آتا جاتا مجھے ککھ نہیں

حمیرہ عدنان (آپی)
عمر میں مجھ سے شاید چند سال بڑی ہیں۔ محفل میں آئے چند مہینے بھی نہیں ہوئے لیکن پوری محفل پر قبضہ جمائی بیٹھی ہیں۔ نام سے معلوم ہوتا ہے کہ عدنان آپ کے شوہر ہیں ، اپنے بچے آیان سے بہت پیار کرتی ہیں پاکستانی ہیں لیکن کویت میں پائی جاتی ہیں ارے نہیں دراصل محفل پر پائی جاتی ہیں۔ آپ جب کبھی لاگ ان ہوں تو سب سے پہلے انہیں محفل میں پائیں گے۔ ہر بندے سے باتیں کر لیتی ہیں ۔ سب سے اچھی خوبی یہ ہے کہ کسی بات کا برا نہیں مانتی ۔ اور اس سے زیادہ دلچسپ اور حیرت انگیز بات یہ ہے کہ انگریزی ادب کی ماہر ہیں کبھی محفلین کے سامنے انگریزی نہیں چھاٹی۔ مجھے ایک بات جان کر بڑا تعجب ہوا ، انہیں موبائل فونوں میں بھی کافی دلچسپی ہے ، میں تو اسی وقت پنکھا بن گیا جب پتا چلا کہ موصوفہ موبائل فون روٹ کرنے میں ایکسپرٹ ہیں اور ایکس ڈے اے فورم کی ممبر ہیں ۔ اور سنا ہے ویب سائٹ بھی بنا لیتی ہیں!! ابھی نا جانے اور کیا کیا ہنر ہیں ان میں جو ہم محفیلین سے چھپائے رکھا ہے : )
لیں الہلال بھائی آپ نے تو میری پوری ہسٹری بیاں کر دی اتنی بھی بڑی نہیں ہوں بس تھوڑے دن کا فرق ہے موبائل فونز کا شوق بھی کویت میں آ کر ہی پڑا اور ویب سائٹ ڈیزائنگ کا بھی کویت میں آ کر ہی لگا شوق باقی آپ نے تو مجھ پر پوری ایک تحریر لکھ ڈالی ہے
آپ کا ذکر آخر میں نہیں آنا تھا وہ کیا ہو میں لکھتے لکھتے تک گئی تھی اور بس اختتام کر دیا :)
 
حمیرا بہنا! صبح کی بہار کی مانند تحریر کھلکھلاتی ہوئ ہے. ایک شکوہ ہے بھائیوں کی باتوں میں بہنوں کی کھنچائی ہی کردیتیں تاکہ دل تھام کے ہم بھی اس تحریر کو بار بار پڑھتے ہیں۔اور لذید کھانے کی طرح انگلیاں چاٹتے رہ جاتے. آپ سے درخواست ہے کہ اپنی اگلی تحریر میں ہمیں بھی شامل کریں ..
اللہ نور آپی آپ کا یہ تبصرہ ہی میرے پوری تحریر سے بھاری ہے کیا عمدہ تحریر لکھنے کا انداز ہے آپ کا کاش مجھے بھی آپ کے جیسی تحریر لکھنا آتی :)
بہنوں اور بھائیوں کے بارے میں تو آپ لکھ رہی ہیں۔۔
مجھے کچھ سمجھ نہیں آ رہا تھا بہنوں کے بارے میں کیا لکھوں تو تحریر ختم کر دی:unsure:
 
ہمیں تو سازشی محکمے کی رکنیت ملی ہوئی ہے تاکہ احتجاج کا علم بلند رکھا جائے۔ ایک الزام کی صفائی پیش کی جائے اس سے پہلے دو نئے الزامات تیار رکھنے ہوتے ہیں۔ :) :) :)
مجھے اس محکمے کی رکنیت اختیار کرنا ہو تو کہاں درخواست جمع کروانی ہو گی:)
 
جی پڑھ تو لیا تھا البتہ خود تعریفی ہمیں قطعی پسند نہیں۔ اسلئے اس قسم کے دھاگوں سے ہم دور ہی رہتے ہیں۔ براہ کرم اس کمنٹ کو منفی رنگ میں مت لیجئے گا۔ :)
خدا جھوٹ نہ بلوائے یہ خود تعریفی تو نہیں ہے اور نہ ہی کسی قسم کی خوش آمد ہے :)
 
محمدظہیر

محفلین
لیں الہلال بھائی آپ نے تو میری پوری ہسٹری بیاں کر دی اتنی بھی بڑی نہیں ہوں بس تھوڑے دن کا فرق ہے موبائل فونز کا شوق بھی کویت میں آ کر ہی پڑا اور ویب سائٹ ڈیزائنگ کا بھی کویت میں آ کر ہی لگا شوق باقی آپ نے تو مجھ پر پوری ایک تحریر لکھ ڈالی ہے
آپ کا ذکر آخر میں نہیں آنا تھا وہ کیا ہو میں لکھتے لکھتے تک گئی تھی اور بس اختتام کر دیا :)
جی ہسٹری نہیں تاثرات ہیں۔ دھاگہ دیکھتے ہوئے خیال آیا آپ نے سب کے متعلق لکھا ہے اس لیے آپ سے جڑے تاثرات بھی یہیں لکھ دیے جائیں۔ ممکن ہے سو فیصد درست نہ ہو۔ اور اگر طبیعت پر ناگوار گزرا ہو تو چھوٹا بھائی سمجھ کر بخش دیجیے۔
 
ارے نہیں بھائی اس میں ناراض ہونے والی کوئی بات نہیں اور نہ ہی کسی قسم کی معذرت کی ضرورت ہے
 
ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
جیسے کچھ شاعر ہوتے ہیں جن سے غلطی سے کوئی ایک آدھ غزل اچھی ہو جاتی ہے، پھر ساری زندگی ہر مشاعرے میں وہی سنا کر داد وصول کرتے رہتے ہیں، میرا بھی کچھ ایسا ہی حال ہے۔
حضور اب تو پھنس گئے آپ ۔ فورًا سے پیشتر غزل ارشاد کیجئے ورنہ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
میں ایک دفعہ پھر فرمائش کردوں گا ۔
 
ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
اچھی باتیں لکھیں ہے بھئی حمیرا آپ نے ۔ محفل میں بھائی چارہ پھیلا رہی ہیں ۔
جو کسی نے بھائی اور چارہ میں سے کسی قسم کے مطالب نکالنے کی کوشش کی
:):):):)
 
فاتح

لائبریرین
جی پڑھ تو لیا تھا البتہ خود تعریفی ہمیں قطعی پسند نہیں۔ اسلئے اس قسم کے دھاگوں سے ہم دور ہی رہتے ہیں۔ براہ کرم اس کمنٹ کو منفی رنگ میں مت لیجئے گا۔ :)
اس کمنٹ پر غیر جانب دارانہ طور پر کم از کم مضحکہ خیز کی ریٹنگ تو بنتی تھی لیکن ۔۔۔ جا چھوڑ دیا حافظ قرآن سمجھ کر :laughing:
 
Top