امریکی سوغات

زیک

مسافر
زیک میرے خیال میں یہاں ماخذ بھی شامل کیا جانا چاہیے۔
ہر شے کے بارے میں ماخذ تو مشکل ہے کہ میں زیادہ تر اپنی یادداشت سے کام لے رہا ہوں۔ ویسے بھی یہ عام معلومات ہیں اگر آپ گوگل کریں یا وکیپیڈیا پر دیکھ کیں تو آسانی سے مل جائیں گی۔

ہاں پانچ سو سال پہلے جو گلوبلائزیشن ہوئی خاص طور پر براعظم امریکہ کے حوالے سے اس کے لئے چارلس مین کی کتاب 1493 بہترین ہے۔
 
عبدالحسیب

محفلین

1493 کے لیے شکریہ۔ ماخذ سے میری مراد اعداد و شمار کے تعلق سے تھی۔جیسے امسال اگر امریکی کپاس کل کپاس کا 95 فی صد ہیں تو ممکن ہے آئندہ برس یہ فی صد 90 ہو جائے یا 98 ہو۔ اگر ممکن ہو تو اعداد و شمار کسی سروے رپورٹ وغیرہ کے ماخذ کے ساتھ شامل کیے جا سکتے ہیں۔
 
آخری تدوین:

زیک

مسافر
مونگ پھلی اصل میں ارجنٹائن یا بولیویا کے علاقے میں domesticate کی گئے۔ وہاں سے میکسیکو تک پہنچ چکی تھی جب یورپین امریکہ پہنچے۔
 
x boy

محفلین
images

https://en.wikipedia.org/wiki/Quinoa
 
زیک

مسافر
ہائیں
یعنی کوکا کوکین سے بنتی ہے
کیا یہی کوکا کولا کا جز ہے؟
کوکا کے پتوں سے جنوبی امریکہ میں چائے بھی بنائی جاتی ہے۔ کوکا کولا میں شروع میں کوکا کے پتوں کا استعمال ہوتا تھا مگر کوکین کے غیر قانونی ہونے اور کوکا کے پودے کے خلاف مہم کے نتیجے میں اب اس میں کوکا استعمال نہیں ہوتا۔
 
تب ہی یار لوگ کہتےہیں کہ کوکا کولا کیوں بے مزہ ہوگئی ہے
 
زیک

مسافر
امرود اب جنوبی ایشیائی پھل مانا جاتا ہے لیکن یہ بھی اصل میں میکسیکو اور وسطی امریکا سے ہے
 
Top