں تو سمجھ نہیں آرہی کہ کس طرح کا جواب دوں۔۔۔ :p
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
خدا جھوٹ نہ بلوائے یہ خود تعریفی تو نہیں ہے اور نہ ہی کسی قسم کی خوش آمد ہے :)
یہ ایسی خوشامد ہے جس کا عنوان ہے "آتا جاتا مجھ ککھ نہیں" ۔۔۔۔ یوں لگ رہا ہے جیسے کوئی اپنے جھوٹ کے پکڑے جانے کے ڈر سے پہلے ہی ماحول بنا رہا ہو کہ بئی مجھے تو علم ہی نہ تھا تو میں نے ایسی باتیں کر دیں۔:p
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
اس کا مطلب ہے آپ چاہتے ہیں کہ میرا نام بھی بس نقادوں میں ہی رہے میں بڑی ہو کر خود کچھ نا کر سکوں :unsure::unsure:
میں تو بڑی ہو بانو قدسیہ بنانا چاہتی ہوں :sneaky:
یہ مجھے آج پتا چلا ہے کہ بانو قدسیہ کا بچپن مین نام حمیرا تھا۔ :p
 

تجمل حسین

محفلین
کوئی تنقید کر کے جائے تو جائے کہاں اور سچ پوچھیں تو ابھی تک اردو لکھنا ہی سیکھ رہی ہوں تنقید در تنقید کا مقابلہ کہاں کر سکوں گی
ارے ارے ڈرنے کی ضرورت نہیں۔ مجھ پر جس قدر چاہیں تنقید کریں وعدہ رہا کہ جوابی تنقید نہ کروں گا۔ :)
اب دیکھیں نا جب آپ نے کچھ نہ آنے باوجود اتنی لمبی تحریر لکھی ہے تو میں جو دو چار جملوں سے زیادہ نہیں لکھ پاتا آپ پر جوابی تنقید کیسے کرسکوں گا؟ اس لیے بے فکر ہوکر تنقید کیجئے :)
بس احتیاطََ بتادیجئے گا کہ یہ تنقیدی تحریر ہے :)
لیکن میں اپنے چھوٹے بھائی کی ٹافی کھا لیتی تھی وہ تو ناراض ہو جاتا تھا :bulgy-eyes:
وہ تو محبت بھری ناراضگی ہوتی ہے ورنہ سوچیں ذرا اتنی جلدی وہ دوبارہ کیسے آپ کے ساتھ صلح کرلیا کرتا تھا؟ ہے نا۔۔۔ :)
 
ادب دوست بھائی
محفل میں یہ واحد بندے ہیں جو دوھری شخصیت کے مالک ہیں جو میری سمجھ سے کافی کیا تقریباً سارے ہی باہر ہیں...
شگفتہ لہجہ باتیں کریں تو اگلے بندے کو لاجواب کر دیں اردو ایسی لکھیں کہ زبان ٹیڑھی کر کے بھی نہیں پڑھی جائے کبھی کبھی تو ایسے بات کریں گے جیسے برسوں کی پہچان ہو کبھی کبھی ایسے اگنور کریں گے کے جیسے جانتے ہی نہیں اگلے بندے کو

دراصل یہ "ادب دوست" کی شناخت تین مختلف افراد کے زیرِ استعمال ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ آپ کو دوہری تہری شخصیت لگ سکتی ہے ۔
 

فاتح

لائبریرین
Top